لال شہباز قلندر سانحے کیخلاف پاکستان سنی تحریک اور مجلس وحدت المسلمین کیجانب سے احتجاجی مظاہرے

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) درگاہ قلندر لال شہباز سانحے کیخلاف تلہار میں پاکستان سنی تحریک اور مجلس وحدت المسلمین کیجانب سے الگ الگ احتجاجی مظاہرے کئے گئے جمعہ نماز کے بعد شہداء کے ایصال و ثواب کیلئے دعائیں بھی مانگی گئی۔

جس کیبعد شہید بینظیر چوک پر مجلس وحدت المسلمین، شیعہ علما کونسل کے کارکنان نے جاوید خواجہ، بہادر میمن، ناصرلغاری، شمس لغاری و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرکے دہشت گردی کیخلاف نعریبازی کی جبکہ پاکستان سنی تحریک کیجانب سے بھی حافظ محمد سموں، حافظ قربان جت و دیگر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

اس موقع پر رہنمائوں کا کہنا تھا ملک میں دہشت گردی میں اچانک اضافہ ہوگیا جس سے قیمتی جانوں کا نقصان ہوگیا امن کا پیغام پھیلانے والے صوفیائے کرام کی مزارات کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

دوسری جانب تلہار کے قریب ٹنڈو غلام حیدر تھانے کی حدود میں ایک روز قبل لگنے والے سید الہ اوبھایو شاھ کو سیکیورٹی بنا پر سیہون واقعے کیبعد خالی کروا کر سالانہ عرس کی تقریبات روک دی گئی ہیں جس کیبعد عرس میں شریک زائرین سمیت تھیٹر مالکان اور دوکاندار سامان واپس اٹھا کر روانہ ہوگئے۔

امتیاز جونیجو تلہار