لالہ موسیٰ (جیوڈیسک) لالہ موسیٰ میں ایک روز قبل 50 لاکھ تاوان کیلئے اغوا ہونے والا 10 سالہ بچہ قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کل دن کے وقت 10 سالہ بچہ مرتضٰی علی ولد محمد اکرام گلی علی چکیاں سے اغواء کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اغوا کے بعد رات گئے ملزمان کی طرف سے 50 لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔
پولیس کو اطلاع کرنے کے بعد ملزمان نے آج صبح بچے کو قتل کر کے نعش لالہ موسیٰ کے نواحی علاقہ مہر محلہ میں پھینک دی۔
ذرائع کے مطابق بچے کے جسم پر کسی بھی قسم کے نشانات نہں ہیں۔پولیس نے نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر کھاریاں منتقل کر دی۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ عامر ملک کا کہنا ہے کہ بچے کے اغواءکیلئے کسی بھی قسم کا تاوان نہیں مانگا گیا۔
اس سلسلے میں پولیس اپنی تفتیش کر رہی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی بتایا جا سکتا ہے کہ بچے کی موت کیسے واقع ہوئی۔