لالہ موسیٰ کی خبریں 14/2/2014
Posted on February 15, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
حضور نبی اکرم ۖ سے ہمیں اپنا تعلق مضبوط کرنا ہو گا، جب تک یہ تعلق مضبوط نہ ہو گا،حافظ نواز بشیر جلالی
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)حضور نبی اکرم ۖ سے ہمیں اپنا تعلق مضبوط کرنا ہو گا، جب تک یہ تعلق مضبوط نہ ہو گا، دنیا وآخرت میں کامیابی ممکن نہیں، ہم اس نبیۖ کے امتی ہیں، جس کے لیے ربِ کائنات نے دو نوں جہانوں کو تخلیق کیا، ان خیالات کا اظہار علامہ حافظ نوازبشیر جلالی نے مرکزی جماعت اہل سنت کے زیر اہتمام منعقدہ 41ویں سالانہ عیدمیلادالنبیۖ محفل نعت سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ گستاخ رسول واجب القتل ہے، اور گستاخ رسول ۖ کے چہرے سے اللہ تعالیٰ نور ختم فرما دیتا ہے، مختلف انبیاء کو مختلف جگہوں پر بھلا کر اللہ رب العزت نے ان سے کلام کیا، لیکن اپنے پیارے محبوب ۖ کو عرش پر بھلا کر اپنا دیدارعطا کیا،اللہ تعالیٰ نے حضور نبی کریمۖ کو خیر کثیر عطا فرمائی، اور دونوں جہانوں کی ملکیت اور وارثت آپ ۖ کو عطافرمائی، ہم آج کے نفسا نفسی کے دور میں کلام ِ الٰہی سے دور ہو چکے ہیں،اور دین سے دوری سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو ئی ہے، اس موقع پر صاحبزادہ محمدطفیل قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1973 میں جامعہ عربیہ محمدیہ کی بنیاد رکھی گئی اس ادارے نے ہزاروں علماء کرام تیار کرکے ملک وبیرون ملک میں اسلام کی اشاعت میں مصروف ہیں، اوردین اسلام کو پھیلانے میں اپنا نمایاں کردار ادا کررہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں اس وقت یہودوہنود اسلام کو مٹانے کے در پے ہے، لیکن ہم اپنے پیارے حبیب ۖ کے بتائے ہوئے راستوں پر چل کر ان کی ناپاک سازشوں کو نیست ونابود کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے دلوں میں عشقِ مصطفی کی شمع روشن کرنے کی ضرورت ہے، آج کا نوجوان عشق مصطفیۖ سے دور ہورہا ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جامعہ عربیہ محمدیہ المعروف کھجور والی مسجد میں عظیم الشان41ویں سالانہ عید میلادالنبیۖ محفل کا انعقاد کیا گیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) جامعہ عربیہ محمدیہ المعروف کھجور والی مسجد میں عظیم الشان41ویں سالانہ عید میلادالنبیۖ محفل کا انعقاد کیا گیا،جس کی صدارت پیر طریقت ،رہبر شریعت، مفتی غلام رسول قادری خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ سدرہ شریف نے کی، محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت قاری محمد سلیمان الجمروزی نے حاصل کی، جبکہ نعت شریف حافظ محمدنوید اقبال آف لاہور، محمدشفیق بٹ، ،میاںعاشق حسین عاشق، نے جبکہ سیف المکوک محمداصغر نے پیش کی،محفل میں شرکت کرنے والے علماء کرام میں پیر اختر حسین اشرفی ، مولانا علامہ محمدیوسف سیالوی،علامہ غلام مرتضیٰ طیب، علامہ عطاء اللہ کیلانی، علامہ پیر قاری عابد جلالی،صاحبزادہ پیر محمدطفیل قادری، علامہ طارق محمودچشتی،علامہ جمیل الرحمن نقشبندی، قاری محمد سعید جلالی، قاری محمدحنیف الرحمن معصومی، قاری محمداکرام، حافظ محمداقبال فاروقی، مولانا شفقت علی جلالی، قاری عبدالقیوم جلالی، میاں مطلوب احمد جماعتی، قاری ظفر اقبال نقشبندی، علامہ نور محمددانش، مفتی عبدالغفور گولڑوی، چوہدری مدثر عارف، چوہدری محمدوارث ،چوہدری مبشر سبحانی ڈھیروکنہ، میاں محمدسلیم، شہباز قادری صدر سنی تحریک، محمدعمر عطاری، نوشاد خان جلالی تحریک تحفظ اسلام پاکستان، کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کرکے اپنے دلوں کو عشق مصطفیۖ سے منور کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غلہ منڈی لالہ موسیٰ کے بعض دکاندار کھل بنولہ کی کم وزن بوریاں فروخت کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں
لالہ موسیٰ (محمدبلال احمد بٹ ) غلہ منڈی لالہ موسیٰ کے بعض دکاندار کھل بنولہ کی کم وزن بوریاں فروخت کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں ، اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق مارکیٹ کمیٹی لالہ موسیٰ سے کھل بنولہ 37 کلو منظور شدہ ہے جبکہ بعض دکاندا ر35یا 36 کلو بھرتی کھل بنولہ فی بوری فروخت کر رہے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کم وزن بوریوں کو فروخت روکنے کیلئے عملی اقدامات کر کے صارفین کو لٹنے سے بچایا جائے ۔ شہریوں کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی اور تحصیل انتظامیہ اس سلسلہ میں سخت ایکشن لیتے ہوئے عوام کی داد رسی کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حاجی عبدالعزیز انصاری مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم چالیسیواں کی دعائیہ محفل ویلکم میرج ہال لالہ موسیٰ میں منعقد ہوئی
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) ممتاز کاروباری شخصیات حاجی غیاث انصاری ، حاجی ریاض احمد انصاری کے والد محترم حاجی عبدالعزیز انصاری مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم چالیسیواں کی دعائیہ محفل ویلکم میرج ہال لالہ موسیٰ میں منعقد ہوئی ۔ حاجی تاج نسیم ، ریاض احمد انصاری ، غیاث احمد انصاری نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ دعائیہ تقریب میں ضلعی صدر پیپلز پارٹی چوہدری طاہر زمان کائرہ ، شیخ حفیظ اللہ صدیقی ، ڈاکٹر جاوید احمد ریاض ، علامہ سید حسنین کاظمی ، حاجی قائم دین انصاری ، چوہدری عرفان احمد صفی ، چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ ، نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ، سید مشتاق حسین شاہ دھامہ ، ڈاکٹر ظفر امین نیازی ، نعیم اشرف چوہدری ، صاحبزادہ ضیاء الحسن اشرفی ،چوہدری ظہیر اصغر کائرہ ، حاجی شکیل احمد قریشی، لیاقت علی شبیر بٹ، سید مظفر نقوی ، سید امتیاز جعفری بدھو کالس ، چوہدری رشید گورائیہ ، حاجی اقبال بٹ دھامہ ، رزاق بٹ دھامہ ، خان سجاد نذر ، میاں منیر فیاض ، تنویر بٹ قصبہ ، ملک مشتاق سیکریٹری ، شیخ انور مسعود ، مہر رشید شیر ، محمد رفیق بھٹی ، عبدالحمیدمغل ، گلزار احمد نوشی ، شکیل وڑائچ ، عطاء اللہ چیمہ ، حاجی عبدالغفار ، عبدالطیف نجمی ، مشتاق بٹ ، رزاق بٹ ، محمد یٰسین بٹ ، امانت غفاری واپڈا ، ارشد بٹ چکر محلہ ، عدنان حمیدمغل ، اسد اللہ انصاری ، انور انصاری ، جمیل احمد طاہر ، رانا مہتاب اسلم ، ایوب بھٹی ، مرزا طارق ، مہر افضال سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر پروفیسر علامہ محمد علی طاہر نے فلسفہ موت و حیات پر ایمان افروز خطاب کیا ۔ تقریب کے اختتام پر مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعائے مغفرت کی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرزا انجینئرنگ ورکس لالہ موسیٰ کے ایم ڈی مرزا غلام شبیر کے جواں سالہ بیٹے مرزا عثمان شبیر کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی دعائیہ محفل منعقد ہوئی
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) مرزا انجینئرنگ ورکس لالہ موسیٰ کے ایم ڈی مرزا غلام شبیر کے جواں سالہ بیٹے مرزا عثمان شبیر کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی دعائیہ محفل منعقد ہوئی جس میں ممتاز علماء اکرام اور ثناء خوان حضرات نے حمد باری تعالیٰ کے بعد بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا اور فلسفہ موت و حیات پر ایمان افروز خطاب کیا ۔ ختم قل میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی ۔ ختم قل میں علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری ، مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ شرکت کرنیوالوں میں چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ ، حاجی مرزا عبدالکریم ، ملک لیاقت علی اعوان ، حاجی مظہر حسین مرزا ، حاجی ارشد محمود النور ، ملک محمد انور ، ملک شوکت علی ، ندیم بٹ ، حاجی مرزا محمد اسلم ، ڈاکٹر وحید اقبا ل ، وحید شیخ ایم
ڈی وحید کلاتھ ، مرزا نجیب ، مرزا امین و دیگر شامل تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تجاوزات مافیا کو جڑ سے اکھاڑ پھینکوں گا ، شہر کی رونق بحال کی جائے گی،اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) تجاوزات مافیا کو جڑ سے اکھاڑ پھینکوں گا ، شہر کی رونق بحال کی جائے گی ۔ امیر ، غریب ، با اثر یا کمزور کسی میں کوئی فرق نہیں رکھا جائیگا نہ ہی کسی کو کوئی رعائت دوں گا ، میرٹ پر ہر کام ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر نے صحافیوںسے ایک ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لالہ موسیٰ شہر میں تجاوزات کا مسئلہ انتہائی اہم ہے ، جس پر پوری توجہ دی جا رہی ہے انشاء اللہ بہت کم عرصہ میں تجاوزات مافیا کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا تاکہ شہر کی خوبصورتی بحال ہو اور عوام کو ریلیف مل سکے ۔ جبکہ ڈمپر ٹرالوں پر ریت اور دیگر مسائل پر بھی اہم توجہ دی جا رہی ہے ، شہریوں کی پریشانیوں کا حل ہی ہمارا مقصد اور فرض ہے ۔ انشاء اللہ لالہ موسیٰ شہر سمیت تحصیل بھر کے تمام مسائل کا خاتمہ کر کے دم لوں گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر جاوید احمد ریاض چوہدری اور ڈاکٹر یونس فہیم راہنما مسلم لیگ ن لالہ موسیٰ کی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ چوہدری جاوید گجر سے ملاقات
لالہ موسیٰ (محمدبلال احمد بٹ )سابق تحصیل ناظم کھاریاں ، راہنما پاکستان مسلم لیگ ، سرپرست شہری ورکر اتحاد لالہ موسیٰ ڈاکٹر جاوید احمد ریاض چوہدری اور ڈاکٹر یونس فہیم راہنما مسلم لیگ ن لالہ موسیٰ کی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ چوہدری جاوید گجر سے ملاقات ۔ ڈاکٹر جاوید احمد ریاض چوہدری نے علاقہ میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی ۔ ایس ایچ او چوہدری جاوید گجر نے کہا کہ ہمارا فرض جرائم پیشہ افراد کیخلاف سخت سے سخت کارروائی ہے ، ہم عوام کے جان و مال کے محافظ ہیں کسی مجرم کو کوئی رعایت نہیں دوں گا ۔ منشیات فروشوں ، ڈکیتوں دیگر تمام جرائم پیشہ افراد کیلئے لالہ موسیٰ کی زمین تنگ کر دوں گا ۔ علاقہ میں گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائیگا تاکہ راہزنی ، ڈکیتی ، چوری جیسی وارداتوں میں کمی آسکے ۔ جس پر ڈاکٹر جاوید احمد ریاض نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایس ایچ او چوہدری جاوید گجر کو اپنی طرف سے مکمل تعاون کی بھرپور یقین دہانی بھی کروائی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ شہر کو پیرس میں بدل دیں گے، شہر کی سڑکیں ، تعلیم و صحت کی سہولیات پورے صوبہ میں مثالی ہونگی،ڈاکٹر آصف محمود
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) لالہ موسیٰ شہر کو پیرس میں بدل دیں گے، شہر کی سڑکیں ، تعلیم و صحت کی سہولیات پورے صوبہ میں مثالی ہونگی ۔ انشاء اللہ حلقہ بھر کی تمام محرومیوں کا ازالہ کر کے عوام سے کئے ہر وعدے کو پورا کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز راہنما مسلم لیگ ن ڈاکٹر آصف محمود سابق نائب ناظم نے اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لالہ موسیٰ بلدیہ میں ڈرائیونگ لائسنس کے با آسانی حصول کیلئے چوہدری جعفر اقبال اور چوہدری عثمان اسلم کا اقدام قابل تحسین ہے جبکہ سوئی گیس کے پریشر ، واٹر فلٹریشن پلانٹس سمیت دیگر کئی اہم مسائل پر نہ صرف خاصی توجہ مرکوز کی گئی ہے بلکہ انہیں حل بھی کیا جا رہا ہے ، وفاقی پارلیمانی سیکریٹری چوہدری جعفر اقبال لالہ موسیٰ کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اور یہاں کے عوام نے جنرل الیکشن میں ہمیں جن محبتوں سے نوازا وہ ناقابل فراموش ہیں ، انشاء اللہ شہریوں کے تمام تر مسائل انکی دہلیز پر حل ہوں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com