لالہ موسیٰ کی خبریں 23/1/2014

مسلح کا ر سوار نے چھاتی میں گولیاں مار کر سرکاری سکول کے چوکیدار کو صبح سویرے موت کے گھاٹ اتار دیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) مسلح کا ر سوار نے چھاتی میں گولیاں مار کر سرکاری سکول کے چوکیدار کو صبح سویرے موت کے گھاٹ اتار دیا اس سلسلہ میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں میانہ چک کا رہائشی 24سالہ دلاور حسین ولد محمد امین جٹ گھر سے موٹر سائیکل پر اپنیبہن کو سکول چھورنے کے بعد موٹر سائیکل نمبرجی ٹی ایم 5777- پر جا رہا تھا کہ تھانہ صدر کی حدود میں میردہ کے قریب مسلح کار سوار نے اسے چھاتی پر چار کے قریب فائر کر کے موقع پر ہی ڈھیر کر دیا اور بے خوف و خطر فرار ہو گئے پولیس نے نعش کو فوری طور پر ٹراما سینٹر پہنچا دیا ہے بتایا جاتا ہے کہ مضروب کی جیب میں موبائل فون ،17000روپے 60یورو اور 100ریال موجود تھا مقتول تھانہ سٹی کی حدود میں واقع گورنمنٹ نوز شریف گرلز ہائی سکول المعروف گردوارہ ہائی سکول میں نائب قاصد تعینات تھا اور 2010 میںبطور نائب قاصد محکمہ تعلیم میں بھرتی ہوا اور تعیناتی کے بعد سے سکول ہذا میں رات کے وقت چوکیداری کر رہا تھا پولیس نے مقتول کا موبائل قبضہ میں لے لیا ہے۔صدر پولیس نے مقتول کے چچا محمد اشرف کی رپورٹ پر 3-2 نامعلوم قاتلوں کے خلاف زیر دفعہ 302 تپ کے تحت مقدمے درج کر کے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اولڈ ایج بینفٹ مزدوروں کی پینشن3600سے بڑھا کر 5000روپے کی جائے،اپیل
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)حکومت پاکستان نے 2013-2014کے سالانہ بجٹ میں ریٹائرڈ یافتہ سرکاری ملازمین کی کم از کم پنشن5000روپے مقرر کی ہے تمام سرکاری ملازمین کو کم از کم پنشن5000روپے دی جا رہے لیکن صرف اولڈ ایج بینیفٹ اس سہولت سے فیض یاب نہیں ہو رہے ان کی پنشن3600روپے تھی انہیں اب تک3600روپے ہی مل رہے ہیں جو کہ نا انصافی ہے۔اولڈ ایج بینیفٹ کے ایک ترجمان نے حکومت پاکستان خصوصاً وزیراعظم پاکستان،وزیراعلیٰ پنجاب،وزیر خزانہ سے اپیل کی ہے کہ مہنگائی اس دور میں اب3600روپے میں گزارنا کرنا مشکل ہے ۔ہمیں بھی دیگر محکموں کے ملازمین کی طرح5000روپے پنشن دی جائے تاکہ ہماری مشکلات میں بھی کمی واقع ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دی ویلجرز سکول باہروال نے یوتھ فسٹیول تحصیل کھاریاں میںسات پوزیشن کے ساتھ نمایاں پوزیشن حاصل کر کے میدان مار لیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)دی ویلجرز سکول باہروال نے یوتھ فسٹیول تحصیل کھاریاں میںسات پوزیشن کے ساتھ نمایاں پوزیشن حاصل کر کے میدان مار لیا ، اہل علاقہ کا زبر دست خراج تحسینCO آصف بلال لودھیEDOایجوکیشن گجرات کاشف طاہر,MPAمیاں طارق محمود اور MPAچوہدری محمد اشرف دیونہ نے گزشتہ روز منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں دی ویلجرز سکول کے ہونہار طلباء کو کیش پرائز سے نوازا تفصیلات کے مطابق پنجاب یوتھ فیسٹیول کے زیر انتظام تحصیل کھاریاں مرکز لیول میں منعقدہ ادبی مقابلوں میں دی ویلجرز سکول سسٹم باہروال نے انگلش تقریری مقابلے میںحماد رضا,ثناء شوکت نے دوسری پوزیشن,انگلش مضمون نویسی میںمحمد زین,عطر ت کاظمی نے دوسری, تلاوت میںمحمد حماد نے تیسری, اردو تقریرمیںعیشاء الطاف نے تیسری, کوئزمیں شاہ زیب خاں دوسری اورعروج ظفر نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے علاقے بھر کے گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی,پرنسپل الطاف حسین یاد نے اس موقع پر کہا کہ یہ اللہ کا فضل ہے اور ہمارے ٹیچرز کی محنت کا نتیجہ ہے یوتھ فسٹیول کا انعقاد خوش آئند ہے ایسی سرگرمیوں سے طلباء کی ذہنی و فکری و قدرتی صلاحیتوںکو فروغ ملتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پولیس نے دو افراد کو ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کر لا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) پولیس نے دو افراد کو ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کر لیا ذرائع کے مطابق سٹی پولیس نے گورنمنٹ آئی ڈی جنجوعہ کالج برائے خواتین کے عقب سے عدنان ساکن لوہسر کو موٹرسائیکل سمیت گرفتار کیا اور اس کی نشاندہی پر اس کے بھائی عمران المعروف مانی کو بھی گرفتار کر لیا ہے واضح رہے کہ چند روز قبل پنڈوری کے وسیم کو مراڑیاں کے قریب مسلح ڈاکو وں نے اسے مزاحمت پر گولی مار کر موٹر سائیکل چھین لیا تھا جس کی ایف آئی آر بھی تھانہ صدر میں درج ہوئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شعبہ اسلامیات کے زیر اہتمام گورنمنٹ آئی ڈی جنجوعہ کالج برائے خواتین میں پر وقار محفل میلا د انعقاد پذیرہوئی
لالہ موسیٰ(محمد بلا ل احمد بٹ) شعبہ اسلامیات کے زیر اہتمام گورنمنٹ آئی ڈی جنجوعہ کالج برائے خواتین میں پر وقار محفل میلا د انعقاد پذیرہوئی شعبہ اسلامیات کی انچارج مس نسرین شفیع سمیت متعدد لیکچرارز اور سٹوڈنٹس نے بحضور سرور کونین ۖ ہدیہ نعت پیش کر کے حضو ر ۖ سے اپنی دلی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عبدالرشید قریشی عرف شیدو سبزی والا قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے،نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) مشہور و معروف سماجی و سیاسی شخصیت حاجی عبدالوحید قریشی ، عبدالحفیظ قریشی کے بڑے بھائی اور عبدالستار ایڈووکیٹ کے ماموں پروفیسر خالد محمود قریشی ، شمریز احمد قریشی ، شاہد محمود قریشی کے والد محترم عبدالرشید قریشی عرف شیدو سبزی والا قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ،کاروباری ، مذہبی شخصیات نے شرکت کی ۔ جن میں سید نور الحسن شاہ ،ٹھیکیدار یعقوب قریشی، سید مدد علی شاہ ، شیخ شفیق ، محمد حسین قریشی ، خوشنود علی شاہ ، ماسٹر گلزار احمد ، قاری محمد یوسف ، چوہدری انیس اکرم ، سید عمران شاہ ، محمد جاوید ، کرنل ماجد علی چوہدری ، محمد نواز وڑائچ و دیگر معززین علاقہ شامل تھے ۔ مرحوم کے جسد خاکی کو شیخاں والا قبرستان میں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں آسودہ خاک کیا گیا ۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی دعائیہ تقریب آج بروز جمعتہ المبارک مورخہ 24جنوری جامع مسجد تھڑے والی لالہ موسیٰ میں منعقد ہوگی ختم قل 10 بجے شروع ہوگا اور 11 بجے اجتماعی دعائے مغفرت ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی دفتر لاہورمیں ضلع گجرات کا اہم اجلاس منعقد ہوا
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ ) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی دفتر لاہورمیں ضلع گجرات کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت صوبائی صدر اعجاز احمد چوہدری نے کی انکے ہمراہ سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری عثمان سعید بسرا ،بریگیڈئر ریٹائرڈ محمد اسلم گھمن اور دیگر صوبائی عہدیداران موجودتھے۔اس موقع پر ضلعی صدر چوہدری محمد الیاس نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ضلع گجرات کی رپورٹ پیش کی ۔جبکہ لالہ موسیٰ کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے لالہ موسیٰ کے تمام وارڈز کے امیدواران کی کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ اور نام پیش کئے۔جس پر صوبائی صدر اعجاز احمد چوہدری اور دیگر قیادت نے لالہ موسیٰ میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب بلدیاتی الیکشن میں مزید وقت مل جانے سے اور زیادہ کام کر کے لالہ موسیٰ میں پاکستان تحریک انصاف کی چیئرمین شپ حاصل کرنے کو یقینی بنائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یونین آف جرنلسٹ لالہ موسیٰ کا اہم اجلاس فوڈ ماسٹر میں منعقد ہوا ،ڈاکٹر عرفان احمد صفی کنیونئر،محمد رفیع بھٹی ڈپٹی کنوینئر منتخب
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)یونین آف جرنلسٹ لالہ موسیٰ کا اہم اجلاس فوڈ ماسٹر میں منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر ڈاکٹر عرفان احمد صفی کنوینئر اور محمد رفیع بھٹی ڈپٹی کنوینئر منتخب،دس رکنی آرگنائزنگ کمیٹی میں عطاء اللہ چیمہ،افضال طاہر،اسد اللہ انصاری،عبدالرزاق بٹ،سید علی رضوان،جمیل چوہدری،خورشید ندیم،شفاقت علی مرزا شام ہیں اجلاس میں 29صحافیوں نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر عرفان احمد صفی،اسد اللہ انصاری،افضال طاہر،عطاء اللہ چیمہ،محمد بلال احمد بٹ،خالد مجید بٹ،شاہد لطیف،سید علی رضوان شاہ،جمیل چوہدری،محمد رفیع بھٹی،قاری شبیر شاہد،فرحان حفیظ،حاجی تاج نسیم،راشدمنصور راشد،جمیل طاہرشبیر حسین بٹ،مرزا محمد اکرم،ڈاکٹر جمال دین،نصر اللہ مجید،خورشید احمد ندیم،عبداللطیف نجمی،محمد حسین، سمیت دیگر افرادنے شرکت کی۔