لالہ موسی کی خبریں 27/4/2014
Posted on April 28, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
ڈاکٹر عرفان احمد صفی کو مقبول ترین آن لائن نیوز پیپر ڈیلی جلاوطن ڈاٹ کام کا ڈائریکٹر پاکستان مقرر ہونے پر اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) ممتاز صحافی وکنوینیئر لالہ موسیٰ یونین آف جرنلسٹس ڈاکٹرعرفان احمدصفی کو مقبول ترین آن لائن نیوزپیپرڈیلی جلاوطن ڈاٹ کام کا ڈائریکٹرپاکستان مقررہونے پرمبارکبادپیش کرتے ہیں، ڈاکٹرعرفان احمدصفی ایک سینئراورتجربہ کارصحافی ہیں انکی سرپرستی میں ڈیلی جلاوطن ڈاٹ کام مزیدکامیابیوں کی منازل طے کرے گااورڈیلی جلاوطن کے پلیٹ فارم سے اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل موثراندازمیں اجاگرہونگے مبارکبا ددینے والوں میں صدر مسلم لیگ ن ہالینڈ چوہدری وحید اکرم،راہنما مسلم لیگ ن یو کے چوہدری اسلم وسن،اوورسیز پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن چوہدری شاہد لطیف گجر آف بارسلونا،صد پاک ناروے یونین چوہدری قمر اقبال آف پنجن شہانہ،راہنما پی ٹی آئی فرانس چوہدری اشفاق مہر،صدر پاک ویلفیئر یونین میر فضل حسین آف ناروے،اشرف مغل آف بارسلونا،چوہدری شبیر نون آف یو کے،محمد حنیف طاہر آف یوکے،چوہدری امتیاز احمد یوکے،چوہدری اعجاز ورائچ یو کے،غلام نبی بٹ آف یو کے،چوہدری دلاور خان گکھڑ آف یوکے،چوہدری امتیاز آکیہ آف سپین، شیخ طارق محمود آف ناروے ،شیخ آصف محمود آف ناروے،چوہدری واصف نذیر بجاڑ آف سپین،چوہدری ریاض احمد انگلینڈ آف بھائو گھسیٹ پور،راجہ سیمی آف ہالینڈ،خرم شہزاد آف سائوتھ افریقہ،زہیب بٹ آف سائوتھ افریقہ،عبید الرحمن بٹ آف سائوتھ افریقہ،شاہد عباسی آف سائوتھ افریقہ،مرزا مبشر آف سپین،مرزا مدثر آف سپین،مرزا مذمل آف سپین،مرزاکنول منیر آف سپین،تنویر بٹ آف سپین،نعیم بٹ آف اٹلی،وحید بٹ آف اٹلی،سبیہہ الحسن آف اٹلی،اظہر بٹ آف فرانس،نصر بٹ آف فرانس،احسان ڈوگر آف فرانس،چوہدری شریف وسن یوکے،سید ارشد قمر آف ہالینڈ،راجہ فاروق آف ہالینڈ،حافظ عبدالرزاق آف سپین،چوہدری امانت علی آف ڈنمارک،ناصرہ فاروقی آف فرانس،عامر چوہدری آف یونان،،چوہدری فلک شیر پوھلہ آف اٹلی،چوہدری اکبر کسانہ،جاوید مغل آف سپین،مرزا ذوالفقار علی آف سپین،ارشد نذیر ساحل آف سپین،چوہدری شہزاد رضا آف اٹلی،قمر زمان چوہدری آف بیلجیئم،حمید بٹ آف بیلجیئم،راجہ لیاقت علی خان آف ہالینڈ،رضوان احمد آف انگلینڈ،زمان ساقی آف سپین،محمد اکرم باجوہ آسٹریا ،یاسر قدیر آف فرانس،چوہدری شریف وسن،چوہدری اشرف کولی،چوہدری اصغر کولی،چوہدری خالد کولی،چوہدری سرور بدھووال آف یونان،چوہدری خالد مہدی آف یو ایس اے،چوہدری علی بانیاں آف اٹلی،عمران بشیر انگلینڈ،جاوید اقبال بٹ آف سعودی عرب،محمد عثمان بٹ آف سعودی عرب،مجتبیٰ احمد بٹ آف سعودی عرب،شکیل احمد ملک سعودی عرب،جمشید ملک سعودی عرب،عمران ملک سعودی عرب،خالد شہباز چوہان آف اٹلی،نیاز میر آف اٹلی،چوہدری اکرم منہاس،ارسلان اختر یو ایس اے،زمان بٹ پی ٹی وی فرانس،صفدر مغل آف اٹلی،عدیل صفدر اٹلی،میاں توقیر عالم آف یو کے،میاں شاہنواز عالم آف یو کے،چوہدری الیاس گھرکو،وحید مسعود بٹ آف سپین،میاں ماجد ڈھلیان آف یوکے،امجد جاوید عیلس آف جاپان،احمدشیراز یو کے،چوہدری سرور باہروال،چوہدری اکرام اللہ،ناصر چوہان آف یو کے،میاںکامران ادریس آف اٹلی،افتخار احمد برسہ،شکیل احمد برسہ،حافظ ادیب مشتاق آف یو کے،چوہدری عبدالغفار مرہانہ اٹلی،شاہد محمود فاروقی بیلجیئم،ملک اخلاق احمد بیلجیئم،شفیق احمد بٹ اٹلی،عابد خان ناروے،سید سبطین حسین،ساجد احمد چوہدری اٹلی،نعمان ڈارسپین،حاجی ادریس احمد ہالینڈ،حاجی طارق محمود ہالینڈ،حاجی فیروز خان ہالینڈ،شاہد قاری ہالینڈ،آصف القادری فرانس،جمیل احمد ہالینڈ،محمد ارشد ہالینڈ،بابرمغل پیرس،خواجہ خورشید احمد ہالینڈ،ناصر جمال اٹلی،سید ہارون گل شاہ جرمنی،عبدالعزیز خان جرمنی،نقی اشرف بیلجیئم،مشتاق احمد خان جرمنی،فروا بخاری دبئی،عبدالرزاق دار یونان،سجاد احمد بٹ یونان،شہزاد احمد بٹ یونان،طاہر عمران شیخ،مرتضیٰ علی بخاری،عابد بٹ اٹلی،ابرار بٹ بیلجیئم،ظفر اقبال شیخ ڈنمارک،ضمیر طالب سیال ڈنمارک،عرفان سرور سویڈن،ظہیر ملک امریکہ،فرحان بخاری آئرلینڈ،عمران اختر آئر لینڈ،سید عمران بخاری انگلینڈ،خواجہ کبیر احمد انگلینڈ،عارف کسانہ سویڈن،رفاقت علی یونان،محمد عرفان مرزا امریکہ،افتخار الحق تراب یو ایس اے،محمد بشیر ناصر آسٹریا،ناصر بشیر آف پرتگال،مدثر مرزا اٹلی،شوکت علی ناز قطر،ثمن شاہ فرانس،ناصر عزیز خان سوئٹزرلینڈ،زاہد لطیف مرزا سوئٹزر لینڈ،جاوید لطیف سعودی عرب،اقبال طارق بحرین،ریاض شاہد بحرین،مرزا ندیم بیگ اٹلی،اعجاز راء یونان،راجہ سجاد حیدر آف ہالینڈ،چوہدری زاہد ساہی آف کینیڈا،محمد افضال بٹ آف فرانس،محمد عمران نوشاہی یو کے،شاہد اقبال دھولہ یونان،عتیق احمد ملک ڈنمارک،عاصم بٹ سائپرس،چوہدری صفدر برنالی،بشارت علی ہالینڈ،کاشف عزیز بھٹہ یونان،نعیم خان کینیڈا،چوہدری قمر زمان انگلینڈ،فتح علی خان ہالینڈ و متعدد سینکڑوں معززین دوست شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حاجی محمد یعقوب نظامی کی اہلیہ کی پہلی برسی کے موقع پر انکی روح کے ایصال ثواب کیلئے محفل پاک کا انعقاد انکی رہائشگاہ پر ہو ا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) مشہور و معروف سماجی شخصیت سابق کونسلر حاجی محمد یعقوب نظامی کی اہلیہ کی پہلی برسی کے موقع پر انکی روح کے ایصال ثواب کیلئے محفل پاک کا انعقاد انکی رہائشگاہ پر ہو ا۔ محفل پاک میں علاقہ بھر سے علماء اکرام اور ثناء خوان حضرات نے شرکت کی ۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا گیا ۔ علماء اکرام نے فلسفہ موت و حیات پر ایمان افروز خطاب کیا ۔ خصوصی خطاب مولانا محمد یوسف سیالوی نے کیا ۔ محفل پاک میں علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری ، مذہبی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ جن میں چوہدری طاہر زمان کائرہ ، نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ، چوہدری محمد اکرم طاہر ، سید مدد علی شاہ ، ملک شفیق امجد ایڈووکیٹ ، سید اسد عباس شاہ ، ماسٹر صفدر حسین ، قاری وحید نوری ، افضال احمد طاہر ، قاری وحید نوری ، ندیم شاہد صابری ، قاری وحید شہزاد سیالوی نمایاں تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم اپنے پیارے بھائی وقاص بیگ کی وفات پر اظہار رنج و غم کرنیوالوں کے دلی مشکور و ممنون ہیں ،ڈاکٹر آصف محمود
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) ہم اپنے پیارے بھائی وقاص بیگ کی وفات پر اظہار رنج و غم کرنیوالوں کے دلی مشکور و ممنون ہیں ۔ ہم اپنے حلقہ احباب میں سیاسی ، سماجی ، کاروباری ، مذہبی شخصیات ، وکلاء ، صحافی برادری و دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کے مشکور ہیں جنہوں نے اس صدمہ میںہماری ڈھارس بندھائی اور ہمارے دکھ کو اپنا دکھ سمجھا ۔ یہ بات ممتاز سیاسی و کاروباری شخصیت ، راہنما مسلم لیگ ن ڈاکٹر آصف محمود نے صحافیوں سے گفتگو میں کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موت بر حق ہے اور ہر نفس نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ، ہمارے دوست احباب اگر اس صدمہ میں ہماری ڈھارس نہ بندھاتے تو یہ سانحہ ہمیں چکنا چور کر دیتا ۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ رب العزت ہمارے بھائی وقاص بیگ کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے ، آمین ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واپڈا نے گرمی سے پہلے ہی اپنے رنگ دکھانے شروع کر دئیے ہیں
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) واپڈا نے گرمی سے پہلے ہی اپنے رنگ دکھانے شروع کر دئیے ہیں ، غیر اعلانیہ طویل ترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ۔ گھریلو زندگی دھری کی دھری رہ گئی ۔ کاروباری حضرات ذہنی اذیت کا شکار ، کاروبار مکمل طور پر مفلوج ہو گئے ۔ ایک طرف ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا نہ ختم ہونیوالا سلسلہ اور دوسری طرف بھاری رقوم کے بلوں نے عوام کو شدید پریشان کر رکھا ہے ۔ بجلی ملتی ہی نہیں اور بھاری رقوم کے بل جمع کروا کروا کر عوام بلبلا اٹھے۔ ایک عوامی سروے میں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر لوڈشیدنگ کی صورتحال پر قابو نہیں پایا جا سکتا اور بجلی کے اضافی بلوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہنا ہے تو حکومت بجلی اپنے ایوانوں میں سنبھال کر رکھے ، ہمیں بجلی نہیں چاہیے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصاف جمہوریت کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما و سابق امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف جمہوریت کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔تحریک انصاف کی اٹھارہ سالہ جدو جہد جمہوریت کی بقاء اور مضبوطی کیلئے ہے اور عمران خان کی محنت ضرور رنگ لائے گی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات پرحکومت کی کوئی گرفت نظر نہیں آرہی ۔دھاندلی سے اقتدار حاصل کرنے والے کرپٹ حکمران عوامی کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے مسائل حل کرنے میں مصروف ہیں۔ملک دہشت گردی ، مہنگائی ،کرپشن اور لاقانونیت جیسے مسائل کی آماج گاہ بنا ہوا ہے جبکہ حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوم تاسیس کا پروگرام شایان شان منانے پر قیادت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں،طاہر رفیق بٹ آف شاہ سرمست
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)یوم تاسیس کا پروگرام شایان شان منانے پر قیادت کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ عمران خان کی اٹھارہ سالہ جدوجہد پاکستانی سیاست میں اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے واضح کر دیا ہے کہ آنے والے دور پاکستان تحریک انصاف اور عوام کا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 112کے راہنما طاہر رفیق بٹ آف شاہ سر مست نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما ممبر صوبائی کونسل پنجاب نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں کے راہنما ہیں اور وہ ہمیشہ کارکنوں کو ساتھ لے کر چلتے ہیں اور پارٹی کی مضبوطی اور بقا کیلئے بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان ملک کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جی ٹی روڈ تا بھمبر نالہ بند ہائی پاس روڈ محلہ میں نکاسی آب کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) جی ٹی روڈ تا بھمبر نالہ بند ہائی پاس روڈ محلہ میں نکاسی آب کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ۔ پانی کھڑا ہونے سے عوام کا گزرنا محال ہو گیا ۔ اس سلسلہ میں بتایا جاتا ہے کہ لالہ موسیٰ جی ٹی روڈ تا بھمبر نالہ بند تک بائی پاس روڈ محلہ میں نکاسی آب کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ۔ گلیوں ، راستوں میں گندہ پانی کھڑا ہونے سے جہاں عوام کو گزرنا محال ہو گیا ہے ۔ وہاں گندہ پانی مچھر خصوصاً ڈینگی کا افزائش کی وجہ بن رہا ہے ۔ عوامی حلقوں ن ڈی سی او گجرات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ۔۔۔
علاقہ کی ممتاز شخصیت سید طارق حسین شاہ ملن موویز کی والدہ محترمہ جو گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) علاقہ کی ممتاز شخصیت سید طارق حسین شاہ ملن موویز کی والدہ محترمہ جو گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی اہتمام جامع مسجد مغل ٹائون لالہ موسیٰ میں کیا گیا ۔ قرآن خوانی ، نعت خوانی ، خصوصی خطاب کے بعد دعا کی گئی ۔ اختتامی دعا میں سابق نائب ناظم حافظ محمد نواز ، میاں طارق محمود ہوٹل والے ، مرزا رخسار احمد رزاقی ، صحافی نصر اللہ مجید ، جمیل احمد طاہر محمد امتیاز انجم ، افتخار احمد ، کامران ، محمد رفیق منیجر برکت پارک ، کاشف محمود سمیت سینکڑوں افراد شریک تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخ انور مسعود کے گھر ڈکیتی کی واردات پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں،شیخ عمران اقبال رزاقی
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) ممتاز کاروباری ، سیاسی ، سماجی شخصیت شیخ عمران اقبال رزاقی نے راہنما شہری جمہوری اتحاد شیخ انور مسعود کے گھر ڈکیتی کی واردات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سٹی پولیس لالہ موسیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کو ٹریس کر کے ڈاکوئوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
افواج پاکستان اور آئی ایس آئی پاکستانی قوم کا فخر ہے ۔ حامد میر پر حملہ قابل مذمت ہے،مرزا یٰسین قادری
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) افواج پاکستان اور آئی ایس آئی پاکستانی قوم کا فخر ہے ۔ حامد میر پر حملہ قابل مذمت ہے مگر اس کی آڑ میں قومی سلامتی کے اداروں کے تقدس کو پامال نہ کیا جائے ۔ صحافت اور میڈیا کا بھی وطن عزیز کی سلامتی کیلئے اہم کردار ادا ہے ۔ مگر کچھ نام اینکر ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے افواج پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں ایسے لوگ قابل نفرت ہیں افواج پاکستان کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ قربانی دینے کو تیا ر ہے ۔ اس نازک موقع پر پرنٹ اور الیکڑانک محب وطن میڈیا اور محب وطن صحافی تحفظ پاکستان اور دہشت گردی کیخلاف اپنا کردار ادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار سنی تحریک کے راہنما مرزایٰسین قادری نے کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرنس چوک گجرات میں تمام تر حفاظتی طبی سہولیات سے آراستہ
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) پرنس چوک گجرات میں تمام تر حفاظتی طبی سہولیات سے آراستہ ۔ سٹی ڈینٹل کئیر کا گزشتہ روز افتتاح ہو گیا ۔ ضلع گجرات کے معروف ڈینٹل سرجن ڈاکٹر سید مجتبیٰ حیدر کے قائم کیلئے سٹی ڈینٹل کئیر کے پہلے روز افتتاح کے موقع پر فری ڈینٹل کیمپ لگایا گیا ۔ جہاں 100 کے قریب مریضوں نے اپنے دانتوں کا چیک اپ اور معائنہ کر وایا ۔ سٹی ڈینٹل کئیر کے افتتاح کے موقع پر PMA ضلع گجرات کے صدر ڈاکٹر مقصود احمد زاہد ، جنرل سیکریٹری محمد عباس ، الخدمت ہسپتال کے انچارک پروفیسر ڈاکٹر ضمیر بٹ ، ایس ایم او لالہ موسیٰ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ، ڈاکٹر عرفان احمد صفی ، محمد حسین شمیم ، پروفیسر محمدریاض ودیگر نے بھی وزٹ کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخ انور مسعود کے گھر سحری کے اوقات میں مسلح ڈکیتی کی واردات ، 5نقاب پوش مسلح ڈاکو کم و بیش 5لاکھ روپے کے طلائی زیورات و نقدی لے اڑے
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) مرکزی انجمن تاجران لالہ موسیٰ کے چیئرمین اور سینئر راہنما شہری جمہوری اتحاد شیخ انور مسعود کے گھر سحری کے اوقات میں مسلح ڈکیتی کی واردات ۔ 5نقاب پوش مسلح ڈاکو کم و بیس 5لاکھ روپے کے طلائی زیورات و نقدی لے اڑے ۔ مقدمہ درج ۔ پولیس مصروف تفتیش ۔ شواہد اکٹھے کرنے کیلئے کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گیا ۔ شیخ انور مسعود علی الصبح چار بج کر بیس منٹ پر نماز فجر ادا کر رہے تھے کہ 5مسلح ڈاکو انکے سر پر آن کھڑے ہوئے اور 7تولے طلائی زیور رات ، 80 ہزار روپے نقد 60 ڈالر ، 1200 ریال جنکی کل مالیت تقریباً 5 لاکھ روپے بنتی ہے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ مسلح ڈاکوئوں نے مزاحمت نہ ہونے پر اہل خانہ کے ساتھ کسی قسم کی بد تمیزی نہیں کی اور جاتے ہوئے ایک کمرے میں بند کر گئے جبکہ کنڈی کمزور ہونے کی وجہ سے زیادہ زور لگا نے پر اہل خانہ باہر نکل آئے اور پولیس کو اطلاع دی ۔ یاد رہے کہ جائے وقوعہ سے تھانہ سٹی و صدر چند میٹر کے فاصلے پر ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تنظیم مغلیہ خدمت انسانیت کا ایک ارادہ ہے،مرزا محمد محسن
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) تنظیم مغلیہ خدمت انسانیت کا ایک ارادہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سیکریٹری نشر و اشاعت تنظیم مغلیہ لالہ موسیٰ مرزا محمد محسن نے ایک ملاقات میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر محفل برادری کو فوکس کر رہے ہیں اور پہلے برادری کو ایک لڑی میں پرو رہے ہیں لیکن اس کے بعد شہر کے ہر گھر میں خوشیاں بکھیرنے کیلئے جدو جہد کریں گے اور اب وہ وقت زیادہ دور نہیں جب تنظیم مغلیہ لالہ موسیٰ علاقہ کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدھوکالس کا سوئی گیس مین لائن سے جائنٹ کرانے پر اختر انجم گورسی راہنام مسلم لیگ ن کے مشکور ہیں،چوہدری رخسار احمد گجر
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) بدھوکالس کا سوئی گیس مین لائن سے جائنٹ کرانے پر اختر انجم گورسی راہنام مسلم لیگ ن کے مشکور ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار نوجوان سماجی شخصیت چوہدری رخسار احمد گجر نے ایک ملاقات میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کی فراہمی میں امیدوار وائس چیئرمین اختر انجم گورسی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی عنقریب بدھو کالس میں سوئی گیس کی فراہمی کا عمل شروع ہو جائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ گیپکو کو سرویلنس ٹیم نے سردار پورہ میں بجلی چوری کی واردات پکڑ لی
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) محکمہ گیپکو کو سرویلنس ٹیم نے سردار پورہ میں بجلی چوری کی واردات پکڑ لی ۔ 50 ہزار روپے جرمانہ وصول سرویلنس ٹیم کے ممبران گلزار احمد ملہی اور شہباز اقبال نے سردار پورہ میں محمد علی ولد محمد صادق کو ڈائریکٹ بجلی چوری کر کے استعمال کرنے پر پکڑ لیا ۔ رپورٹ ہونے پر SDO سٹی ڈویژن میاں خان نے 50 ہزار روپے جرمانہ وصول کر لیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد اکرام قریشی،قریشی نیوز ایجنسی کی ختم قل کل بروز منگل صبح دس بجے مرکزی جامع مسجد میں پڑھا جائے گا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) سابق کونسلر شکیل اکرام قریشی اٹلی ، سابق کونسلر حاجی عقیل اکرام قریشی ، صدر شباب ملی حلقہ پی پی 112 اظہر اکرام قریشی ، عدیل اکرام قریشی کے والد محترم محمد اکرام قریشی ، قریشی نیوز ایجنسی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ مرحوم کے ختم قل کل بروز منگل صبح 10 بجے مرکزی جامع مسجد میںشروع ہوں گے ۔ دعا 11 بجے ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوشل میڈیا لالہ موسیٰ گروپ کی جانب سے آئی ایس آئی اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) سوشل میڈیا لالہ موسیٰ گروپ کی جانب سے آئی ایس آئی اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، ریلی کا آغاز اسٹیشن چوک سے ہوا، ریلی جی ٹی روڈ سے ہوتی ہوئی مین بازار لالہ موسیٰ میلاد چوک پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت سوشل میڈیا لالہ موسیٰ گروپ کے چیف ایڈیٹر مہر فرحان حفیظ نے کی، جبکہ لالہ موسیٰ سے دیگر تنظیمات نے بھی ریلی میں شرکت کی، جن میں سماجی تنظیم جیو گروپ، تحریک تحفظ اسلام پاکستان،پاکستان سنی تحریک نے بھی شرکت کی،ریلی میں شریک شرکاء نے کتبے اور پلے کار ڈ اٹھا رکھے تھے ،جن پر پاک فوج تیری عظمت کو سلام، آئی ایس آئی ہے تو پاکستان ہے ودیگر نعرے درج تھے، ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی، ریلی سے سینئر صحافی ڈاکٹر چوہدری عرفان احمد صفی ،سرپرست اعلیٰ سماجی تنظیم جیو گروپ مہر محمدرشید، مہر فرحان حفیظ ،حافظ محمداقبال سیالوی، چوہدری فیصل گجر سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پانچ مسلح ڈاکو گھر میں گھس کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) پانچ مسلح ڈاکو گھر میں گھس کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ تھانہ سٹی کی حدود میں واقع ڈاکخانہ بازار میں واقع چیئرمین شہری جمہوری اتحاد ومرکزی انجمن تاجران شیخ انور مسعود کے گھر فجر کے وقت پانچ مسلح نقاب پوش ڈاکو داخل ہو گئے، جنہوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر چھ تولے طلائی زیورات،36ہزار روپے مالیتی ریال،اور تقریباً80ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
۔۔۔
حاجی محمداسلم بھٹی آف بیگہ مہروجپور کھاریاں جو گزشتہ روزقضائے الٰہی سے وفات پاگئے تھے
لالہ موسیٰ( محمد بلال احمد بٹ)حاجی مہدی خاں بھٹی کے بھائی اورمحمداکرم بھٹی،بشیرعالم بھٹی،محمدعظیم بھٹی کے والدحاجی محمداسلم بھٹی آف بیگہ مہروجپور کھاریاں جو گزشتہ روزقضائے الٰہی سے وفات پاگئے تھے انکو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیاگیا، مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج بروزسوموار صبح 9.30بجے جامع مسجدمحلہ ٹبی بیگہ مہروجپورمیں اداکیاجائے گا اختتامی دعا11 بجے ہوگی ، نمازجنازہ میں صدرمرکزی انجمن تاجران لالہ موسیٰ خالدجاویدڈار،حاجی چوہدری جاویدمہر،حاجی چوہدری محمداسلم،حاجی چوہدری محمدزاہد ،محمداسلم بٹ کریم پورہ،ماسٹرمحمدانورکریم پورہ لالہ موسیٰ،محمداسلم چوہان،غضنفراقبال چوہان،محمدامجدچوہان،عبدالکریم چوہان،محمدشیراز انور چوہان،مظہراقبال چوہان،محمدامجدبٹ،محمدحسین بٹ(ڈرائیور)، حاجی محمدبوٹابٹ،بہادربٹ،نادربٹ،عبدالغفوربٹ،پیراں دتہ بٹ ،ملک نذرحسین،تصورحسین بٹ،عابدحسین بٹ،اعجازاحمدبٹ سمیت علاقہ بھرسے سیاسی وسماجی شخصیات ،عزیزواقارب کی کثیرتعداد موجود تھی۔
۔۔۔۔
ڈنگہ : ملک تصور بشیر اٹلی کی پر وقار دعوت ولیمہ کی تقریب آئیڈیل میرج ہال ڈنگہ پر منعقد ہوئی
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) محلہ ریلوے اسٹیشن کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابق کونسلر حاجی نذیر احمد ، ملک مظہر اقبال کے بھتیجے ، ملک بشیر احمد کے صاحبزادے ملک تصور بشیر اٹلی کی پر وقار دعوت ولیمہ کی تقریب آئیڈیل میرج ہال ڈنگہ پر منعقد ہوئی ، مہمانوں کا استقبال ، ملک بشیر احمد ، ملک لیاقت علی ، حاجی نذیر احمد ملک ، حاجی محمد ولایت مغل ، ملک عنایت ، ملک تنویر احمد ، ملک شبیر احمد ، ملک منیر احمد نے کیا ، اس پرو قار دعوت ولیمہ کی تقریب میں چوہدری اخلاق احمد رنیاں ، چوہدری محمد اجمل ٹوپہ ، چوہدری عثمان اسلم خصوصی شرکت کی ، اس پروقار دعوت ولیمہ میں نمایاں اہم شخصیات میں حاجی صادق بٹ ، حاجی شاہد محمود بٹ ، چوہدری آفتاب احمد ، سید مشتاق علی شاہ ، شیخ جاوید نذیر ، چوہدری عقیل نثار ، چوہدری عباس ایڈووکیٹ نونانوالی ، چوہدری تیمور اشفاق کمالہ ، چوہدری نواز فتہ بھنڈ ، چوہدری غوث سندھانوالہ ، چوہدری صدیق چھتہ ، محمد حبیب نونانوالی ، چوہدری لیاقت چھتہ ، چوہدری اختر چھتہ ، چوہدری خان چھتہ ، شہباز بٹ ڈنگہ ، یاسر بٹ ڈنگہ ، احسان بٹ ڈنگہ ، صغیر بٹ ڈنگہ ، ملک مہندی ڈنگہ ، سابق کونسلر چوہدری مہندی بجاڑ والہ ، چوہدری نواز بجاڑ والہ ، ملک اعجاز احمد ڈنگہ ، ملک اسحاق ڈنگہ ، ملک حاجی محمد اسلم ڈنگہ ، ملک ریاض احمد ، ملک مبشر ڈنگہ ، حاجی اعجاز احمد ڈنگہ ، اسحاق مغل ڈنگہ ، ڈاکٹر شوکت شفیع ڈنگہ سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔
ڈنگہ :چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے ڈیرہ ڈنگہ ہائوس میں حلقہ پی پی 113 کے مختلف دیہاتوں سے آئے وفود سے ملاقاتیں کیں
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے ڈیرہ ڈنگہ ہائوس میں حلقہ پی پی 113 کے مختلف دیہاتوں سے آئے وفود سے ملاقاتیں کیں ، اس موقع پر چوہدری اعجا زاحمد رنیاں نے آئے وفد سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کا خوف نہیں ، ہم نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا آج تک کسی ظالم کے آگے گردن نہ جھکی ہے نہ جھکے گی ، عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں جائینگے ، وفود میں آئے نمایاں شرکاء میں چوہدری یوسف سارو چک ، چوہدری ساجد دلشاد کنجاہ ، حاجی شاہد محمود بٹ ، حاجی سکندر صراف ، بابا غلام علی آلہ ، چوہدری مزمل چیلیانوالہ ، چوہدری میاں خاں چیچیاں ، حاجی سلطان چیچیاں ، چوہدری نادر خاں ٹوپہ آدم ، چوہدری انصر ٹوپہ ، چوہدری اجمل ٹوپہ ڈنگہ ، چوہدری دلاور خاں ٹوپہ عثمان ، چوہدری محمد الیاس کھوڑی عالم ، عبد الخالق کھوڑی عالم ، غلام رسول کھوڑی عالم ،چوہدری فخر زمان نور جمال ، چوہدری ناصر اقبال نور جمال ، چوہدری اعظم قاضیاں نورجمال ، بابا پلو چاندیا نور جمال ، چوہدری شمریز پوڑانوالہ ، چوہدری رزاق پوڑانوالہ ، چوہدری ناظم حسین برنالی ، چوہدری کاشف شہزاد ڈھل بنگش،
چوہدری منور ڈھنڈالی ، چوہدری اختر ڈھنڈالی ، چوہدری اسجد ڈھنڈالی ، چوہدری اعجاز احمد سبحان ، چوہدری میاں خاں دھکڑ ، چوہدری اختر دھکڑ ، میاں خاں گکھڑ ، چوہدری افضال اسماعیلہ ، چوہدری خرم اسماعیلہ ، عتیق شاہ اسماعیلہ شریف ، چوہدری عبد الستار بھائو گھسیٹ پور ، چوہدری اصغر بانسریاں ، ماسٹر اصغر بھاگو ، بابا شاہ محمد باشنہ ، چوہدری دلاور جوڑا، ملک اعجاز احمد میانہ چک ، چوہدری اقبال کرنانہ ، چوہدری یونس بجاڑ کرنانہ ، چوہدری سرور بجاڑ کرنانہ ، شاہد احمد ببانیاں ، محمد آصف ببانیاں ، یاسر اقبال ببانیاں ، چوہدری وارث بھولا ، چوہدری ضیاء الرحمن چکوڑی بھیلووال ، چوہدری تنویر چکوڑی بھیلووال ، چوہدری محمد اکرم سمرالہ ، چوہدری زبیر سمرالہ ، چوہدری غلام دھپ سڑی ، چوہدری اختر دُھپ سڑی ، چوہدری تجمل صاحب مونیاں ٹھیکریاں ، میاں سجاد مونیاں ٹھیکریاں ، چوہدری امجد اقبال باگڑیاں ، چوہدری سلیم چھتانوالہ ، چوہدری احسان اللہ ساہی ٹپیالہ ، ماسٹر اختر کالو ساہی ، بادشاہ سلامت کالو ساہی ، چوہدری افضال بھکنانوالی ، چوہدری عطاء محمد بھکنانوالی ، چوہدری ساجد حسین شیخو چک ، چوہدری یاسر یقین پور سمیت سینکڑوں معززین علاقہ نے شرکت کی۔
۔۔۔
ڈنگہ : حکومت عوام کو بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے کوشاں ہے،چوہدری جعفر اقبال ایم این اے
ڈنگہ ( محمدبلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما ، ایم این اے حلقہ این اے 106 چوہدری جعفر اقبال پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے کوشاں ہے ، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو کرپشن ، مہنگائی ، لوڈ شیڈنگ ،دہشت گردی ، بے روزگاری جیسے مسائل سے نجات دلانے کے پوری قوت سے کوشاں ہیں ، ملکی سیاسی منظر پر مرتب ہونے والے اثرات سے نمٹنے کے لیے سمجھداری اور بصیرت سے کام لینا ہو گا تا کہ اداروں کے مابین ٹکرائو کی نوبت نہ آئے اور مشکلات بہتر اور احسن طریقہ سے حل کی جا سکیں ، اُنہوں نے کہا کہ میرے قائد وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کرپشن کے خاتمہ کے لیے انتہائی سنجیدہ ہیں ، اُن کی ہدایات پر نچلی سطح تک لوٹ کھوٹ اور کرپشن کے خلاف مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے ،انشاء اللہ عنقریب ضلع کی سطح پر کھلی کچہری لگا کر عوام کی شکایات سنی جائینگی اور کرپشن میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،ن لیگ کی بڑھتی مقبولیت عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے ، سابق حکمرانوں کے چھوڑے ہوئے مسائل حل کرنے کیلئے ن لیگ کی حکومت پوری دلجمعی کے ساتھ دِن رات کام کر رہی ہے اور عام انتخابات میں عوام سے کیے گئے وعدوں کو نبھانے کے لیے پوری صلاحیت اور تونائیاں صرف کر رہی ہے اور مسلم لیگ ن جلد ہی ملک کو در پیش مسائل سے نجات دلائے گی، اُنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ حلقہ این اے 106 میں عوامی فلاح کے ترقیاتی منصوبے بر وقت مکمل کیے جائینگے اور عوام کا معیارِ زندگی بلند کیا جائے گی ، میرے قائدین میاں محمد نواز شریف ، میاں شہباز شریف دِن رات ایک کر کے 19 کروڑ عوام کیلئے مصروفِ عمل ہیں جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔
۔۔
ڈنگہ و گرد نواح حالیہ شدید گرمی میں کولڈ ڈرنک والوں نے اندھیر نگری مچا رکھی ہے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) ڈنگہ و گرد نواح حالیہ شدید گرمی میں کولڈ ڈرنک والوں نے اندھیر نگری مچا رکھی ہے ، 250 ملی لیٹر کی بوتل 18.50 روپے کی دُکاندار کو مل رہی ہے جس کا کمپنی سیل ریٹ 20 روپے مقرر کیا گیا ہے ، لیکن دُکانداراسے 20 روپے کی بجائے 25 تا 28 روپے میں فروخت کر رہے ہیں ، اس طرح 1 لیٹر بوتل 56.66 روپے خرید کر 65 روپے تا 70 روپے میں فروخت ہو رہی ہے ، اور ڈیڑھ لیٹر بوتل 71.66روپے کی خرید کر 85 تا 90 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے ، عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ، عوام نے اعلیٰ حکام DCOگجرات لیاقت علی چٹھہ ، ACکھاریاں میاں اقبال مظہر اور دیگر ذمہ دار احکام سے اپیل کی ہے کہ اس لوٹ مار کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور عوام کو لوٹنے سے بچایا جائے ، اور اِسی طرح دُکاندار ہر سگریٹ کے پیکٹ پر 5 روپے اضافی وصول کر رہے ہیں ، عوام کا کہنا ہے کہ نیا بجٹ آنے سے پہلے ہی دُکانداروں نے اپنا بجٹ بڑھا کر من مرضی کے ریٹ وصول کرنے شروع کر دیے ہیں ، حالانکہ عوام کو حکومتی پالیسیوں کے باعث یہ معلوم ہو چکا ہے کہ حالیہ بجٹ بھی غریب عوام پر قہر بن کر گرے گا۔
۔۔۔
ڈنگہ :شہر میں گندگی اور کئی نشیبی علاقوں میں پانی کی وجہ سے مچھروں کی بھر مار
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) شہر میں گندگی اور کئی نشیبی علاقوں میں پانی کی وجہ سے مچھروں کی بھر مار ، ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ، شہری بیماریوں میں مبتلا ، بلدیہ فوری طور پر شہر بھر میں مچھر مار سپرے کرائے ، شہریوں کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ڈنگہ شہر کے مختلف محلوں میں گندگی اور گندے پانی کے تلابوں کی وجہ سے مچھروں کی بھر مار ہے جس کی وجہ سے دینگی مچھروں کی افزائش کا بھی خطرہ ہے ، شہریوں نے کہا کہ مچھروں کی بہتات کی وجہ سے رات کے وقت سکون کی نیند لینا بھی ممکن نہیں جبکہ مچھروں کے کاٹنے کی وجہ سے بچوں سمیت کئی افراد بیمار ہو چکے ہیں ، شہری و سماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات ، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کھاریاں سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر مچھروں کے خاتمے کے لیے سپرے کروایا جائے تا کہ ہم اور ہمارے بچے مچھروں اور بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔
۔۔
ڈنگہ اور گرد و نواح بھر میں اہم فصل گندم کی کٹائی شروع ہو
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) ڈنگہ اور گرد و نواح بھر میں اہم فصل گندم کی کٹائی شروع ہو گئی ، کاشتکار شدید دھوپ میں روایتی طریقہ ہاتھ سے گندم کی کٹائی کرنے کے ساتھ ساتھ جدید مشینی ذرائع سے بھی کٹائی تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہیں ، یاد رہے کہ اس سال بارشیں زیادہ ہونے کی وجہ سے تمام بارانی علاقوں میں گندم ریکارڈ فصل پیدا ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے ، جس سے ملکی ضرورت پوری ہونے کے ساتھ ساتھ گندم برآمد بھی کی جا سکے گی۔
۔۔۔۔
ڈنگہ :چیئرمین گیپکو گوجرانوالہ میاں محمد منیر اورایس ای واپڈا گجرات نے عدم ادائیگی بل بمعہ گورنمنٹ اداروں کنکشن منقطع کرنے کے حکم صادر کیے
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) چیئرمین گیپکو گوجرانوالہ میاں محمد منیر اورایس ای واپڈا گجرات نے عدم ادائیگی بل بمعہ گورنمنٹ اداروں کنکشن منقطع کرنے کے حکم صادر کیے ، ہدایات پر عمل در آمد کرتے ہوئے ایس ڈی او واپڈا ڈنگہ ون اور عملہ نے بلدیہ
ڈنگہ واٹر سپلائی کنکشن کے سابقہ بل 6 لاکھ روپے جمع نہ کروانے کی مد میں کنکشن منقطع کر دِیا گیا ، علاوہ ازیں جو ٹی ایم او کھاریاں اور ایکسئین واپڈا کے مابین ہونے والے رابطہ کے بعد ، ایکسئین واپڈا کے حکم کے مطابق دو دِن کے لیے دوبارہ بلدیہ ڈنگہ واٹر سپلائی کنکشن بحال کر دِیا گیا جس کی ادائیگی مورخہ 28 اپریل بروز سوموار تک ہو جائے گی۔ چیئرمین گیپکو نے ایس ای واپڈا گجرات اور ایس ڈی او ڈنگہ کو مزید کہا کہ وہ بجلی چوری کرنے والوں کیخلاف فوری کریک ڈائون کریں ، ایس ڈی او ڈنگہ و دیگر عملہ نے بچلی چوری کرنے والوں کے خلاف ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں علاوہ ازیں عدم ادائیگی صارفین کو مطلع کیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے واجبات 30 اپریل تک ادا کر دیں ورنہ کنکشن منقطع کر دِیے جائینگے ۔
۔۔۔
ڈنگہ: چربی سے تیار غیر معیاری آئل اور گھی کا استعمال سر عام جاری ، غیر معیاری آئل سے چپس ، نمکو ، سموسے اور برگر کی تیاری شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) چربی سے تیار غیر معیاری آئل اور گھی کا استعمال سر عام جاری ، غیر معیاری آئل سے چپس ، نمکو ، سموسے اور برگر کی تیاری شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ، تفصیل کے مطابق ڈنگہ اور اس کے گرد و نواح میں چربی سے تیار غیر معیاری ائل اور گھی سے چپس ، نمکو ، برگر ، پکوڑے ، سموسے ، جلیبی وغیرہ کیگلی محلوں میں فروخت ہونے لگی ، سکولوں کے باہر فروخت ہونے والی اشیاء کے کھانے سے بچوں میں بیماریاں پھیلنے لگیں جس سے بچے سکول میں کم حاضر ہونے لگے ، محکمہ صحت کے عملہ نے آنکھیں بند کر لیں اور کوئی ردِ عمل نہیں ہو پارہا ، منافع خوروں کو نہ تو خدا کا ڈر اور نہ ہی محکمہ کی کاروائی کا خوف ، کئی منافع خور بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے ، جس کی وجہ سے بچوں میں گلے ، دانت اور معدے کی بیماریاں پھیلنے لگیں ، اس حوالے سے شہریوں نے بتایا کہ ڈنگہ اور گرد و نواح میں ریڑھی بان ہر گلی محلے ، میں سرِ عام غیر معیاری آئل اور گھی کے استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے بیماریوں میں دِن بہ دِن اضافہ ہو رہا ہے ، والدین نے اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔
حکمران غربت نہیں غریب مکائو مہم چلا رہے ہیں،میاںکامران سیف
لاہور(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ ایک طرف اربوں روپے کے قرضے دیکر غربت کم کرنے کے اعلانات کیے جارہے ہیں دوسری جانب متوسط اور غریب خاندانوں کو سستی اشیائے خورونوش کی فراہمی کے لیے قائم کیے گئے یوٹیلٹی سٹوروں پر اشیاء خوردونوش مہنگی کرکے غریب خاندانوں کی مشکلات بڑھائی جارہی ہیں ، حکمران غربت نہیں غریب مکائو مہم چلا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹوروں کی نسبت مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش سستے داموں مل رہی ہیں میاں کامران سیف نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے دور میں یوٹیلٹی سٹوروں پرعوام کو تاریخی مراعات ملی جس پر عوام آج بھی ان کو یاد کر تے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے اعلانات اور عملی اقدامات میں تضاد ہی تضاد ہے ، سابق نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہٰی کے دور میں یوٹیلٹی سٹوروں کو ریلیف کے مراکز میں تبدیل کیا گیا ، 75 فیصد تک قیمتوں میں کمی کی گئی ، آج 75 فیصد اضافہ ہو رہا ہے جو غریب دشمنی اور عوامی مسائل سے لاتعلقی ہے ، کھلی مارکیٹ میں 5کلو گھی971 روپے جبکہ یوٹیلٹی سٹوروں پر991 روپے میں دستیاب ہے یہی حال دیگر اشیاء کا ہے افسوس ریلیف فراہم کرنے کے لیے قائم کیے جانے والے یوٹیلٹی سٹوروں کو بھی کمائی کا ذریعہ بنالیا گیا ، مصنوعی مہنگائی میں کمی حکومت کی ترجیحی فہرست میں شامل ہی نہیں ، یہی وجہ ہے کہ مصنوعی مہنگائی کی روک تھام اتوار بازاروں ، ماڈل بازاروں کے بعد یوٹیلٹی سٹوروں پر بھی حکومت سستی اشیاء فراہم کرنے میں ناکا م ہو گئی ہے
۔۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com