لالہ موسی کی خبریں 11.03.2013

-پشاور جلسہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت کا پیش خیمہ ہے

لالہ موسیٰ(خالد مجید بٹ)پشاورجلسہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت کا پیش خیمہ ہے،ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر،رئیس میانہ چک،راہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی112چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک نے کیا،چاروں صوبوں کی زنجیر پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا23مارچ کا جلسہ حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دیگا،آئندہ عام انتخابات میں قائد تحریک عمران خان کی قیادت میں پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی،اٹھارہ کروڑ عوام ملک میں تبدیلی چاہتی ہے اور عمران خان کو اپنا مسیحا سمجھتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میاں برادران نے میری ٹکٹ کنفرم کر دی ہے انشاء اللہ تعالیٰ حلقہ پی پی112سے پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑیں گے،سیف الرحمن بھٹی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سیف الرحمن بھٹی مبر صوبائی کونسل مسلم لیگ ن پنجاب و امیدوار حلقہ پی پی112نے ڈیرہ خواص پور پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم زبانی دعوے نہیں عملی طور پر کام کررہے ہیں، حلقہ کے عوام کی خدمت اور ترقیاتی کام عوام کی بہتری اور اللہ کی رضا کیلئے کر رہے ہیں عوام کی دعائوں اور اللہ کے فضل سے حلقہ پی پی112میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرواتے ہیں، اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھ پر خاص کرم ہوتا ہے آئندہ بھی پر امید ہوں اللہ کا خصوصی کرم مجھ پر ہوگا ہم نے کبھی اس بات سے خوف محسوس نہیں کیا کہ ہمارے مخالف کون ہیں اور ان کا کن پارٹیوں کے ساتھ اتحاد ہے،ہمارا یقین ہے کہ سب سے بڑا اتحاد عوام کا ہے اور فیصلہ بھی ہمیشہ عوام ہی کرتے ہیں کے کس امیدوار نے حلقہ کی بہتری خدمت کی ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حلقہ پی پی112کی میری ٹکٹ کنفرم ہے میاں برادران نے میری ٹکٹ کنفرم کر دی ہے انشاء اللہ تعالیٰ حلقہ پی پی112سے پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان سنی تحریک اور چرچ آف پاکستان کے زیر اہتمام بادامی باغ لاہو رمیں مسیحی کالونی کو نظر آتش،پشاور میں جامعہ مسجد چشتیہ میں بم دھماکے،سانحہ عباس ٹائون،سانحہ کوئٹہ سمیت ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کے خلاف پریس کانفرنس میں مذہبی،سیاسی لیڈران سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان سنی تحریک اور چرچ آف پاکستان کے زیر اہتمام بادامی باغ لاہور میں مسیحی کالونی کو نظرآتش ،پشاور مینا بازار، جامع مسجد چشتیہ میں بم دھماکے، عباس ٹائون اور سانحہ کوئٹہ سمیت ملک میں حالیہ دہشت گردی کے خلاف احتجاجی پریس کانفرنس پیٹرسن میموریل چرچ کریم پورہ میںمنعقد ہوئی،جس میں صدر سنی تحریک لالہ موسیٰ عثمان عزیز قادری، صدر علماء بورڈ سنی تحریک علامہ جمیل الرحمن نقشبندی سرپرست مرکزی جماعت اہلسنت صاحبزادہ اختر حسین اشرفی، مذہبی سیاسی شخصیت چوہدری نصر اقبال سکھ چین، ضلعی صدر مصطفائی تحریک صاحبزادہ حافظ سائیں آفتاب مولانا، علامہ جاوید صفدر صمیم ممبر علماء بورڈ سنی تحریک ضلع گجرات، علامہ افتخار احمدرضوی ممبر علماء بورڈ سنی تحری، علامہ منیر رضا قادری،چوہدری عرفان احمد صفی راہنما جماعت اسلامی امیدوار حلقہ این اے106،پادری ہارون اجمل، پادری یوسف برکت، ایلڈر ڈیوڈ ناز، ایلڈر مرکز نذیر، سابق کونسلر راجہ ایس وکٹر، سابق کونسلر عمانوائیل ،ایلڈر سلیم، بابو غوری، بابو ناصر، ریاض گل، رشید ولایت، جلیل شریف مسیح، کونسلر نجم یوسف، آذر سنی، سمیت درجنوں مسلم ومسیحی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج گیارہ بجے سانحہ بادامی باغ،جامع مسجد چشتیہ پاور میں دھماکہ،سانحہ عباس ٹائون سمیت ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)آج لالہ موسیٰ سنی تحریک و چرچ آف پاکستان کے زیراہتمام بادامی باغ میں مسیحی کالونی کو نذر آتش ،پشاور مینا بازار میں واقع جامع مسجد چشتیہ میں بم دھماکہ، سانحہ عباس ٹائون، سمیت ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، جو پیٹرسن میموریل چرچ کریم پورہ سے شروع ہو کر میلاد چوک جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ پر اختتام پذیر ہو گی، ریلی دن 11 بجے شروع ہو گی جس میں شہر بھر کی سیاسی ،مذہبی، سماجی، کاروباری شخصیات شرکت کریں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور میں مسیحی برادری کے ساتھ زیادتی پنجاب اور وفاقی حکومت کی بے بسی کی منہ
بولتی تصویر ہے،پریس کانفرنس
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) لاہور میںمسیحی برادری کے ساتھ ہونے والی زیادتی کوشرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت کی بے بسی کی منہ بولتی تصویر ہے اور دوسری طرف پشاور مینا بازار میں جامع مسجد چشتیہ میں بم دھماکہ اور اس سے پہلے عباس ٹائون کراچی، سانحہ کوئٹہ، پیر سید غلام حسین شاہ قمر کورٹ کے جلسے میں بم دھماکہ اور شکار پور میں درگاہ حاجن شاہ صاحب پر بم دھماکے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، آج ہم اپنے مسیحی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے آئے جب امریکہ میں توہین آمیز فلم بنائی تو اس وقت پادری ہارون اجمل کی زیر قیادت میں فلم کے خلاف اسی چرچ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور حکومت اور سیکورٹی اداروں سے فوری طور پر مطالبہ کرتے ہیں وہ تمام دہشت گردوں اور شرپسندوں کو گرفتار کریں اور سخت سے سخت سزا دیں ان خیالات کا اظہار پیٹرسن میموریل چرچ کریم پورہ لالہ موسیٰ میں سنی تحریک لالہ موسیٰ اور چرچ آف پاکستان کے زیر اہتمام احتجاجی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سنی تحریک عثمان عزیز قادری، پادری ہارون اجمل، چوہدری نصر اقبال سکھ چین، صاحبزادہ اختر حسین اشرفی، علامہ جاوید صفدر صمیم، علامہ جمیل الرحمن نقشبندی، ڈاکٹر چوہدری عرفان احمد صفی، علامہ صاحبزادہ آفتاب مولا،علامہ افتخار احمدرضوی،مرزا ریاض احمد ،پادری یوسف برکت، ایلڈر مرکز نذیر، ایلڈر ڈیوڈ ناز، سابق کونسلر نجم یوسف ودیگر نے کیا، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی تعمیر وترقی وامن وسلامتی کیلئے یکجا ہیں، چند شرپسندوں کے ہاتھوں ملک کو یرغمال نہیں ہونے دیں گے، ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے مسلم مسیحی اتحاد ضروری ہے، پاکستان سے دہشت گردی ،انتہا پسندی کو ختم کرکے ہم سانس لیں گے، 295C کے قانون کے بھرپور حمایت کرتے ہیں، انبیاء علیہ السلام کے ناموس کی حفاظت کیلئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر قانون بنائے،اور انبیاء علیہ السلام کی ناموس پر حملہ کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائے، امریکہ میں بننے والی گستاخانہ فلم اور تمام گستاخانہ رسول کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ پی پی 112میں تحریک انصاف کے فیورٹ امیدوار نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ہی ہیں،مہر عدنان منیر
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)راہنما پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات مہر عدنان منیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ پی پی 112میں تحریک انصاف کے فیورٹ امیدوار نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ہی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا اور ایجنڈا ضلع گجرات میں صحیح معنوں میں نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے ہی متعارف کرایا نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے لئے دل و جان سے محنت کی ہے اور انہوں نے ہی عمران خان کے ویژن کو ضلع گجرات میں ہر گلی اور کوچے میں پہنچایاپاکستان تحریک انصاف کے لئے ان کی خدمات کو کسی بھی صورت جھٹلایا نہیں جا سکتا۔نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ PP112میں مضبوط ترین امیدوار ہیں کیونکہ ان کا ماضی ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے اور ہم ان کی قیادت میں متحد ہیں اور مل کر کام کر رہے ہیں اور ان کی کامیابی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انشاء اللہ اپنا پورا زور لگا کر پی پی 112سے نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کو کامیاب کرائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نواز شریف میڈیکل کالج یونیورسٹی آف گجرات کے زیر اہتمام دو روزہ ایر وے مینجمنٹ (Airway Management) ورکشاپ13مارچ سے شروع ہوگی
گجرات(محمد بلال احمد بٹ)نواز شریف میڈیکل کالج یونیورسٹی آف گجرات کے زیر اہتمام دو روزہ ایر وے مینجمنٹ (Airway Management) ورکشاپ13مارچ سے شروع ہوگی ۔آرگنائزر ڈاکٹر ظفر اقبال کے مطابق ورکشاپ میں جونئیر کنسلٹنٹ ،میڈیکل آفیسر ،ہائوس آفیسر ،میدیکل سٹوڈنٹ ، سٹاف نرسز ،ریسکیو 1122ورکرز ، سول ڈیفنس
ورکرز اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ گجرات کے سٹوڈنٹس حصہ لین گے ۔ اس عملی ورکشاپ کا مقصد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا حادثات اور ایمر جنسی کی صورت میں عملی تربیت فراہم کرنا ہے ۔ ورکشاپ کاباقاعدہ افتتاح یونیورسٹی آف
گجرات کے وائس چانسلر ڈاکٹر نظام الدین صبح دس بجے کریں گے ۔ یہ ورکشاپ 14مارچ تک جاری رہے گی۔