لالہ موسیٰ کی خبریں 16/11/2013

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کی کاروائی کا خوف،دکاندار ناواقف خریداروں کو اشیائے فروخت کرنے سے کترانے لگے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کی کاروائی کا خوف،دکاندار ناواقف خریداروں کو اشیائے فروخت کرنے سے کترانے لگے،اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اقبال مظہر کی طرف سے گرانفروشوں کے خلاف کاروائیوں کے بعد دودھ،دہی،کریانہ،سبزی وغیرہ فروخت کرنے والے دکانداروں نے خریدوفروخت کیلئے محتاط پالیسی اختیارکر لی ہے،معلوم ہوا ہے کہ دکاندار ناواقف گاہک کی طرف سے کی طلب جانے والی چیز کو یا تو عدم موجودگی کا بہانا کر لیتے ہیں یا پھر ریٹ لسٹ کے مطابق دام لگاتے ہیں جبکہ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بعض دکاندار اے سی کھاریاں کے مخبروں کو ریٹ لسٹ سے کم بھی کم ریٹ بنا کر حیران کر دیتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حلقہ این اے 106تمام یونین کونسلوں میں مضبوط امیدوار میدان میں اتارے ہیں،سید فیض الحسن شاہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)حلقہ این اے 106تمام یونین کونسلوں میں مضبوط امیدوار میدان میں اتارے ہیں تیس جنوری کو ہمارے حمایت یافتہ امیدوار ہی کامیابی حاصل کریں گے ان خیالات کا اظہار سید فیض الحسن شاہ آف کلیوال سیداں نے ایک ملاقات میں کیا،انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے106 کے غیور عوام کا ہمارے خاندان کے ساتھ محبت کا رشتہ ہے جو نصف دہائی سے چلا آرہا ہے حلقہ کے عوام اب بھی ہمارے حمایت یافتہ امیدواروں کی بھر پور حمایت کر رہے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ تیس جنوری کو حلقہ این اے106سے سادات گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار کامیابی حاصل کریںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اے سی کھاریاں مظہر اقبال نے لالہ موسیٰ کے مسائل اور انکے حل کے حوالے سے اہم اجلاس آج صبح دس بجے دفتر بلدیہ لالہ موسیٰ میں طلب کیا ہے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)اے سی کھاریاں مظہر اقبال نے لالہ موسیٰ کے مسائل اور انکے حل کے حوالے سے اہم اجلاس آج صبح دس بجے دفتر بلدیہ لالہ موسیٰ میں طلب کیا ہے جس میں شہر کے مسائل کے حوالہ سے مرکزی انجمن تاجران،سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی،چیف آفیسر بلدیہ لالہ موسیٰ شیخ وجاہت صدیقی کی جانب سے معززین علاقہ کو دعوت دے دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پیپلز چوہدری اختر علی چھوکر کلاں کو ضلع گجرات کے سرکاری سکولوں میںواٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے کی کمیٹی کا ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر مقرر کر دیا ہے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پیپلز چوہدری اختر علی چھوکر کلاں کو ضلع گجرات کے سرکاری سکولوں میںواٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے کی کمیٹی کا ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر مقرر کر دیا ہے پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں اور ملحقہ آبادیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں جو کہ اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون سے لگاے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وارڈ نمبر12کی ممتا ز شخصیات راجہ وسیم،راجہ عادل نے اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت امیدوار برائے کونسلر حاجی شکیل احمد قریشی(کائرہ گروپ)کی حمایت کا اعلان کر دیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمدبٹ)وارڈ نمبر12کی ممتا ز شخصیات راجہ وسیم،راجہ عادل نے اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت امیدوار برائے کونسلر حاجی شکیل احمد قریشی(کائرہ گروپ)کی حمایت کا اعلان کر دیا،گذشتہ روز ایک میٹنگ کے دوران انہون نے کہا کہ وارڈ نمبر12میں حاجی شکیل احمد قریشی سب سے موزوں امیدوار ہیں حاجی شکیل احمد قریشی نے بطور نائب ناظم دونوں ادوار میں علاقہ کی موثر نمائندگی کی اور ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ریکارڈ ترقی اور خدمت کی بدولت تیس جنوری کو حاجی شکیل احمد قریشی نے بطور نائب ناظم دونوں ادوار میں علاقہ کی موثر نمائندگی کی اور ریکارڈ ترقیاتی کام کام کروائے ریکارڈ ترقیی اور خدمت کی بدولت تیس جنوری کو حاجی شکیل احمد قریشی تاریخی کامیابی حاصل کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

علامہ ناصر عباس کے قتل کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے،سید حسنین کاظمی
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)شیعہ علماء کونسل تحصیل کھاریں کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید حسنین کاظمی نے لالہ موسیٰ میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ ناصر عباس کے قتل کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے،پنجاب حکومت نے انتظامیہ کو کھلونابنا رکھا ہے جہاں دہشت گردوں کو پروٹوکول دیاجائے اور پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ دہشتگردوں کی سرپرستی کریں جہاںمنتخب ایم این اے دہشتگردوں کے سامنے انتظامیہ کو قدموںمیں ڈالیں گے تو نتائج ایسے ہی آئیں گے انتظامیہ کا کام مجرموں کو گرفتار کرنا ہے اور انتظامیہ حکومت کو خوش کرکے اپنی نوکریاں پکی کر رہی ہے ساری دنیا جانتی ہے کہ دہشت گرد کون ہیں کہاں پلتے ہیں اور ان کی کون کون سرپرستی کر رہا ہے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علامہ ناصر عباس کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور جو دہشت گرد کاروائیاں کر کے ضلع گجرات میں پن%