لالہ موسیٰ: قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے شوکت خانم ہسپتال کا کیمپ جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ پر لگایا جائے گا، نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ

لالہ موسیٰ : قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے شوکت خانم ہسپتال کا کیمپ جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ پر لگایا جائے گا۔ راہنما پاکستان تحریک انصاف سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال کیلئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ پر کیمپ لگایا جائے گا۔

اس سلسلہ میں صدر ISF حلقہ پی پی 112 مرزا خرم شہزاد کو کیمپ انچارج مقرر کیا گیا ہے انکے ہمراہ ارسلان سلیم شیخ اور محمد عامر معاون ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ یہ کیمپ عید کے دو دن لگایا جائے گا اور لوگوں کے گھروں سے کھالیں اٹھانے کیلئے بھی سہولت فراہم کی جائے گی انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ قربانی کی کھالیں شوکت خانم ہسپتال کیلئے جمع کروائیں ان سے اکٹھے ہونے والے پیسوں سے غریب اور مستحق کینسر کے مریضوں کا علاج ہو سکے گا۔