لالہ موسیٰ کی خبریں 23/11/2013

لالہ موسیٰ کی صحافی برادری کا اجلاس زیر صدار ت ڈاکٹر عرفان احمد صفی منعقد ہوا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)لالہ موسیٰ کی صحافی برادری کا اجلاس زیر صدار ت ڈاکٹر عرفان احمد صفی منعقد ہوا،جس میں انچارج جیو نیوز گجرات راجہ ریاض راسخ کے ہم زلف اور سرپرست ڈنگہ میڈیا کونسل رانا قاسم حسنین علی کے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا جبکہ مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی گئی،اجلاس میں چیف ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام محمد بلال احمد بٹ،سینئر صحافی خالد مجید بٹ ،حاجی تاج نسیم،نصر اللہ مجید،یٰسین بٹ،عبدالرزاق بٹ،ملک محمد شریف،عبداللطیف نجمی،شاہد لطیف،فخر عالم بٹ،شیخ محمد حسین،جمیل احمد طاہر،ذیشان شیخ،راشد منصور راشد،فرحان حفیظ،شبیر شاہد اور دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صدر صرافہ ایسوسی ایشن عبدالپرویز بٹ کی ہمشیرہ کی وفات پر ممتاز شخصیات کا دلی اظہار تعزیت
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)صدر صرافہ ایسوسی ایشن عبدالپرویز بٹ کی ہمشیرہ کی وفات پر ممتاز شخصیات کا دلی اظہار تعزیت،صرافہ ایسوسی ایشن جن میں سرپرست اعلیٰ صوفی محمداقبال،سینئر نائب صدر مرزا محمد جمیل،جنرل سیکرٹری چوہدری حماد سعید،اطلاعات و نشریات شکیل احمد صراف اورصرافہ برادری کے دیگر عہدیداران نے اپنے جاری مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ دکھ اور نج کی ان گھڑیوں میں ہم عبدالپرویز بٹ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صدر صرافہ ایسوسی ایشن عبدالپرویز بٹ کی ہمشیرہ کی وفات پر ممتاز شخصیات کا دلی اظہار تعزیت،اویس ایوب صراف
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)وارڈ نمبر6سے خالد مجید بٹ کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کر دیں گے،ان خیالات کا اظہار معروف تاجر اویس ایوب صراف نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ خالدمجید ایک مخلص دوست اور عوامی نمائندہ ہیں ہم خالدمجید بٹ کیلئے اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ خالد مجید بٹ بے داغ ماضی کے مالک ہیں اورہم نے ان کی الیکشن کمپیشن ڈور ٹو ڈور شروع کر دی ہے انشاء اللہ خالد مجید بٹ کو ریکارڈ ووٹوں سے کامیاب کروائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرویز بٹ ہانگ کانگ جیولرز والے کی ہمشیرہ کیا ختم قل جامع مسجد مصطفی جوگی محلہ میں پڑھا گیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سینئر نائب صدر پی پی پی پرویز بٹ آف ہانگ کانگ جیولرز،عمران بٹ آئی ٹی ٹریولز،عدنان بٹ آف امریکہ کی ہمشیرہ جو کہ گذشتہ دنوں انتقال کر گئیں تھیں کہ ختم قل جامع مسجد فیض مصطفی جوگی محلہ میں پڑھے گئے،مولانا محمد یوسف سیالوی نے خصوصی خطاب کیا ،ختم قل میں ظہیر اصغر کائرہ،ڈاکٹر عرفان احمد صفی،حاجی شکیل قریشی،شیخ قمر زمان،چیف ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام محمد بلال احمدبٹ،سینئر صحافی خالد مجیدبٹ،عبدالمجید بٹ سابق کونسلر،چوہدری شہزاد احمد کائرہ،عادل پرویز بٹ،اعجاز بٹ،لیاقت علی شبیر بٹ،شیخ محمد شفیق،محمد ایوب بٹ،چوہدری پرویز کائرہ،ارشدمحمود بْٹ،ارشد بٹ،محمد حنیف بٹ،کاشف حسین ڈار،چوہدری آفتاب کائرہ،فیصل علی گورائیہ،ٹھیکیدار طارق محمو دقریشی،یاسین بٹ،یاسر مجید بٹ،محمد اکرم بٹ،جاوید انور بٹ،حاجی عبدالرزاق بٹ،آصف رحمانی،ولایت بھٹی،ڈاکٹر محمد آصف،مختاربٹ،چوہدری الیاس،بلال الیاس،صوفی اقبال زرگر،چوہدری اختر علی،نزیر بٹ،خالد جاوید ڈار،صاحبزادہ عبدالستار معصومی،نعیم بٹ،عنصر بٹ،شفقت بٹ ،نثار بٹ،عمر دین قریشی،تنویر قریشی،جاوید اقبال،مرزا طارق حسین،ملک اکرم جانباز،شہباز جنجوعہ،مرزامحسن علی،الیاس بٹ،وحید مسعود بٹ،سعید احمدبٹ،عنایت بھٹی،ولایت بھٹی سمیت دیگر شریک ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کامیابی ہمارا مقدر ہے،بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد حلقہ کی تقدیر بدل دیں گے،شیخ خالد محمود
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)کامیابی ہمارا مقدر ہے،بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد حلقہ کی تقدیر بدل دیں گے،کائرہ برادران کا پورا پینل تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گا،ان خیالات کا اظہار پنجاب امیدوار جنرل کونسلر وارڈ نمبر10شیخ خالدمحمود نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ بے لوث عوامی خدمت کی ہے اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کو اپنا نصب العین سمجھا ہے،عوامی ووٹ کی طاقت سے کامیاب ہوکر تعمیر و ترقی کا نیا باب لکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عنقریب مسلم لیگ ن کے دفتر کا شاندار افتتاح کریں گے،میاں نعمان عارف آف حاجی پورہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)عنقریب مسلم لیگ ن کے دفتر کا شاندار افتتاح کریں گے،جو علاقہ میں مسلم لیگ ن کا قلعہ ثابت ہو،گا ان خیالات کا اظہار راہنما پاکستان مسلم لیگ ن امیدوار برائے جنرل کونسلر وارڈ نمبر10میاں نعمان عارف آف حاجی پورہ نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے قائدین کی قیادت علاقہ کو تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے ماڈل حلقہ کے طور پر پیش کریں گے انہوں نے کہا کہ ایم این اے چوہدری جعفر اقبال اور ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ کی قیادت میں بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کا ہر امیدوار ریکارڈ ووٹ حاصل کرے گا۔
۔۔
سید شبیر حسین شاہ کے بہیمانہ قتل پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے،چوہدری طارق ماجرا،چوہدری محمد زمان آف کلیوال سیداں،سید زین العابدین بخاری
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) سید شبیر حسین شاہ کے بہیمانہ قتل پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے ، تعلیمی درسگاہ میں اس طرح کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم چوہدری طارق ماجرا ، چوہدری محمد زمان آف کلیوال سیداں اور نوجوان سماجی شخصیت سید زین العابدین بخاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سید شبیر حسین شاہ نے شعبہ تعلیم میں گرانقدر خدمات سر انجام دیں ، وہ نہ صرف یونیورسٹی آف گجرات بلکہ شعبہ تعلیم سے وابستہ ہر شخص کیلئے ماڈل کی حیثیت رکھتے تھے ،انکی کمی صدیوں پوری نہ ہوسکے گی۔ انکی تعلیمی خدمات کو ہمیشہ سراہا جائے گا ۔ چوہدری طارق ماجرا نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ DPO گجرات سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلا ف سخت سے سخت قانونی کارروائی کر تے ہوئے نشان عبرت بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عبدالحمید مغل کی حاجی ناصرمحمود کو حج بیت اللہ کی سعاد ت حاصل کرنے پر مبارکباد
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) سینٹرل میڈیا جنرلسٹ ایسو سی ایشن اسلام آباد کے وائس پریذیڈنٹ عبدالحمیدمغل نے ممتاز سیاسی و کاروباری شخصیت ملک ناصر علی کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔ چیف ایڈیٹر روزنامہ احتساب مرزا منیر حسین ، منیجر احتساب خالد محمود بٹ ، راجہ عبدالرحمن ، چوہدری طارق محمود ، حاجی مرزا محمد نجیب و دیگر انکے ہمراہ تھے ۔ ملک ناصر علی نے مہمانوں کو آب زم زم اور مدینہ شریف کی کجھوریں پیش کی اور معززین کی مبارکبادیں موصول کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملک محمد دین (ملک برادری ) اور حاجی عبدالرحمن قریشی (میاں جان برادری ) کے مابین راضی نامہ کا بڑا اکٹھ دفتر مارکیٹ کمیٹی لالہ موسیٰ میں منعقد ہوا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) ملک محمد دین (ملک برادری ) اور حاجی عبدالرحمن قریشی (میاں جان برادری ) کے مابین راضی نامہ کا بڑا اکٹھ دفتر مارکیٹ کمیٹی لالہ موسیٰ میں منعقد ہوا ۔ جس میں حاجی عبدالرحمن قریشی کی جانب سے معافی مانگنے پر ملک محمد دین نے فی سبیل اللہ معافی کا اعلان کیا ۔ اکٹھ میں فریقین اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ راضی نامہ کے بعد سید نور الحسن شاہ نے دونوں فریقین کو گلے ملوا دیا ۔ اکٹھ میں سید نور الحسن شاہ ، خالد جاوید مٹھو بٹ ، صاحبزادہ عقیل احمد رزاقی ، خالد مجید بٹ صحافی ، اکرام الدین قریشی ، حاجی محمد شفیق قریشی ، حاجی شکیل احمد قریشی ، ملک محمد شریف ، حاجی محمد حسین ، شیخ عبدالحمید رزاقی ، ملک شفیق بوٹا ، مہر رشید ، حاجی ریاض انصاری ، حاجی تاج نسیم ، خالد پپو ، حاجی ملک ناصر علی ، ملک محمد الطاف ، ملک سراج اشرفی ، ملک طارق انقلابی ، ضیاء شاہ ، ڈاکٹر عبادت یار شرقی ، مہر محمد رشید ، عمران اقبال رزاقی ، حاجی لیاقت ، ملک محمد اشفاق ، محمد نعیم بھٹی ، ذیشان بھٹی ، چوہدری ذوالفقار خونی چک ، ملک عرفان ، ڈاکڑآصف ملک ، ملک احمد بخش ، کریم بخش ، ابراہیم قریشی ، حاجی محمد شفیق منا ، شیخ امجد ، حاجی فریاد علی ، ملک امجد شکور ، ملک عبدالرزاق ، حاجی رمضان ، حاجی اشرف ، نعیم بٹ سمیت معززین شہر نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ میں بھتہ مافیا اور غنڈہ گردی کو سپورٹ کیا جا رہا ہے،سید نور الحسن شاہ
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) لالہ موسیٰ میں بھتہ مافیا اور غنڈہ گردی کو سپورٹ کیا جا رہا ہے ۔ غنڈہ گرد اور جرائم پیشہ عناصر پر مکمل نظر اور انکی حوصلہ شکنی اور پیچھا کیا جائے گا ، کسی کو شہر کا امن خراب نہیں کرنے دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق نائب ناظم ضلع گجرات سید نور الحسن شاہ نے ملک محمد دین اور عبدالرحمن قریشی خاندان کے مابین راضی نامہ کے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس سے خالد جاوید مٹھو بٹ ، ڈاکٹر عرفان احمد صفی ، ملک شفیق امجد ، ملک ناصر علی ، ملک سراج اشرفی ، ملک محمد دین اور حاجی عبدالرحمن قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے ہمیشہ حق اور انصاف کے بات کی ۔ برادری ازم پر نہیں انسانیت پر یقین رکھتا ہوں مجھے علم ہے کہ لوگ شہر میں جگا دے بھی رہے ہیں اور لے بھی رہے ہیں ، تمام تعصبات سے بالا تر ہو کر شہر کے امن کیلئے جدوجہد کریں گے ۔ ملک محمد دین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے میرے کہنے پر راضی نامہ کیا ۔ اس سے قبل حاجی عبدالرحمن نے اپنے بچوں کی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے بھرے مجمع میں معافی مانگی جسے ملک محمد دین نے معاف کرنے کا اعلان کیا ۔ سید نور الحسن شاہ اور خالد جاوید مٹھو بٹ نے ہر قسم کی ذمہ داری اٹھانے کی حامی بھری ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حلقہ کی عوام کے پر زور اصرار پر یوسی میانہ چک سے چیئرمین کا الیکشن لڑ رہا ہوں ،اسلم عرف پپنی بٹ
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) حلقہ کی عوام کے پر زور اصرار پر یوسی میانہ چک سے چیئرمین کا الیکشن لڑ رہا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین مسلم لیگ ن یوسی میانہ چک اسلم عرف پپنی بٹ نے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عرصہ دراز سے حلقہ کی عوام کی خدمت میں پیش پیش انشاء اللہ حلقہ کی عوام کی دعائوں سے ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کریں گے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ حلقہ کی عوام کیساتھ وفائوں کا رشتہ ہے اپنے قائد میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں کامیاب ہو کر حلقہ میں انقلابی کام کروائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین کو ہماری مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی کامیاب ہو کر ایک نئی تاریخ رقم کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن سیاسی جماعتوں سے نہیں، پختہ ارادوں اور عوام کی محبتوں سے جیتے جاتے ہیں،مرزا ثاقب محمود
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) الیکشن سیاسی جماعتوں سے نہیں، پختہ ارادوں اور عوام کی محبتوں سے جیتے جاتے ہیں ، ہماری خدمات حلقہ کی عوام کو یاد ہیں ہم نے ہمیشہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زندگی کی منازل طے کی ہیں ، کامیابی ہمارا مقدر ہی بنے گی ۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار جنرل کونسلر وارڈ نمبر 3 مرزا ثاقب محمود نے اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام کی نمائندگی پر الیکشن لڑیں گے ہی نہیں بلکہ ریکارڈ ووٹوں سے شاندار کامیابی حاصل کر کے عوامی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ:اسلام امن پسند مذہب ہے ، جو شخص کلمہ گو ہیں کسی دوسرے مسلمان کو قتل کتنا تو درکنار زبانی و جسمانی اذیت دینا بھی جائز نہیں سمجھتا ،مولانا عبدالوحید سلفی
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ )اسلام امن پسند مذہب ہے ، جو شخص کلمہ گو ہیں کسی دوسرے مسلمان کو قتل کتنا تو درکنار زبانی و جسمانی اذیت دینا بھی جائز نہیں سمجھتا ، تعلیم القرآن راولپنڈی میں جو خون کی ہولی کھیلی گئی یہ غیر ملکی و بین الاقوامی اسلام دشمن سازش کا نتیجہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین مولونا عبدالواحد سلفی ناظم مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع گجرات نے جامع مسجد رحمانیہ میں خطبہ جمعتہ المبار کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا پروگرام کسی بھی فرقہ کے خلاف نہیں ہم پر امن ہی رہیں گے اور دائرہ قانون میں رہتے ہوئے انتظامیہ کیساتھ بھرپور تعاون کریں گے ۔ ہمارا پروگرام ہر لحاظ سے پر امن ہو گا اور انتظامیہ کو بھی چاہیے کہ وہ ہمارے ساتھ جائز حد تک تعاون کرے ہماری طرف سے اسے کوئی شکایت نہیں ہوگی اور ہم امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ بھی ہمیں شکایات کا موقع نہیں دے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل (ر) چوہدری سجا د اکرم کے چھائی ممتاز پٹرولیم ڈیلر چوہدری امتیاز اکرم کی وفات پر جسٹس میڈیا سیل میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) سابق کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل (ر) چوہدری سجا د اکرم کے چھائی ممتاز پٹرولیم ڈیلر چوہدری امتیاز اکرم کی وفات پر جسٹس میڈیا سیل میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا ۔ سینٹرل میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد کے وائس پریذیڈنٹ عبدالحمیدمغل نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صحافی عبدالحمیدمغل نے کہا کہ ہم جنرل (ر) چوہدری سجاد اکرم اور انکے اہل خانہ کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں خصوصی جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے ، آمین ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری بابر رشید کی کامیابی آسمانوں میں لکھی جا چکی ہے۔چوہدری عُزیر رشید کملہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) عوام کی دعائوں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے کامیابی ہمارے قدم چومے گی ،انشاء اللہ 30جنوری کا سورج امیدوار برائے وائس چیئرمین یونین کونسل خواص پور چوہدری بابر رشید آف کملہ کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا، ہم نے عوام کے پُر زور اصر ار پر الیکشن میں حصہ لیا ہے اور انشاء اللہ انکی امیدوں پر پورا اتریں گے ،علاقہ کے عوام کا اعتماد ہی ہمارا قیمتی سرمایا ہے اور ہم عوام الناس کے اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری خاور رشید آف کملہ کے صاحبزادے چوہدری عُزیر خاور آف کملہ نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین اپنی ہار سے گھبرا کر ووٹرز کو پیسے دیکر خریدنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے عوام کو حق سے ہٹایا نہیں جا سکتا اور مخالفین سن لیں کہ عوام کو ہمیشہ اعتماد اور بھروسے سے خریدا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترے ہیں اور اپنے امیدوار کی کامیابی کیلئے بھرپور محنت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب ہو کر علاقہ کی فلاح و بہبود کیلئے بھاری فنڈز منظور کروائیں گے،شرافت اور خدمت کی سیا ست ہمارا منشور ہے علاقے کے عوام کا اعتماد ہی ہمارا قیمتی سرمایا ہے۔چوہدری عُزیر خاور آف کملہ نے اپنے اس خصوصی بیان میں کہا کہ ہم انشاء اللہ اپنے مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔وہ وقت دور نہیں جب علاقہ کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر انکی دہلیز پر حل ہوں گے۔چوہدری عُزیر رشید آف کملہ نے کہا کہ چوہدری بابر رشید کا ماضی بے داغ ہے۔ مخالفین ایڑھی چوٹی کا زور لگا لیں اور عوام کو جھوٹے جھانسے دیکر ورغلا لیں مگر ہمارے امیدوار کی کامیابی آسمانوںپر لکھی جا چکی ہے۔