سیہون شریف (رپورٹر: قربان علی بھٹی) سیہون شریف میں حضرت قلندر لعل شہباز کے توسیعی کام غفلت کا شکار ہونے کے خلاف دسویں زور بھی بوکھ ہڑتال جاری: الشہباز سٹیزن ایکشن کامیٹی کے اعلان پر شہر کی سیاسی سماجی رہنمائوں کا احتجاج: حکومت سندھ سے معاملے کا نوٹیس لینے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق سیہون شریف کی درگاھہ حضرت قلندر لعل شہباز کے ماسٹر پلان کے تحت کیئے جانے والے توسیعی کام میں سست رفتاری اور غفلت کا شکار ہونے کے خلاف کل دسویں زور بھی الشہباز سٹیزن ایکشن کامیٹی کے رہنمائوں سمیت سیہون کے سیاسی سماجی رہنمائوں نے احتجاجن بوکھ ہڑتال جاری رکھی، اس موقع پر ایڈووکیٹ بشیر احمد اوٹھو، آزاد منصور چنہ، علی مراد برھمانی، عارف میمن اور دیگر رہنمائوں نے صحافیوں کو بتایہ کہ سیہون شریف کی درگاھ پر ہر قسم کی ناجائزی کی جارہی ہے۔
جس میں زائرین کا پبلک پارک تھا اس کو سیاسی بااثر شخص نے قبضہ کرنے کے بعد کرکے کارپارکنگ میں تبدیل کرواکر ہر روز لوٹ مار کرکے زائرین کو پریشان کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سارے مسائل کے حل کے لئے نوٹیس لیا جائے اور جبکہ نوٹیس لیکر کارروائی نہیں کی جائیگی تب تک احتجاج اور بوکھ ہڑتال کا سلسلا جاری رکھا جائیگا۔