لالہ موسی کی خبریں 12.03.2013

لالہ موسی ٰ: سانحہ بادامی باغ لاہور اور ملک بھر میںدہشت گردی کی حالیہ کارروائیاں پاکستان کو تقسیم کرنے کی سازش ہیں،حضرت علامہ مولانا غلام ربانی چشتی

لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) سانحہ بادامی باغ لاہور اور ملک بھر میںدہشت گردی کی حالیہ کارروائیاں پاکستان کو تقسیم کرنے کی سازش ہیں، ان خیالات کا اظہار لالہ موسیٰ کے بزرگ عالم دین حضرت علامہ مولانا غلام ربانی چشتی نے مسلم اور مسیحی برادری کے زیر اہتمام نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی پاکستان کو تقسیم کرنے کی سازش ہے اور ناموس رسالتۖ کے خلاف پھانسی کے قانون میںترمیم کے لیے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کیے گئے،، پاکستان کے رہنے والے تمام مسالک کے لوگ پرامن ہیں، اور پاکستان کی سلامتی کے لیے سب ایک ہیں، بادامی باغ کے واقعہ کی وجہ سے ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں، یہ کارروائی کسی مسیحی برادری کے لیے نہیں بلکہ انسانیت کی تذلیل کی گئی جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، مفتی ظفر اللہ شاکر ضلعی صدر علماء بورڈ سنی تحریک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ بادامی باغ اور سانحہ کوئٹہ کراچی، پشاور سے دل خون کے آنسو رو رہا ہے مسیحی مسلم اتحاد قائم رہے گا، مخلص ہو کر اور متحد ہو کر اغیار کی سازشوں کو ناکام کیاجاسکتا ہے، صدر سنی تحریک لالہ موسیٰ کے صدر عثمان عزیز قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بادامی باغ میں لوگوں کے گھروں کو جلا کر یزید کے دور کی یاد کو تازہ کیا گیا، جبکہ پشاور جامع مسجد چشتیہ میں حالیہ دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،اور ملک بھر میںبم دھماکوں میں تمام مسالک کے لوگ نشانہ بنے اور مرکز اور صوبائی حکومتیں بری طرح ناکام ہو گئی ہیں، پادری ہارون اجمل راہنما مسیحی برادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے رہنے والے ہیں اور پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں، جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے،بادامی باغ سمیت ملک میں مساجد اور امام بارگاہوں پر بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں، ہم پاکستان میں لوگوں کے گھروں میں کام کرکے اپنا اور اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتے ہیں، ہمیں پاکستان سے پیار کرنے کی سزا نہ دی جائے، پنجاب حکومت کو بادامی باغ واقعہ کا ذمہ دار سمجھتے ہیں، پولیس اگر بروقت کارروائی کرتی تو آج ہم سڑکوں پر نہ ہوتے، شیعہ علماء کونسل کے نائب صدر سید مخدوم حسین شاہ نے کہا کہ ہم تو روزِ اول سے ہی دہشت گردی کا شکار ہیں، لیکن پرامن ہیں اور مسیحی برادری کے دکھ درد میں برابر کے شیرک ہیں، جو لوگ سانحہ عباس ٹائون میں ملوث ہیں وہی بادامی باغ واقعہ کے بھی ذمہ دار ہیں، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلم اور مسیحی احتجاجی ریلی میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے شامل ہو کر دشمن کی سازش کو ناکام کردیا ہے متحد ہو کر ہی تبدیلی کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے، امیدوار حلقہ این اے106 جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر چوہدری عرفان احمد صفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قرآن وسنت کے نظام کو اگر رائج کیاجاتا تو ملک میں کوئی بھی سانحہ روہنما نہ ہوتا، بادامی باغ واقعہ نے اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن مسلم مسیحی اتحاد نے متحد ہو کر اس دشمن کی سازش کو ناکام کیا ہے،چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح قرآن مقدس کو جلانے کی سزا ہے اسی طرح انجیل مقدس بھی ہمارے لیے ہدایت کی کتاب ہے اس کو جلانے پر بھی شرعی سزا عائد کی جاتی ہے، مسلم لیگ (ن) کے راہنما سید حبیب حیدر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ بادامی باغ سے قبضہ مافیا کی بوآ رہی تھی، مسلم لیگ (ن) مسیحی برادری کا ہر طرح کا تحفظ کرناجانتی ہے، ناظمATI پنجاب حافظ محمدا قبال سیالوی کا کہنا تھا کہ طالبان کو دہشت گرد ہیں لیکن حالیہ کاروائیوں کے تانے بانے پنجاب حکومت سے ملتے ہیں، تحریک انصاف کے پروفیسر سہیل نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو جماعتوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے، حالیہ واقعات میں دہشت گردی، مہنگائی، لاقانونیت کے سوا کچھ نہیں دیا،اسلام اقلیت کے حقوق کا ضامن ہے انشاء اللہ تحریک انصاف برسر اقتدار آ کر اقلیت کے حقوق ان کی دہلیز پر دیئے جائیں گے، راجہ ایس وکٹر سابقہ کونسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کبھی بھی اسلام کے خلاف کوئی زبان استعمال نہیں کی، ہم مسلمانوں کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں، ہم مخلص اکستانی ہیں اور پاکستان سے جانا نہیں چاہتے، ہم یہی پیدا ہوئے اور اسی مٹی میں دفن ہونا پسند کرتے ہیں، مس سائرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان ہمیں حقوق نہیں دے سکتا تو پاکستان کے پرچم سے اقلیت کا نشان(سفید) کو ختم کردیاجائے، پاکستان میں ہمیشہ ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی، ہم پاکستان کے قانون اور آئین کی پاسداری چاہتے ہیں، ہماری عزتوں کو پامال نہ کیاجائے، دین اسلام تو امن وآشتی کا درس دیتا ہے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسیحی راہنمائوں نے کہا کہ سانحہ بادامی کے ذمہ داران کو سزا نہ ملی تو آئندہ ہونے والے الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں،اس موقع پر نجم یوسف ،ایلڈر ڈیوڈ ناز، پادر ی یوسف برکت، بابو ناصر بشیر، محمود تاج، بابو جمیل، ایلڈر سلیم شیروانی، امجد غوری، یوسف پرشاد، سابقہ تحصیل ممبر پروین اختر،ودیگر نے بھی خطاب کیا، مسیحی برادری نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر نعرے درج تھے کہ شہباز شریف جواب دو، گھر جلانے کا حساب دو،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان سنی تحریک اور چرچ آف پاکستان کے زیرا ہتمام جوزف کالونی لاہورمیں مسیحی کالونی کو نظرآتش کرنے ،پشاور مسجد چشتیہ میں بم دھماکے سانحہ کوئٹہ اور عباس ٹائون کراچی میں ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کے خلاف احتجاجی ریلی چرچ آف پیٹرسن میموریل لالہ موسیٰ سے نکالی گئی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان سنی تحریک اور چرچ آف پاکستان کے زیرا ہتمام جوزف کالونی لاہورمیں مسیحی کالونی کو نظرآتش کرنے ،پشاور مسجد چشتیہ میں بم دھماکے سانحہ کوئٹہ اور عباس ٹائون کراچی میں ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کے خلاف احتجاجی ریلی چرچ آف پیٹرسن میموریل لالہ موسیٰ سے نکالی گئی، جس کی قیادت خطیب شہر مولانا غلام ربانی چشتی، علامہ مفتی ظفر اللہ شاکر صدر علماء بورڈ سنی تحریک ضلع گجرات، پادری ہارون اجمل، صدر سنی تحریک لالہ موسیٰ عثمان عزیز قادری، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر سیدا حسان اللہ شاہ، چوہدری عرفان احمد صفی، شیعہ علماء کونسل کے نائب صدر سید مخدوم حسین شاہ، سید وسیم حیدر صدر جعفریہ یوتھ لالہ موسیٰ، ناظم صوبہ پنجاب ATI حافظ محمداقبال سیالوی، راہنما مسلم لیگ (ن) سید حبیب حیدر شاہ ،راہنماپاکستان تحریک انصاف فرخ محمود بٹ، پروفیسر سہیل نواز خاں راہنما پاکستان تحریک انصاف، مذہبی وسیاسی راہنما چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ، ڈاکٹر شوکت علی چیئرمین بھٹہ ایسوسی ایشن، مسیحی راہنما راجہ ایس وکٹر، سابقہ کونسلر تحصیل کھاریاں، پروین اختر سابقہ ممبر اقلیتی کونسل، نجم یوسف پادری، پادری یوسف برکت، بابو ناصر بشیر، محمود تاج، کونسلر یوسف پرشاد، ایلڈر سلیم شیروانی، ایلڈر سہیل مقبول، رشید ولایت، جلیل شریف، سمعون غوری، جلیل شریف ،امجد غوری سمیت تحصیل بھر سے نمائندوں نے شرکت کی، اس موقع پر مقررین نے ملک بھر میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، مسلم مسیحی اتحاد اور پاسکتان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، احتجاجی ریلی میں شرکت کرنے والے مسیحی نوجوانوں نے ٹائر جلا کر دونوںاطراف کی جی ٹی روڈ بلاک کردی، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں، میڈیا اور پرنٹ میڈیا سمیت ڈی ایس پی سید ضیاء جعفری کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، دعا کے بعد ریلی کے مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وجاہت حفیظ صدیقی لالہ موسیٰ کے ہیرو ہیں انہوںنے لالہ موسیٰ شہر کیلئے جو خدمات سر انجام دی ہیں وہ تاریخ کے سنہرے حروف میں لکھی جائیں گی،سروے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)وجاہت حفیظ صدیقی لالہ موسیٰ کے ہیرو ہیں انہوںنے لالہ موسیٰ شہر کیلئے جو خدمات سر انجام دی ہیں وہ تاریخ کے سنہرے حروف میں لکھی جائیں گی،ان خیالات کا اظہار لالہ موسیٰ کے صحافیوں کی ٹیم کے ایک سروے میں
عوامی حلقوں نے کیا،شہریوں کا کہناتھا کہ فرزند لالہ موسیٰ نے شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگا کر مثالی کردار ادا کیا ان کی لالہ موسیٰ شہر میں دوبارہ تعینات خوش آئند
ہے،وجاہت حفیظ صدیقی لالہ موسیٰ شہر کے ماتھے کے جھومر ہیں انہوں نے لالہ موسیٰ کو ماڈل سٹی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی انہوں نے شہر کیلئے اپنی بے مثال خدمات پیش کر کے اپنے شہر سے محبت کا ثبوت دیا ہے عوامی حلقوں نے وجاہت حفیظ صدیقی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔