لالہ موسیٰ کی خبریں 11/12/2013

۔
بے لوث عوامی خدمت کا مشن آبائو اجداد سے ورثے میں ملا ہے ، اپنی آخری سانس تک جاری و ساری رکھیں گے،شیخ خالد محمود
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) بے لوث عوامی خدمت کا مشن آبائو اجداد سے ورثے میں ملا ہے ، اپنی آخری سانس تک جاری و ساری رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار کائرہ گروپ کے نامزد امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر 10 ، رئیس پنجاب شیخ خالد محمود نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان تمام معززین کے دلی مشکور ہیں جنہوں نے ہمیشہ ہمیں اپنی محبتوں سے نوازا ہے ، علاقہ کی عوام ہمیں دل و جان سے چاہتی ہے اور اس رشتہ خلوص کو ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔ عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔ انشاء اللہ 30جنوری کو عوامی ووٹ کی طاقت سے کامیاب ہو کر علاقہ میں تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہود کا سنہرا باب لکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریک انصاف کے امیدواروں کا کوٹلہ قاسم خان کا دورہ۔تحریک انصاف کے کارکنوں کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) تحریک انصاف کے امیدواروں کا کوٹلہ قاسم خان کا دورہ۔تحریک انصاف کے کارکنوں کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل کوٹلہ قاسم خان طاہر رفیق بٹ آف شاہ سر مست اور وائس چیئرمین ملک جاوید اختر ایڈووکیٹ نے کوٹلہ قاسم خان میںڈاکٹر شمشاد احمد، ڈاکٹر شہزاد احمد،مہر عباس،جاوید بٹ ،عطا اللہ اور تحریک انصاف کے دیگرکارکنان سے ملاقاتیں کیں ۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری یونین کونسل کوٹلہ قاسم خان میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اس سلسلہ میں بھرپور سپورٹ فراہم کر رہے ہیں انشاء اللہ اپنے پورے پینل کے ہمراہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف ضلع بھر سے کامیاب ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خواجہ خلیل الرحمن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور عوامی وفود کی جوق در جوق حمایتیں ، پلڑا بھاری ہوگیا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) خواجہ خلیل الرحمن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور عوامی وفود کی جوق در جوق حمایتیں ، پلڑا بھاری ہوگیا ۔ تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 12سے جنرل کونسلر کے امیدوار خواجہ خلیل الرحمن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور دن بدن عوامی وفود کی جوق در جوق حمایتوں کے نہ ختم ہونے والے سلسلہ سے شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ وارڈ نمبر 12 سے خواجہ خلیل الرحمن کا پلڑا بھاری ہوچکا ہے اور انکی کامیابی یقینی نظر آتی ہے ۔ اس سلسلہ میں خواجہ خلیل الرحمن کے ساتھی اور دوست احباب بھی انکی انتخابی
مہم کیلئے انتہائی سرگرم ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خالد مجید بٹ کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کردیں گے،شیخ وقار علی
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) خالد مجید بٹ کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کردیں گے ، ان کی جرات مندانہ اور مخلص قیادت ہی نوجوانو ں کے مسائل کا حقیقی حل ہے ۔ ان خیالات کا اظہا ر ممتاز راہنما مسلم لیگ ن ، شیخ وقار علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر وارڈ سے سادات برادران کے پینل کے امیدواران کیلئے 10,10نوجوان لڑکے دئیے جائیں گے جو کہ امیدواران کی انتخابی مہم کو بھرپور طریقے سے چلائیں گے ۔ انشاء اللہ 30 ء جنوری کو سادات برادران کا پینل کلین سویپ کرے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جماعت اسلامی لالہ موسیٰ کی سیاسی کمیٹی اور امیدواران کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت صدر ڈاکٹر عرفان احمد صفی دفتر جماعت اسلامی میں منعقد ہوا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) جماعت اسلامی لالہ موسیٰ کی سیاسی کمیٹی اور امیدواران کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت صدر سیاسی کمیٹی و سابق ناظم ڈاکٹر عرفان احمد صفی دفتر جماعت اسلامی میں منعقد ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ وہ اپنی انتخابی مہم کا آغاز بھرپو ر انداز سے کرتے ہوئے ہر گھر اور ہر دل پر دستک دیں ۔ امیدواروں کو چاہیے کہ وہ اپنے حلقہ میں دو سے تین مرتبہ ہر گھر میں جائیں انتخابات کو انتخابات نہیں بلکہ جماعت کی دعوت اور تبلیغ کی مہم کے طور پر چلایا جائے ۔ جماعت اسلامی لالہ موسیٰ میں ” ہم ہی ہیں امید صبح نو ” کے سلوگن پر انتخابات میں حصہ لے گی ۔ اس موقع پر امیدواروں نے ہر وارڈ اور حلقہ میں کارکنوں کے اجتماعات کے ساتھ اجتماع عام منعقد کرانے کا بھی اعلان کیا ۔ اس موقع پر امیر زون ثناء عبداللہ ، ڈاکٹر طارق بھنڈاری ، محمد اشرف شہزاد ، حاجی عبدالعزیز گورسی ، احسان منہاس ، ایاز انصاری ، اعظم انصاری ، اکرام الدین قریشی و دیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عوامی شہری اتحاد لالہ موسیٰ کے اعلان کے بعد امیدواروں نے عوامی شہری اتحاد کے دفتر میں درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) عوامی شہری اتحاد لالہ موسیٰ کے اعلان کے بعد امیدواروں نے عوامی شہری اتحاد کے دفتر میں
درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ اب تک پہنچنے والی درخواست کی تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 4 ست پیر فرید طوفان ، ندیم انصاری ، وارڈ نمبر 6 سے ملک محمد سدھیر ، وارڈ نمبر 12 سے حاجی ملک ناصر علی ، وارڈ نمبر 13 سے حاجی مبین قریشی ، محمد الیاس قریشی ، وارڈ نمبر 14 سے شیخ محمد اسلم اشرفی ، محمد طارق زرگر م شاہد محمود نمبردار ، وارڈ نمبر 18 سے استاد طارق محمود جبکہ وارڈ نمبر 5 سے محمد یوسف قریشی نے الیکشن لڑنے کیلئے عوامی شہری اتحاد کے دفتر میں درخواستیں جمع کروا دی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بس بے پر تحصیل انتظامیہ اور حساس ادارے کے مابین جگہ کا تنازعہ طول پکڑ گیا ہے
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) بس بے پر تحصیل انتظامیہ اور حساس ادارے کے مابین جگہ کا تنازعہ طول پکڑ گیا ہے ۔ گزشتہ روز AC کھاریاں نے حساس ادارے کی ملکیتی دکانوں کو سیل کرنے اور بس بے پر لیٹر ینیں بنانے کے احکامات دیے تھے جبکہ گزشتہ روز حساس ادارے کے اعلیٰ افسر نے ٹھیکیدار کی جانب سے تعمیر کردہ لیٹرینیں گروا کر دکانیں بھی کھلوا کر تعمیر کرنے والے عملہ کو حراست میں لے لیا ۔ جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا ۔ دو اداروں کی اس لڑائی میں عوام حیران و پریشان اور ہاتھی کی لڑائی میں چیونٹی والا معاملہ بن کر رہ گئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کی حلقہ بندیوں اور ووٹ ٹرانسفر پر اعتراضات
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کی حلقہ بندیوں اور ووٹ ٹرانسفر پر اعتراضات ، لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمشنر گجرات کو 18 دسمبر کو ریکارڈ سمیت طلب کیا ، اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق سابق ممبر تحصیل کونسل کھاریاں سید ضیاء علی شاہ ترمذی نے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی ہے کہ لالہ موسیٰ میونسپل کمیٹی میں نئی حلقہ بندیاں یکساں آبادی کے تحت دفعہ 9کے تحت کی جائیں اور نئی ووٹر لیسٹیں نئے بلاک اور سرکل کے تحت کی جائیں جبکہ دیگر شہروں سے ووٹوں کو ٹرانسفر کو چیلنج کیا تھا جس پر بدھ کو ہونے والی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر گجرات کو 18دسمبر کو حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اقبال مظہر نے دوبارہ بس بے کا دورہ کیا اور پبلک ٹائلٹ رات تک بنوانے کے آرڈ کر دئیے
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اقبال مظہر نے دوبارہ بس بے کا دورہ کیا اور پبلک ٹائلٹ رات تک بنوانے کے آرڈ کر دئیے انہوں نے ختم کرائے گئے لنڈا بازار کا دوبارہ معاینہ کیا اور دوبارہ لنڈا بازار لگانے کی اجازت نہ دی ۔ اے سی کھاریاں نے چاندنی چوک لالہ موسیٰ سے بھی تجاوزات ختم کرا کر چاندی چوک کو کلیئر کر دیا ۔ اس موقع پر ااظہا ر خیال کرتے ہوئے اے سی کھاریاں اقبال مظہر نے کہا کہ لالہ موسیٰ میں تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا ، اگر کسی نے دوبارہ تجاوز کی تو تجاوز کرنے والوں کیخلاف خود ایف آئی آر درج کرئوانگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اے سی کھاریاں اقبال مظہر اور انکی ٹیم کی جانب سے لالہ موسیٰ میں تجاوزات کے خلاف جاندار آپریشن کو سراہتے ہیں ،ڈاکٹرعرفان احمد صفی
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) اے سی کھاریاں اقبال مظہر اور انکی ٹیم کی جانب سے لالہ موسیٰ میں تجاوزات کے خلاف جاندار آپریشن کو سراہتے ہیں ۔ آپریشن غیر جانبدار اور بھرپور ہونے پر اے سی کھاریاں کی جرات و جذبہ کو سلام پیش کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف میں پارک تعمیر کئے جائیں اور بے روز ہونے والے افراد کو جی ٹی روڈ سے ہٹ کر متبادل جگہ فراہم کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق ناظم یوسی لالہ موسیٰ ڈاکٹر عرفان احمد صفی نے اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی ٹی روڈ کے اطراف میں سر سبز و شاداب ماحول اور گرین بیٹس شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر چند سال قبل تک جی ٹی روڈ پر خوبصورت پارک موجود تھے جنہیں دوبارہ تعمیر کر کے قبضہ گروپوں سء نجات اور ماحول کی بہتر ی کیلئے اقدامات کئے جاسکتے ہیں ۔ جبکہ تجاوزات کی جگہ پر بے روز ہونے والوں کو کیمپنگ گرائونڈ میں ٹی ایم اے پلازہ میں جگہ کرائے پر دیکر انکا متبادل بندوبست کیا جا سکتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ شہر میں سوئی گیس پریشر کی بحالی کے تمام تر دعوے دم توڑ گئے
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) لالہ موسیٰ شہر میں سوئی گیس پریشر کی بحالی کے تمام تر دعوے دم توڑ گئے ، صارفین کے چولہے ٹھنڈے تاحال جی ٹی روڈ سے کسی بھی محلہ کو کنکشن نہ کرنے سے گیس میسر نہ آسکی ، اور بھاریر رقوم کے بلوں نے عوام کی ناک میں دم کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق سیاسی جماعتوں کے مختلف راہنمائوں کی جانب سے شہریوں کو سوئی گیس کی فراہمی اور کم پریشر کا مسئلہ حل کروانے ک بلند و بانگ دعووں کی قلعی اس وقت کھل گئی جب درسیوں کے آغاز سے ہی سوئی گیس پریشر انتہائی کم اور متعدد گلیوں میں گیس نہ ہونے کے برابر ہے ۔ تمام دن سوئی گیس نہ ہونے سے صارفین پریشان گھریلو خواتین سے تکرار اور بازار سے کھانے پینے کا سامان لانے پر مجبور افراد کا بجٹ متاثر جبکہ دوسری جانب گیس کے بھاری رقوم کے بلوں نے عوام کی ناک میں دم کر دیا ہے ۔ لالہ موسیٰ کے شہری اس صورتحال پر سخت پریشان ہیں ۔ حکام بالا سے اصلاحات کا مطالبہ ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حکمران عوام کے مسائل کم کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کر رہے ہیں،ندیم اصغر کائرہ
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) حکمران عوام کے مسائل کم کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کر رہے ہیں ، سوئی گیس جو پہلے ہی ایک دو دن ملتی تھی کو اڑھائی ماہ تک بند کر کے ٹراسپورٹروں کو کرایہ بڑھانے پر مجبور کر دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے راہنما ، سابق تحصیل ناظم چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے ڈیرہ کائرہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کو اپنے چھ ماہ قبل دے گئے بیانات پر بھی دھیان دینا چاہیے اور عوام سے کئے گئے وعدے وفا کرنا چاہیے مگر جو لوگ مکہ مدینہ بیٹھ کر بھی دروغ گوئی کر سکتے ہیں وہ عوام سے وعدے وفا کیا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے لوگوں پر بھاری ٹیکس لگا کر ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اب تو غریب آدمی بل ادا کرنے کی بھی سکت نہیں رکھتا ۔ لوگ جو موجودہ حکومت ست ریلیف کی توقع کئے ہوئے تھے وہ ریلیف کی بجائے مہنگائی ، بے روزگاری ، لاقانونیت سے پریشان ہیں اور ان سے اب نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کو اچھی طرح معلوم ہے کہ بلدیاتی انتخاب میں ان کا حشر کیا ہوگا اس لئے انہوں نے اپنی گرتی ہوئی ساخت کو سنبھالا دینے کی خاطر من پسند کی حلقہ بندیاں کرواکر اور بڑی تعداد میں ووٹ ٹرانسفر کرواکر دھاندلی کی بنیاد رکھ دی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سول انتظامیہ کی بجائے جوڈیشل عملہ کے تحت بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ ) سول انتظامیہ کی بجائے جوڈیشل عملہ کے تحت بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں۔وراثت کی سیاست کے بجائے نظریے کی سیاست کا فروغ چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما و آرگنائزر حلقہ پی پی 112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سول انتظامیہ کے تحت بلدیاتی انتخابات کروانے جا رہی ہے سول انتظامیہ بلدیاتی انتخابات میں جانبدارانہ کردار ادا کرے گی جو کہ جمہوریت کی نفی ہے ۔الیکشن کمیشن بلدیاتی الیکشن کوا دھاندلی سے پاک کروانے کیلئے جوڈیشل عملہ کے ذریعے انتخابات کروائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم موروثی سیاست کی بجائے نظریات کی سیاست کو ترجیح دیتے ہیں۔اور پاکستان تحریک انصاف وراثتی سیاست کا خاتمہ کر دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات میں بھرپور طریقے سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے اور ضلع بھر کی یونین کونسلز سے تحریک انصاف کے امیدواران کامیاب ہو نگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،غلام عباس بھٹہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ ہر وارڈز سے تحریک انصاف کے امیدواران بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے راہنما امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر 9غلام عباس بھٹہ نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز کر دیا ہے اور بلدیاتی الیکشن کی مہم کے لئے پروگرامز تشکیل دئیے جا رہے ہیں۔تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی لالہ موسیٰ کی تمام وارڈز میں تحریک انصاف کا پیغام گھر گھر پہنچایا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وارڈ نمبر 9لالہ موسیٰ میں بھرپور طریقے سے اور پوری تیاری کے ساتھ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور انشاء اللہ کامیابی حاصل کریں گے۔