لالہ موسی ٰ: سیاسی بنیادوں پر حلقہ بندیوں سے علاقائی ترقی مفلوج ہو کر رہ جائے گی، نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ
Posted on October 9, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسیٰ : سیاسی بنیادوں پر حلقہ بندیوں سے علاقائی ترقی مفلوج ہو کر رہ جائے گی۔ حلقہ بندیوں میں زمینی حقائق کو مد نظر رکھا جائے۔ الیکشن کمیشن مکمل سروے کر کے غیر جانبدار طریقے سے حلقہ بندیوں کی تشکیل کرے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے راہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے آبادی کے ساتھ ساتھ جغرافیائی لحاظ سے حلقہ بندیاں کی جانی چاہیں۔
ایسا لائحہ تشکیل دیا جانا چاہیے جو دیر پا ہو اور ملکی ترقی میں اہم ثابت ہوجس سے صحیح معنوں میں عوامی خدمت کرنے والے نمائندے سامنے آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ من پسند نتائج حاصل کرنے کیلئے شہری علاقوں کو کاٹ کر دیہی علاقوں سے ملایا جا رہا ہے اور دیہی علاقوں کو شہری علاقوں میں ملایا جا رہا ہے۔ محض خانہ پوری اور کام چلائو پالیسی کے تحت حلقہ بندیاں نہیں ہونی چاہیں سیاسی اثرو رسوخ کی بنیاد پر کی جانے والی حلقہ بندیوں سے عوام کا نقصان ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور اسکے منتخب عوامی نمائندے من مانیوں میں مصروف ہیں اوراپنے اپنے ذاتی مفاد کیلئے اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کروا رہے ہیںجو کہ سر اسر غلط ہے اگر یہ لوگ اس ملک و قوم سے مخلص ہوں تو یہ اپنی ذات سے بالا تر ہو کر اس ملک کو بہتر بنانے میںمیرٹ کے مطابق کئے جانے والے کاموں کو ترجیح دیں۔