لالہ موسی کی خبریں 19/4/2014

اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر ان ایکشن،مختلف سپر سٹورز،سبزی،فروٹ کے تیرہ دکانداروں کو59 ہزار روپے جرمانہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر ان ایکشن،مختلف سپر سٹورز،سبزی،فروٹ کے تیرہ دکانداروں کو59 ہزار روپے جرمانہ،موقع پر وصول،اے سی کھاریاں میاں محمد اقبال مظہر نے ٹی ایم اے،محکمہ مال اور پولیس ملازمین کے ہمراہ راحت بیکرز کھاریاں پر چھاپہ مار کر ایکسپائر بریڈ فروخت کرنے پر دس ہزار جرمانہ جو کہ مینجر شاہد عمران کو کیا گیا شفاقت ولد لیاقت ایچ مارٹ ٹھیکریاں ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر کرنے پر دس ہزار،بنارس حسن سپورسٹور دس ہزار،ہارون ولد پرویز دس ہزار ریٹ لسٹ نہ ہونے پر دلو میں امجد کو سبزی مہنگی بیچنے پر دو ہزار،زاہد لالہ موسیٰ سبزی فروش 2000محمود چنوں سبزی 2000،مشتاق لالہ موسیٰ سبزی2000،شبیر احمد کھاریاں،فروٹ3000ہزار،محمد حنیف کھاریاں فروٹ تین ہزار ،شاہد لالہ موسیٰ 2ہزار،لیاقت کھاریاں فروٹ3000روپے جرمانہ وصول کیا ،نائب تحصیلیدار مہربان،ٹی او آرنوید اشرف،سی او عظمت وڑائچ و دیگر بھی ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ کے ممتاز ماہر تعلیم سابق سینئر ہیڈ ماسٹر مشتاق احمد بٹ آف کریم پورہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)لالہ موسیٰ کے ممتاز ماہر تعلیم سابق سینئر ہیڈ ماسٹر مشتاق احمد بٹ آف کریم پورہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے،مرحوم کو سینکڑوں سیاسی سماجی مذہبی عمائدین اور انکے شاگردوں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا،مرحوم کی نماز جنازہ مولانا محمد یوسف سیالوی نے پڑھائی،مرحوم کے ختم قل کل بروز سوموار صبح دس بجے جامع نورانی غوثیہ مسجد چرچ روڈ نزد ریلوے لائین میں ہونگے دعا گیارہ بجے ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ یونین آف جرنلسٹس کا خصوصی اجلاس زیر صدارت کنوینئر ڈاکٹر عرفان احمد صفی منعقد ہو
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)لالہ موسیٰ یونین آف جرنلسٹس کا خصوصی اجلاس زیر صدارت کنوینئر ڈاکٹر عرفان احمد صفی منعقد ہوا جس میں ملک کے ممتاز اینکرو صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت اور ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا،مقررین نے کہا کہ پاکستان میں صحافت توپ کے منہ پر بیٹھ کر حق کہنا بن چکی ہے،شرکاء میں ڈپٹی کنوینئر محمد رفیع بھٹی،عطاء اللہ چیمہ،اسد اللہ انصاری،سید علی رضوان،نصر اللہ مجید،ڈاکٹر جمیل الدین،جمیل طاہر،حاجی تاج نسیم،جمیل چوہدری،محمد اکرم مرزا،ملک شبیر حسین،رضوان جانی،کامران اشرفی،شفاقت علی مرزا،عبدالرزاق بٹ،عبداللطیف نجمی،راشد منظور ،شبیر شاہد،شاہد لطیف،خورشید ندیم،فرحان حفیظ،خالد مجید،ذیشان شیخ،انور انصاری،الطاف سلیمی،نثار بٹ،شیخ محمد حسین،ذوالفقار علی کے علاوہ محمد بلال احمد بٹ(چیف ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام) شریک ہوئےْ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد ثروت اعجاز قادری آج ضلعی کارکنان پاکستان سنی تحریک سے ٹیلی فونک خطاب فرمائیں گے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری آج شام بروز اتوارضلعی دفتر گجرات میں ضلع بھر کے سنی کارکنوں سے تربیتی ٹیلی فونک خطاب کر یں گے۔جس میں بڑی تعداد میں ضلع گجرات کے سنی کارکنان و ذمہ دارا ن شریک ہونگے۔

۔