لالہ موسی کی خبریں 20.09.2013

چیئرمین انجمن طلباء اسلام پنجاب عثمان عزیز قادری کی اپیل پر پنجاب میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ یوم عشق رسولۖ منایا گیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)چیئرمین انجمن طلباء اسلام پنجاب عثمان عزیز قادری کی اپیل پر پنجاب میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ یوم عشق رسولۖ منایا گیا،اس سلسلے میں ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں اور سیمینار منعقد کئے گئے۔ علمائے اکرام نے جمعہ کے خطبات عشق رسولۖ کے موضوع پر امریکہ میں توہین آمیز بننے والی فلم کے خلاف اور ملک ممتاز حسین قادری کی رہائی کے لئے قرار دادیں منظور ہوئیں، اس سلسلے میں اے ٹی آئی لالہ موسیٰ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جو جامع مسجد ریلوے روڈ سے ہو کر مین بازار لالہ موسیٰ کے سامنے ختم ہوئی،ریلی میں صاحبزادہ پیر ضیاء الحسن اشرفی،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ،عثمان عزیز قادری چیئر مین اے ٹی آئیپنجاب،صاحبزادہ حافظ محمد اقبال سیالوی،سابق مرکزی نائب صدر اے ٹی آئی پاکستان،قاری سیف الرحمن افغانی ،حافظ غلام مرتضی طیب،رضا بٹ ناظم اے ٹی آئی ضلع گجرات،چوہدری زین علی قادری ،غلام مرتضی کھوکھر سمیت عاشقان رسول نے شرکت کی ریلی میں قرار داد پیش کی،غازی ممتاز قادری کو فی الفور رہا کیا جائے اور یو ٹیوب پر گستانہ فلم کو ختم کیا جائے،عافیہ صدیقی کو پاکستان لایا جائے،پاکستان آرمی پر حملہ کرنیوالے طالبان کو گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے،اے ٹی آئی جب تک پاکستان میں موجود ہے کوئی بھی ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،اے ٹی آئی عنقریب بڑی کنونشن کرا کے ملک پاکستان میں قائد اعظم زندہ باد کنوکشن منعقد کرائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جس طرح ریمنڈ ڈیوس کو جس طرح جعلی دیت کے تحت رہا کیا گیا ہے ہم عاشقان رسول منہ مانگی قیمت دے کر غازی ممتاز قادری کو رہا کرائیں گے،صاحبزادہ ضیاء الحسن اشرفی و دیگر علماء کرام
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)اے ٹی آئی پنجاب کی ریلی میں عشق مصطفی ۖ کریم پورہ ممتاز علمائے کرام سیاسی علماء مشائخ نے خطاب کیا صاحبزادہ ضیاء الحسن اشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ریمنڈ ڈیوس کو جس طرح جعلی دیت کے تحت رہا کیا گیا ہے ہم عاشقان رسول منہ مانگی قیمت دے کر غازی ممتاز قادری کو رہا کرائیں گے،علماء اہل سنت متحد ہو جائیں،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ اے ٹی آئی نے جس طرح کام شروع کیا وہ قابل صد تحسین ہے ہم حکومت وقت سے اپیل کرتے ہیں کہ ممتازقادری کو رہا کرانے می ہم وکلاء ہر قسم کا کردار کریں گے حافظ غلام مرتضی طیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان کی بقاء صرف نظام مصطفی میں ہے،اور غازی قادری ہمارا ہیرو ہے اور ہم اپنے ہیرو کو نام ہر گز مٹنے نہیں دیں گے،ہم پاکستان بچنے کیلئے ہرممکن کوشش کر رہے ہیں حافظ محمد اقبال سیالوی سابق مرکزی نائب صدر اے ٹی آئی پاکستان نے کہا کہ جن طالبان سے مذاکرات ہو رہے
ہیں، ان کا میڈیکل چیک اپ کرا کے ان کے ختنے چیک کئے جائیں یہ نہ ہو وہ غیر ملکی ایجنٹ ہوں،بلکہ داتا دربار،عبداللہ غازی،بابا فرید الدین گنج شکر کے مزار پر حملہ کرنے والوں کو ہر گز معافی نہیں دی جائے گی،عافیہ کو پاستان لایا جائے،قاری سیف الرحمن نے کہا کہ ہم پر امن لوگ ہیں لیکن ہماری غیرت کا امتحان نہ لیا جائے ورنہ ہم قربانی دینا جانتے ہیں، عثمان عزیز قادری چیئر مین اے ٹی آئی نے کہا کہ اے ٹی آئی اب مل پاکستان کی تقدیر بدل دے گی،ہم اولیاء کی سرزمین پاکستان کو ہر گز دہشت گردوں کے حوالے نہیں کریں گے،ملک پاکستان کی بقاء کی خاطر سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے،دیگر مقررین نے اے ٹی آئی کے قائدین کو مبارکباد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جوش موٹر سائیکل فیکٹر ی کو تمام قانونی تقاضے پورے کر کے ٹھیکہ پر حاصل کیا ہے۔،چوہدری مظہر دیونہ،چوہدری شہزاددیونہ،تنویر اقبال ہاشمی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)جوش موٹر سائیکل فیکٹر ی کو تمام قانونی تقاضے پورے کر کے ٹھیکہ پر حاصل کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق ناظم چوہدری مظہر اقبال دیونہ ، چیف ایگزیکٹوچوہدری شہزاد دیونہ اور تنویر اقبال ہاشمی نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ چوہدری مظہر اقبال دیونہ نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہمارے خلاف مختلف اخبارات میں خبر شائع کی گئی کہ ہم نے جوش موٹرسائیکل فیکٹری پر قبضہ کر لیا ہے۔ جو سراسر جھوٹی خبر تھی ۔ جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ہم نے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اس فیکٹری کو ٹھیکہ پر لیا ہے۔ جوش موٹر سائیکل فیکٹری گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے بند تھی ۔ ہم نے فیکٹری کے مالک رضوان صفدر کے ساتھ قانونی تقاضے پورے کر کے فیکٹری کو دوبارہ شروع کیا ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس کو بھی ہمارے خلاف جو درخواست دی گئی تھی وہ ڈی ایس پی پولیس نے تمام حقائق کو جاننے کے بعد مسترد کر دی ہے۔ چوہدری مظہر اقبال دیونہ نے مزید کہا کہ ہمارے خلاف سازش کے تحت جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس میں شکست خوردہ سیاستدان بھی ملوث ہیں۔جو سیاسی میدان میں شکست کھانے کے بعد اوچھی اور غیر اخلاقی حرکات پر اتر آئیں ہیں۔ اگر ان میں اتنی اخلاقی جرات ہے تو وہ خود سامنے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ فیکٹری کی جگہ کرائے پر تھی۔ اور اس کے جو مالک پہلے تھے وہ آج بھی ہیں۔ اسی طرح فیکٹری کا مالک رضوان صفدر تھا جو آج بھی فیکٹری کا مالک ہے۔ ان کے چچاتنویر اقبال ہاشمی ہمارے ساتھ پریس کانفرنس میں موجود ہیں۔ باقاعدہ معاہدے کے تحت ہم نے فیکٹری ٹھیکہ پر لی ہے۔ ہمارا اس بات سے کوئی تعلق نہیں کہ رضوان صفدر کے شراکت داروں کے ساتھ کیا معاملات ہیں۔ ہم نے تو دیوالیہ فیکٹری کوٹھیکہ پر حاصل کر کے اس میں سرمایہ کاری کی ہے۔تاکہ اس علاقہ کے جن خاندانوں کا روزگار لگا ہوا تھا وہ بے روزگا ر نہ ہوں۔چوہدری مظہر اقبال دیونہ نے معزز صحافیوں سے درخواست کی کہ وہ کوئی بھی متنازعہ خبر سامنے آنے پر دوسرے فریق جس پر کوئی الزام عائد کیا جارہا ہو اس کا موقف بھی لے لیا کریں۔ تاکہ کسی کی ساکھ مجروح نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی ساکھ پر جن لوگوں نے حملہ کیا ہے ۔ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق ہم محفوظ رکھتے ہیں۔ اس موقع پر چوہدری شہزاد دیونہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو شخص اپنے آپ کو فیکٹری کا ڈائریکٹر کہتا ہے کہ وہ فیکٹری سے 14لاکھ کا سامان بھی اٹھا کر لیا گیا ہے۔ اور اسے ان لوگوں کو دے دیا جن کے اس نے 6لاکھ روپے دینے تھے یعنی اس نے 14لاکھ روپے کا سامان صرف 6لاکھ روپے میں دے دیا۔ کیونکہ وہ سمجھتا تھا کہ مفت میں جو ہاتھ آتا ہے وہ تو قبضہ میں کروں ۔ اسی طرح بجلی کے لاکھوں روپے کے بل گزشتہ کئی ماہ سے اس نے ادا نہیں کیے تھے۔ جو ہم نے باقاعدہ ادا کر کے بجلی کے میٹر چالو کئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے فیکٹری ٹھیکہ پر حاصل کرنے کے تمام دستاویزی ثبوت صحافیوں کو دکھائے اور کہا کہ اب بھی جس کسی کو ان دستاویزات پر کوئی اعتراض ہے تو پھر وہ عدالت جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیف ایڈیٹر روزنامہ آئینہ انقلاب مشتاق احمد بٹ کے والد حوالدار عبداللطیف کے ختم قل میں ایک عالم امڈ آیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)چیف ایڈیٹر روزنامہ آئینہ انقلاب مشتاق احمد بٹ، محمد الیاس بٹ،عبدالرزا ق بٹ،احسان اللہ بٹ،کے والدمحترم حوالدار عبداللطیف بٹ لوہسر والے رضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے ان کا ختم قل گذشتہ روز جامع مسجد مدرسہ محی السلام صدیقیہ لالہ موسیٰ میں پڑھا گیا،جس میں مرحوم کے عزیز و اقارب کے علاوہ ممتاز سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی نمایاں افراد میں شیخ حفیظ اللہ صدیقی،خان عبدالمجید بٹ سابق کونسلر،چوہدری اعجاز احمد میانہ چک،امجد بٹ منگوال،چوہدری رخسار محی الدین،سینئر صحافی خالد مجیدبٹ،چیف ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام محمد بلال احمد بٹ،حاجی شکیل قریشی،عثمان اسلم فتہ بھنڈ،شیخ شفیق کونسلر،مولوی سجاد احمد بٹ،قاری عبدالعزیز نقشبندی،صاحبزادہ ضیاء الحسن اشرفی،نوازش علی شیخ ایڈوکیٹ،شیخ وجاہت صدیقی،عبدالستار معصومی،حاجی اختر برنالہ،چوہدری قیصر محمود پوپی،چوہدری نصر اقبال سکھ چین،ابراہیم سیالوی،حاجی ارشد النور،ارشد محمود بٹ،سابق کونسلر خالد جاوید ڈار،وحید بٹ نوری،حافظ اقبال سیالوی،حاجی صادق بٹ ڈنگہ،یاسر مجیدبٹ،اسد مجیدبٹ،ذیشان مجید بٹ،راشد مجید بٹ،راناقاسم حسنین ڈنگہ،معظم بٹ،حاجی بشارت سیدا گول،حاجی امجد سرائے عالمگیر،عبدالرزاق حقلہ،ساجد محمود کھوکھر سرائے عالمگیرماسٹر اشرف زرگر،مرزا عبدالرزاق،مہرغفار احمد،مرزاطارق محمود بلدیہ،انور شہزاد سیکرٹری،حاج تاج نسیم،عمران اقبال رزاقی،اقبال بٹ دھامہ،اعجاز احمد ناصر،انور انصاری،عبدالطیف نجمی،یاسین بٹ،حاجی تاج نسیم،راشدمنصور،نثار احمدبٹ،عبدالرزاق بٹ،محمدایوب بٹ،عطاء اللہ چیمہ،قلب عباس بٹ،فخر عالم بٹ،چوہدری سرور،حامد اشرفی،عبدالرحمن طارق،ڈاکٹر ذوالفقار،عبداللطیف سیٹھی ،امتیاز انجم،شیخ انور مسعود،عبدالپرویزبٹ،اعجاز بٹ،جمیل چوہدری،شفاقت مرزا،رفیع بھٹی،اعجاز اسلم صراف،جاوید اقبال خان،چوہدری اقبال ٹھیکریاں،کاشف بٹ،خالد سردار،بشیرڈار،توقیرسلیمان،عبدالغفار،حاجی امتیاز بٹ،مجاہد نوری،اسلم صراف،اقبال بٹ،قمر زمان بٹ،چوہدری عباس،چوہدری شہزاد ڈنگہ،ملک اکبر علی،ٹھیکیدار طارق ،چوہدری ذوالفقار،محمد نعیم بٹ،قاری شاہد شبیر،مہر فرحان حفیظ،نثار بٹ،صوفی محمد اقبال بٹ دھامہ،سیٹھ طفیل،شہزاد اقبال انصاری،صاحبزادہ محمد جمیل قریشی،احسان بٹ،خادم مغل،احسان بٹ،چوہدری الیاس سیدا گول،ماجدمحمود کھوکھر،امجدبٹ،عبدالرحمن بٹ،خالد محمود بھٹی،ارشد اقبال بٹ،امجداقبال بٹ،ضیاء محی الدین،راجہ یاسر،پپنی بٹ،تنویراختر ملک،صفدر حسین بھٹی،قمر بٹ،اعجاز حسین ڈار،حافظ ظہور،مظہر علیبٹ،سیدذاکر،محمد علیم زرگر،نذیربٹ بلدیہ ،احسن سیٹھی،سید ضمیر شاہ،سید رضوان شاہ،ندیم اللہ بٹ،نوید احمدبٹ،ملک ظہور،ڈاکٹر عبدالسلام،چوہدری اسلم ڈھینڈہ،جاوید شیخ اکبر،رانا شفیق،جمیل احمد طاہر،حاجی عمران بٹ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ کانوجوان وقاص حیدر عرف کاشی موٹرسائیکل پر جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں زندگی کی بازی ہار گیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)لالہ موسیٰ کانوجوان وقاص حیدر عرف کاشی موٹرسائیکل پر جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں زندگی کی بازی ہار گیا،تفصیلات کے مطابق اسھے ٹرالے نمبری یو3344نے ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا،جو بعد ازاں زخموں کی بات نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،متوفی کے کسی عزیز کی شادی تھی،جس کی تیاریوں میں شریک تھا، میت گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا،شادی والا خاندان ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا،جی ٹی روڈپر حادثات آئے روز اضافہ ہورہا ہے،ابتدائی طبی امداد نہ ملنے سے اکثر زخمی دم توڑ جاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:موضع خونی چک کے یوٹرن پر موٹر سائیکل اور کار کاایکسیڈنٹ خالدہ بی بی زوجہ محمد اقبال سکنہ سرائے ڈھنگ موقع پر دم توڑ گئی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)موضع خونی چک کے یوٹرن پر موٹر سائیکل اور کار کاایکسیڈنٹ خالدہ بی بی زوجہ محمد اقبال سکنہ سرائے ڈھنگ موقع پر دم توڑ گئی،تفصیل کے مطابق موضع خونی چک کے یوٹرن سے موٹر سائیکل 125نے ٹرن لیا،تیز رفتار کار نمبریLAEE698نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار خالدہ بی بی زوجہ محمداقبال دم توڑ گئی،جبکہ کار ڈرائیور موقع سے فرار تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے گاڑی قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک کروڑ 16لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونے والا لالہ موسیٰ کا واحد اوورہیڈبرج ٹو چین کے بعد پبلک کیلئے کھول دیا گیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ایک کروڑ 16لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونے والا لالہ موسیٰ کا واحد اوورہیڈبرج ٹو چین کے بعد پبلک کیلئے کھول دیا گیا،تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز طوفانی بارش کے دوران ٹوٹنے والا واحد اوورہیڈ برج کو مرمت کرنے کے بعد عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے ایک کروڑ 16لاکھ کی کثیر لاگت سے تعمیر ہونے والا اوورہیڈ برج کومرمت کے بعد کھول دیا گیا ہے لیکن برج کا جنگلا اپنی پرانی اور اصل حالت کی جگہ درست ویلڈ نہ ہو سکا،بریج کے جنگلے کا جھکائو واضح دیکھاجا سکتا ہے،بریج کے جنگلے کی مکمل اور درست مرمت نہ ہونے سے خطرہ ہے خدانخواستہ پھر کسی موسمی حالات سے نقصان ہو سکتا ہے۔