لالہ موسیٰ کی خبریں 11/4/2014

ایکسپریس ٹرین اور اسلام آباد سبزی منڈی میں دھماکے اور قیمتی جانوں کا نقصان ناقابل فراموش ہے،چوہدر ی تنویر اشرف کائرہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ایکسپریس ٹرین اور اسلام آباد سبزی منڈی میں دھماکے اور قیمتی جانوں کا نقصان ناقابل فراموش ہے،مذاکرات کے باوجود دھماکے ملک و قوم سے کھلی جنگ ہے،حکمران دہشت گردی کے خلاف اپنی پالیسی واضح کرے،ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر چوہدری تنویر اشرف کائرہ نے کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ کے بیانات کے بعد ایک کے بعد دوسرا دھماکہ سے حکومت کے طالبان سے مذاکرات بے معنی ہو کر رہ گئے ہیں،حکومت کی طرف سے مذاکرات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے ممبران میں ہم آہنگی نہیں ہے،وزیراعظم کچھ اور سوچ رکھتے ہیں اور وزیر داخلہ کچھ اور سوچ رکھتے ہیں یہی حال مذاکرات کمیٹی کے ممبران کا ہے،مذاکرات کی آڑ میں صرف وقت ضائع کیا جا رہا ہے،دہشت گردی کے باعث ملک و قوم عدم تحفظ کا شکار ہیں،پیپلز پارٹی نے صحیح کام نہیں کئے تو اب مسلم لیگ ن کی حکومت،صحیح کام کیوں نہیں کر رہی،ڈالر کی قیمت کم ہونے کے باوجود ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آٹے میں نمک کے برابر کمی کی گئی ہے،مہنگائی کے باعث غریب عوام فاقوں اور خودکشیوںپر مجبور ہیں عوام انصاف کیلئے خود سوزی کر رہیے ہیں،حکمران ملکی مسائل کے حل میں سنجیدہ ہوں صرف سیاسی بیان بازی نہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تھانہ صدر لالہ موسیٰ گائوں دلانوالہ سے اغواء ہونے والی دو سہیلیوں کے مقدمہ کا ڈراپ سین
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)تھانہ صدر لالہ موسیٰ گائوں دلانوالہ سے اغواء ہونے والی دو سہیلیوں کے مقدمہ کا ڈراپ سین،ایف آئی آر میں نامزد ملزمان بے گناہ نکلے،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر لالہ موسیٰ کی حدود گائوں دلانوالہ کی رہائشی خاتون کی درخواست پر توشیبا کوثر اور نورین ریاض دو سہیلیوں کے اغواء کا مقدمہ راولپنڈی کے رہائشی یٰسین ولد بہرام دین سیالکوٹ کے رہائشی ندیم شہزاد اور اس کی بہن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ایس ایچ او جاوید گجر نے موبائل ڈیٹا سے کیس کو ٹریس کیا اور اغواء ہونے والی دونوںلڑکیوں کو لاہور ہوٹل سے برآمد کیا،ملزم یٰسین کو راولپنڈی سے گرفتار کیاجو بطور سیکورٹی گارڈ ملازمت کرتا ہے دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ جن کو ایف آئی آر میں ملزم نامزد کیا گیا ہے ان کاوقوعہ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ لڑکیاں اغواء ہوئی ہیں اور دونوں آپس مین رشتہ دار ہیں اپنی مرضی سے لاہور ہوٹل میں رہ رہی تھیں دونوں نے عدالت میں بیان دیا کہ انہیں کسی نے اغواء نہیں کیا جس پر عدالت دونوں لڑکیوں کو دارالاامان کی بجائے ان کو ان کے گھروں میں بھیج دیا اور دونوں لڑکیوں کے والدین کی جج صاحب نے سرزنش کی کہ انہیں اولاد کی اچھی تربیت کرنی چاہیے نورین ریاض جس نے پینٹ شرٹ پہنی ہوئی تھی اور بال لڑکوں کی طرح کٹوائے ہوئے تھے جب عدالت میں پیش ہوئی تو اغواء کا مقدمہ ہونے کی وجہ سے جج صاحب نے سوال کہا کہ آپ لڑکی ہیںٰ یا لڑکا جس پر اس نے جواب دیا کہ میں لڑکی ہوں لیکن وہ شکل و شباہت سے لڑکا لگ رہی تھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سپیکر گروپ آف نیوز پیپرز پاکستان /برطانیہ کے زیر اہتمام پریس کلب گجرات میں 18ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) سپیکر گروپ آف نیوز پیپرز پاکستان /برطانیہ کے زیر اہتمام پریس کلب گجرات میں 18ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا ۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ملک و قوم کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دینے والے افسران ، سیاسی ، سماجی ، کاروباری ، مذہبی شخصیات اور صحافی برادری کو توصیفی اسناد ، خصوصی انعامات اور گولڈ میڈل سے نوازا گیا ۔ تقریب کے مہمانان میں رانا طاہر رحمت چیئرمین انٹر فیتھ ہارمنی پاکستان ، MPA حاجی عمران ظفر ، MPA چوہدری اشرف دیونہ DCO گجرات لیاقت علی چٹھہ ، ASP شاہ نواز (نمائندہ برائے DPO گجرات رائے اعجاز احمد ) ، ADCJ فاروق رشید سندھو ، ایڈمنسٹریٹر TMA گجرات خرم رشید ، DSP ٹریفک پولیس میاں سہیل فاضل ، شیخ نصیر احمد (شالیمار رائس ملز ) ، چوہدری نظر ڈھلو سابق نائب ناظم ، مہر امتیاز احمد ، حاجی محمد شفیق (پی ٹی آئی ) ، محمد افضل گوندل راہنما تحریک انصاف ، چوہدری احمد ندیم گجر ، سید عدیل شاہ راہنما ن لیگ ، چوہدری جاوید اقبال ماجرہ ، چوہدری ساجد بشیر ، چوہدری عدنان اشرف ، طارق سلامت ، میاں محمد سلیم و دیگر معززین شامل تھے ۔ رانا طاہر رحمت چیئرمین انٹر فیتھ ہارمنی پاکستان ، MPA حاجی عمران ظفر ، MPA چوہدری اشرف دیونہ DCO گجرات لیاقت علی چٹھہ نے تقریب کے شرکاء میں گولڈ میڈل ، شیلڈز اور توصیفی اسناد تقسیم کیں ۔ چیئرمین سپیکر گروپ آف نیوز پیپرز پاکستان /برطانیہ مقبول الٰہی بٹ اور منیجنگ ایڈیٹر جاوید اختر بٹ ، فیاض احمد بٹ سینئر نائب صدر پریس کلب گجرات ، زاہد محمود ڈپٹی بیوروچیف دن ٹی وی /روزنامہ دن ، شفقت علی سٹی رپورٹر روز ٹی وی /روزنامہ دن ، ڈاکٹر عبدالرزا ق غفاری چیف ایڈیٹر GPI نیوز و دیگر صحافیوں نے تقریب کے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا ۔ مہمانوں کی آمد پر پھولوں کی پتیوں ، ڈھول کی تھاپ پر ولولہ انگیز انداز میں خوش آمد کہا گیا ۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں اور شرکاء تقریب کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سپیکر گروپ آف نیوز پیپرز پاکستان /برطانیہ کے زیر اہتمام پروگرام میں ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے شرکاء میں گولڈ میڈل،شیلڈز اور توصیفی اسناد تقسیم کیں
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) سپیکر گروپ آف نیوز پیپرز پاکستان /برطانیہ کے زیر اہتمام پریس کلب گجرات میں 18ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا ۔ رانا طاہر رحمت چیئرمین انٹر فیتھ ہارمنی پاکستان ، MPA حاجی عمران ظفر ، MPA چوہدری اشرف دیونہ DCO گجرات لیاقت علی چٹھہ نے تقریب کے شرکاء میں گولڈ میڈل ، شیلڈز اور توصیفی اسناد تقسیم کیں ۔ گولڈ میڈل ، اسناد اور شیلڈز و دیگر انعامات موصول کرنیوالوں میں میاں سہیل احمد فاضل DSP ٹریفک پولیس ، شیخ نصیر احمد ، حاجی محمد شفیق ، چوہدری نذر حسین ڈھلو ، بابر سلیم کھوکھر ، محمد جاوید انجینئر ، پیر نذیر احمد ، ڈاکٹر لعل زادہ ، سید عدیل شاہ ، حکیم حاجی سعید احمد ، مہر امتیاز احمد ، چوہدری ساجد بشیر ، چوہدری اظہر حسین بہوچھ ، حکیم چرن سنگھ آزاد ، چوہدری جاوید اقبال ماجرہ ، طارق سلامت صراف ، حکیم عمر فاروق بٹ ، میاں محمد سلیم ، چوہدری طاہر محمود ، محمد ذوالفقار صراف ، اقبال احمد قادری ، محمد فاروق رشید سندھو ، محبوب احمد بٹ ، سید نسیم حسن شاہ ، چوہدری خرم محمود ترنگی ، حاجی محمد دین ، ڈاکٹر ظفر اقبال ، ڈاکٹر چوہدری محمد ارشد ، چوہدری ذکاء اللہ ڈھلو ، استاد محمد اسلم ، محمد ارشد بٹ ، ڈاکٹر فیصل نواب محمدی سیفی ، چوہدری محمد افضل شہزاد ، چوہدری جاوید اقبال نارروال ، سید انجم محمود گیلانی ، چوہدری اعجاز ، راشد قمر ، سیٹھ ظہیر عباس صراف ، چوہدری پرویز اقبال ، شاہد محمود ، شعیب اکبر بٹر ، ملک طارق محمود ، ملک جاوید اختر اعوان ، سیف اللہ چٹھہ ،ظفر اقبال رحمانی ، ثمر اقبال ، صفدر حسین ، مہر عامر علی ، چوہدری محمد سرور ، راشد ہ خان کھوکھر ، نفیسہ نعیم ، اظہر ریاض ، شہزادہ وسیم ، مرزا خالد محمود (مغل گلاس سٹور)، کرنل گوہر رحمان ، عمران چاند ، رانا عبدالروف ، قاری عمر فاروق ، اختر شاہ ، سیٹھ عارف وزیر آباد ، چوہدری یاسر منیر رامے ، سیٹھ محمد صادق وزیر آباد ، عبدالحئی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، خواجہ عتیق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، چوہدری شیر بھدر ، سیٹھ علی اصغر ، عمران اکرم بٹ ، علی سفیان چن ، یوسف تارڑ ، چوہدری محمد فاروق جبکہ صحافیوں میں فیاض احمد بٹ ، زاہد محمود ، شفقت علی ، ڈاکٹر عبدالرزاق غفاری ، وحید مراد مرزا ، مرزا ظہیر ، عبدالستار ، ندیم اسدی ، عبدالحمیدمغل ، عدنان حمیدمغل ، ماجد حسین ، اختر حیات و دیگر شامل تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک مرتضیٰ کا قیام علاقہ کیلئے باعث مسرت ہے،چوہدری اشرف دیونہ ایم پی اے
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) چوہدری محمد اشرف دیونہ MPAنے المرتضیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک مرتضیٰ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک مرتضیٰ کا قیام علاقہ کیلئے باعث مسرت ہے ہم انشاء اللہ اس کی تعمیر کیلئے جلد از جلد فنڈز منظور کرواکر علاقہ میں تعلیم کی روشنی کو اجاگر کریں گے اور اور اس مشن میں اپنا کردار ادا کرینگے ، اس موقع پر DOCشجاعت قطب بھٹی نے کہا کہ ہم المرتضیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے مشکور ہیں جنہوں نے اپنے علاقہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا قیام عمل میں لایا اور ہمیں اراضی مہیا کی ہم المرتضیٰ ویلفیئر سوسائٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، اس موقع پر سرپرست اعلیٰ چوہدری صغیر احمد نے کہا کہ ہم ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک مرتضیٰ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور ہماری حوصلہ افزائی کی ۔ چوہدری محمد ارشد ایڈووکیٹ فتہ بھنڈ ، چوہدری مظہر اقبال دیونہ ، چوہدری محمد ادریس چک مرتضیٰ ، جنرل سیکرٹری امبر ویلفیئر سوسائٹی ملک علی ظفر ، ودیگر نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر المرتضیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے اراکین جن میں صدر چوہدری مدثر اشرف ، جنرل سیکرٹری عمر فاروق ، سینئر نائب صدر مظہر اقبال ، میڈیا ایڈوائزر چوہدری محمد ضیاء الحق و دیگر شامل تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک مرتضی کی عمارت کی سنگ بنیاد کی تقریب
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک مرتضی کی عمارت کی سنگ بنیاد کی تقریب ۔ چوہدری محمد اشرف دیونہ MPA، ڈی او سی گجرات شجاع قطب بھٹی ، ڈی او ایم احمد رضا ، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف ، ڈی او زنانہ رفعت النساء ، نائب تحصلیدار مہربان ، چوہدری مظہر اقبال دیونہ ، چوہدری نعیم اشرف صدر محمدی ویلفیئر سوسائٹی ، چوہدری ارشد محمود ایڈووکیٹ فتہ بھنڈ ، چوہدری اختر علی حقیقہ ، ملک علی ظفر ، چوہدری صغیر احمد ، چوہدری مدثر اشرف ، چوہدری محمد ادریش نے اس موقع پر خطاب کیا ۔ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض پروفیسر چوہدری وقار سرور نے ادا کئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

AC کھاریاں میاں اقبال مظہر نے لالہ موسیٰ کے پنشنرز کو پنشن شیئرز کی عدم ادائیگی کا نوٹس لے لیا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) AC کھاریاں میاں اقبال مظہر نے لالہ موسیٰ کے پنشنرز کو پنشن شیئرز کی عدم ادائیگی کا نوٹس لے لیا ۔ TMO کھاریاں اور TO فنانس کو فی الفور پنشن شیئر ز ادا کرنے کے احکامات ۔ TMO کھاریاں ملک شفقت منیر نے سوموار کو ادائیگی کا وعدہ کر لیا ۔ اخبارات میں TMA کے سابقہ چند ملازمین کو 62 لکااھ روپے بقایا جات ادا نہ کئے جانے پر AC کھاریاں نے نوٹس لیتے ہوئے TMO اور TOF کو احکاما ت جاری کئے ہیں کہ پنشن شیئر کا 50فیصد فی الفور ادا کیا جائے اور بقایا رقم کے حوالہ سے بھی مناسب فارمولا وضع کیا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

DCO گجرات لیاقت علی چٹھہ کی ضلع بھر کے سپیشل ایجوکیشن سنٹرز سکولز کے مسائل حل کرنے کیلئے صنعتکاروں اورتاجر برادری کے ساتھ خصوصی میٹنگ
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) DCO گجرات لیاقت علی چٹھہ کی ضلع بھر کے سپیشل ایجوکیشن سنٹرز سکولز کے مسائل حل کرنے کیلئے صنعتکاروں اورتاجر برادری کے ساتھ خصوصی میٹنگ ۔ ڈی سی او گجرات کی بھرپور دلچسپی سے گجرات اور دیگر علاقوں میں صنعتکاروں نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر سکولز کی حالت زار بدلنے اور مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا ۔ میٹنگ میں DCO گجرات لیاقت علی چٹھہ نے تاجروں و صنعت کاروں کو یقین دلایا کہ انکی دی گئی امانتوں کا رست اور صحیح استعمال اور انہیں کسی بھی وقت چیک کیا جا سکے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محکمہ واپڈ کی نا اہلی سے موضع پسوال میں درجنوں گھروں میں الیکٹرونکس کی اشیاء اور وائرنگ جل جانے سے 20لاکھ روپے سے زائد کا نقصان
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) محکمہ واپڈ کی نا اہلی سے موضع پسوال میں درجنوں گھروں میں الیکٹرونکس کی اشیاء اور وائرنگ جل جانے سے 20لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ۔ کل رات بجلی بند ۔ پسوال ویلفیئر فائونڈیشن کے ذمہ داران نے بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ٹرانسفارمر مسلسل سپارک کر رہا ہے جسکی اطلاع رورل سب ڈویژن لالہ موسیٰ کے لائن سپرینڈنٹ ، لائن مین کو دی گئی لیکن انہوں نے کان نہئیں دھرے ۔ اہلیان دیہہ اور پسوال ریلفیئر فائونڈ یشن کا کہنا ہے کہ واپڈا ملازمین کی نا اہلی اور سستی نے آج انہیں بد حال کر دیا ہے اسکی سراسر ذمہ داری محکمہ واپڈا کے سر ہے جبکہ ذرائع کے مطابق تاحال بجلی بحال نہیں ہو سکی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سابق وفاقی وزیر اور انسانی حقوق کے عالمی راہنما انصار برنی ایڈووکیٹ کی لالہ موسیٰ آمد
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) سابق وفاقی وزیر اور انسانی حقوق کے عالمی راہنما انصار برنی ایڈووکیٹ کی لالہ موسیٰ آمد ۔ ممتاز تاجر شیخ عبدالرحمن کے قتل پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی ۔ مقتول کے قاتلوں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ ۔ سابق وفاقی وزیر انصار برنی ایڈووکیٹ گزشتہ روز عید گاہ روڈ لالہ موسیٰ پر شیخ محمد شفیق سابقہ کونسلر کی رہائش گاہ پر تشریف لائے جہاں انکے بہنوئی ممتاز تاجر شیخ عبدالرحمن کی ایبٹ آباد میں دوران ڈکیتی قتل پر اظہار افسوس اور دعائے مغفرت کی اور پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چوہدری محمد اعظم مرحوم آف جاتریہ کی والدہ کی ختم قل آج 12اپریل بروز ہفتہ کو ڈیرہ چوہدری محمد اعظم جاتریہ پرہو گی
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)سابق چیئر مین چوہدری محمد اعظم مرحوم آف جاتریہ کی والدہ جو کہ گذشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقام فرما گئیں تھیںان کی ختم کل کی محفل آج بروز ہفتہ12اپریل 2014ڈیرہ چوہدری محمد اعظم جاتریہ پر ہو گی ختم قل کی
محفل 9:00بجے شروع اور11:00بجے اجتماعی دعا ہو گیاحباب سے شرکت کی استدعا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملک مستنصر بشیر کی صاحبزادی آج 11اپریل بروز جمعہ پیا گھر سدھار گئیں
لالہ موسیٰ (محمدبلال احمد بٹ) ممتاز سماجی شخصیت ، سابق ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ملک محمد بشیر کی پوتی اور ممتاز کاروباری
شخصیت ملک مستنصر بشیر کی صاحبزادی 11اپریل بروز جمعہ پیا گھر سدھاریں گئیں ۔ انکی تقریب رخصتی سکائی ویز ریسٹورنٹ جی ٹی روڈ کھاریاں میں منعقد ہوئی۔ بارات کا استقبال ملک محمد بشیر ، ملک شبیر حسین (نمائندہ دنیا نیوز )، ملک مستنصر بشیر ، ملک رحیم مستنصر ، ملک ندیم مستنصر ، ملک شان مستنصر ، ملک اسد اللہ و دیگر نے شرکت کی ۔ معززین شہر کو تقریب رخصتی یں شرکت کیلئے دعوت نامے ارسال کر دئیے گئے تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جنرل سیکریٹری پریس کلب لالہ موسیٰ محمد رفیق بھٹی کی اہلیہ کی وفات پر پریس کلب لالہ موسیٰ میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا
لالہ موسیٰ (محمدبلال احمد بٹ ) جنرل سیکریٹری پریس کلب لالہ موسیٰ محمد رفیق بھٹی کی اہلیہ کی وفات پر پریس کلب لالہ موسیٰ میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت پریس کلب لالہ موسیٰ کے سینئر نائب صدر عبدالحمیدمغل نے کی ۔ اجلاس میں مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی عبدالحمیدمغل نے کہا کہ غم کے ان لمحات میں ہم محمد رفیق بھٹی اور ان کے اہل خانہ کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں کروٹ کروٹ جگہ نصیب فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے ، آمین ۔ اجلاس میں خورشید احمد ندیم ، نثار بٹ ، سید اظہر محمود شاہ ، ڈاکٹر عبدالوحید ، غلام عباس کھٹانہ ، حاجی مرزا محمد اسلم و دیگر شامل تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سمائلنگ فیس ویلفیئر فائونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت اور خوشنودی خدا کیلئے اپنی کاوشیں سر انجام دے رہی ہے،وقاص احمد گل
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) سمائلنگ فیس ویلفیئر فائونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت اور خوشنودی خدا کیلئے اپنی کاوشیں سر انجام دے رہی ہے ۔ ہمارے مقاصد معاشرے کو تعلیم و صحت کے حوالہ سے آگاہی اور بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ یہ بات صدر سمائلنگ فیس ویلفیئر فائونڈیشن لالہ موسیٰ کے صدر وقاص احمد گل نے کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم و صحت دو ایسے
اہم پہلو ہیں جن کے بغیر کسی بھی معاشرے کی ترقی و فلاح و بہبود ممکن نہیں ہوسکتی ۔ سمائلنگ فیس ویلفیئر فائونڈیشن دکھی انسانیت کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کیلئے کام کر رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سالانہ فری ہارٹ کیمپ کی اختتامی تقریب مورخہ 12اپریل2014بروز ہفتہ کو فیملی ہسپتال اینڈ ہارٹ کلینک جی ٹی روڈ پنجن کسانہ کھاریاں پر ہو گی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ ) 17سالانہ فری ہارٹ کیمپ کی اختتامی تقریب مورخہ 12اپریل2014بروز ہفتہ کو فیملی ہسپتال اینڈ ہارٹ کلینک جی ٹی روڈ پنجن کسانہ کھاریاں پر ہو گی ۔فری ہارٹ کیمپ پر صبح 08:00بجے سے شام 06:00بجے تک دل کے مریضوں کا فری چیک اپ کیاجائے گا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت حاجی شبیر حسین ملک جبکہ ڈاکٹر مسعود احمد امراض قلب اور انجوپلاسٹی پر خصوصی طور پر لیکچر دیں گے۔اس سلسہ میں فری ہارٹ کیمپ کے انتظامات مکمل کرنے اور شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ڈاکٹر مبین احمد ملک نے تمام سماجی سیاسی کاروباری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھر پور شرکت کی دعوت دی ہے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ون ڈش کی خلاف ورزی پرمقامی میرج ہال کیخلاف مقدمہ درج
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)ون ڈش کی خلاف ورزی پرمقامی میرج ہال کیخلاف مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق اے سی کھاریاں کے حکم پرٹی او آرکھاریاں نویداشرف وڑائچ نے المتین میرج ہال پرچھاپہ مارکرون ڈش کی خلاف ورزی کرنے پرمیرج ہال انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرادایاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چیف آفیسرٹی ایم اے لالہ موسیٰ ،ٹی اوآرکھاریاں نے عوامی کمانڈرشہزادلائبریری لالہ موسیٰ میں ہزاروں روپے کا یو پی ایس نصب کرادیا
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)چیف آفیسرٹی ایم اے لالہ موسیٰ ،ٹی اوآرکھاریاں نے عوامی کمانڈرشہزادلائبریری لالہ موسیٰ میں ہزاروں روپے کا یو پی ایس نصب کرادیا، معلوم ہواہے کہ کمانڈرشہزادلائبریری لالہ موسیٰ کے ممبران نے شکائت کی تھی کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دوران انہیں کتابوں کے مطالعہ میں مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے جس پر چیف آفیسرٹی ایم اے لالہ موسیٰ عظمت فریدوڑائچ ،ٹی او آرنویداشرف وڑائچ نے کمانڈرشہزادلائبریری لالہ موسیٰ میں ہزاروں روپے مالیت کا یوپی ایس نصب
کرادا، جس پر کمانڈرشہزادلائبریری لالہ موسیٰ سے استفادہ کرنے والے شہریوں نے چیف آفیسر اور ٹی او آرکھاریاں کا شکریہ اداکیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سابق ناظم ڈاکٹرعرفان احمدصفی کی درخواست پروفاقی وزیرریلوے نے لالہ موسیٰ ریلوے اسٹیشن پرریل کارٹرین کا ریزورویشن کوٹہ بحال کردیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سابق ناظم ڈاکٹرعرفان احمدصفی کی درخواست پروفاقی وزیرریلوے نے لالہ موسیٰ ریلوے اسٹیشن پرریل کارٹرین کا ریزورویشن کوٹہ بحال کردیا، سابق ناظم ڈاکٹرعرفان احمدصفی نے بذریعہ خط وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کو آگاہ کیا تھا کہ لالہ موسیٰ ضلع گجرات کا دوسرابڑاشہراور ریلوے جنکشن ہے جہاں سے سرگودھابھیرہ سیکشن کیلئے گاڑی آتی جاتی ہیں ،ریلوے حکام نے لالہ موسیٰ سے لاہور اورراولپنڈی کیلئے ریل کارکیلئے لالہ موسیٰ کا 25سیٹوں کا ریزورویشن کوٹہ ختم کردیاہے جس سے مسافروں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے ،جس پرایکشن لیتے ہوئے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کوٹہ بحال کردیاہے،سابق ناظم ڈاکٹرعرفان احمدصفی نے ریل کارٹرین کا ریزرویشن کوٹہ بحال کرنے پروفاقی وزیرریلوے کا شکریہ اداکیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آبادمیں بم دھماکہ اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ قابل افسوس ہے،محمد آصف مرزا
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)اسلام آبادمیں بم دھماکہ اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ قابل افسوس ہے،حکومت دہشت گردوں کیخلاف سخت ایکشن لے،ان خیالات کا اظہارصدرموبائل فون ڈیلرزایسوسی ایشن لالہ موسیٰ محمدآصف مرزانے ایک ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ہم اسلام آبادسبزی منڈی بم دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کے غم میں برابرکے شریک ہیںاوردعاگوہیں کہ اللہ کی ذات مرحومین کو جنت الفردوس اورپسماندگان کو صبرجمیل عطاء کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سپرنگ فیسٹول سیالکوٹ گیریژن2014میں معروف آرٹس آف لالہ موسیٰ شبیرجان نے فن مصوری کے حوالے سے اپنا سٹال لگایا
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)سپرنگ فیسٹول سیالکوٹ گیریژن2014میں معروف آرٹس آف لالہ موسیٰ شبیرجان نے فن مصوری کے حوالے سے اپنا سٹال لگایا۔کور کمانڈر سیالکوٹ جنرل سلیم نواز نے دیگر جرنیل کے ہمراہ سپرنگ فیسٹول کا وزٹ کیا انہوں نے آرٹس شبیر جان کے سٹال کا خصوصی طور پر وزٹ کیا اور شبیر جان کے فن پاروں کی تعریف کی اور انہیں گلے لگا کر داد بھی دی۔کور کمانڈر سیالکوٹ کے ہمراہ میجر جنرل عامر اسلم،میجر جنرل نصیر و دیگر تھے وزٹ کے دوران انہوں نے خصوصی طور پر شبیر جان کو شیلڈ بھی پیش کی۔جبکہ جواباً شبیر جان نے کور کمانڈرسیالکوٹ لیفٹیننٹ جنرل سلیم نواز کو خصوصی طور پر مہرنبوتۖ پیش کی جسے لیفٹیننٹ جنرل سلیم نواز نے پسند کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سبزی منڈی اسلام آباد میں بم دھماکہ اوراورکراچی میں ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے،حافظ محمد اصغر توحیدری
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) سبزی منڈی اسلام آباد میں بم دھماکہ اوراورکراچی میں ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے،حکومت دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کرے ،ان خیالات کا اظہارمرکزی سیکرٹری جنرل تحریک تحفظ اسلام پاکستان حافظ محمداصغرتوحیدی نے لالہ موسیٰ میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ آئے روزبے گناہ افراد دہشت گردی کی نذرہورہے ہیں لیکن حکومت کو اسکی کچھ پرواہ نہیں ،عوام کو کسی گروپ کی طرف سے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرنے سے کوئی غرض نہیں بلکہ عوام تو ان دہشت گردی کو عبرتناک انجام سے دوچارہوتے دیکھناچاہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ تحریک تحفظ اسلام پاکستان ان واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا سراغ لگاکرانکو کیفرکردارتک پہنچایاجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عوام میں عقیدہ ختم نبوت اورتحفظ ناموس رسالت ۖ کی آگاہی کیلئے تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے قائدین ملک بھرکے دورے کررہے ہیں
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) عوام میں عقیدہ ختم نبوت اورتحفظ ناموس رسالت ۖ کی آگاہی کیلئے تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے قائدین ملک بھرکے دورے کررہے ہیں،گزشتہ ہفتہ کے دوران مرکزی امیرغازی محمدثاقب شکیل جلالی،مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ محمداصغرتوحیدی ، عبدالرزاق جلالی ودیگرقائدین نے جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرہ،لالہ موسیٰ جبکہ گزشتہ رات کنجاہ میں چوہدری فیصل گوندل کی رہائش گاہ کنجاہ،جبکہ گجرات میں ماسٹراحسان اللہ چوہدری کی رہائش گاہ پرمنعقدہ تاجدارختم نبوت کانفرنس میں خطاب کیا،ان خیالات کا اظہارمرکزی انچارج میڈیاسیل چوہدری فیصل گجر نے یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ تحریک تحفظ اسلام پاکستان عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت ۖ کے تحفظ کیلئے کام کررہی ہے،15جون کو کھاریاں میں ساتویں سالانہ عظیم الشان تاجدارختم نبوت وتحفظ ناموس رسالت کانفرنس ”بسلسلہ یوم تجدیدعہدوفا” کی تیاریاں جاری ہیں ،کانفرنس میں ملک بھرسے تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے کارکنان قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سنی تحریک اپنے شہیدقائد محمدسلیم قادری کے مشن کو جاری رکھنے کیلئے بلال سلیم قادری کی قیادت میں کام کررہی ہے،علامہ خضر الاسلام چشتی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) سنی تحریک کے مرکزی راہنماء علامہ خضرالاسلام چشتی نے کہاکہ سنی تحریک اپنے شہیدقائد محمدسلیم قادری کے مشن کو جاری رکھنے کیلئے بلال سلیم قادری کی قیادت میں کام کررہی ہے،ہم پورے پنجاب میں تنظیم سازی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں ضلع گجرات میں بھی کافی حدتک ہوم ورک مکمل کرلیاہے ،ضلع گجرات اور تینوں تحصیلوں کی باڈی کا اعلان اگلے ماہ کردیاجائیگا،ان خیالات کا اظہارانہوں نے لالہ موسیٰ میں سنی تحریک کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے بتایاکہ قائد سنی تحریک بلال سلیم قادری 20اپریل کو ضلع گجرات کے دوروزہ دورے پرآئیں گے ،دورہ کے دوران وہ گجرات میںسنی تحریک کے ورکرزکنونشن سے خطاب کریں گے جبکہ لالہ موسیٰ اورکھاریاں میں علماء مشائخ اورکارکنوں سے میٹنگ کرینگے اور 21اپریل کی شام منڈی بہائوالدین کیلئے روانہ ہوجائینگے۔انہوں نے بتایاکہ قائدسنی تحریک پاکستان بلال سلیم قادری کا دورہ ضلع گجرات انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا اوس اس سے ضلع گجرات میں عقیدہ حق اہلسنت وجماعت کو تقویت ملے گی۔اس موقعہ پرصدرسنی تحریک اپرپنجاب محمدرضوان قادری،عثمان عزیزقادری ،احمدرضا بٹ اور سنی تحریک کے کارکنوں کی کثیرتعدادموجودتھی۔