لالہ موسیٰ کی خبریں 13/11/2013

مہر برادری کا متفقہ امیدوار برائے جنرل کونسلرمہر سجادفضل حسین نے وارڈ نمبر19سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)مہر برادری کا متفقہ امیدوار برائے جنرل کونسلرمہر سجادفضل حسین نے وارڈ نمبر19سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے،انہوں نے قافلے کے ہمراہ جا کر کاغذات نامزدگی جمع کروائے اس موقع پر ان کے ہمراہ مہر محمد اسحاق اور مہر مبین علی آرائیں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی نمایاں تھے،مہرسجاد کا وارڈ نمبر19سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے پر اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد ڈیرہ پہنچنے پر مہر سجاد کا والہانہ استقبال کیاگیا،منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،ڈھولوں کی تھاپوں پر نوجوانوں کا رقص اس موقع پر امیدوار برائے جنرل کونسلر مہر سجاد نے معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پیار کا مشکور ہوں انشاء آپ کی دعائوں سے کامیاب ہو کر آپ کو کبھی بھی فراموش نہیں کروں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خالد جاوید مٹھو بٹ نے حلقہ کی عوام دوستوں اور دھڑے کے پر زور اصرار پر وارڈ نمبر21سے جنرل کونسلرکی سیٹ سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)صدر مسلم لیگ سٹی خالد جاوید مٹھو بٹ نے حلقہ کی عوام دوستوں اور دھڑے کے پر زور اصرار پر وارڈ نمبر21سے جنرل کونسلر سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے انہوں نے قافلے کے ہمراہ جا کر کاغذات نامزدگی جمع کروائے ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ خالد جاوید مٹھو جنرل کونسلر کی سیٹ جیت کر لالہ موسیٰ کی چیئر مینی کے بھی امیدوار ہیں خالد جاوید مٹھو بٹ کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے پر علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،کاغذات نامزدگی کے بعد ڈیرہ پہنچنے پر خالد جاوید مٹھو بٹ کا والہانہ استقبال ،منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،اس موقع پر امیدوار برائے جنرل خالد جاوید مٹھو بٹ نے حلقہ کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب ہو کر حلقہ کی تقدیر بدل دوں گا،میرا اور آپ کا وفائوں کا رشتہ ہے آپ کے پیارے کو کبھی بھی فراموش نہیں کروں گا، آپ کی دعائوں سے تاریخی فتح سے ہمکنار ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رئیس پنجاب شیخ خالد محمود نے قافلے کے ہمراہ جا کر وارڈنمبر10سے جنرل کونسلر کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)رئیس پنجاب شیخ خالد محمود نے قافلے کے ہمراہ جا کر وارڈنمبر10سے جنرل کونسلر کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے،شیخ خالد محمود جنرل کونسلر کی سیٹ سے جیت کر کائرہ برادران کی طرف سے چیئر مینی کا الیکشن بھی لڑیں گے،کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد ڈیرہ عبدالخلیل حاجی پورہ پہنچنے پر امیدوار جنرل کونسلر شیخ خالد محمود کا والہانہ استقبال ،منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،ڈھولوں کی تھاپوں پر نوجوانوں کا رقص شیخ خالد محمود زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی،اس موقع پر شیخ خالد محمود نے اہلیان حلقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کا مشکور ہوں،انشاء اللہ آپ کی دعائوں سے کامیاب ہو کر حلقہ کی تقدیر بدل دیں گے اور اپنی خاندانی روایات کو قائم رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کے انتخابات کے لیے 188 امیدواروں نے کاغذات جمع کروا دیئے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کے انتخابات کے لیے 188 امیدواروں نے کاغذات جمع کروا دیئے لالہ موسیٰ میونسپل کمیٹی کی24وارڈوں کے لئے مقررہ تین ایام میں امیدواروں کا تانتا بندھا رہا،وارڈ نمبر1سے تین امیدوار،وارڈ نمبر 2سے12،وارڈ نمبر3سے10،وارڈ نمبر4سے6امیدوار،وارڈ نمبر5سے10،وارڈ نمبر6سے9،وارڈ نمبر7سے12،وارڈ نمبر8سے7،وارڈ نمبر9سے10،وارڈ نمبر10سے7،وارڈ نمبر11سے13،وارڈ نمبر12سے11،وارڈ نمبر13سے6،وارڈ نمبر14سے10،وارڈ نمبر15سے8،وارڈ نمبر16سے تین،وارڈ نمبر17سے7،وارڈ نمبر18سے6،وارڈ نمبر19سے5،وارڈ نمبر20سے13،وارڈ نمبر22سے6،وارڈ نمبر23سے پانچ اور وارڈ نمبر24سے چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ کی24نشستوں کے لیے جن امیدواروں نے کاغذ جمع کروائے ان کے نام درج ذیل ہیں
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)لالہ موسیٰ کی24نشستوں کے لیے جن امیدواروں نے کاغذ جمع کروائے ان میں وارڈ نمبر1سے چوہدری پرویز اقبال،ندیم اصغر کائرہ اور عبدالعزیز گورسی،وارڈ نمبر2سے سلیم قمر،حاجی عبدالوحید،سعید محمد عمیر،ظفر اقبال،نعمان اسلم،انیس احمد،محمد رفیق،مسعود اختر،ابراہیم خاں،چوہدری محمد ریاض،عرفان احمد صفی ،محمد آصف،وارڈ نمبر3سے انس اظفر،اظہر اکرام،خالد محمود سیالوی،محمد اکرام ،محمد معظم بٹ،سیف اللہ صدیقی،ثاقب محمود،جہانگیر محمود،غلام قادر،محمد اکرام،وارڈ نمبر4 سے محمد تنویر،محمد شفیق،محمد ریاض،ملک محمد شفیق،عبدالرحمن سلیمی،زاہد محمود شاہ،وارڈ نمبر5سے جمشید صابر،محمد اجمل،محمد شفیق،احسان اللہ بٹ،شفقت حسین شاہ،نثار ڈار،عبدالستار،حافظ عمران خاں،بلال انور،محمد شریف،وارڈ نمبر6سے ثناء اللہ،محمد مشتاق،ندیم انجم،خالد مجیدبٹ،افضال احمد طاہر،محمد احمد بٹ،محمد حنیف ،ارشد محمود بٹ اور لیاقت علی بٹ،وارڈ نمبر7سے نذیر احمد ولد لال خاں،شہباز احمد،ثاقب علی،واجد علی،محمد الیاس،آصف محمود،عبدالنعیم ،رخسارمحی الدین،محمد طارق،عبدالپرویز اور محمد ارشد شامل ہیں۔وارڈنمبر8سے افتخار احمد،چوہدری احسان احمد،چوہدری احسان احمد،عبدالرزاق بٹ،محمد نواز،بشار ت حسین،محمد سفیر،محمد سعید،وارڈ نمبر9سے ارشد محمود،سید قنوز القادر،محمد رفیق،محمد نعیم بھٹی،نوید اصغر بٹ،نویداصغر بٹ،میاں سجاد حسین،غلام عباس بھٹہ،عبدالغفار،مسعود صدیقی،وارڈ نمبر10 سے محمد اشفاق،فیض الحسن،خالد جاوید بٹ،اعجاز حسین بٹ،تنویر حسین،بابر نواز،قلب عباس بٹ،وارڈ نمبر11سے سیف یعقوب،راشد نوید،اکرام الدین،حمید مختار،عبدالغفار،محمد اعجاز ،ملک محمد اعظم،عمران ارشد بھٹی،ضیاء علی شاہ،ذیشان اقبال بھٹی،محمد سعید قریشی،عبدالناصر،انعام الٰہی،وارڈ نمبر12سے محمد شہزاد ،محمد نواز،نعیم احمد،شکیل احمد قریشی،خالد محمود،خواجہ خلیل الرحمن،محمد امجد،محمد قاسم،ملک محمد یونس،ملک امجد شکور،زاہد اقبال چوہدری،وارڈ نمبر13سے محمد یوسف ولد عظمت اللہ،سہیل احمد،محمد طفیل،عمران اقبال،وسیم عباس،رانا امان اللہ،وارڈ نمبر14سے محمد اسد،نعیم اختر ،قدیر احمد،طارق محمود رزاقی،محمد اعظم،شاہد قمر،امان اللہ صدیقی،عمران اشرف،نوید اختر،عبدالحفیظ،وارڈ نمبر15سے سہیل نواز،محمد رشید،محمد شفیق لون،شیخ محمد اکبر،شہزاد اقبال،وحید شہزاد،عبدالستار،ایاز انصاری،وارڈ نمبر16سے خالد اقبال،شکیل احمد،حسن،وارڈ نمبر17سے عمران علی بھٹی،طارق امین بٹ،لیاقت علی،شہباز حسین بٹ،شیخ اختشام افضل،محمد افضل،خرم شہزاد،وارڈ نمبر18سے ناصر علی،ارشد محمود،ذوالفقار علی بھٹی،محمد ایوب ڈار،شبیر احمد بھٹی،خالد جاوید،وارڈنمبر19 اعجاز احمد،اصغر علی،مہر احسان اللہ،محمد سجاد،محمد صدیق،وارڈ نمبر20سے غلام عباس،ثاقب امتیاز،فیصل علی ،کامران بھٹی،سید ہاشم رضا،سید عامر نوید،سید مون حیدر،محمد منیر ڈار،محمدتنویر ڈار،بابر پرویز،چوہدری پرویز اقبال،محمد محسن،عمران خان،وارڈنمبر21سے شیخ محمد شبیر،شیخ خالد محمود،ریاض احمد،ایاز عارف،نعمان عارف،وارڈ نمبر 22سے محمدشاہد،محمد زبیر،آفتاب حسین،آصف چوہدری،خالدمنیر،سید سرفراز حسین،وارڈ نمبر23سے محمد طارق،خان الحق،چوہدری نذیر احمد،چوہدری منیر،شوکت محمود بٹ،وارڈ نمبر24سے نعیم اقبال،اعجاز احمد،بشیر احمد بٹ اور اظہر قبال نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسوہء حسینی پر عمل کرتے ہوئے پوری قوم کو متحد ہو کر اسلام کی سر بلندی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ) پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے راہنماسابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے عاشورہ محرم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسوہء حسینی پر عمل کرتے ہوئے پوری قوم کو متحد ہو کر اسلام کی سر بلندی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سوار دوشِ رسول ۖ نے رب کے حضور سجدے میں گردن کٹا دی لیکن نانا کے دین پر آنچ نہیں آنے دی ۔خانوادہء رسولۖ نے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا۔حضرت امام حسین کی صبر و برداشت یزیدی و ابلیسی قوتوں کے منہ پر طمانچہ تھا ۔حضرت امام حسین کے نزدیک دین اسلام کا احیاء سب سے اہم تھا۔صبر و رضا کا یہ عالم تھا کہ جبینِ حسین پر شکن تک نمودار نہ ہوئی اور نہ ہی زبان شکوہ کناں تھی۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین نے کربلا میں دین اسلام کیلئے اپنی جان قربان کرنے کا عملی نمونہ پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام پر سب کچھ قربان کیا جا سکتا ہے لیکن اسلام کو کسی چیز پر قربان نہیں کیا جا سکتا اور حضرت امام حسین نے اس بات کو سچ ثابت کر دکھایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات :یوم عاشور کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے کے لئے پاک فوج کے جوان باقاعدہ گشت کریں گے،ڈی سی او گجرات،ڈی پی او گجرات
گجرات(محمدبلال احمد بٹ)یوم عاشور کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے کے لئے پاک فوج کے جوان باقاعدہ گشت کریں گے جبکہ ٹیکنیکل سویپنگ کے لئے بھی آرمی سے مدد لی جارہی ہے۔ تمام علاقوں میں مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے منتخب ارکان اسمبلی کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا ۔ ڈی پی او سید علی ناصر رضوی ، ایم پی اے حاجی عمران ظفر بھی اس موقع پر موجو دتھے۔ قبل ازیں ڈی سی او نے سرائے عالمگیر کا دورہ کیا اور ماتمی جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا۔ ڈی سی او آصف بلا ل لودھی نے بتایا کہ قبل ازیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی معاونت کے لئے پاک فوج کی دو کمپنیاں فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم حالات کے پیش نظر انکی تعداد تین کر دی گئی ہے ۔ پاک فوج کے ان دستوںکو ماضی کے برعکس فوری موبلائز کر دیا گیا ہے اور ان سے ٹیکنیکل سویپنگ کے لئے بھی مدد لی جار ہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نو اور دس محرم الحرام کو ضلع میں چار بڑے ماتمی جلوس برآمد ہوں گے جن کی نگرانی کے لئے 85سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں اور انہیں انٹرنیٹ سے لنک کر دیا گیا ہے جنہیں نہ صرف ضلع بلکہ ڈویژنل اور صوبائی سطح پر بھی براہ راست مانیٹر کیا جا سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ محرم الحرام کے دوران تمام جلوسوںکا ازسر نو جائزہ لیا گیا اور بعض کی کیٹیگر ی بھی تبدیل کی گئی۔ ڈی سی او نے کہا مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے کہ ارکان اسمبلی سے بھی مدد لی جارہی ہے اور انہوں نے اپنے حلقوں میں کو ر گروپ تشکیل دیے ہیں جو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں حالا ت سنبھالنے کے لئے اپنا کر دار ادا کریںگے۔ ڈی سی او نے بتایا کہ محرم الحرام سے قبل ضلع میں پانچ علماء کا داخلہ بند کیا گیا تھا بعد ازاں مختلف اوقات کے دوران 23افراد کا ضلع میں داخلہ بند یا انہیں نظر بند کیا گیا ہے۔ ڈی سی او نے بتایا کہ نو اور دس محرم الحرام کے دوران ٹی ایم اے آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ سیاسی راہنمائوں کی امن عمل میں متحرک شرکت خوش آئند ہے جبکہ جو بھی معزز شہری امن برقرار رکھنے کے اس عمل میں انتظامیہ اور پولیس کا ساتھ دینا چاہے اسے امن کارواں میںخوش آمدید کہیںگے۔ ڈی پی او نے بتایا کہ گجرات میں نصب تقریبا 70فیصد سکیورٹی کیمرے درست کر الئے گئے ہیں اس کے ساتھ 500بیرئیر، 100رول خار دار تارکا انتظام کیا گیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں وائرلیس سیٹس اور انکی بیٹریز کا انتظام کر لیاگیا ہے۔ انہوں نے میڈیا کے ممبران پر زور دیا کہ وہ کسی مقام پر سکیورٹی میں کوتاہی دیکھیںتو اسکی فوری نشاندہی کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب ہائی وے پولیس بھی ضلعی پولیس کی بھر پور مدد کر رہی ہے اور دو ریزو محرم کے دوران ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ مرکز ی جلوسوں کے راستوں تما م دوکانیں اور مارکیٹں بند رہیں گی اور تمام ملحقہ راستوں کو بند کر دیا جائے گا۔ انہوںنے بھر پور تعاون پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ضلع کے تما م ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ایک ٹیم کی طرح کام کر رہے ہیں ۔ انہوںنے مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے بھر تعاون پر اہلیا ن گجرات کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے اقداما ت کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اور انکی پارٹی کے دوسرے ارکان اسمبلی اور کارکناںانکے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان فلاح پارٹی کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم
کراچی ( محمد بلال احمد بٹ )پاکستان فلاح پارٹی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات حافظ محمد عابد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کی مدت میں توسیع کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے احسن اقدام قرار دیا انہوں نے کہا کہ عجلت میں انتخابات سے عام آدمی نمائندگی سے محروم ہوجاتا اور عوامی مسائل کے تدارک کیلئے مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اب چاہیے کہ اس مقررہ مدت سے قبل اپنی تیاریاں مکمل کرے تاکہ تحفظات کی گنجائش نہ رہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان فلاح پارٹی اس فیصلے کو عوامی فیصلہ سمجھتی ہے۔