لالہ موسی کی خبریں 25.02.2013

لالہ موسی : پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے باپ بیٹی کو قتل کر دیا

لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ)پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے باپ بیٹی کو قتل کر دیا،جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیاتفصیلات کے مطابق تھانہ ککرالی نے علاقہ موضع چڑیاولہ کے رہائشی محمد اصغر ولد رحمت خاں اپنی بیٹی مدیحہ کو سکول سے واپس لا رہے تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کر دی جس پر دونوں باپ بیٹی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک راہگیربھی زخمی ہوگیا،پولیس نے پوسٹمارٹم کے لئے لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسی : بجلی کے طویل بریک ڈائون سے کاروبار زندگی شدید متاثر ہو گیا
لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ)بجلی کے طویل بریک ڈائون سے کاروبار زندگی شدید متاثر ہو گیا،شہری علاقوں میں پانی ختم سے امور خانہ داری سمیت کئی مسائل کا سامنا،کاروباری طبقہ اور مزدور بھی خالی ہاتھ بیٹھے رہے،تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات ساڑھے گیارہ بجے سے بجلی کے طویل بریک ڈائون کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑ اگھروں میں پانی ختم ہو گیا مزدور اور کاریگر بجلی نہ ہونے سے فارغ بیٹھے رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پٹواری سرکل لالہ موسی ملک افتخار کے ٹائوٹوںنے کسی کاروائی کے خوف سے اپنے حق میں بیان بازی شروع کرا دی
لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ)پٹواری سرکل لالہ موسی ملک افتخار کے ٹائوٹوں نے کسی کاروائی کے خوف سے اپنے حق میں بیان بازی شروع کرا دی تاہم پٹواری نے سائلین سے رقم کے مطالبہ میں اضافہ کر دیا،مطلوبہ رقم نہ دینے پر سائلین کو چکر لگوانے کا سلسلہ جاری،پٹواری نے دفتر میں دستیاب ہونے کی بجائے بذریعہ فون رابطے کو معمول بنا لیا،تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ پٹواری سرکل لالہ موسی ملک افتخار نے فرد وغیرہ کے سابقہ ریٹ میں اضافہ کر دیا ہے،جو فرد پہلے سینکڑوں روپے ملتی تھی اب ہزاروں روپے کا سرعام مطالبہ کیا جا رہا ہے،پٹواری کے اکثر دفتر سے غیر حاضرہونے کے باعث سائلین کو ٹیلی فون پر رابطہ کر کے کام نکلوانا پڑتا ہے،جبکہ ٹائوٹوں کے ذریعے ڈیل ہونے پر کام ہوتا ہے ورنہ سائلین دفتر کے چکر پر چکر لگانے پر مجبور ہوگئے ہیں،ذرائع کے مطابق پٹواری کے خلاف خبروں کی اشاعت پر تبادلے اور کسی کاروائی کے ڈر سے ٹائوٹوں کے ذریعے اپنے حق میں بیان بازی بھی شروع کرا دی گئی ہے،عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے ملک افتخار پٹواری کے خلاف انکوائری شروع کر کے سائلین کوپریشان ہونے سے بچایا جائے اور رشوت ستانی کے عذاب سے بچایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پٹواری سرکل لالہ موسی ملک افتخار کی جانب سے سائلین کو دفتر کے چکر لگوانے ٹائوٹ ازم کے خاتمے اور رشوت ستانی کے خلاف لالہ موسی کے شہریوں کا نمائندہ وفد ڈی سی او گجرات سے ملاقات کرے گا
لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ)پٹواری سرکل لالہ موسی ملک افتخار کی جانب سے سائلین کو دفتر کے چکر لگوانے ٹائوٹ ازم کے خاتمے اور رشوت ستانی کے خلاف لالہ موسی کے شہریوں کا نمائندہ وفد ڈی سی او گجرات سے ملاقات کرے گا اور متعلقہ پٹواری کے خلاف شکایات کو نوٹس لینے کے مطالبے اور تبادلہ کر کے ایماندار اور مخلص پٹواری کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی اپنی غیر مقبول پالیسیوں کے باعث آئندہ الیکشن میں حصہ لینے اور عوام کا سامنا کرنے کے لیے مختلف قسم کی ڈرامے بازی کر رہی ہے،عبدالسعید کندوانہ
لالہ موسی(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سیاسی و سماجی راہنما مسلم لیگ ن حلقہ پی پی112 چوہدری عبدالسعید کندوانہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی غیر مقبول پالیسیوں کے باعث آئندہ الیکشن میں حصہ لینے اور عوام کا سامنا کرنے کے لیے مختلف قسم کی ڈرامے بازی کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ میاں برادران اور مسلم لیگ ن کی مقبولیت کا باعث کرپشن سے پاک ترقیاتی کاموں اور عوام دوست پالیسیاں ہیں،تفصیلات کے مطابق چوہدری عبدالسعید کندوانہ راہنما مسلم لیگ ن حلقہ پی پی112 نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی آئندہ الیکشن میں عوامی امیدوں کا ترجمان بن کر ابھرے گی،پیپلز پارٹی سمیت مختلف حلقوں نے مسلم لیگ ن کے خلا ف میڈیا اور دیگر پراپیگنڈہ مہم شروع کر رکھی ہے،لیکن عوام وفاقی حکومت کی کرپشن لوٹ مار مہنگائی بے روزگاری اداروں سے جنگ سے تنگ آچکے ہیں،آئندہ انتخابات میں میاں نوازشریف جیسی قیادت کو لانے کے لئے بھے چین ہیں،چوہدری عبدالسعید کندوانہ نے کہا کہ میاں برادران نے مسلم لیگ ن کو عوامی امنگوں کی جماعت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ضمنی انتخابات میں بھی عوام نے مسلم لیگ ن کوکامیاب کراکر آئندہ کے لیے اپنی سوچ کا اظہار کر دیا ہے۔