لالہ موسیٰ میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بنائی گئی 32 رکنی کمیٹی میں ممبران کی اکثریت کا تعلق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) سے بتایا جاتا ہے
Posted on July 22, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسی : لالہ موسیٰ میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بنائی گئی 32 رکنی کمیٹی میں ممبران کی اکثریت کا تعلق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) سے بتایا جاتا ہے، کمیٹی کے ممبران میں امتیاز ڈار، محمد رشید گورائیہ، لطیف قریشی فیملی شوز، معظم بٹ سٹی شوز، سیٹھ طفیل، طارق منہاس، چوہدری ساجد محمود، ڈاکٹر سلیم قمر، خالد جاوید ڈار، شیخ قمرالزماں، پرویز بٹ، حاجی ریاض انصاری، شیخ عمران اقبال رزاقی، حاجی عارف سہنہ، مہر رشید، حاجی اختر برنالہ۔
چوہدری نعیم اشرف، مہر غفار احمد، رانا ظہیرالدین، مہر عطاء اللہ، خالد نسیم، عطاء اللہ چیمہ، ارباز سہنہ، منیر ڈار دھامہ، حاجی ارشد النور، حاجی عبدالعزیز گورسی جبکہ سرکاری ممبران میں اے سی کھاریاں افضل حیات تارڑ، ٹی ایم او کھاریاں افتخار احمد ایلی، تحصیلدار کھاریاں، نائب تحصیلدار کھاریاں، ٹی اوآر کھاریاں، چیف آفیسر بلدیہ لالہ موسیٰ شیخ وجاہت حفیظ صدیقی، تجاوزات انسپکٹر علی نادر چوہدری شامل ہیں،کمیٹی کے سربراہ ممبر قومی اسمبلی چوہدری جعفراقبال فتہ بھنڈ ہیں۔