لالہ موسی کی خبریں 1.10.2013

صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی کا خصوصی خطاب اور طلباء کی دستار بندی کے علاوہ اسناد تقسیم کیں

لالہ موسیٰ (جی پی آئی) جامعہ صدیقیہ نور القرآن لالہ موسیٰ میں سالانہ جلسہ دستار فضیلت اور تقسیم اسناد، پیر سید عظمت علی شاہ المعروف چن جی سرکار اور صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی کا خصوصی خطاب اور طلباء کی دستار بندی کے علاوہ اسناد تقسیم کیں۔ صاحبزادہ حافظ غلام مرتضی طیب نے نقابت کے فرائض انجام دیے جبکہ علامہ حافظ عطاء اللہ نقشبندی نے جامعہ کی تاریح اور خدمات سے حاضرین کو آگاہ کیا، علما ء کرام نے تقریب میں کثیر تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق جامعہ صدیقیہ نور القرآن لالہ موسیٰ میں گزشتہ روز سالانہ جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد کا انعقاد ہوا جس کی صدارت وخصوصی حضرت صاحبزادہ پیر سید عظمت علی شاہ آستانہ عالیہ کیلیانوالہ شریف نے کیا۔ تقریب کی نقابت کے فرائض صاحبزادہ حافظ غلام مرتضٰیٰ طیب نے انجام دئیے۔ تقریب میں گردونواح سے علماء کرام اور حافظ کرام کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ جبکہ حضرت علامہ صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی آستانہ عالیہ باولی شریف نے قرآن پاک کے نزول اور حفاظ کرام کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔ بعدازاں طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں اور حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی۔ حاضرین نے قاری عبدالعزیز نقشبندی کو بہترین تقریب پر مبارکباد دی اور اپنے ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حمزہ شہبازکے دورہ گجرات کے موقع پر پورے ضلع میں عام تعطیل کا سماں رہا:نوازش علی شیخ
لالہ موسیٰ (جی پی آئی) حمزہ شہباز کے دورہ گجرات کے موقع پر پورے ضلع میں عام تعطیل کا سماں رہا۔ تمام سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران ن لیگ کے شاہی شہزادے کے استقبال میں لگے رہے جبکہ عوام دفاتر میں ذلیل و خوار ہوتے رہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما امید وار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ DCO،DPO اور ان کے ماتحت ادارے سارا دن ن لیگ کے شاہی شہزادے کو خوش کرنے میں لگے رہے جبکہ بھاری مینڈیٹ اور عوامی خدمت کے دعوئے داروں نے پورے ضلع کا نظام جام کئے رکھا۔ دور دراز سے آئے لوگوں کو اعلیٰ افسران کی دفاتر میں غیر موجودگی کی وجہ سے پریشانی کا سامنا رہا۔ اگر دفاتر میں کام نہیں کرنا تھا تو پورے ضلع میں عام تعطیل کا اعلان کر نا چاہیے تھا تا کہ لوگوں کی بد دعائوں سے بچ جاتے۔غریب عوام جو کہ پہلے ہی بد حال ہو چکے ہیں اب ان پر افسر شاہی کے تمام اخراجات کا بوجھ بھی پڑ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بتایا جائے کہ حمزہ شہباز کو کس قانون کے تحت وزیر اعلیٰ کے اختیارات دئیے گئے ہیں۔ اگر شہباز شریف وزیر اعلیٰ کے منصب کے فرائض انجام نہیں دے سکتے تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔