لالہ موسیٰ کی خبریں 10-2-2013

لالہ موسی ٰ: معروف تاجر غلہ منڈی ممتاز رہنما مسلم لیگ ن میاں رفعت اقبال پٹواری ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)معروف تاجر غلہ منڈی ممتاز رہنما مسلم لیگ ن میاں رفعت اقبال پٹواری ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک،نماز جنازہ شیخاں والے قبرستان میں ادا کی گئی،ضلع بھر کی سیاسی سماجی و کاروباری شخصیات کی شرکت ، نماز جنازہ میں ہر آنکھ اشک بار تھی،نماز جنازہ سید طفیل شاہ محلہ سردار پورہ نے پڑھائی،نمایاں شخصیات میں سید نور الحسن شاہ رہنما مسلم لیگ ن این اے106،چوہدری اعجاز احمد میانہ چک سابق صوبائی وزیر،دست راست چوہدری شجاعت حسین مہر عرفان،ایڈیٹرانچیف گجرات لنک امجد فاروق،خان عبدالمجید بٹ سابق کونسلر،شخ حفیظ اللہ صدیقی،نسیم الغنی شیخ،سیف الرحمن بھٹی،شیخ خالد محمود ایم ڈی الخلیل پیٹرولیم،ڈاکٹر عرفان احمد صفی،پرویزبٹ،سید مسعود شاہ مشہدی سابق ناظم یونین کونسل میانہ چک،راہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری غلمان اسلم کائرہ،حاجی ریاض انصاری،صدر منظور شاہ لوورز مہر غفار احمد،مہر شفقت علی،صدر مسلم لیگ ن سٹی خالد جاوید مٹھو بٹ،مرزا حیدر علی شمس،مرزا بابر علی شمس،سعید بٹ،نوید صدیقی،حاجی شکیل قریشی سابق نائب ناظم،سید جعفر شاہ،سابق ناظم اقبال بٹ دھامہ چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ،سید احسان اللہ شاہ ،ڈاکٹر آصف محمود سابق ناظم یو سی87/4 ،حاجی صادق بٹ سابق ناظم ڈنگہ،چوہدری اعجاز رنیاں،مہر خورشید،چوہدری عدیل پرویز،فرخ محمود بٹ سابق کونسلر،چوہدری ادریس ساہی،چوہدری یاسر منظور ایم ڈی جاپان الیکٹرانک،میاں نصیر،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ،چوہدری قیصر محمود پوپی،چوہدری عدیل پرویز،پرویز فیبرکس،ایس آئی خالد بوکن، ملک نوید اعوان،محمد نواز نمبردار ٹانڈہ، ایڈیٹر گجرات لنک محمد بلال احمد بٹ،،حاجی باقرڈار،،ڈاکٹر عابد نذیر،چوہدری امانت میانہ چک،قیصر عظیم،ناصر عظیم،میاں خالد،مشتاق شاہ دھامہ،چوہدری رخسار محی الدین،عثمان بیگ ایم ڈی البیگ ٹریولز،توصیف ہیرا پیٹرولیم،احمدشفیع بھٹی،تنویر ڈار،منیرڈار،چوہدری اختر برنالہ،امتیاز ڈار،ملک شریف،چوہدری مدثر گجر،بشیر بٹ جوگی محلہ،کشمیر ی غلام نبی بٹ،وقار شاہ سپرا،نادر بٹ،چوہدری عرفان پسوال،عمر اختر بھٹی،ڈاکٹر طاہر بھٹی خواص پور،چوہدری بلال سیدا گول،خالد مجیدبٹ،ذیشان مجید بٹ،یاسر مجید بٹ،راشد مجیدبٹ،شفقت محمود بٹ،محمد ایوب بٹ،ولایت بھٹی،فردوس رفیق، حاجی عمران بٹ ایم ڈی آئی ٹی ٹریولز،یاسر بٹ شادباغ،رفیق بٹ شادباغ،بابر بٹ شادباغ،سجاد بھٹی،اعجاز بٹ سابق کونسلر،ملک محمد اختر،وحید رائٹس ڈیلرز،مدثر اقبال مغل،ملک رزاق،ناصر حیات ایس ڈی او،مٹھو شیخ،مہر خورشید،ارشدمحمودبٹ،جمشیدبٹ،امانت بٹ،الیاس بٹ،چوہدری انوار الحق آف خونی چک،سید مشتاق حسین شاہ دھامہ،چوہدری ذوالفقار آف خونی چک،مہر رشید احمد،ایوب کھوکھر،سابق کونسلر مرزا ارشد بیگ،سینئرنائب صدرمرکزی انجمن تاجران شیخ عمران رزاقی،سابق پرنسپل سیدشعیب شاہ،چوہدری مدثر گجر،مہرخالد انکم ٹیکس آفیسر،جاویدانور بٹ عیدگاہ روڈ،ننھا بٹ،سابق ناظم چوہدری سجاداکرم ایڈووکیٹ،چیئرمین انجمن تاجران انور مسعود شیخ،ڈاکٹر عابد نذیر بھدر سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مرحوم کے بڑے بھائی حاجی نذیر لوہسر آف بیلجیئم سے سینکڑوں افراد نے گلے مل کر اظہار افسوس و رنج الم کا اظہار کیا ۔ مرحوم نے پسماندگان میں تین بیٹے ایک بیٹی چھوڑی ہے۔ بیٹوں میں حبیب رفعت اور اویس رفعت شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسی ٰ: پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے رقم سے ،قمر زمان کائرہ کا چکوڑی بھلیوال میں جلسہ سے خطاب
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے رقم سے ہے اس کے کارکنوں اور قیادت نے جیلیں کاٹیں پھانسی کا پھندہ جھولا مگر اپنا راستہ نہیں بدلا،ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری قمر زمان کائرہ نے چکوڑی بھیلیوال میں چوہدری صدام اصغر کسانہ اور چوہدری غلام رسول کسانہ کے کائرہ برادران کے ساتھ اعلان حمایت کے سلسلہ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوںنے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین میاں شہباز شریف نعرے لگاتے ہیں کہ پنجاب بدلا ہے پاکستان بھی بدلیں گے میں پوچھتا ہوں کہ آخر پنجاب میں بدلا کیا ہے؟ کیا تھانوں کچہریوں پٹواریوں نے رشوت لینا بند رک دیا ہے،کمیشن مافیا ختم ہو گیا ہے کیا لاء اینڈ آرڈر مثالی ہے؟اگر گجرات،راولپنڈی رحیم یار خان،ملتان آبادی کے پیسے لاہور میں لگائیں گے تو اس پر لوگ احتجاج نہیںکریں گے کیا انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت میں بیٹھے شخص پرویز مشرف نے آئین،قانون،اسمبلیاں اور وسائل اپنے ہاتھ میں رکھے جس سے مشرف مضبوط اور پاکستان کمزور ہوا جب پاکستان ہمیں ملا تو چاروں بھائی چاروں صوبے دست و گریباں تھے ،پاکستان ٹوٹ رہا تھا،بلوچستان سندھ کے بھائیوں نے مرکزکے ساتھ بیٹھنے سے انکار کر دیا تھا صدر آصف علی زرداری پر بڑے اعتراض ہوتے ہیں کہ سیاسی صدر ایوان صدر میں بیٹھا ہوا ہے، وہ اقتدار کا بھوکا نہیں اس نے وہ اختیارات جو مشرف نے اکٹھے کئے تھے واپس کئے،22،22 وزارتیں اپنے پاس رکھنے والے میاں شہباز شریف کس بات کا اعتراض کرتے ہیں پنجاب میں سب نوجوانوں کو روزگار مل گیا کیا تندوروں پر روپے ضائع کئے گئے،100ارب روپے بسوں پر لگائے اور جو لیپ ٹاپ دیئے وہ مرکز نے دیئے وہ جو لہک لہک کر شعر پڑھتے ہیں وہ حبیب جالب نے سرمایہ داروں کے خلاف لکھے تھے کہتے ہیں پنجاب بدلا ہے دانش سکول بنا کر چند سو طالب علموں کو داخلہ دلوا کر وہ سمجھتے ہیںسب ٹھیک ہو گیا ہے،ہسپتالوں میں سہولیات مل گئی ہیں؟ سکول میں فرنیچر فراہم کر دیا گیا ہے؟اساتذہ مہیا کر دیئے گئے ہیں ینگ ڈاکٹروں کو حق مانگنے پر نوکریاں چھینتے ہو جمہوریت کا اصول ہے اگر کسان مزدور وکلاء سیاستدان ڈاکٹر اکٹھے ہوتے ہیں تو ان کی بات سنو یہ نہیں کہ ان پر ڈنڈے برسائو،ہم نے عدالت کے کہنے پر خط لکھا سوئس عدالت نے لکھا ہے کہ کیس بنے میاں نواز شریف اور سیف الرحمن کی قیادت میں بنے انکی حکومتیں تھیں انکی عدالتیں تھیں انہوں نے کہا کہ تاریخ اور عوامی عدالت ہیں ہم ہمیشہ ہر دور میں بے گناہ ہوئے ہیں اگلے الیکشن میں عوام پھر ہمارا ساتھ دیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن لاہور کی جماعت ہے سندھ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں انکو ایک سیٹ بھی نہیں ملے گی،پیپلز پارٹی وفاق کی علامت اور سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے میاں نواز شریف قوم پرستوں کو گالیاں دیتے ہیں، انہوں نے میاں شہباز شریف کو کہا کہ میاں نواز شریف کی بات سنیں کہ نفرت کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہے چوہدری نثار کے نفرتوں کے راستوں کو تر ک کر دو انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان اور طاہر القادری سے بھی خوفزدہ تھے اور کہتے ہیں کہ انکے خلاف سازش کی گی ہم نے عالمی طاقتوں کی سازشوں کا بھی مقابلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کے مسائل حل کرنا چاہتے ہو تو یاد رکھو کہ فرشتوں نے آسمانوں سے آکر حالات درست نہیں کرنے آپ نے اپنے ووٹ کی طاقت سے اچھے باکردار نمائندے چن کر حالات بہتر بنانے میں تھانہ کچہریوں کے نام پر ووٹ دینے سے مسائل حل نہیں ہونگے،سابق صوبائی وزیر خزانہ و پی پی پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری تنویر اشرف کائرہ نے کہا کہ ترقیاتی کام آپ پر احسان نہیں کوشش کر رہے ہیں کہ بلا تفریق ترقیاتی کام کروائیں سابق تحصیل ناظم کھاریاں نے بھی خطاب کیا،چوہدری قمر زمان کائرہ کی آمد پر جھنڈے بردار موٹر سائیکل سوار ریلی اور رقص کرتے ہوئے گھوڑوں کو پنڈال تک نعروں کی گونج پر لایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسی ٰ: سابق صوبائی وزیر راہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی 112چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کا سونامی مین بازار کے دل گلی پٹواریاں میں داخل ، محمد شفیق قریشی نے سینکڑوں سمیت اعلان حمایت کر دیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) سابق صوبائی وزیر راہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی112چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کا سونامی مین بازار کے دل گلی پٹواریاں میں داخل ، محمد شفیق قریشی کی رہائش گاہ پر چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کی حمایت میں عظیم الشان جلسہ،گلی پٹواریاں پہنچنے پر سابق صوبائی چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک اپنے ساتھیوں سابق کونسلر فرخ محمود بٹ،چوہدری گل اعجاب رضا،چوہدری دلاور سجاد،چوہدری امانت آف میانہ چک ،چوہدری ادریس ساہی،میاں خالدو دیگر کا والہانہ استقبال کیامنوں پھولوںکی پتیاں نچھاورکی گئیں اور چوہدری اعجاز احمد زندہ باد ،عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے ،اعلان حمایت کے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اعجاز احمد میانہ چک نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے،ملک کا کوئی بھی ایسا بڑا ادارہ نہیں جو ان کرپٹ حکمرانوں کے ہاتھوں سے محفوظ ہو،روزانہ ملک میں اربوں روپوں کی کرپشن ہو رہی ہے آپ کو ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے عمران خان کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا ہو گا،جس طرح آپ نے میرا یہاں استقبال کیا آپ کا مشکور ہوں،حلقہ پی پی112 کی عوام کا خادم ہوں،24گھنٹے آپ کی خدمت کیلئے پبلک سیکرٹریٹ پر میں اورمیرے خاندان کا ہر فرد آپ کی خدمت کیلئے بیٹھا ہے،کسی کو کوئی بھی مسئلہ ہو ہم سے رابطہ کریں انشاء اللہ آپ کے کام ہنگامی بنیادوں پر حل ہوں گے عمران خان صاحب نے انٹراپارٹی الیکشن کروا کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے،ریڑھی اور رکشے والے انٹرا پارٹی میںصدر اور جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں،ملک میں حقیقی تبدیلی کا حامل عمران خان ہے، اب آپ کو ملک اور حلقہ کی تبدیلی کیلئے عمران خان کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا ہوگا،۔کائرہ برادگران سے جس طرح لالہ موسیٰ کے باسیوں نے پچھلے الیکشن میں تاریخی فتح دلوائی لیکن انہوں نے اقتدار میں آکر لالہ موسیٰ شہر کی ایک اینٹ بھی نہیں بدلی، دو دو وزارتیں ہونے کے باوجود شہر مسائلستان کا گڑھ بناہوا ہے،اب آپ ان کو الیکشن میں نظر انداز کر دیں،اکٹھ سے فرخ محمود بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہ لالہ موسیٰ کے دو دو وزیر ہونے کے باوجود لالہ موسیٰ مسائلستان کا گڑھ بنا ہوا ہے،آپ کو حلقہ کی تقدیر بدلنے کیلئے عمران خان اور چوہدری اعجاز کے ہاتھوں کو مضبوط کرنا ہوگا،چوہدری اعجاز کسی تعارف کے محتاج نہیں، اپنے دور اقتدار میں چوہدری اعجاز احمد نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے،عمران خان کا ویثرن ہے کہ گلی محلوں میں رہنے والے غریبوں کو اقتدار دلوائوں نہ کہ کسی اجارہ داروں کو اقتدار ملے،پیپلز پارٹی کا نعرہ تھا کہ پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے لیکن یاد رکھوں پیپلز پارٹی غریبوں کو مارنے والی جماعت ہے اگر چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک جیسا خادم اپ کو پورے حلقہ پی پی112میں مل جائے تومیں سیاست چھوڑ دوں گا،چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کو آپ دوستوں کے تعاون سے تاریخی فتح سے ہمکنار کرائوں گا،،حمایت کرنے والوں میں۔محمد شفیق قریشی۔محمد رضوا ن قریشی۔ملک وقاص اسلم ۔ملک ظفر اقبال بھٹو۔نسیم ایڈووکیٹ۔ملک زاہد ماچھیوال ۔محمد یامین بٹ نندووال ۔ ناصر محمود نندووال ۔ ادریس نندووال ۔ حضر حیات منشی۔نندووال ۔مراتب بٹ۔چوہدری یاسر عرفات ۔چاچا اشرف نندووال ۔نذر حسین۔اقبال محمود۔نسیم اقبال نندووال ۔ملک اسلم ۔محمد چاقب نوری ۔محمد انیس۔فرخ محمود بٹ لالہ موسیٰ۔خان الحق لالہ موسیٰ۔چوہدری گل اعجاب رضا۔چوہدری امانت علی میانہ چک ۔ملک سلیم احمد اعظم نگر ۔چوہدری دلاور سجاد۔محمد ادریس ساہی۔میاں خالد محمود ۔ چوہدری ریاست علی ایڈووکیٹ۔ چوہدری صابر ہنج۔چوہدری محمد ارشد۔چوہدری محمد اکرام بجران ۔چوہدری عبدالرحمان بجران ۔ملک ابرار احمد ۔چوہدری عامر صدیق بھدر۔محمد یوسف بھٹی۔چوہدری بلال ارشادبھدر۔چوہدری احلاق نمبردار۔ چوہدری نثار نمبردار۔چوہدر ی ساجد بٹور ۔ مھمد اصغر پھلروان ۔کشمیری غلام نبی ۔چوہدری محمد انور لوہسر ۔ مرزا طفیل ۔چوہدری ثاقب ولایت ۔ملک جنید ریاض۔ملک جمشید ریاض۔وقاص احمد رحمانی۔قاسم رحمانی۔چوہدری ولایت خاں۔محمد اسلم لالہ موسیٰ۔بابر اسلام ۔چوہدری محمد آصف اقبال دھامہ۔ شیخ محمد علی ۔شیخ علی امجد۔چوہدری امانت علی بجران ۔بلال صاد ق بٹ۔ میاں بابر عباس دینہ چک ۔سیدا سد عباس لالہ موسیٰ۔لال خاں علی چک ۔ملک خالد علی لالہ موسیٰ۔ملک زاہد پرویز ۔چوہدری محمد ارشد دہڑ۔نثار اللہ۔چوہدری ناصر گجر ۔محسن سلیم ۔مہر جنید صدر ISF لالہ موسیٰ۔خرم شہزاد۔مہر وسیم صدر کوٹلہ۔مہر عبدالاحد انفارمیشن سیکرٹری ۔حمزہ انفارمیشن سیکرٹری uc 2۔مہر اویس مہندی صدر uc 17 مہر ارم شہزاد جنرل سیکرٹری ۔مبشر بٹ۔محمد عاقب ۔زکی اکرم کے علاوہ سینکڑوں افراد شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ : نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ایک نڈر، بے باک اور ایماندار قائد ہیں،مرزا خرم شہزاد
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ایک نڈر، بے باک اور ایماندار قائد ہیں ان خیالات کا اظہار ISF ممبر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹیو کمیٹی مرزا خرم شہزدا نے کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح انہوں نے فیس بک پر کامیابی حاصل کی اسی طرح ہم ان کو عام انتخابات میں انشا ء اللہ MPA کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں ہم سب ان کی قیادت میں مل جل کر کام کر رہے ہیں اور ہم تمام ممبران ان کے ساھ کا م کرتے رہیں گے ۔حلقہ پی پی 112میں ان کی مقبولیت کو بے حد سراہتے ہیں۔ فیس بک پر سٹی آف لالہ موسیٰ کے ایڈریس میں جو ووٹنگ ہو رہی ہے ا س میں نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے سر فہرست ہیں اور فیس بک پر ان کی مقبولیت سے تمام امیداوران خوف زدہ ہو گئے ہیں اور ہم مزید کامیابی کے لیے دن رات ایک کر دیں گے ۔نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ عوام کے ہر دلعزیز لیڈر ہیں عوام ان کو بہت زیادہ پسند کرتی ہے اور ان کو فیس بک میں کامیابی پرمبارکباد پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسی ٰ: قائد تحریک عمران خان نے انٹرپارٹی الیکشن کروا کر ملک میں نئی تاریخ رقم کی ہے ، چوہدری ساجد یوسف چھنی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) قائد تحریک عمران خان نے انٹرپارٹی الیکشن کروا کر ملک میں نئی تاریخ رقم کی ہے ، ان خیالات کا اظہار چوہدری ساجد یوسف چھنی رہنما تحریک انصاف حلقہ پی پی112نے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ انٹرپارٹی الیکشن تحریک انصاف کے عہدیداران بننے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ہم ضلعی سطح پر تحریک انصاف کے قابل اور ایماندارممبران کی بھر پور سپورٹ کریں گے ، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی واحدجماعت ہے جس میں رکشے والے سے لے کر ریڑھی والا بھی صدر بنے گا،عمران خان اجاری دار کی سیاست کوجڑ سے اکھاڑ نہ چاہتے ہیں ، تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے ، وہ دن دور نہیں جب پورے ملک میں قائد تحریک انصاف عمران خان کے نام کا بول بالا ہوگا،اور ملک میں ہر طرف خوشحالی آئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسی ٰ: کائرہ برادران نے پورے حلقہ میں سوئی گیس کی فراہمی کا وعدہ وفا کر دیا ، حاجی باقر ڈار
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) کائرہ برادران نے پورے حلقہ میں سوئی گیس کی فراہمی کا وعدہ وفا کر دیاان خیالات کا اظہار معرف سیاسی شخصیت حاجی باقر ڈار نے کیا انہوں نے کہا کہ قمر زمان کائرہ نہ صرف لالہ موسیٰ بلکہ پورے ضلع کی آن و شان ہیں انہوں نے نہ صرف لالہ موسیٰ کا نام بلکہ ضلع گجرات کا نام انٹرنیشنل سطح تک پہنچایا ان کی خدمات ہمیشہ تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گیں، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سرائیکی صوبہ بھٹو کی آواز تھی پی پی پی اس مشن کو ضرور پورا کرے گی ، سرائیکی صوبہ پنجاب ، جنوبی پنجاب کے لوگوں کی آواز ہے جسے پورا کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسی ٰ: کیپٹن ر خالد بشیر بھدرنے لاہور میں میٹرو بس سروس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) کیپٹن ر خالد بشیر بھدرنے لاہور میں میٹرو بس سروس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کی،انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو بس کے اجراء سے غریب عوام کو بہترین سفری سہولیات میسر ہونگی ، میاں برادران نے موٹروے کے بعد میٹروبس کا عوام کو عظیم تحفہ دیا ہے ، میٹرو بس سے ہر امیر غریب استفادہ کرے گا اور نہایت ہی کم کرایہ پر سفری سہولت حاصل کرے گا ، وزیراعلیٰ پنجاب نے انقلابی اقدامات کے تحت 11 ماہ کے دوران اس پراجیکٹ کومکمل کروایا ہے ، وزیرعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف غریب عوام اور ملک کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں،آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن برسراقتدار میںآکر ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرے گی اور عوامی مسائل کے حل میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ، ہم میاں برادران کی قیادت میں عوام کی بے لوث خدمت کا سفرجاری رکھے ہوئے ہیںحلقہ کے عوام ہمارا سرمایہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسی ٰ: چوہدری لیاقت بھدر نے صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے سعودی عرب میں ملاقات کی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) راہنما مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 112چوہدری لیاقت بھدر نے صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے سعودی عرب میں ملاقات کی اور حلقہ کی صورحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور حلقہ میں مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے آگاہ کیا،راہنما مسلم لیگ ن سابق ایم پی اے چوہدری لیاقت بھدر نے بذریعہ فون گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ملک و قوم کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں ، وہ عوام کومیڈیکل ، تعلیم سمیت دیگر سہولیات مہیاکرنے میںمصروف عمل ہیں ، ہم میاں برادران کے وژن عوام کی بے لوث خدمت پر عمل پیرا ہیں ، پنجاب حکومت کی طرف سے ملنے والے فنڈز سے حلقہ میں تعمیر و ترقی کا آغاز کر دیا ہے ، اورعوامی مسائل کے حل کیلئے خود حلقہ کے دیہاتوں میں جا کر تعمیر و ترقی کیلئے فنڈز تقسیم کر رہے ہیں، میاں برادران کی قیادت میں حلقہ کو تعمیر و ترقی کے لحاظ سے بہترین مثالی حلقہ بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری توقیراکرم کائرہ شہیدکے والد محترم چوہدری اکرم کائرہ کی صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بذریعہ ٹیلی فون خیریت دریافت کی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) چوہدری توقیراکرم کائرہ شہیدکے والد محترم چوہدری اکرم کائرہ کی صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بذریعہ ٹیلی فون خیریت دریافت کی ، اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی اور اسلام آباد پمز ہسپتال کے ایم ایس اور عملہ کو چوہدری اکرم کائرہ کے علاج معالجے اور بہترسے بہتر سہولیات فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت کی اور تحفہ کے طور پر پھول اور پھل پیش کئے۔