لالہ موسیٰ کی خبریں 17/1/2014
Posted on January 18, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
۔
نبی رحمتۖ کی آمد تخلیق کائنات کا سبب بنی،چوہدری نصر اقبال آف سکھ چین
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز مذہبی و دینی شخصیت چوہدری نصر اقبال آف سکھ چین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نبی رحمتۖ کی آمد تخلیق کائنات کا سبب بنی،انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگیوں کو دین محمدیۖ کے مطابق گزارے یہی اصل ایمان ہیجب تک روح زمین پر نبی پاک ۖ کا میلاد ہونارہے گا اللہ کی رحمتیں نازل ہوتی رہیں گیں انہوں نے کہا کہ آج سیرت محمدیۖ کے پیغام کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ہم آپۖ سے محبت اور عقیدت کے دعوے تو کرتے ہیں لیکن سیرت نبویۖ پر عمل کرنے سے گریزاں ہیں،چوہدری نصر اقبال نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حضور اکرمۖ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف پر ہمیں ناز ہے کہ وہ عوام کے لیے بے پناہ ترقیاتی فنڈز فراہم کر رہے ہیں،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ این اے 106 ایم این اے ، پارلیمانی سیکرٹری دفاع چوہدری جعفر اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف پر ہمیں ناز ہے کہ وہ عوام کے لیے بے پناہ ترقیاتی فنڈز فراہم کر رہے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ وزیر اعظم کی ہدایت پر حلقہ این اے 106 کو عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ، میاں نواز شریف پاکستان کی عوام کے لیے خوشحالی کے دروازے کھول رہے ہیں ،مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہر سطح پر لوگوں کو حقوق دینے کا پکا ارادہ کر رکھا ہے ،اس وقت ملک پاکستان میں بے روزگاری نوجوانوں کو بہت بڑا مسئلہ ہے ،ملک بھر میں وزیر اعظم پاکستان کے احکامات پر عمل ہو رہا ہے ، قرضہ سکیم سے بے روزگاری کے مسائل حل ہونگے ، دہشت گردوں اور فرقہ پرستوں کے خلاف کاروائی میں پوری قوم حکومت کیساتھ ہے ، انشاء اللہ ن لیگ کے دورِ اقتدار میں ملک کے در پیش مسائل پر جلد قابو پا لیا جائیگا ، انشاء اللہ قرضہ سکیم سے بے روزگار نوجوان خود کفیل بننے کیساتھ دوسروں کی مدد بھی کر سکیں گے ، اُنہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اپنے قائد میاں نواز شریف سے حلقہ این اے 106 کے لیے لا تعداد منصوبے منظور کروا کر علاقہ کو خوشحالی کی طرف لے کر جائونگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : موجودہ حکومت لوگوں کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے،چوہدری اخلاق احمد رنیاں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ )پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنماسابق ناظم امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر 1 میونسپل کمیٹی ڈنگہ چوہدری اخلاق احمد نے رنیاں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت لوگوں کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔ہر طرف افراتفری کا عالم ہے ۔لوگوں کے بنیادی حقوق کا بر ی طرح استحصال کیا جا رہا ہے ۔اللہ تعالیٰ کی لاٹھی بے آواز ہے جب ظالم حکمرانوں پر برسے گی تو انہیں ہر چیز بھول جائے گی اور ایسا عذاب نازل ہو گا کہ حکمرانوں کو معافی مانگنے کا بھی موقع نہیںملے گا انہوں نے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ ،بے روزگاری ،اور لا قانونیت نکتہ عروج پر ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب عوامی طاقت سے حکومت کا دھڑن تختہ کر دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری برادران کی خدمت اور مفاہمت کی سیاست کی بدولت پاکستان مسلم لیگ ق ملک کی مقبول جماعت ہے،چوہدری اعجاز احمد رنیاں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چوہدری برادران کی خدمت اور مفاہمت کی سیاست کی بدولت پاکستان مسلم لیگ ق ملک کی مقبول جماعت ہے ،چوہدری برادران نے مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے اپنے سابقہ ادوار میں تعمیر و ترقی کی جو تاریخ رقم کی عوام آج بھی ان کے سنہرے دور کو یاد کر رہے ہیں چوہدری پرویز الہیٰ نے اپنی وزارتِ اعلیٰ کے دور میں پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کروائے اور بالخصوص ضلع گجرات میں یونیورسٹی کا قیام چوہدری پرویز الہٰی کا عظیم کارنامہ اور اہلیانِ ضلع گجرات کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے ۔ آئندہ بلدییاتی الیکشن میں مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے حلقہ پی پی 113 سمیت ضلع گجرات میں پاکستان مسلم لیگ ق کی تمام سیٹیں واضع اکثریت سے کامیاب ہونگی ۔آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حلقہ پی پی 113 سے ہمارے تمام پینلز کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہے اور تمام پینلز ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کر کے عوام کی خدمت اور تعمیر و ترقی کے مشن پر عمل پیرا ہوں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:سال2013ء میں یونین کونسل 108ڈنگہIIمیں 1040بچوں کی پیدائش،11اموات ہوئیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سال2013ء میں یونین کونسل 108ڈنگہIIمیں 1040بچوں کی پیدائش،11اموات ہوئیں،220جوڑوں نے ایک دوسرے کو جیون ساتھی بنایا جبکہ 34جوڑوں نے علیحدگی اختیارکرلی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :گوجرانوالہ بورڈ انٹر کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان بیس جنوری کو کرے گا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)گوجرانوالہ بورڈ انٹر کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان بیس جنوری کو کرے گا،خواہش مند حضرات نتائج کی سی دی100روپے کے عوض مقرر بنک کی برانچز سے حاصل کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : محمد محسن قادری رواں ہفتے میں عمرہ کی سعادت کے لئے حجاز مقدس روانہ ہونگے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سونے کے ممتاز تاجر حاجی محمد اسحاق زرگر اور پاسبان سکول ڈنگہ کے ڈائریکٹر محمد محسن قادری رواں ہفتے میں عمرہ کی سعادت کے لئے حجاز مقدس روانہ ہونگے انکے دوست احباب عزیز و اقارب انہیں حجاز مقدس کیلئے الوداع کہیںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر چوہدری محمد افضل آف چک جیون رسولپور نے اسلاک سٹڈی میں نمل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ہے
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر چوہدری محمد افضل آف چک جیون رسولپور نے اسلاک سٹڈی میں نمل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ہے انکے دوست احباب نے انہیں مبارکباد دی ہے اور خراج تحسین پیش کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :محکمہ زراعت نے ضلع گجرات میں کھاد کے نرخ مقرر کر دیئے
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)محکمہ زراعت نے ضلع گجرات میں کھاد کے نرخ مقرر کر دیئے،ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع محمد صدیق نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،محکمہ زراعت نے کسانوں کو مقررہ کردہ نرخوں پر کھادوں کی فراہمی اور بلیک میں فروخت روکنے کیلئے تمام کمنپیوں کے کیش میمو پر خریدارکا نام اور مکمل پتہ درج کیا ہے،محکمہ زراعت کے نوٹیفکیشن کے مطابق اینگرو کمپنی کی یوریا کھاد1930روپے فی پچاس کلو گرام ،ڈی اے پی کی بوری3470روپے،زرخیز گرین2980میں فروخت ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نواحی گائوں کملہ میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میںگھس کر سوئے ہوئے شخص کوفائرنگ کر کے قتل کر دیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) نواحی گائوں کملہ میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میںگھس کر سوئے ہوئے شخص کوفائرنگ کر کے قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقع گائوں کملہ میں نامعلوم مسلح افراد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر 45سالہ طالب حسین کو گولیاں مار کر سوتے ہوئے ابدی نیند سلا دیا اور موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر صدر پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیج دیا اور مقتول کے بیٹے مطلوب حسین کی رپورٹ پر نا معلوم قاتلوںکے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے قتل کے محرکات تا حال معلوم نہیں ہو سکے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صحافیوں کو انڈیا کا ایجنٹ کہنے والے پہلے اپنا قبلہ درست کریں،رائو محمدرفیق
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)انجمن صحافیاں کے نائب صدر رائو محمد رفیق نے کہا ہے کہ صحافیوں کو انڈیا کا ایجنٹ کہنے والے پہلے اپنا قبلہ درست کریں،تصدیق کرنے کے بعد صحافیوں کو انڈیا کا ایجنٹ بنائیں،جتنی قربانیاں صحافی برادری دیتی ہے نہ کسی نے دی ہیں اور نہ کوئی دے سکے گا،پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے جو الزام صحافیوں پر لگایا اس سے صحافیوں کی دل آزاری ہوئی ہے انہوںنے مطالبہ کیا کہ قصوری صاحب فی الفور صحافی برادری سے معافی مانگیں اور اپنے الفاظ واپس لیں ہم بار ایسوسی ایشن سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بیان کا فوری نوٹس لیں،قصوری صاحب کے لئے مخلصانہ مشورہ ہے کہ اپنا نفسیاتی معائنہ کرائیں عمرہ رسید ہونے کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماہ ربیع الاول ہمارے لئے برکتوں کا مہینہ ہے،شیخ خالد محمود
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) ماہ ربیع الاول ہمارے لئے برکتوں کا مہینہ ہے ، مسلمانوں کیلئے آقائے دو جہاں نبی کریم کی آمد کا دن عید کی خوشیوں سے کم نہیں ۔ شیخ خالد محمود ایم ڈی الخلیل پیٹرولیم نے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضور اکرم کی آمد نے دونوں جہانوں کو نور کی فضا ، عدل و انصاف ، حق و صداقت کی فتح اور زندگی کے اصل مقاصد کا شعور بخشا ، آپ نے اپنے اسوہ ء حسنہ سے دین اسلام کا نام ہمیشہ کیلئے بلند و بالا کر دیا ، ہمیں چاہیے کہ اپنے عظیم پیشواء ، رحمت العالمین حضرت محمدۖ کی شان میں محافل کا انعقاد کریں ، ان پر درود اور ثناء خوانی کریں ، اور ان کے احکامات کے مطابق اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری برادران کا سینئر صحافی شفیق اعوان کے والد رفیق اعوان کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار
لاہور (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین، سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے سینئر صحافی شفیق اعوان سے ان کے والد جناب رفیق اعوان کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com