لالہ موسیٰ کی خبریں 29/3/2014
Posted on March 31, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
ہم محمدی ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران کے مشکورہیں جنہوں نے اتنے بڑے کام کا بیڑااٹھایا ہے،شیخ طارق محمود ناروے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) ممتازسماجی شخصیت شیخ طارق محمود ناروے نے محمدی ویلفیئرسوسائٹی لالہ موسیٰ کے زیراہتمام بیسویں فری آئی کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اس نورکی بستی کو دیکھ کرمحمدی ویلفیئرسوسائٹی کے عہدیداروں اور رضاکاروں کا کام واضع طورپرنظرآرہاہے،میرے والدمحترم الحاج شیخ عبدالخلیل روزاول سے اس کیمپ میں تعاون کرتے آئے ہیں اس دفعہ انکی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے وہ نہیں آسکے لیکن انہوں نے فری آئی کیمپ کے تمام مریضوں کیلئے دعائوں کا تحفہ بھیجاہے آپ بھی انکے لئے دعاکریں اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطاء کرے ،انہوں نے کہاکہ سوسائٹی کے ممبران ہماراشکریہ نہ اداکریں کیونکہ ہم کیمپ میں جو بھی حصہ ڈالتے ہیں وہ اللہ کی ذات سے ہماراسوداہے جب اس نے سات سو گنا تک اجردینے کا وعدہ کررکھاہے تو ہمیں کسی اورسے اجرکی توقع نہیں رکھنی بلکہ ہم محمدی ویلفیئرسوسائٹی کے ذمہ داران کے مشکورہیں جنہوں نے اتنے بڑے کام کا بیڑااٹھایاہے اورہمیں بھی دکھی لوگوں کی خدمت کا موقع فراہم کیاہے،انہوں نے کہاکہ محمدی فری آئی ہسپتال کی تعمیرکیلئے ہمیں جو ذمہ داری دی گئی وہ پوری کرینگے اور میں صدرمحمدی ویلفیئرسوسائٹی کے صدرنعیم اشرف چوہدری کو دعوت دیتاہوں کہ وہ فری کیمپ کیلئے فنڈریزنگ کیلئے ہمارے پاس ناروے میں آئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کی خدمت ہوسکے،انہوں نے کہاکہ لالہ موسیٰ یونین آف جرنلسٹس کے کنوینئرڈاکٹرعرفان احمدصفی نے محمدی ویلفیئرسوسائٹی کو تعاون کا جو یقین دلایاہے اس سے محمدی ویلفیئرسوسائٹی کے کام میں مزیدبہتری آئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمدی ویلفیئرسوسائٹی لالہ موسیٰ نے جس طرح کا کیمپ لگایاہے ایساکیمپ شایدہی پاکستان میں کہیں لگتاہو ،ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ) امیرجماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹرسیداحسان اللہ شاہ نے کہاہے کہ محمدی ویلفیئرسوسائٹی لالہ موسیٰ نے جس طرح کا کیمپ لگایاہے ایساکیمپ شایدہی پاکستان میں کہیں لگتاہو اگرصرف خرچہ بھی لگایاجائے تو ایک مریض کی آنکھ کے آپریشن پرکم ازکم دس ہزارروپے خرچ آتے ہیں اور جس طرح یہ مریضوں کو فری میڈیسن،ناشتہ دووقت کا کھانا مہیاکررہے ہیں اس طرح تو پچاس لاکھ ہوتاتو اتنے آپریشن ہوتے ، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اگرکچھ خرابیاں موجودہیں تو یہاں اچھے کا م کرنے والے بھی موجودہیں اورالحمدوللہ خدمت خلق کے حوالہ سے پاکستام دنیا میں نمبرایک ملک ہے، انہوں نے کہاکہ ہم سب کو محمدی ویلفیئرسوسائٹی کے ممبران کا ساتھ دینا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیسویں محمدی فری آئی کیمپ کے کامیاب انعقادپر محمدی ویلفیئرسوسائٹی لالہ موسیٰ کا ایک ایک کارکن اورڈاکٹرز مبارکبادکے مستحق ہیں،چوہدری عامر عثمان عادل
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ممتازدانشور،صحافی وسابق ایم پی اے چوہدری عامرعثمان عادل نے کہاہے کہ بیسویں محمدی فری آئی کیمپ کے کامیاب انعقادپر محمدی ویلفیئرسوسائٹی لالہ موسیٰ کا ایک ایک کارکن اورڈاکٹرز مبارکبادکے مستحق ہیں ڈاکٹروں نے بھی اپنے پیشے کا حق ادا کر دیاہے،محمدی ویلفیئرسوسائٹی کے ذمہ داران نے اس کیمپ کے ذریعے لالہ موسیٰ پرلگے دونمبرکے داغ کو دھوکر دنیاکو بتایاہے کہ آئو دیکھو ہم انسانیت کی خدمت میں ایک نمبرہیں،انہوں نے کہاکہ مقام افسوس ہے کہ ریاستی اداروں میں جو لوٹ مارمچی ہوئی ہے ہمارے ووٹوں سے اسمبلیوں میں جانے والے عوامی نمائندوں کو کہاں ہوش ہے کہ وہ عوام کے رستے ہوئے زخموں پرمرہم رکھیں،انہوں نے کہاکہ ہمیں چاہئے کہ ایسے اداروں کی دل کھول کرمددکریں تاکہ دکھی انسانیت کو ریلیف مل سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ اور محمدی ویلفئیر سوسائٹی لازم وملزوم بن چکے ہیں،ڈاکٹر عرفان احمد صفی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سابق ناظم وکنوینئرلالہ موسیٰ یونین آف جرنلسٹس ڈاکٹرعرفان احمدصفی نے کہاکہ محمدی ویلفیئرسوسائٹی کے ذمہ داران گزشتہ بیس سالوں سے ہرسال یہاں نورکی بستی بساتے ہیں علاقہ کے مستحق افرادکو یہاں بلاتے ہیں اور انکو آنکھوں کا نورلوٹا کرواپس بھیجتے ہیں یہ بڑااجروالا کام ہے اللہ تعالیٰ انکو اس کا اجردے انہوں نے کہاکہ مستقل خدمت کی بدولت لالہ موسیٰ اور محمدی ویلفئیر سوسائٹی لازم وملزوم بن چکے ہیں اگرلالہ موسیٰ کی تاریخ کا بھی ذکرکیاجائے تو لالہ موسیٰ اور محمدی ویلفیئرسوسائٹی ساتھ اتھ نظرآتے ہیں انہوں نے کہاکہ مقام افسوس ہے کہ جو کا م ریاست کے کرنے کا تھا وہ ہمارے یہ بھائی کرتے نظرآتے ہیں اورسینکڑوں لوگوں کو آنکھوں کی بینائی لوٹاکرعوام کی دعائیں لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیکی کے اس عظیم مشن میں لالہ موسیٰ یونین آف جرنلسٹس محمدی ویلفیئرسوسائٹی کے ساتھ ہے ہمیں جہاں یادکریں گے ہم وہاں پہنچیں گے اور ببھرپورتعاون کریں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرے لئے یہ فری آئی کیمپ میرے سہانے خوابوں کی تعبیر اور پنجاب بھرمیں سماجی خدمت کی اعلیٰ مثال ہے،نعیم اشرف چوہدری
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ) صدرمحمدی ویلفیئرسوسائٹی لالہ موسیٰ نعیم اشرف چوہدری نے محمدی فری کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے لئے یہ فری آئی کیمپ میرے سہانے خوابوں کی تعبیر اور پنجاب بھرمیں سماجی خدمت کی اعلیٰ مثال ہے اللہ کا شکرہے کہ اس نے محدودوسائل کے باوجود مخلص دوستوں سے نوازاہے اس کیمپ میں سینکڑوں آپریشن ہوچکے ہیں ،سینکڑوںبیوگان ،یتیم بچوں،مستحق افرادکو مفت معیاری علاج،معالجہ کی سہولت گزشتہ بیس سالوں سے جاری ہے،محمدی ایمبولینس کے علاوہ قدرتی آفات کی صورت میں محمدی ویلفیئرسوسائٹی کے ذمہ داران آگے بڑھ کراپنے متاثرہ بھائیوں کی خدمت میں پیش پیش ہوتی ہے،انہوں نے کہاکہ ہم فری آئی کیمپ میں مستقل تعاون کرنے پرالحاج شیخ عبدالخلیل فیملی ،چوہدری نصراقبال سکھ چین ہائوس، چوہدری زبیرانورایڈووکیٹ، امتیاز آفتاب بٹ ودیگرمخیرشخصیات،شہرکے کاروباری سماجی افرادکا دلی طورپرمشکور ہیں،انہوں نے کہاکہ کیمپ میں دن رات ڈیوٹی کرنے پر کارکنوں کا بھی شکریہ اداکرتے ہیں،جنرل سیکرٹری محمدی ویلفیئرسوسائٹی لالہ موسیٰ حاجی ارشدمحمود (النور) نے کہاکہ نعیم اشرف چوہدری ،ڈاکٹراجمل نثار،ڈاکٹرظفرامین نیازی کی کوششوں نے اس کیمپ کو پنجاب بھرمیں اہم بنادیاہے،چوہدری نصراقبال سکھ چین ہائوس ،شیخ طارق محمود ناروے ،امتیازآفتاب بٹ،تاج حمیدٹرسٹ سمیت لالہ موسیٰ کے شہری کیمپ سے بھرپورتعاون کرتے ہیں ہم جب بھی اس نیک مشن کیلئے نکلے ہیں لالہ موسیٰ کے شہریوں نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا،انہوں نے کیمپ میں تعاون پر لالہ موسیٰ کی کاروباری ،سماجی،شخصیات کے علاوہ صحافی برادری خصوصاً لالہ موسیٰ یونین آف جرنلسٹس کے ممبران کا بھرپورشکریہ اداکیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
روزنامہ آئینہ انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر لالہ موسیٰ یونین آف جرنلسٹس لالہ موسیٰ کی سماجی تنظیموں،ہاکر ایسوسی ایشن کے اعزاز میں 31مارچ شام سات بجے پرتکلف عشائیہ دیں گے
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ) روزنامہ آئینہ انقلاب کے چیف ایڈیٹرمشتاق احمدبٹ روزنامہ آئینہ انقلاب کی سالگرہ کے موقعہ پر ”لالہ موسیٰ یونین آف جرنلسٹس ” لالہ موسیٰ کی سماجی تنظیموں ،ہاکرایسوسی ایشن لالہ موسیٰ کے اعزازمیں 31مارچ شام سات بجے پرتکلف عشائیہ دیں گے ،جسکی صدارت ممتازسماجی شخصیت چوہدری نصراقبال سکھ چین ہائوس کرینگے، جبکہ مہمانان خصوصی میاں طارق محمود ایم پی ا ے ڈنگہ،شیخ طارق محمود ناروے ہونگے،جبکہ مہمانان اعزازمیں ڈاکٹرطارق سلیم، امجدبٹ
منگووال،تنویراشرف کائرہ،سیدضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ،شیخ حفیظ اللہ صدیقی ہونگے،پروگرام میں محمدی ویلفیئرسوسائٹی،الخدمت فائونڈیشن ،المددچیرٹی،سردارپورہ ویلفیئرسوسائٹی،تنظیم مغلیہ،امید ویلفیئرفائونڈیشن اورانجمن فلاح عوام کے نمائندے شرکت کرینگے،عشائیہ میں سماجی خدمات پر ایوارڈ بھی دیے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غزالی پبلک سکول ”حیدرکرارکیمپس” گوٹریالہ کی چوتھی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقدہوئی
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) غزالی پبلک سکول ”حیدرکرارکیمپس” گوٹریالہ کی چوتھی سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقدہوئی،تقریب کی صدارت پروفیسرنشان علی سجاد نے کی ،جبکہ مہمانان خصوصی سابق ناظم ڈاکٹرعرفان احمدصفی،سیدثقلین حیدرشیرازی سرائے عالمگیرتھے، اس موقعہ پر بچوں نے تلاوت، نعت،تقاریرکت علاوہ ٹیبلو پیش کیے،مہمانوں نے پوزیشن ہولڈر طلبہ ،طالبات میں میڈلز اور شیلڈیںتقسیم کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر عرفان احمد صفی نے کہاکہ پروفیسر نشان علی سجاد نے اس دوردرازدیہات میں علم می جو شمع روشن کی ہے اس سے یہ علاقہ جگمگائے گا ،انہوں نے علم کا مطلب ڈگریاں نہیں ہے بلکہ علم انسان کو شعوردیتاہے،آج ہم دہشت گردی ،لاقانونیت کا رونا روتے ہیں لیکن میرے نزدیک تمام مسائل کا حل تعلیم میں ہے ایک پڑھا لکھا فرد ہی ملک وقوم کو ترقی،خوشحالی کی طرف لے کر جاسکتاہے،انہوں نے کہاکہ میری تقریب میں شریک مائوں سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کی بہترتربیت کریں اورانہیں اچھی تعلیم دلائیں تاکہ وہ اچھے پاکستانی اوراچھے مسلمان بن سکیں،قبل ازیں معززمہمان جب غزالی پبلک سکول گوٹریالہ کی تقریب میں ہوپہنچے تو چیئرمین نشان علی سجاد،ڈائریکٹرراجہ عامرمحمود،چوہدری عابدشریف ،راجہ مدثرسجاد،اعجازاحمد ملک ،پرنسپل چوہدری مظہراقبال نے انکا والہانہ استقبال کیااور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔تقریب میں طلبہ،طالبات اور والدین کی کثیرتعدادموجود تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امریکہ کی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی گرفتاری کے11سال ہونے پر عافیہ موومنٹ کے زیر اہتمام خصوصی تقریب آج5:30بجے سہ پہر منعقد ہو گی
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)امریکہ کی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی گرفتاری کے11سال ہونے پر عافیہ موومنٹ کے زیر اہتمام خصوصی تقریب آج5:30بجے سہ پہر منعقد ہو گی،تقریب کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی کی سیاسی کمیٹی ضلع گجرات کے صدر سابق ناظم ڈاکٹر عرفان احمد صفی اور چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ ہوگے جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر عافیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے شمعیں بھی روشن ہونگی۔
السادات فائونڈیشن سکول شاہ سرمست کی تقریب تقسیم انعامات آج بروز اتوار صبح دس بجے منعقد ہو گی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)السادات فائونڈیشن سکول شاہ سرمست کی تقریب تقسیم انعامات آج بروز اتوار صبح دس بجے منعقد ہو گی جس میں مختلف سیاسی سماجی شخصیات شرکت کریں گے،سکول کے ایڈمنسٹریٹر سید مبارک علی شاہ نے تقریب کو شایان شان بنانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمانکائرہ اور سابق صوبائی وزیر خزانہ تنویر اشرف کائرہ کا سید نور الحسن شاہ سے اظہار افسوس
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمانکائرہ اور سابق صوبائی وزیر خزانہ تنویر اشرف کائرہ کا سید نور الحسن شاہ سے اظہار افسوس،پیپلز پارٹی کے راہنمائوں نے کلیوال سیداں جا کر سید نور الحسن شاہ کے بہنوئی سیدساجد شاہ کے بہیمانہ قتل پر اظہار افسوس کیا اور دعائے مغفرت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ کے معروف انجینئر میاں شاہد کامران(میاں ریفریجریشن والے)ملائشیا کے سات روزہ دورہ سے آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)لالہ موسیٰ کے معروف انجینئر میاں شاہد کامران(میاں ریفریجریشن والے)ملائشیا کے سات روزہ دورہ سے آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں،ایکسن کمپنی کی جانب سے پاکستان کے مایہ ناز انجینئر کو ملائشیا میں سات روز تک انورٹر ٹیکنالوجی کی ٹریننگ کے لیے بلایا گیا تھا،لالہ موسیٰ سے میاں شاہد کامران نے ملائشیا میں مختلف سماجی و کاروباری تقریبات میں بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،چوہدری تنویر اشرف آف خواص پور
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی سماجی شخصیات چوہدری تنویر اشرف خواص پور نے ایک ملاقات میں کیا،انہوں نے کہا کہ بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے سے سفید پوش طبقہ دو وقت کی روٹی سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ کیسی حکومت ہے کہ عوام آٹے کیلئے مار ے مارے پھرتے ہیں لیکن انکو آٹا نہیں ملتا،انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ورنہ استعفیٰ دے کر گھر چلی جائے۔
حکومت بلدیاتی انتخابات سے فرار ہو کر عوام سے زیادتی کر رہی ہے،چوہدری احسان مہدی آف خواص پور
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)حکومت بلدیاتی انتخابات سے فرار ہو کر عوام سے زیادتی کر رہی ہے،ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی شخصیت چوہدری احسان مہدی خواص پور نے کیا انہوں نے کہا کہ جب بھی بلدیاتی انتخابات ہوئے ہم بھر پور حصہ لیں گے،اور انشاء اللہ کامیابی حاصل کریں گے،انہوں نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت ہی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے،الیکشن ہوں یا نہ ہوں عوام کی بے لوث خدمت جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کے موجودہ حکمران ڈالڑوں کے عوض ملک کے مفادات کو گروی رکھ رہے ہیں،چوہدری تنویر اشرف کائرہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری تنویر اشرف کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حکمران ڈالڑوں کے عوض ملک کے مفادات کو گروی رکھ رہے ہیں،اورڈیڑھ ارب ڈالر کے عوض ملک کے مفادات کو بیچ رہے ہیں،لالہ موسیٰ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو سعودی عرب کی جنگ نہیں لڑنی چاہیے اور مسلکی اختلاف میں پارٹی نہیں بننا چاہیے،حکومت کو کسی بھی حکومت کے خلاف کسی گروپ یا گروپ کی حمایت نہیں کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ ایران بھی ہم سے ناراض ہو رہا ہے اسکے ساتھ بھی یہی ایشو ہے،عالمی دبائو پر پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کیا جا رہا ہے،آج ہماری فوج بھی سعودیہ شام مسئلہ پر فوج یا رضا کاروں کی وہاں بھجوائے جانے کی سخت مخالف ہے،ہمیں اس مسئلہ میں فریق بنے کی بجائے ثالث اور امن کے پیامبر کا کردار ادا کرنا ہو گا،تاکہ دنیا بھر میں امت مسلمہ کے حالات بہتر ہو سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چار اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں ایک بہت بڑا پروگرام منعقد ہو گا،چوہدری تنویر اشر ف کائرہ
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری تنویر اشرف کائرہ نے کہا ہے کہ چار اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں ایک بہت بڑا پروگرام منعقد ہو گا،صوبہ پنجاب سے سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے دو اپریل کو پیپلز پارٹی پنجاب کے دفتر واقع فیصل ٹائون لاہور اکٹھے ہونگے،جہاں سے پی پی پی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کی قیادت میں قافلہ گڑھی خدا بخش کے لیے روانہ ہو گا،انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات سے بھی ایک بڑا قافلہ ضلعی صدر چوہدری طاہر زمان کائرہ کی قیادت میں دو اپریل کو گجرات سے لاہور اور بعد ازاں گڑھی خدا بخش پہنچے گا،انہوںنے کہا کہ چار اپریل کے موقع پر قائد عوام کی برسی کا پروگرام کارکنوں میں ایک نئی روح اور ولولہ پھونک دے گا۔
صابری محلہ لالہ موسیٰ کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ، گیس کی عدم فراہمی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،محمد رفیق بٹ سماجی کارکن
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) صابری محلہ لالہ موسیٰ کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ، گیس کی عدم فراہمی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ یہ بات ممتاز سماجی کارکن محمد رفیق بٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ صابری محلہ لالہ موسیٰ چونکہ پیپلز پارٹی کے لوگوں کا علاقہ ہے ، موجودہ دور حکومت میں ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ، بنیادی سہولت سوئی گیس کی فراہمی ہی نہیں کی جا رہی جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ علاقہ میں سوئی گیس کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈیسنٹ آرمی بینڈ لالہ موسیٰ میں سبقت لے گیا ، شہریوں کو شادی بیاہ ، سالگرہ سمیت تمام تقریبات کیلئے بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں ،حوالدار(ر)احسان چوہدری ٹھرگلہ
لالہ موسیٰ (محمدبلال احمد بٹ ) ڈیسنٹ آرمی بینڈ لالہ موسیٰ میں سبقت لے گیا ، شہریوں کو شادی بیاہ ، سالگرہ سمیت تمام تقریبات کیلئے بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔ لالہ موسیٰ شہر میں سب سے پہلے عربین بینڈ کی سہولت متعارف کروائی جا چکی ہے ۔ پاکستان آرمی کے ریٹائرڈ جوانوں پر مشتمل سٹاف ڈانسر ، گھوڑے کے لڈی ڈھول پارٹی میوزیکل گروپ دستیاب ہے ۔ یہ بات ڈیسنٹ آرمی بینڈ چوہدری پلازہ چاندنی چوک نمبر 2 لالہ موسیٰ کے ایم ڈی حوالدار (ر) احسان چوہدری ٹھرگلہ نے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ڈیسنٹ آرمی بینڈ کی جانب سے شہریوں کو انتہائی مناسب قیمتوں میں اپنی تقریبات کو چار چاند لگانے کا سنہری موقع فراہم کیا جا رہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شام میں حضرت اویس قرنی کے مزار اور مسجد میں دھماکہ کی کارروائی انتہائی دل سوز ہے،قاری وحید شہزاد
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) شام میں حضرت اویس قرنی کے مزار اور مسجد میں دھماکہ کی کارروائی انتہائی دل سوز ہے ، دشمنان اسلام اپنی اوقات میں رہیں ، ہم صحابہ کی شان میں کوئی گستاخی برداشت نہیں کریں گے ۔یہ بات ممتاز مذہبی شخصیت قاری وحید شہزاد سیالوی سیکریٹری نشر و اشاعت عالمی تنظیم اہل سنت لالہ موسیٰ نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے بندے ، حضور اکرم کے پیرو کار ، صحابہ کے غلام اور دین اسلام کے سپاہی ہیں ہم محمد عربی ۖ کے پرچم اسلام کے سائے میں متحد ہیں ، دشمنان اسلام اپنی مذموم کارروائیوں کو بند کریں ورنہ انہیں نیست و نابود کر دیں گے ۔
صحابی رسول حضرت اویس قرنی کے مزار پر دھماکے کی کارروائی سے عالم اسلام کی دل آزاری ہو ئی ہے،صاحبزادہ ضیاء الحسن اشرفی
لالہ موسیٰ (محمدبلال احمد بٹ ) صحابی رسول حضرت اویس قرنی کے مزار پر دھماکے کی کارروائی سے عالم اسلام کی دل آزاری ہو ئی ہے ، ہم صحابہ اکرام کی شان میں کٹ مرنا بھی جانتے ہیں اور مارنا بھی جانتے ہیں ۔ دشمنان اسلام کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے ۔ یہ بات مشہور و معروف مذہبی شخصیت ، سجادہ نشیں خانقاہ اشرفیہ لالہ موسیٰ صاحبزادہ ضیاء الحسن اشرفی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت اویس قرنی کی دین اسلام کیلئے خدمات تا قیامت مسلم امہ کیلئے عظیم مثال ہیں ، ان کے مزار پر یہ گستاخی ہر گز برداشت نہیں کریں گے ۔ ہم دین اسلام کے سپاہی ہیں کسی گستاخی کو برداشت نہیں کریں گے ۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوامی خدمات کی مثال رقم کر دی ،چوہدری افضال دیونہ
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوامی خدمات کی مثال رقم کر دی ہے ، حکومت وقت نے ملک میں مہنگائی ، لوڈشیڈنگ ، دہشت گردی سمیت تمام اہم مسائل پر نہ صرف قابو پا یا ہے بلکہ انکے خاتمہ کیلئے بہترین اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ یہ بات مشہور و معرو ف سیاسی شخصیت راہنما مسلم لیگ ن چوہدری افضال احمد دیونہ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے مشن کو لیکر MNA چوہدری جعفر اقبال اور MPA چوہدری اشرف دیونہ کی قیادت میں عوامی خدمت کیلئے عمل پیرا ہیں اور حلقہ کے عوامی مسائل کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کا ر لا رہے ہیں ، عوامی محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا اور عوام کو تمام تر بنیادی حقوق انکی دہلیز پر فراہم کئے جائیں گے ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کا موجودہ دور حکومت پاکستانی تاریخ کا سنہرا دور ثابت ہو گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ کی عوام سے کیا ہوا ہر وعدہ پورا کریں گے،ڈاکٹر آصف محمود
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) حلقہ کی عوام سے کیا ہوا ہر وعدہ پورا کریں گے ، انتخابات میں حلقہ کے عوام نے ہمیں جن محبتوں سے نوازا اسکا حق ادا کریں گے ۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما ڈاکٹر آصف محمود سابق نائب ناظم نے صحافیوںسے گفتگو میں کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے قائدین MNA چوہدری جعفر اقبال اور MPA چوہدری اشرف دیونہ کو عوامی محبتیں یاد ہیں وہ لالہ موسیٰ شہر کیلئے بے شمار ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کو مکمل کروائیں گے ۔ صوبہ بھر میں ہمارا حلقہ تعمیر و ترقی ، تعلیم و صحت ، فلاح و بہبود سمیت ہر لحاظ سے مثالی ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کو جب بھی باہر سے رقم ملی اس کی بڑی قیمت اداکرنا پڑی،چوہدری قمر زمان کائرہ
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)سابق ایم این اے حلقہ این اے106چوہدری قمر زمان کائرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو جب بھی باہر سے رقم ملی اس کی بڑی قیمت اداکرنا پڑی،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اصل جنگ فرقہ واریت کی سوچ کے خلاف ہے،جو پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہے سندھ کے حالات کو بہتربنانے کیلئے تمام فریقینکو ایک ہونا چاہیے،غلطیوں کو درست کرنے کی ضرورت ہے،سیاسی نظام مضبوطی اور استحکام کے ساتھ چلے گا تو یہی حالات بہتر ہونگے،طالبان سے لڑائی پانچ سے سات فیصد ہو گی،پیپلز پارٹی نے نظام کی بہتری کیلئے مفاہمتی پالیسی کا نظریہ اپنایا اور وفاق صوبوں میں اتحادی حکومتیں بنانے کی کوشش کی سیاسی جماعتیں ااپس میں لڑیں گی تو ادارے مزید کمزور ہونگے انہوں نے کہا کہ ملک کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہونگے،انہوں نے کہا کہ بیرونی امداد کے تحت جو بھی بیرونی رقم پاکستان میں آئے گی اس پر شرائط ضرور ہونگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری جعفر اقبال ایم این اے،چوہدری اشرف دیونہ نے لالہ موسیٰ کے سرکاری اداروں میں پودے لگا کر افتتاح کیا
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)موسم بہار کی شجرکاری مہم پارلیمانی سیکرٹری دفاع و ایم این اے چوہدری جعفر اقبال ایم این اے،چوہدری اشرف دیونہ ایم پی اے نے لالہ موسیٰ کے سرکاری اداروں میں پودے لگا کر افتتاح کیاچوہدری جعفر اقبال ایم این اے،چوہدری محمد اشرف دیونہ ایم پی اے نے بلدیہ لالہ موسیٰ سے بوائز ڈگری کالج،آئی ڈی جنجوعہ کالج لالہ موسیٰ میں پودے لگائے اس موقع پر چوہدری جعفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکولزکالجز سمیت تمام اداروں کے سربراہان اساتذہ کرام طلبہ و طالبات اور سرکاری ملازمین ایک ایک پودا لگا کر انکی آبیاری کریں تو پورا علاقہ سرسبز بن سکتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیدویلفیئرفائونڈیشن لالہ موسیٰ کی تعارفی تقریب کمانڈرشہزادلائبریری لالہ موسیٰ میں منعقدہوئی
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)امیدویلفیئرفائونڈیشن لالہ موسیٰ کی تعارفی تقریب کمانڈرشہزادلائبریری لالہ موسیٰ میں منعقدہوئی،مہمان خصوصی ممتازدانشور،صحافی وسابق ایم پی اے چوہدری عامرعثمان عادل تھے،تقریب کا آغازتلاوت کلام پاک سے ہواجسکی سعادت قاری نصراللہ نے کی جبکہ عدنان اقبال نوری نے نعت رسول مقبول ۖ پیش کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی عامرعثمان عادل نے کہاکہ کمانڈرشہزاد لائبریری میں آج امیدکا جو دیاجلایاجارہاہے اس سے علاقہ کے غریب اور مستحق افرادکے گھرروشن ہونگے،آج کے اس مادہ پرستی کے دورمیں رفاع عامہ کیلئے وقت نکالنا اور دکھی انسانیت کے زخموں پرمرہم رکھناقابل تحسین عمل ہے،جس پر فائونڈیشن کے تمام ذمہ دارمبارکباد کے مستحق ہیں،انہوں نے کہاکہ خادم حسین برنالوی،چوہدری مظہراقبال اورانکے ساتھیوں نے صحت مندانہ سرگرمیوں کا آغازکردیاہے اب ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم انکے دست وبازبنیں اوردکھی انسانیت کی خدمت کرکے اللہ اوراسکے پیارے رسول ۖ کی خوشنودی حاصل کریں۔صدرامیدویلفیئرفائونڈیشن لالہ موسیٰ خادم حسین برنالوی ،جنرل سیکرٹری حاجی محمدریاض نے کہاکہ امیدویلفیئرفائونڈیشن رجسٹرڈ ادارہ ہے اسکا اکائونٹ کوئی بھی چیک کرسکتاہے،بہت کم سرمایہ سے شروع ہوالیکن ہماری توقع سے بڑھ کررسپانس ملا،انہوں نے کہاکہ تمام انسان برابرہیں ایک انسان کا بھوک سے مرجانابڑی شرمندگی کی بات ہے،انسانیت کی فلاح وبہبودکیلئے جو کام کرتاہے اسکی خواہش ہوتی ہے ہمارانام بھی ہو لیکن الحمدوللہ ہماری تنظیم اس سے پاک ہے ہماری تنظیم ایسے لوگوں کیلئے ہے جو حقدارہونے کے باوجود کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے ،ڈیڑھ سال میں بیس خاندانوں کے پچاسی افرادکی مالی معاونت پر تین لاکھ تینتیس ہزارخرچ کئے،سرکاری سکولوں میں مستحق بچوں کو یونیفارم فراہم کرنے پر اٹھاسی ہزارخرچ کئے،اس کے علاوہ مختلف مریضوں پر ماہانہ ہزاروں روپے علاج معالجہ کی مد میں خرچ کررہے ہیں،۔سینئرنائب صدرچوہدری مظراقبال نے کہاکہ ہماری فائونڈیشن کا ایک قلیل عرصہ میں کام سب کے سامنے ہے ہماری فائونڈیشن کی کارکردگی کا سہراخادم حسین برنالوی کے سر ہے،ہم انکے ساتھ اس جدوجہدمیں شامل ہیں اورشامل رہینگے انشاء اللہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بشارت بٹ کوتحریک تحفظ اسلام پاکستان کا کنوینئرحلقہ تھانہ دولت نگرمنتخب ہونا خوش آئند ہے،چوہدری فیصل گجر و دیگر
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے مرکزی انچارج میڈیا سیل چوہدری فیصل گجر،سیکرٹری اطلاعات ونشریات عدالرزاق جلالی،چوہدری فیصل گوندل کنجاہ،ماسٹراحسان اللہ چوہدری گجرات نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ بشارت بٹ کوتحریک تحفظ اسلام پاکستان کا کنوینئرحلقہ تھانہ دولت نگر،حافظ سرفرازقادری کو نائب صدرتحصیل گجرات،قاری امتیازاحمدنقشبندی کو لبیک یارسول اللہ ۖ یونٹ فتح پوکا صدرر،مہرمعین انورکو لبیک یارسول اللہ ۖ یونٹ فتح پورکا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پرمبارکبادپیش کرتے ہیں اورتحفظ عقیدہ ختم نبوت وتحفظ ناموس رسالت ۖ کیلئے انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورامیدکرتے ہیں کہ وہ تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے پلیٹ فارم سے فتنہ قادیانت کے خلاف مزیداحسن اندازمیں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شام میں صحابی رسول حضرت اویس قرنی کے مزاراورملحقہ مسجدکی شہادت قابل مذمت فعل ہے،حافظ محمد اصغر توحیدی
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ) شام میں صحابی رسول حضرت اویس قرنی کے مزاراورملحقہ مسجدکی شہادت قابل مذمت فعل ہے ،ان خیالات کا اظہارمرکزی سیکرٹری جنرل تحریک تحفظ اسلام پاکستان حافظ محمداصغرتوحیدی نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ حضرت اویس قرنی کے مزار کی شہادت توہین صحابہ کے زمرے میں آتی ہے اور ہم کسی بھی صورت صحابہ اکرام کی توہین برداشت نہیں کرینگے،انہوں نے کہاکہ ملک بھرمیں موجودتحریک تحفظ اسلام پاکستان کے کارکنان میں اس سانحہ پرتشویش کی لہردوڑ گئی ہے ،انہوں نے کہاکہ شام کی حکومت اس واقعہ کا نوٹس لے اور ذمہ داروں کو قرارواقعی سزادے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com