لالہ موسیٰ : شاہد فٹ بال کلب کے زیر اہتمام رمضان المبارک ہیڈبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا

لالہ موسی : شاہد فٹ بال کلب کے زیر اہتمام رمضان المبارک ہیڈبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ضلعی راہنما پاکستان تحریک انصاف و ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ،نقی ہاشمی اور ساجد ہاشمی تھے۔ حاجی اصغر اسٹیڈیم لالہ موسیٰ میں منعقدہ ہیڈبال ٹورنامنٹ کی صدارت چوہدری نذیر احمد نے کی۔ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جسکا فائنل شاہد ہیڈ بال ریڈ اور شاہد ہیڈ بال وائٹ کے مابین کھیلا گیا۔جو دو کے مقا بلے میں چار گیم سے شاہد ہیڈ بال ریڈ ٹیم نے جیت لیا۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کھلاڑیوں اور حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نذیر احمد اور چوہدری منیر احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے لوگوں کی وجہ سے آج میدانوں میں سپورٹس زندہ ہے اور میدان آباد ہیں۔نوجوانوں سے ہمارا تعاون ہمیشہ جاری رہے گا اور کھیل کی سہولیات یہ لوگ مہیا کرتے رہیں گے۔نقی ہاشمی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اپنی طرف سے شاہد فٹ بال کلب کیلئے بھرپور مالی تعاون کا اعلان کیا آخر میں چوہدری نذیر احمد نے تمام ٹیموں کا مہمانوں کا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے پر شکریہ ادا کیا۔