لالہ موسی کی خبریں 09.03.2013
Posted on March 10, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسیٰ : تھانہ سٹی لالہ موسیٰ،ڈکیتی کیس،نامعلوم ملزمان کے خلاف تین روز کے بعد مقدمہ درج
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)تھانہ سٹی لالہ موسیٰ،ڈکیتی کیس،نامعلوم ملزمان کے خلاف تین روز کے بعد مقدمہ درج،مال مسرقہ کی جلد برآمدگی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ کے محلہ عید گاہ روڈ نزد علی مسجد کے رہائشی حاجی مشتاق زرگر کی درخواست پر تین روز انکے گھر رات کی تاریکی میں تین نامعلوم مسلح ڈاکوئوں کے خلاف37تولے طلائی زیورات،غیر ملکی روپے کی نقدی،لیپ ٹاپ،قیمتی موبائل اور تیس بور اسلحہ لائسنسی لوٹن کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے،متاثرہ جیولرز نے اپنے گھر ہونے والی ڈکیتی کا سراغ جلد لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ: موسم کی تبدیلی کے باعث والدین احتیاطی تدابیر اختیارکریں اور بچوں کو پانی ابال کر پلائیں،ڈاکٹر محمد ارشد پرویز
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سول ہسپتال لالہ موسیٰ کے انچارج ڈاکٹر محمد ارشد پرویز اور نور ہسپتال کے انچارج مدثر چوہدری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث والدین احتیاطی تدابیر اختیارکریں اور بچوں کو پانی ابال کر پلائیں،شیر خوار بچوں کو فیڈردھو کر دودھ پلایا جائے فیڈر میں باقی بچا دودھ دوبارہ بچے کو نہ پلایا جائے کیونکہ اس سے جراثیم پھلتے ہی بچے بیمار ہو سکتے ہیں موسم کے باعث مکھی،مچھر کی افزائش میں بھی اضافہ کے پیش نظر صحت و صفائی کا خیال رکھا جائے کھانے پینے والی اشیاء ڈھانپ کر رکھی جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں بدامنی کے ذمہ دار داخلی ادارے ہیں عالمی طاقتیں گوادر اور پاک ایران معاہدے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں،علامہ شہنشاہ نقوی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر ومرکزی راہنما علامہ شہنشاہ نقوی نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بدامنی کے ذمہ دار داخلی ادارے ہیں عالمی طاقتیں گوادر اور پاک ایران معاہدے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں،گیارہ مارچ سے پہلے کچھ بھی ہو سکتا ہے،فیئر ٹرائل بل”کے دھوکے کے علاوہ کچھ نہیں کراچی اور کوئٹہ کے حالات یں فرق ہے کراچی کی بدامنی کی بری وجہ زمین اور تسلط ہے جہاں ایک ماڈرن شدت پسند جماعت کا عملی دخل ہے،اس موقع پر مولانا اشتیاق کاظمی،سید ندیم عباس جعفری،سید الطاف کاظمی صدر،آغا محمد بلطی،سید راشد عباس،سید ثقافت عباس،تجمل حسین کاظمی اور دلدار کاظمی بھی موجود تھے،علامہ شہنشاہ نقوی صوبائی صدر سندھ شیعہ علماء کونسل نے کہا کہ داخلی کمزوریوں کی وجہ سے عالمی سازشیں پاکسان کو نشانہ بنا رہے ہیں، پولیس اور رینجرز ایک دوسرے کے خلاف ہیں،صدر سے لے کر چپڑاسی تک آئے ہیں،نمک کے برابرافراد ہی میرٹ اور قانون پر عمل کر رہے ہیں شیعہ ہو یا سنی دہشت گردوں کا کوئی مسلک یا مذہب نہیں ہے سپریم کورٹ کی طرف سے دہشت گردوں کو سزائے موت سنائے جانے کے باوجو عمل نہیں ہو سکا،فیئر ٹرائل بل کے ذریعے اداروں کو ناپسند دافراد کے خلاف کاروائی کاموقع ملے گا،یہ دھوکا کے علاوہ کچھ نہیں پہلے سے موجود قوانین پر عمل درآمد ہو جائے تو دہشت گردی ختم ہو جاتی موجودہ صدر نے کسی ایک بھی مجرم کو سزائے موت نہیں دی، علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ ہم سزائے موت کے حکم کو معطل نہیںہونے دینگے،موجودہ بدامنی میں حکومتی نااہلی ،کرپشن،ڈکیتی عروج پر ہے تاہم جمہوریت کا بچپن بہتر ہوا ہے برداشت کا ماحول اور ایک دوسرے کو قبول کرنے میں بہتری آئی انہوںنے کہا کہ چین اور ایران سے معاہدے خوش آئند ہے عالمی طاقتیں گیارہ تاریخ سے پہلے پاک ایران معاہدے کو سبوتاژ کرن کرنے کی ساز ش کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راجہ محمد حنیف آف بھوتہ نے اپنے ساتھیوں اور برادری سمیت سابق صوبائی وزیر چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کی حمایت کا اعلان
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)راجہ محمد حنیف آف بھوتہ نے اپنے ساتھیوں اور برادری سمیت سابق صوبائی وزیر چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کی حمایت کا اعلان میانہ چک پبلک سیکرٹر یٹ میںکیااعلان حمایت کرنے والوں میں راجہ محمد حنیف آف بھوتہ ،راجہ غلام حسین،راجہ محمد لطیف ،راجہ قیصر شریف،راجہ خالد محمود،راجہ امجدحسین،راجہ محمد افضل،راجہ امانت علی ،راجہ شوکت حسین،راجہ لقمان،راجہ عثمان ارشد، راجہ محمد شریف،راجہ محمد یونس،راجہ ظہیر،راجہ ناصر ،راجہ محمد افضال ،راجہ پرویز،رشیداحمد بٹ و دیگر شامل ہیں اعلان حمایت کرنے والوں میں اپنے اپنے بیانات میں کہا کہ ہمارا جینا مرنا میانہ چک برادران کے ساتھ ہے، انشاء اللہ تعالیٰ الیکشن میں میانہ چک خاندان خاندان کو ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب کروائیں گے جلد ہی بھوتہ میں میانہ چک برادران کے حق میں ایک بڑا جلسہ عام کروا کر ثابت کر دیں گے کہ اہلیان بھوتہ کے دل میانہ چک خاندان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔اعلان حمایت کرنے کے موقع پر چوہدری گل اعجاب رضا،چوہدری دلاور سجاد،فرخ محمود بٹ سابق کونسلر،چوہدری ادریس ساہی،میاں خالد و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی راہنما آل پاکستان مسلم لیگ یو کے چوہدری محمد اسلم وسن نے میں این اے106سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)مرکزی راہنما آل پاکستان مسلم لیگ یو کے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گجرات میں این اے106سے الیکشن لڑیں گے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ بھی جنرل پرویز مشرف کے ساتھ پاکستان آئیں گے اور ملکی سیاست میں بھر پور حصہ لیں گے۔ پچھلے پچانچ سالوں میں پی پی پی اور پاکستان مسلم لیگ ن غریب عوام کو بنیادی سہولتیں مہیا کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے مشرف دور میں عام آدمی اچھی زندگی گزار رہا تھالیکن اب عوام آدمی پس کر رہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ وسن برادران پچھلے 25سالوں سے عوامی خدمت میں مصروف ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ: محترمہ بے نظیربھٹو مرحومہ بھی اس ملک میں اپنا کردار ادا کرتی رہی ہیں،صدر زرداری نے تو حد کر دی ہے،چوہدری اعجاز احمد میانہ چک
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)گذشتہ روز امبر ویلفیئر سکول اعظم نگر جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ تقریبات انعامات کی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری اعجاز احمد میانہ چک سابق صوبائی وزیر راہنما تحریک انصاف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں امبر سکول کی انتظامیہ کا مشکورممنون ہوں کہ انہوں نے مجھے دعوت دی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں پچیس سال سے سیاست کر رہا ہوں اور مجھے بہت خوشی ہوئی کہ چھ ماہ کے عرصہ میں سکول نے ترقی کی اور اپنے معیارکو بلند کیا اور میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا پاکستان کے موجودہ حالات اس میں بہت سی جماعتیں دیکھی ہیں محترمہ بے نظیربھٹو مرحومہ بھی اس ملک میں اپنا کردار ادا کرتی رہی ہیں،صدر زرداری نے تو حد کر دی ہے،نہ سڑکیں نہ بجلی نہ گیس ،کائرہ برادران تو عرصہ دراز سے سیاست میں تھے اور ان کو موقعہ ملا کہ اپنے علاقہ کی ترقی کے لئے بہتر اقدام کرتے اس دوران انہوں نے اپنے پلازے بنائے،ہوٹلز بنائے اور حقداروں کو نوکریاں نہیں ملی،سفارش پر چند افراد کو نوازا گیا اور ان کو نوکریاں دی گئیں اب الیکشن قریب آئے ہیں ان کو یاد گیا کہ 120گائوں کو گیس دینی شروع کر دی،اب حلقہ کی باشعور ہو چکی اور خوب جان چکی ہے کون مخلص اور کون اپنی تجوریاں بھر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امبر ویلفیئر سکول اعظم نگر جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ سالانہ نتائج میں پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں تقسیم انعامات تقریب منعقد ہوئی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)امبر ویلفیئر سکول اعظم نگر جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ سالانہ نتائج میں پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں تقسیم انعامات تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی چوہدری اعجاز احمد میانہ چک نے سابق صوبائی وزیر رہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی 112فرخ محمود بٹ ضلعی نائب صدر پی ٹی آئی گجرات تھے سکول کا رزلٹ شاندار رہا،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا علاقہ کی ممتاز شخصیات میں بچوں میں انعامات تقسیم کئے بچوں نے مختلف ٹیبلو پیش کر کے دل جیت لئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:چوہدری مہندی خاں مرحوم کی یاد میں بیلوں کا اکھاڑا دس مارچ آج بروز اتوار موضع چک کمال منعقد ہو گا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)چوہدری مہندی خاں مرحوم کی یاد میں بیلوں کا اکھاڑا دس مارچ آج بروز اتوار موضع چک کمال منعقد ہو گا جس میں مہمان خصوصی چوہدری سجاد احمد میانہ چک ایڈیشنل آئی جی موٹروے،چوہدری اعجاز احمد میانہ چک سابق صوبائی وزیر حلقہ پی پی112ہونگے اکھاڑا زیر صدارت چوہدری پرویز مہندی،چوہدری جاوید مہندی،چوہدری تنویر مہندی،چوہدری اظہر نشاط،چوہدری امتیاز،چوہدری احسان،چوہدری ماسٹر ریاض ہو گا،اکھاڑا صبح آتھ بجے سے شام چھ بجے تک جاری رہے گا جس میں ضلع جہلم اور ضلع گجرات سے80جوڑیاں حصہ لیں گیں جس میں پوزیشن ہولڈر جوڑیاں کو انعامات دیئے جائیں گے انعامات فرسٹ پوزیشن سکینڈر پوزیشن اور تھرڈ پوزشین میں جھنڈا ٹرافی گھڑی اور نقدی انعامات تقسیم کئے جائیں گے یاد رہے کہ اکھاڑے کو دیکھنے کیلئے بیرون ملک اور پنجاب بھر سے شائقین چک کمال آتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ: قومی وطن پارٹی شیرپائو کا انتخابات کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس پارٹی کے فیڈرل کو نسل ممبرمحمد فصیل میر کے زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) قومی وطن پارٹی شیرپائو کا انتخابات کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس پارٹی کے فیڈرل کو نسل ممبرمحمد فصیل میر کے زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں قومی وطن پارٹی شیرپائوپنجاب کے ضلعی رہنماء نے بھی شرکت کی اس موقع پر محمد فصیل میر نے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ پنجاب کے الیکشن میں قومی وطن پارٹی شیرپائوبھر پور حصہ لے گی قومی وطن پارٹی شیرپائو کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پائو فیصلہ کریں گے کہ ٹکٹ کس کو دینا ہے MNA, MPA, کے لیے پنجاب کی درخواستیں جمع ہورہی ہیں اس موقعہ پر پنجاب کے ضلعی سطح پر مجموعی صورتحال پر غور و حوض کیا گیااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی شیرپائوکے فیڈرل کونسل ممبر محمد فیصل میرنے کہا کہ انتخاب کے سلسلے میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے اور اس ضمن میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا انھوںنے کہا کہ پنجاب کو قومی وطن پارٹی شیرپائو کا مضبوط گڑھ بناہیں گے اور یہاں پر پارٹی ایک مضبوط قوت کے طور پر ابھرے گی قومی وطن پارٹی شیرپائو عوام کی فلاح و بہبود تعلیم ، صحت، سوئی گیس ، بجلی اور دیگر شعبوں میںسماجی ترقی کے منصوبوں کو الیکشن کے بعدتیزی سے مکمل کرے گی آفتا ب احمد خان شیر پائو کی پوزیشن مستحکم و مضبوط ہے پاکستان پیپلزپارٹی شیرپائوکے امیدوار اپنے حلقے میں مضبوط اور موزوں ترین ہوں گے قومی وطن پارٹی شیرپائو نے ثابت کردیا ہے کہ وہ سماجی ترقی اور عوامی خدمت کے پروگرام کوعملی شکل دینے کا عزم او رصلاحیت رکھتی ہے ا نھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی شیرپائو آفتاب احمد خان شیرپائو کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کی طرف خصوصی توجہ دی جائے گی انھوں نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پے در پے دھماکوں سے عوام میں سخت بے چینی پھیل چکی ہے اور وہ احساس عدم تحفظ کا شکار ہے ۔انھوں نے کہا کہ سینکڑوں معصوم افراد دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں اور قیمتی املاک تباہ ہو ئی ہیں جبکہ اس لہر کی تدارک کیلئے حکومت کی طرف سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے محمد فصیل میر نے کہا کہ قومی وطن پارٹی شیرپائو ملک بھر کے غریب،مظلوم اور پسے ہوئے طبقات سمیت پاکستان کے علاقائی اور عوامی حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کرے گی اور اس سلسلے میں ان کی بھر پور نمائندگی کی جائے گی۔