لالہ موسی کی خبریں 12/9/2013

لالہ موسیٰ : تعمیر بنک لالہ موسیٰ کے مینجر اور اسکے ساتھی صراف نے دو سال بعد گروی رکھے ہوئے طلائی زیورات کو جعلی قرار دیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)تعمیر بنک لالہ موسیٰ کے مینجر اور اسکے ساتھی صراف نے دو سال بعد گروی رکھے ہوئے طلائی زیورات کو جعلی قرار دیا، اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق پرانی غلہ منڈی لالہ موسیٰ کے رہائشی احسان دانش ولد محمد اسلم قوم ملک نے طلائی چوڑیاں ،کڑے وغیرہ گروی رکھ کر ایک لاکھ 45 ہزار روپے قرضہ لیا تھا،دو سال بعد قسطیں ادا نہ کر سکنے پر جب احسان دانش نے بینک مینجر سے کہا کہ آپ زیورات فروخت کر کے اپنے پیسے پورے کر لیں تو چند روز بعد تعمیر فنانس بینک لالہ موسیٰ کے مینجر زبیر شاہ اور اس کے ساتھی طارق محمود صراف سکنہ گنجہ نے کہا کہ تم نے جو سونا ہمارے پاس گری رکھا تھا، وہ تو جعلی ہے متاثرہ شخص احسان دانش نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر میرا سونا جعلی تھا تو دو سال قبل کیوں نہیں بتایا گیا اب دو سال بعد مینجر زبیر شاہ اور طارق محمود صراف اسے جعلی قرار دے کر میرے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں انہوںنے مزید بتایا کہ تعمیر مائیکروفنانس بنک لالہ موسیٰ کا مینجر زبیر شاہ اور طارق محمود صراف ملی بھگت سے اب تک لالہ موسیٰ اور گردونواح کے عوام کے ساتھ قرضے دینے کے نام پر تقریباً ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ کر چکے ہیں تعمیر مائیکرو فنانس بنک کے اعلیٰ حکام نوٹس لے کر عوام کو عملہ کے ظلم سے بچائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:ٹی او آر کھاریاں نوید اشرف وڑائچ نے کہا ہے کہ تجاوزات کے مسئلہ پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ٹی او آر کھاریاں نوید اشرف وڑائچ نے کہا ہے کہ تجاوزات کے مسئلہ پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا،لالہ موسیٰ کے جن تاجروں تھڑے والوں کو چالان جاری ہو چکے ہیں اور انہوںابھی جمع نہیںکراوئے انکے خلاف مقدمات درج کرنے کے لئے ACکھاریاں کو استغاثہ بھجوائے جا رہے ہیں،انہون نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن تاجر برادری کی مرضی سے ختم کیاگیا اور تاجر برادری کی کمیٹی بنائی گئی جو تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ٹی ایم اے کا ساتھ دے رہی ہے،کمیٹی کا فیصلہ پر ہی سامان اٹھانے اور ضبط کرنے کی بجائے چالان کرنے کا عمل شروع ہوا،انہوں نے کہا کہ لالہ موسیٰ کے بازاروں میں عملہ تجاوزات آج سے سرکاری جیکٹیں پہنیں گے جو انہیں الاٹ کر دی گئیں ہیں تجاوزات صرف مین بازار نہیں دیگر بازاروں سے بھی ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہی،ریڑھی والوں کو مین بازار کا وقت بھی پانچ سے چار بجے تجاوزات کمیٹی نے ہی طے کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:وزیراعلیٰ پنجاب نے ایلمنٹری کالج فار وومن سرکلر روڈ کو ایلمنٹری کالج فار بوائز (برکت پارک) میں ضم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)وزیراعلیٰ پنجاب نے ایلمنٹری کالج فار وومن سرکلر روڈ کو ایلمنٹری کالج فار بوائز (برکت پارک) میں ضم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے،عمل درآمد فی الفور ہو گا،گرلز ایلیمنٹری کالج میں موجودہ گرلز مڈل سکول کو فی الفور ہائی کا درجہ دے دیا گی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے محکمہ تعلیم کی سمری پر ایلیمنٹری کالج فار وومن کو ایلیمنٹری کالج فار بوائز میں ضم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جس کا اطلاق فی الفور ہو گا،گرلز ایلیمنٹری کالج کے اکیڈمک اینڈ ایڈمنسٹریٹو بلاک و سٹاف فار بوائز کالج میں منتقل کر دیئے جائیں گے،جبکہ قوی امکان ہے کہ ایلیمنٹری کالج فار وومن کی پرنسپل مسز فرخ نوید ملک جو20ویں سکیل میں ہیں،ایلیمنٹری کالج کی نئی پرنسپل تعینات ہونگی،2002ء میں ایجوکیشن یونیورسٹی نے تمام نارمل سکولز کے نام کالج آف یونیورسٹی ایجوکیشن کر اپنے کنٹرول میں لیا تھاجو کہ22جون2005ء کو محکمہ تعلیم پنجاب نے واپس لے کر دوبارہ ایلیمنٹری کالج نام رکھ دیئے تھے دونوں کالج ختم کرنے کے احکامات وصول ہو گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:تھانہ صدر و سٹی لالہ موسیٰ چوروں و ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر عوام نے ایف آئی آر کٹوانے سے بھی کنارہ کشی اختیار کرنا شروع کر دی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)تھانہ صدر و سٹی لالہ موسیٰ چوروں و ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر عوام نے ایف آئی آر کٹوانے سے بھی کنارہ کشی اختیار کرنا شروع کر دی،تھانہ صدر کے گائوں چکوڑی شیر غازی میں ڈکیتی کی واردات کے بعد نواحی گائوں چک سکندر میں ہیںبھی نامعلوم چور چوہدری فردوس کے ڈیرہ سے ایک گھوڑا اور دو گھائے کھول کر لے گئے جبکہ موضع ٹھیکریاں میں بھی نامعلوم چور محمد حسین کی ٹربائن کھول کر لے گئے، تھانہ صدر کے علاقہ رحمت آباد سے نامعلوم چور عبدالرزاق بٹ کے گھر سے اسکا ہنڈائی شہ زور چوری کر کے لے گئے،جبکہ تھانہ سٹی و صدر میں رابطہ کرنے پر سب اچھا کی نوید سنائی جاتی ہے،جبکہ تھانہ صدر لالہ موسیٰ میں گذشتہ رات 35لاکھ کی ہونے والی ڈکیتی کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:چوہدری الیاس کی نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ سے خصوصی ملاقات ،ضلعی حوالے سے اہم تنظیمی امور پر مشاورت کی گئی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے صدر محمد الیاس چوہدری نے نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کے دفتر انصاف مرکز لالہ موسیٰ کا دورہ کیا۔اور تحریک انصاف کے سینئر راہنما ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ سے تحریک انصاف ضلع گجرات کے حوالے سے اہم تنظیمی امور پرمشاورت کی۔نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے حلقہ پی پی 112میں تنظیمی صورت حال سے بھی ضلعی صدر کو آگاہ کیا ۔ضلعی صدرمحمد الیاس چوہدری نے حلقہ پی پی 112میں تنظیمی طور پر کئے جانے والے اقدامات پر حلقہ پی پی 112کی ٹیم کے اقدامات کو سراہا۔ دونوں راہنمائوں نے ضلع کی تمام سیاسی صورت حال اور تحریک انصاف کے تنظیمی امور، متوقع بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کیلئے بہتر پالیسی ترتیب دینے پربھی گفتگو کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ اور حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ کا چوہدری ساجد یوسف سے انکی پھوپی کی وفات پر اظہار تعزیت
لالہ موسیٰ(محمد بلال حمد بٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ، کوآرڈینیٹر حلقہ پی پی 112و نائب صدر یو سی 84/1لالہ موسیٰ حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ نے پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 112کے راہنما چوہدری ساجد یوسف آف چھنی سے ملاقات کی اور انکی پھوپی کی وفات پرگہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور انکی قبر کو کشادہ کرے آمین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:ٹی او آر کھاریاں نوید اشرف وڑائچ کی زیر صدارت تجاوزات کمیٹی کا اجلاس بلدیہ لالہ موسیٰ میں منعقد ہوا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ٹی او آر کھاریاں نوید اشرف وڑائچ کی زیر صدارت تجاوزات کمیٹی کا اجلاس بلدیہ لالہ موسیٰ میں منعقد ہوا جسمیں بازار مین بازار میں ریڑھی لگانے کے وقت پر غور و خوص کیا گیا اجلاس میں باہمی رضا مندی اور اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ ریڑھی والوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مین بازار میں شام پانچ بجے کی بجائے چاربجے داخلہ کی اجازت ہو گی،تجاوزات کمیٹی ایک ہفتہ اسکا رویہ اور کردار اور مانیٹر کرنے کے بعد مستقبل کا فیصلہ کرے گی کہ ریڑھی والوں کے مستقل اوقات کیا ہوں گے،اجلاس میں چیف آفیسر شیخ وجاہت صدیقی،حاجی اختر برنالہ،حاجی گلزارپسوال،سیٹھ طفیل،رضوان مہرانہ،معظم بٹ،نسیم بھولا،عمران رزاقی،چوہدری نعیم اشرف،علی نادر چوہدری و دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے سدا بہار کانسٹیبل محمد لطیف بھٹی مدت ملازمت چالیس سال پوری کر کے ریٹائر ہو گئے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے سدا بہار کانسٹیبل محمد لطیف بھٹی مدت ملازمت چالیس سال پوری کر کے ریٹائر ہو گئے جبکہ شہریان لالہ موسیٰ نے انکی ریٹائرمنٹ پر جلد ایک بڑی الوداعی تقریب منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عظمت فرید چیف آفیسر بلدیہ کھاریاں تعینات وہ اس سے قبل ناروال میں بطور چیف آفیسر فرائض انجام دے رہے تھے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)عظمت فرید چیف آفیسر بلدیہ کھاریاں تعینات وہ اس سے قبل ناروال میں بطور چیف آفیسر فرائض انجام دے رہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:12ستمبر ہونے کے باوجو د بلدیہ ملازمین کو تنخواہ نہ مل سکی جبکہ افسران نے اپنی تنخواہ 2ستمبر کو ہی وصول کر لی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)12ستمبر ہونے کے باوجو د بلدیہ ملازمین کو تنخواہ نہ مل سکی جبکہ افسران نے اپنی تنخواہ 2ستمبر کو ہی وصول کر لی،چھوٹے ملازمین کو ٹھینگا دکھا دیا، بلدیہ لالہ موسیٰ مین ملازمین کا احتجاج،اے سی کھاریاں کی عدم حاضری کی وجہ سے تنخواہ لیٹ ہوئی،دو یوم تک تنخواہ ادا ہو جائے گی،سی او لالہ موسیٰ کا رابطہ کرنے پر جواب،بلدیہ کے سینکڑوں ملازمین نصف ماہ گزرنے کے قریب تنخواہ محروم ہیں،جبکہ سی او لالہ موسیٰ شیخ وجاہت صدیقی کا کہنا ہے کہ اے سی کھاریاں کے تبادلہ اور انکی جگہ کسی کے چارج نہ لنے کے باعث تنخواہوں کی ادائیگی میں دیر ہوئی ہے،دس اگست کو انکے چارج لینے کے بعدملازمین کی تنخواہوں کا چیک اکائونٹس آفس بھجوا دیا گیا ہے دو یوم تک تنخواہوں کی ادائیگی ہو جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:بلدیاتی انتخابات کی آمد سے قبل عوامی شہری اتحاد کا پہلا سیاسی دھماکہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)بلدیاتی انتخابات کی آمد سے قبل عوامی شہری اتحاد کا پہلا سیاسی دھماکہ،دھامہ کی معروف شخصیت فیضان بٹ دھامہ اور مین بازار کی معروف کاروباری و سیاسی شخصیت شیخ امجد نے اپنے ساتھیوں سمیت شہری اتحاد میں شمولیت کا اعلان کر دیا،یہ اعلان انہوں نے چیف آرگنائزر سراج ملک اشرفی،صدر ملک ناصر علی اور جنرل سیکرٹری خالد مجید بٹ سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شہر کے مسائل کے حل کیلئے شہر کا نمائندہ ہونا ضرری ہے،امپورٹڈ نمائندہ ہمیں قبول نہیں،ہم انشاء اللہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں عوامی شہری اتحاد کے ممبران کی کامیابی کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ: تاجر برادری سر آنکھوں پر لیکن ریڑھی بانوں کو تنگ کرنے کی آڑ میں سیاسی وانتقامی کاروائی نہیں کرنا چاہیے،ندیم اصغر کائرہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما و سابق تحصیل ناظم کھاریاں ندیم اصغر کائرہ نے کہا ہے کہ تاجر برادری سر آنکھوں پر لیکن ریڑھی بانوں کو تنگ کرنے کی آڑ میں سیاسی وانتقامی کاروائی نہیں کرنا چاہیے ریڑھی بانوں کو کسی سرمایہ دار کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑنا چاہیے اور ٹی ایم اے کو تاجر برادری کے ساتھ پرانے معاہدے سامنے رکھ کر اپنے فیصلے کرنا چاہیں، تاجر برادری کو بازار میں تین فٹ لائن کا تحفہ ہمارے دور میں ملا لیکن ریڑھی بانوں کو انکے حق میں محروم نہیں کیا گیا،ٹی ایم اے افسران کو ریڑھی بانوں کو سکول کالج کے اوقات کے بعد شہر میں رزق کھانے کا موقع دینا چاہیے، تجاوز صرف مین بازار نہین دیگر بازاروں میں بھی ہونا چاہیے ٹی ایم اے کو لالہ موسیٰ کے علاوہ تحصیل کے ہر چھوٹے بڑے قصبہ میں آپریشن از حد ضروری ہے،لیکن تجاوزات ڈنڈے سے نہیں صلح صفائی سے ہونا چاہیے ٹی ایم اے کواپنے پرانے معاہدوں کی روشنی میں ریڑھی بانوں کے ساتھ ظلم و زیادتی نہیں کرنا چاہیے اگر تھڑہ بانوں کے لیے پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ ہو سکتا ہے اور آج وہ اپنے بچوں کا اسی جگہ پر بیٹھ کر رزق کھا رہے ہیں تو ریڑھی بانوں کے لیے انکے جائز حق لیے وہ ہر جگہ اور ہر مقام پر احتجاج کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ:دیہی مرکز صحت لالہ موسیٰ کے سامنے مچھروں کی افزائش میں اضافہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)دیہی مرکز صحت لالہ موسیٰ کے سامنے مچھروں کی افزائش میں اضافہ ،محکمہ صحت کے افسران ڈینگی مکائو مہم کے سلسلہ میں ڈی سی او دفتر میٹنگ کرنے جاتے ہیں جبکہ ناک کے نیچے جنگلی مچھر دکھائی نہیں دیتے،دیہی مرکز صحت اور ٹراما سنٹر کے سامنے بھنگ کے پودوں کی بھر مار ہے نشے میں مست مچھر اپنے جراثیم مریضوں میں منتقل کر رہے ہیں صحت یاب ہونے کیلئے ہسپتال آنے والوں کو نئی بیماری کا تحفہ ملتا ہے، جبکہ مریضوں کے ساتھ آنے والے بھی نمونیا اور دیگر بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں،شام کے وقت جنگلی مچھر بھنبھاتے پھرتے ہیں جبکہ دیگر حشرات الارض کی دیواروں کے گرد دندناتے رہتے ہیں محکمہ صحت کو اس حوالہ سے آگاہ کر کے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:موٹر سائیکلوں میں فائرنگ والے سائلنسر کی بھر مار
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)موٹر سائیکلوں میں فائرنگ والے سائلنسر کی بھر مار،انتظامیہ خاموش،تفصیلات کے مطابق شہر میں منچلوں نے انت مچا دی،موٹر سائیکلوں میں فائرنگ کی آواز والے سالنسر کے کھلے عام استعمال پر انتظامیہ خاموش،منچلوں کے اس کھیل نے سیکورٹی رسک پیداکر دیئے،موٹر سائیکلوں میں فائرنگ کی آواز والے سالنسر سے پیدا ہونے والی آواز بالکل فائرنگ کی آواز سے مشابہت رکھتی ہے جس کی وجہ سے اکثر اوقات خواتین کے ساتھ دیگر لو گ بھی ڈر جاتے ہیں،فائرنگ والے سالنسر موٹر سائیکل کی ریس کے ساتھ فائرنگ کی آواز میں شدت پیدا کر دیتے ہیں،جس کی وجہ سے لوگوں میں خو و ہراس پیدا ہونے لگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:ٹی او آر کھاریاں کی زیر صدارت تجاوزات کمیٹی کا اجلا س آج صبح نو بجے طلب
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ٹی او آر کھاریاں کی زیر صدارت تجاوزات کمیٹی کا اجلا س آج صبح نو بجے طلب ،ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ کی شرکت بھی متوقع،تجاوزات کمیٹی کے اجلاس میں لالہ موسیٰ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن اور ریڑھی والوں کے مطالبات زیر غور آئیں گے،اجلاس میں ٹی او آر نوید اشرف وڑائچ،سی او شیخ وجاہت صدیقی،ممبران کمیٹی حاجی اختر برنالہ، حاجی گلزار پسوال،معظم بٹ،نعیم اشرف اور سیٹھ قدیر کے ساتھ ریڑھی والوں نے نمائندے بھی شریک ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:مندر بازار میں بجلی کی لٹکتی تاریں شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)مندر بازار میں بجلی کی لٹکتی تاریں شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی،عرصہ دراز سے مندر بازار میں بجلی کی لٹکتی ننگی تاریں کسی بھی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہے،لیکن واپڈا والے ہیں کہ ان کے سر پر جوں تک نہیں رینگتی عوامی سماجی اور کاروباری حلقوں نے ایس ڈی او واپڈا اور اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل کی ہے کہ کاروباری مراکز میں ان ننگی اور لٹکتی تاروں کا جلد سے جلد کوئی حل نکالا جائے تاکہ کسی بھی بڑے جانی و مالی حادثہ سے بچا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:حکومت پنجاب نے گورنمنٹ نارمل سکول فار گرلز کو ہائی کا درجہ دینے اور ایلیمنٹری کالج فار وومن کو بوائز کالج میں ضم کرنے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)حکومت پنجاب نے گورنمنٹ نارمل سکول فار گرلز کو ہائی کا درجہ دینے اور ایلیمنٹری کالج فار وومن کو بوائز کالج میں ضم کرنے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی،ذرائع کے مطابق قیام پاکستان سے قبل کے قائم کردہ ایلیمنٹری بوائز کالج سابق نارمل سکول میں زنانہ نارمل سکول کو ضم کرنے کے ساتھ کالج میں موجود گرلز مڈل سکول کو اپ گریڈ کر کے ہائی کا درجہ دینے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ: ٹی ایم اے کے مین بازار میں آپریشن سے ریڑھی بان پریشان،من پسندافراد کو چھوڑ دیا جاتا ہے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ٹی ایم اے کے مین بازار میں آپریشن سے ریڑھی بان پریشان،من پسندافراد کو چھوڑدیا جاتا ہے جبکہ شریف دیہاڑی داروں کو جرمانے کئے جاتے ہیں متاثرین کا کہنا ہے کہ بلدیہ میں کلرک کے طور پر ناکام ہونے والے اہلکاروں کو اب لوگوں کو بے عزت کرنے کے لئے بازار میں کھلا چھوڑ دیا گیا ہے جسے کوئی اخلاقی تربیت نہیں دی گئی،خوانچہ فروشوں سے بلدیہ کے ملازم فروٹ اور دیگر اشیائی بھی مبینہ طور پر لے جاتے ہیں جس پر ریڑھی بانوں نے شدید احتجاج کیا ہے،دوسری جانب دیکھا گیا ہے کہ ایک روز میں بازار کی صفائی جبکہ پانچ روز ریڑھیوں کا رش دکھائی دیتا ہے،جسے ہی بلدیہ کا عملہ آپریشن کیلئے آتا ہے،ریڑھی بان ملحقہ گلیوں میں جمع ہو جاتے ہیں اور عملہ واپس جان کے فوراً بعد واپس آکر قابض ہو جاتے ہیں ضرورت اس عمل کی ہے کہ مین بازار کو کشادہ کرنے کیلئے کرنے ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جن سے راستہ بھی بند بھی بند نہ ہو اور غریبوں کا نقصان بھی نہ ہو مین بازار کے درمیان میں اگر ایک لائن مین ریڑھیاں لگانے کی اجازت دی جائے اور بڑی گاڑیوں اور چنگ چی کا داخلہ ممنوع قرار دیا جائے تو صورتحال میں بہتری آسکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:تھانہ صدر لالہ موسیٰ کی حدود میں مسلح ڈکیتی،سات ناکے،ڈاکو35لاکھ روپے کی نقدی و طلائی زیورات لے اڑے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)تھانہ صدر لالہ موسیٰ کی حدود میں مسلح ڈکیتی،سات ناکے،ڈاکو35لاکھ روپے کی نقدی و طلائی زیورات لے اڑے،نواحی گائوں چکوڑی شیر غازی کا قیصر عباس ولد بشیر جو مقامی مارکیٹ میں الیکڑونکس کا کاروبار کرتا ہے،کہ گھر رات12:30بجے سات مسلح ڈاکوجنہوں نے دھوتیاں اور جانگیے پہن رکھے تھے،بیرونی گرل کا ٹ کر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 22تولے طلائی زیورات مارکیٹ جانے کے لئے گھر میں رکھے گئے15لاکھ روپے 65ہزار نقدی لائسنسی پسٹل موبائل و کیمرے لوٹ لئے،مسلح ڈاکوئوں نے جنکے رنگ سیاہ بتائے جاتے ہیں مزاحمت پر مدعی قیصر عباس کے عملی حمزہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے لوٹ مار کرکے چلتے بنے،تھانہ صدر لالہ موسیٰ میں مقدمہ کے اندراج کی درخواست دے دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:حاجی اصغر پارک قبرستان کا منظر پیش کرنے لگا،سیکورٹی بیت الخلائ،کنٹین،روشنی،صفائی ،پانی کی بنیادی سہولیات سرے سے موجود نہیں
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)حاجی اصغر پارک قبرستان کا منظر پیش کرنے لگا،سیکورٹی بیت الخلائ،کنٹین،روشنی،صفائی ،پانی کی بنیادی سہولیات سرے سے موجود نہیں،تفصیلات کے مطابق سابق تحصیل کھاریاں،ندیم صغر کائرہ کے والد کے نام سے کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والا حاجی اصغر پارک پندرہ سال کے بعد بھی جنگل ہی رہا،ہر دور میں کروڑوں کے فنڈز حاصل کرنے کے باوجود حاجی اصغر پارک بنیادی سہولیات سے تاحال محروم ہے،حاجی اصغر پارک دنیا کا واحد پارک ہے جس میں سیکورٹی،واش روم،کینٹین،روشنی،پانی،صفائی جیسی سہولیات تو سرے سے موجود ہی نہیں بلکہ ابھی تک پارک میں کوئی سیاہ دار درخواست ہے نہ پھول دار پودے ہیں،پارک میں اور فلو کے حوض پانی سے بھرے ہیں،جوڈینگی کی افزائش نسل کا سب بننے کے ساتھ معصوم بچوں کی جان کیلئے خطرہ بھی بنے ہوئے ہیں،حاجی اصغر پارک میں روشنی کا میرے سے کوئی انتظام ہی موجود نہیں رات کو پارک قبرستان کا منظر پیش کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گوجرانوالہ : وزیر اعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے واضع سمت متعین کر دی ہے،نسرین اشفاق
گوجرانوالہ(محمد بلال احمد بٹ )مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ضلعی راہنما نسرین اشفاق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے واضع سمت متعین کر دی ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت سیاسی قیادت کی مشاورت سے طے پانے والی پالیسی پر عملدرآمد کر کے ملک کو امن کا گہوارہ بنا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت شروع سے ہی شدت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کی حامی رہی ہے اب اسے تمام سیاسی جماعتوں کا تعاون بھی حاصل ہو گیا ہے۔ انہوں نے طالبان کی طرف سے بھی مذاکرات پر مثبت ردعمل کا خیر مقدم کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین کھلے دل سے بات چیت کرکے ملک کو بدامنی کے بحران سے نجات دلائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق صدر آصف علی زرداری کے عملی سیاست میں سرگرم کر دار ادا کرنے سے پی پی پی ایک بار پھر مقبولیت کی بلندیوں کو چھوئے گی،چوہدری محمدطارق گجر
گوجرانوالہ(محمد بلال احمد بٹ)پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر و سابق ایم پی اے چوہدری محمد طارق گجر نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے عملی سیاست میں سرگرم کر دار ادا کرنے سے پی پی پی ایک بار پھر مقبولیت کی بلندیوں کو چھوئے گی۔ انہوںنے کہا کہ لاہور آمد پر کارکنوں نے سابق صدر پاکستان کا جس جو ش سے استقبال کیا وہ اس امر کا غماز ہے کہ آصف علی زرداری کی قیادت جیالوں کے لئے نہایت اہم ہے اور وہ پارٹی کوقائد عوام ذولفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ویژن کے مطابق چلاتے ہوئے ملک و ملت کی خدمت کرتے رہیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات:یلیسیما کے مرض میں مبتلا بچوں کو خون فراہم کرنے والے ادارے سندس فاونڈیشن کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ڈی سی او آصف بلال لودھی
گجرات(محمد بلال احمد بٹ)ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے تھیلیسیما کے مرض میں مبتلا بچوں کو خون فراہم کرنے والے ادارے سندس فاونڈیشن کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ ضلعی حکومت اس کار خیر کو موثر طور پر انجام دینے کے لئے ادارے سے مکمل تعاون کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندس فائونڈیشن کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ایڈمن آفیسر طارق رشید چوہدری، ایگزیکٹو آفیسر عمران احمد خان اور پبلک ریلیشنز آفیسر میر فضل عباس بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے یقین دلایا کہ ضلعی حکومت اپنے وسائل کے مطابق سندس فائونڈیشن کی انتظامیہ سے مالی تعاون کر ے گی گجرات میں ادارے کے مرکز کے قیام کے لئے لیز پر جگہ فراہم کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے اس عزم کااظہار کیا کہ خون کے مرض میں مبتلا بچوں کے لئے بلڈ اکٹھا کرنے کے نیک مقصد کے لئے وہ خود بھی سند س فائونڈیشن انتظامیہ کا بھر پور ساتھ دیں گے۔ڈی سی او کا کہنا تھا کہ معاشرے کو اس مرض کی وجوہات سے آگاہی کے لئے آگاہی مہم وقت کا تقاضا ہے تاکہ نئی نسل کو تھیلیسمیا جیسے خطرناک مر ض سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ڈی سی اونے اس موقع پر مریض بچوں سے ملاقات کرکے انکی خیریت دریافت کی اوربلڈ بنک کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے سندس فائونڈیشن کے ایڈمن آفیسر طارق رشید چوہدری، ایگزیکٹو آفیسر عمران خان نے ڈی سی او کو بتایا کہ سند س فائونڈیشن خون کے امراض میں مبتلاضلع گجرات، منڈی بہاوالدین، جہلم، میر پور، کوٹلی اور ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے 500سے زائد بچوں کو خون فراہم کر تا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ ان بچوں کو ہر پندرہ دن بعد خون کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ اس مقصد کے لئے یونیورسٹی ، کالجز اور دیگر اداروں میں بلڈ کیمپس لگا کر خون اکٹھا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے ڈی سی او کو ادارے کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات:ریسکیو1122نے ضلع گجرات میں اپنے قیام سے ابتک چار سال کے دوران 17423ایمرجنسی کالز پر فوری رسپانڈ کرتے ہوئے 24210افراد کو ہسپتالوں میں پہنچایا،چوہدری عزیز احمد
گجرات(محمد بلال احمد بٹ)ڈائریکٹر جنر ل پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی زیر نگرانی ریسکیو1122نے ضلع گجرات میں اپنے قیام سے ابتک چار سال کے دوران 17423ایمرجنسی کالز پر فوری رسپانڈ کرتے ہوئے 24210افراد کو ہسپتالوں میں پہنچایا۔ اس دوران اوسطا رسپانس ٹائم 4.97منٹ رہا۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسرچوہدری عزیز احمد نے بات چیت کے دوران کیا۔ کمیونٹی سیفٹی آفیسر ذکی حیدر وڑائچ بھی اس موقع پر موجو د تھے۔ انہوں نے بتایا کہ 22ستمبر 2009کو اپنے قیام سے 31اگست 2013تک ریسکیو 1122گجرات کو مجموعی طور پر 724299کالز موصول ہوئیں تاہم ان میں سے 17423کالز ایمر جنسی نوعیت کی تھیں۔ ریسکیو 1122کو موصول ہونے والی 377116کالز غیر متعلقہ جبکہ 207799نامکمل اور 97805معلومات کے حصول کے لئے تھیں۔ چوہدری عزیز احمد نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کے جوان اور ایمبولینسز ٹریفک حادثات کی کالز پر اوسطا4.97منٹ کے ٹائم میں جائے حادثہ پر پہنچیںمجموعی طور پر 9964 واقعات میںمتاثرہ افراد کو ہسپتال پہنچایا۔ اسی طرح میڈیکل ایمرجنسی کے 4661، فائر لگنے سمیت مختلف جرائم اور دیگر پر تشدد واقعات کے779، پانی میں ڈوبنے کے 132، عمارتیں گرنے کے51،بم سمیت مختلف نوعیت کے 9دھماکو ں اور متفرق نوعیت کے1303واقعات میں زخمی ہونے والے 24210افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا۔ ریسکیو 1122کے اعلی تربیت یافتہ جوانوں نے 9553زخمیوں کو ابتدائی طبی امدادبھی فراہم کی جبکہ سیلاب کی صورت میں ضلعی انتظامیہ اورپنجاب حکومت کی ہدایا ت کے مطابق 7مرتبہ پانی میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو1122نے لگنے کے 524واقعات میں ہنگامی امداد فراہم کی اور شہریوں کی جانوں کی حفاظت کے ساتھ قیمتی املاک او ر سامان کو تباہ ہونے سے بچایا۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122نے ضلع گجرات میں روزانہ اوسطا 12.70کالز پر ہنگامی امداد فراہم کی اور اس دوران اوسطا رسپانس ٹائم 4.97منٹ رہا۔ جبکہ آگ لگنے کے واقعات میں ریسکیو 1122نے اوسطا12.70منٹ میں موقع پر پہنچ کر ہنگامی امداد فراہم کی۔چوہدری عزیز احمد نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ ریسکیو 1122کے نمبرز پر غیر ضروری کالز سے گریز کریں تاکہ کسی ہنگامی صورت حال بارے آگاہی کے لئے آسانی ہو اور متاثرین کی فوری مدد کی جاسکے۔ کمیونٹی سیفٹی آفیسر ذکی حیدر وڑائچ نے بتایا کہ عوام الناس میں سیفٹی کے حوالے سے شعو ر اجاگر کرنے کے لئے اگاہی پروگرامز کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈی او چوہدری عزیز احمد کی ہدایا ت کے مطابق تعلیمی اداروں، صنعتی اداروں اور دیگر مقامات پر منعقد ہونے والے ان پروگراموں میں بڑی تعداد میں عام شہریوں کو ابتدائی طبی امداد ، آگ لگنے یا دیگر حادثات کی صورت میں بچائو اور متاثرین کی امداد کے لئے تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔