لالہ موسیٰ (جی پی آئی) گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج ہونا چاہیے، لالہ موسیٰ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے لالہ موسیٰ کے مسائل کو کوئی اہمیت نہیں د ی جا رہی۔گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف پر امن احتجاج میں عوامی شہری اتحاد کا ہر ورکر شامل ہو گاان خیالات کا اظہار عوامی شہر ی اتحاد کے صدر ملک ناصر علی نے لوڈشیڈنگ کے خلاف بلائے گئے تمام تنظیموں کے اجلاس میں کیا انہوں نے کہاکہ ایم این اے اور ایم پی اے لالہ موسیٰ کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے کیوں کا انکا تعلق لالہ موسیٰ سے نہیں ہمیں لالہ موسیٰ کے عوام میں یہ شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے کہ اپنے شہر کے لوگوں کو ووٹ دیں تاکہ وہ لالہ موسیٰ شہر کے مسائل حل کر سکیں،انہوں نے کہاکہ لالہ موسیٰ کا کوئی پرسان حال نہیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں ہمیں ان سب مسائل کیلئے متحد ہو کر جدوجہد کرنی ہوگی،گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف پر امن احتجاج میں عوامی شہری اتحاد کا ہر ورکر شامل ہو گا۔انہوں نے گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف آواز بلند کرنے میں پہل کرنے پر نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لالہ موسیٰ(جی پی آئی)شیعہ علما کونسل کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید حسنین کاظمی نے بجلی اور گیس کی لودشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے تمام جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں کہاکہ ہم سب کو مل کر حکومت کے کانوں تک آواز پہچانی چاہیے کیونکہ ایندھن ہر گھر کی ضرورت ہوتا ہے بجلی اور گیس کہ لوڈشیڈنگ ہر شہری کا مشترکہ مسئلہ ہے ،موجودہ دور میں ضرویات زندگی کی تین چیزیں سب سے اہم ہیںبجلی گیس اور پانی کے بغیر گھریلو نظام نہیں چل سکتا اور معاملات جھگڑوں تک پہنچ جاتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ حکومتوں کے کان لوہے کے ہوتے ہیں اور لوہے کو سنانے کیلئے ہتھوڑے کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے ہم سب مل کر احتجاج کریں گے تو حکومت کوئی نوٹس لے گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لالہ موسیٰ(جی پی آئی) سوئی گیس اور بجلی کی بے تحاشا لوڈشیڈنگ کر کے لالہ موسیٰ کے شہریوں پر جبر کیا جا رہا ہے،موسم سرما میں فریج ،اے سی،پنکھوں کا استعمال نہیں ہوتا اور بجلی کی کھپت میں کافی کمی ہو جاتی ہے،مگر لالہ موسیٰ کے عوام کی بد قسمتی کے پورے پنجاب میں لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی ہے جبکہ لالہ موسیٰ میں وہی صورت حال ہے ۔جب سے موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے بجلی کے ساتھ ہی گیس بھی بند کر دی جاتی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں کے ایسا کیوں ہے بد قسمتی سے بے حس حکمرانوں کو لالہ موسیٰ کے عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں رہی ،ان خیالات کا اظہار پاکستا ن تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے راہنما غلام عباس بھٹہ نے کیا انہوں نے کہاکہ عوام موجودہ حکمرانوں سے مایوس ہو چکے ہیں ،اقتدار کے پجاری اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہو چکے ہیں جبکہ عوام جو دو وقت کی روٹی کمانے سے لاچار ہیں اب روٹی پکانے کیلئے بھی پریشانی میں مبتلا ہیں انہوں نے کہاکہ اپنی ناکامیوں پر قوم سے معافیاں مانگنے والے وزرا کو وزیر اعظم اپنی ٹیم سے نکال باہرکیوں نہیں کرتے اور قوم کے مسائل حل کروانے کیلئے قابل لوگوں کو کام کرنے کا موقع کیوں نہیں دیتے ، نا کام اور ضعیف العمر خادم اعلیٰ کی نام نہاد ٹیموںنے بھی لالہ موسیٰ کے مسائل کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ،اگر یہ لوگ عوام کو بنیادی حقوق نہیں دے سکتے تو اقتدار سے علیحدہ ہو جائیں ۔