ٹی ایم اے نان ہیڈکوارٹر لالہ موسیٰ کے زیراہتمام ڈینگی ڈے کے موقعہ پر خصوصی سیمینار کا اہتمام
Posted on August 19, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسیٰ : ٹی ایم اے نان ہیڈکوارٹر لالہ موسیٰ کے زیراہتمام ڈینگی ڈے کے موقعہ پر خصوصی سیمینار کا اہتمام کمانڈر شہزاد لائبریری لالہ موسیٰ میں منعقد ہوا، سیمینار کے مہمان خصوصی سابق ناظم ڈاکٹر عرفان احمدصفی تھے۔ مہمان اعزاز صدر انجمم فلاح عوام لالہ موسیٰ سید ضیاء علی شاہ ترمذی ،پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ سنٹر لالہ موسیٰ خرم شہزاد تھے۔
چیف آفیسر ٹی ایم اے نان ہیڈکوارٹر لالہ موسیٰ نے ڈینگی کے حوالہ سے آگاہی دی،جبکہ انسپکٹر ماحولیات محمد مدثر نے ڈینگی کے حوالہ سے دستاویزی فلم بھی حاضرین کو دکھائی۔ سیمینار میں سکولوں کے طلباء طالبات اور پرنسپلز، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور عوام کی کثیر تعداد شریک تھی۔