لالہ موسیٰ کی خبریں 22/10/2013
Posted on October 22, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
لالہ موسیٰ میں تجازوات کی بھرمار، انتظامیہ بے بس
لالہ موسیٰ (جی پی آئی) تجاوزات مافیا ایک بار پھر کامیاب، لالہ موسیٰ کے بازار سکڑ گئے، عوام کا گزرنا دوبھر ہو گیا، جبکہ اعلیٰ حکام کو سب اچھا کی رپورٹس، پاکستان کے دیگر شہروں کی طرح لالہ موسیٰ میں بھی ناجائز تجاوزات کی بھرمار ہے مافیا کے آگے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ بے بس نظر آ رہی ہے، تاجر برادری کے تعاون سے تجاوزات کے خاتمہ کی مہم میں بھی رفتہ رفتہ جوش و جذبہ ماند پڑھنے کی وجہ سے تجاوزات مافیا ایک مرتبہ پھر مضبوط ہو چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سٹی پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے
لالہ موسیٰ(جی پی آئی) سٹی پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے پتنگ فروشی میں ملوث عرفان ولد احسان سکنہ پکی گلی اور عامر مسیح ولد طفیل مسیح سکنہ چکر محلہ کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی
لالہ موسیٰ (جی پی آئی)80لاکھ روپے کی لاگت سے لالہ موسیٰ کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے 8واٹر فلٹریشن پلانٹ ایک سال بعد بھی مکمل نہ ہو سکے ، ابتدائی کاموں کے بعد محکمہ PWDنے کام کرنے سے منہ موڑ لیا ، محکمہ PWDسیالکوٹ نے لالہ موسیٰ میں8فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے کیلئے سال 2012ء کے آخر میں ٹینڈر جاری کر کے کام شروع کروایا ، جبکہ بیس سٹیشن بنانے کے بعد انتخابات 2013ء کے دوران کام روک دیا گیا اور تاحال سپریم کورٹ کی جانب سے کام نہ کیے جانے کے احکامات کا لولی پاپ دیکھ کر کام نہیں کیا جا رہا ، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے عائد پابندی عرصہ دراز سے ختم ہو چکی ہے ، محکمہ PWDاور ٹھیکیدار ملی بھگت سے کام مکمل نہیں کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ق لیگ کا بلدیاتی انتخابات میں ضلع گجرات سے میدان مارنے کیلئے ن لیگ مخالف جماعتوں اوردھڑوں سے اتحاد کا فیصلہ
لالہ موسیٰ (جی پی آئی)ق لیگ کا بلدیاتی انتخابات میں ضلع گجرات سے میدان مارنے کیلئے ن لیگ مخالف جماعتوں اوردھڑوں سے اتحاد کا فیصلہ،اس سلسلہ میں ملنے والی بااعتمادذرائع کی اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ق کی قیادت چوہدری برادران جو چوہدری ظہورالٰہی کی شہادت کے بعد ضلع کونسل کی چیئرمین شپ سے آگے بڑھتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم پاکستان کی سطح تک پہنچے تھے اور ضلع کی چئیرمین شپ ہویا ضلع کی نظامت اس پرہمیشہ چوہدری برادران کی ہی دسترس رہی ہے آئندہ انتخابات میں بھی ضلع کی سربراہی کو آسانی سے اپنے ہاتھوں سے نکلنے نہیں دینا چاہتے،گجرات میں عید کے موقعہ پر بھی قائد مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد کا عندیہ دے دیاہے جبکہ معتبر ذرائع کے مطابق چوہدری برادران بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کو نیچا دکھانے کیلئے ن لیگ مخالف سیاسی جماعتوں اور سیاسی دھڑوں کو ساتھ ملانے کیلئے عملاً کام شروع کررہے ہیں اور اس سلسلہ میں وہ کافی متحرک نظرآتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 112سیف الرحمٰن بھٹی ایڈووکیٹ کے اعزاز میں نازک حسین مہرنے عیدملن پارٹی کا اہتمام کیا
لالہ موسیٰ(جی پی آئی)سابق ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 112سیف الرحمٰن بھٹی ایڈووکیٹ کے اعزاز میں نازک حسین مہر آف بھٹہ نے عیدملن پارٹی کا اہتمام کیا۔مہمانوں کا ستقبال چوہدری صادق،چوہدری لیاقت حسین،چوہدری محمدنواز نے کیا،نمایاں شرکاء میں چوہدری محمداختر سابق کونسلر کملہ بھنڈ،چوہدری مہدی خاں کملہ بھنڈ،غلام قادربٹ مراڑیاں ،منیربٹ مراڑیاں،عمراختربھٹی صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ حلقہ پی پی 112،جہانگیراکبربھٹی،محمداسحٰق،شوکت حسین،محمدعنصر ،محمد نواز،عامریونس،محمدپرویز ،فضل کریم،محمداسلم ،محمدولائت،ندیم مہر،ظفراقبال بھنڈ،نزاکت علی،محمداصغر ،وارث علی شامل تھے۔پارٹی کے اختتام پرسیف الرحمٰن بھٹی ایڈووکیٹ نے عیدملن پارٹی کے اہتمام پرنازک حسین مہر کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آئندہ بلدیاتی انتخابات میں سادات گروپ تاریخی کامیابی حاصل کرے گا :خان میر
لالہ موسیٰ(جی پی آئی) آئندہ بلدیاتی انتخابات میں سادات گروپ تاریخی کامیابی حاصل کرے گا ان خیالات کا اظہار علاقہ کی ممتاز شخصیت وسادات خاندان کے قریبی ساتھی کمانڈر خان میر نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ سیدنورالحسن شاہ حلقہ این اے 106کے عوام کے ہردلعزیزقائدہیں گزشتہ انتخابات میں سیدنورالحسن شاہ نے آزاد حیثیت میں 65ہزار ووٹ حاصل کرکے ثابت کیاہے کہ حلقہ کے عوام سادات خاندان سے والہانہ محبت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی سادات گروپ کے نامزد امیدواروں کا مقدر بنے گی انشاء ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلدیاتی انتخابات کیلئے یونین کونسلوں کی اکھاڑ پچھاڑ
لالہ موسیٰ(جی پی آئی) بلدیاتی انتخابات کیلئے یونین کونسلوں کی اکھاڑ پچھاڑ ،محکمہ مال کی عجیب وغریب تقسیم سے عوام سراپااحتجاج ،بعض حلقہ بندیوں پرحکمران جماعت کے ارکان اسمبلی میں بھی کھینچاتانی جاری، حکومت مخالف جماعتوں نے بھی نئی حلقہ بندیاں مسترد کردی،اس سلسلہ میں بتایاجاتا ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کیلئے ضلع گجرات میں ہونے والی حلقہ بندیوں کے محکمہ مال کے افسران نے پٹوار سرکلز کے بجائے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کی مرضی کو اہمیت دی ہے جس سے حلقہ بندیوں کی ترتیب عجیب وغریب ہوگئی ہے لیکن اسکے باوجود کئی یونین کونسلوں کی تقسیم پر حکمران جماعت کے ارکان اسمبلی میں بھی کھینچاتانی کاسلسلہ جاری ہے،یونین کونسل ٹھیکریاں میں شامل گائوں بدہوکالس کو یونین کونسل کادرجہ دیاگیاہے لیکن اس میں شامل محلے اوردیہاتوں کا فاصلہ کئی کلومیٹر پرمشتمل ہے ،جبکہ حکومت جماعتوں نے بھی نئی حلقہ بندیوں کو مسترد کر دیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com