لالہ موسی (جیوڈیسک) گجرات کے لنڈا بازار میں اچانک آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے کپڑے، جوتے اور جیکٹوں کے 150 سے زائد ٹھیئوں کو جلا کر خاکستر کر دیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق گجرات کے لالا موسٰی لنڈا بازار میں آگ لگنے کا واقعہ صبح تقریباٍ 4 بجے پیش آیا۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے کافی دیر کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔ لنڈا بازار میں آگ لگنے سے کپڑے، جوتے اور جیکٹوں کے 150 سے زائد ٹھیئے جل کر خاکستر ہوگئے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے انہیں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔