لالہ موسیٰ میں پی ٹی سی ایل (ڈی ایس ایل سروس) بری طرح فلاپ

گجرات : لالہ موسیٰ میں پی ٹی سی ایل (ڈی ایس ایل سروس) بری طرح فلاپ، عوم نجی کمپنیوں کے انٹڑنیٹ کنکشن کو ترجیح دینے لگے، تفصیل کے مطابق گزشتہ کئی روز سے شہراور گردونواح میں پی ٹی سی ایل ڈی ایس ایل سروس بری طرح متاثر ہوچکی ہے۔

انٹر نیٹ آن کرنے کے چند منٹ بعد ہی ڈس کنیکٹ ہوجاتاہے جس سے انٹرنیٹ صارفین شدید پریشانی میں مبتلا ہوچکے ہیں ،پی ٹی سی ایل دفتر لالہ موسیٰ میں موجود عملہ بھی عوم کی شکائت کا ازالہ کرنے قاصر نظر آتا ہے۔

جس کے باعث انٹر نیٹ صارفین کا پرائیویٹ انٹر نیٹ کمپنیوں کی طرف رحجان میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے، عوامی حلقوں نے پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔