لالہ موسیٰ کی خبریں 5/11/2013

لالہ موسیٰ:ڈیرہ میاں سلیمان بانیاں پر میاں علی رحمان آف اٹلی اور میاں محمود افضال کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر ملک کاشف،اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد،اسسٹنٹ کمشنر محمد خاور کے اعزاز میں گرینڈ ظہرانہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)گذشتہ روز ڈیرہ میاں سلیمان بانیاں پر اسسٹنٹ کمشنر ملک کاشف،اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد،اسسٹنٹ کمشنر محمد خاور کے اعزاز میں میاں علی رحمان آف اٹلی اور میاں محمود افضال کی طرف سے دیئے گئے گرینڈ ظہرانہ دیا گیا، ظہرانہ میں حاجی سکندر چیئر مین چھوکر کلاں ،حاجی اویس چکوڑہ،مجاہد عباس دلانوالہ چوکی انچارج ،میاں وقاص،مولوی مصور،میاں ریاض بانیاں،میاں سلیم بانیاں،طالب بھٹی اڈہ بانیاں،پپو بابکا بانیاں،ملک افتخار بانیاں،شاقی دلانوالہ،وقاص عباس بٹ گجرات،بھائی اشفاق کالو،چوہدری علی روئف(کلاسہ)،چوہدری ندیم دلانوالہ،چوہدری عدنان بانیاں،میاںنواز بانیاں،میاں عثمان غنی بانیاں،استاد مشتاق عرف مہاکہ بانیاں،عدنان احمد(انصاری سی این جی گجرات)چوہدری محمد بلال عرف بلالی بانیاں،تھانیدار دل نواز،وقاص بٹ آف گجرت سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کنارہ ریسٹورنٹ پر اسسٹنٹ کمشنر ملک کاشف،اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد،اسسٹنٹ محمد خاور کے اعزاز میںچوہدری ندیم ٹوپہ آف ساگر،میاں علی رحمان اٹلی آف بانیاں،میاں شہزاد اٹلی آف بانیاں،میاں محمود افضال کا گرینڈ ڈنر
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)گذشتہ روز چوہدری ندیم ٹوپہ آف ساگر،میاں علی رحمان اٹلی آف بانیاں،میاں شہزاد اٹلی آف بانیاں،میاں محمود افضال کی طرف اسسٹنٹ کمشنر ملک کاشف،اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد،اسسٹنٹ محمد خاور کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ظہرانے کا اہتمام کنارہ ریسٹورنٹ پر کیا گیا جس میںچوہدری ندیم دلانوالہ،چوہدری علی روئف کلاسہ،چوہدری ندیم ٹوپہ آف ساگر،محمدتنویر اے سی ،نبیل احمد اے سی،ملک کاشف اے سی،میاں وقاص بانیاں،چوہدری قدیر بانیاں،چوہدری عدنان بانیاں،چوہدری حسیب نواز دتے وال،میاں عثمان غنی بانیاں سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 112کا بلدیاتی انتخابات کے حوالے اہم مشاورتی اجلاس انصاف مرکزکیمپنگ گرائونڈ لالہ موسیٰ میں ہوا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 112کا بلدیاتی انتخابات کے حوالے اہم مشاورتی اجلاس انصاف مرکزکیمپنگ گرائونڈ لالہ موسیٰ میں ہوا۔پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی قیادت کی طرف سے حلقہ پی پی 112کیلئے مقرر کئے گئے انچارج نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ اور چوہدری ساجد یوسف چھنی نے اجلاس کنڈکٹ کیا۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 112کے عہدیداران و ذمہ داران نے شرکت کی۔پاکستان تحریک انصاف کے راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ اور چوہدری ساجد یوسف چھنی نے ممبران کو اجلاس کے اہم نکات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ باہمی مشاورت سے اچھے کردار کے حامل لوگوں کو سامنے لائیں گے اور بالخصوص نوجوان قیادت کو موقع فراہم کریں گے اور جو بھی لائحہ عمل تیار کریں گے مل کر اس پر عمل کیا جائے گا اس موقع پر چوہدری ساجد یوسف نے کہا کہ ہم اپنے سینئر راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کی قیادت میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور حلقہ پی پی 112کی تمام سیٹوں پر مخالفین کو ٹف ٹائم دیں گے۔اجلاس میں اہم فیصلہ جات کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ پی پی 112کی رابطہ کمٹی بنائی گئی جو میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کے تمام وارڈز اور یونین کونسلز میں امیدواروں کا انتخاب کرے گی اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ یہ کمیٹی ہر وارڈ اور یونین کونسل میں تحریک انصاف کے عہدیداران سے رابطہ میں رہے گی اور باہمی مشاورت سے امیدواروں کے نام فائنل کئے جائیں گے۔حلقہ پی پی 112 میں بلدیاتی انتخابات کیلئے رابطہ کمیٹی میں نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ،چوہدری ساجد یوسف چھنی،سہیل نواز خان ،چوہدری زاہد حسین آف خواص پور اور مرزا خرم شہزاد کو ذمہ داری سونپی گئی۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ سٹی کے صدر سہیل نواز خان،سینئر نائب صدر حلقہ پی پی112حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ،کوآرڈینیٹر حلقہ پی پی112سید حسن رضا شاہ گیلانی،سید ندیم عباس جعفری،غلام عباس بھٹہ،امجد نوید شیخ،محمد بلال حسین ،سید محمد عمیر سالک ،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن حلقہ پی پی112کے صدر مرزا خرم شہزاد،انفارمیشن سیکرٹری محمد شعیب مغل،محمد شہباز بٹ،مہر وسیم اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیعہ علما ء کونسل کھاریاںکے وفد کی نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ سے ملاقات
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) شیعہ علما ء کونسل کھاریاںکے وفد کی نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ سے ملاقات،محرم الحرام کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انصاف مرکز لالہ موسیٰ میں شیعہ علماء کونسل تحصیل کھاریاں کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید حسنین کاظمی نے وفد کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی راہنما سابق امید وار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ سے ملاقات کی ۔علامہ سید حسنین کاظمی نے محرم الحرام کے سلسلے میں نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ سے اہم امور پر بات چیت کی ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے انہوں نے محرم الحرام میں شیعہ علماء کونسل کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ شیعہ علما کونسل کے علمائے اکرام تحصیل کھاریاں میں امن و امان کی
صورتحال کو بہتر بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اورسابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی ہمارا ہر قسم کا تعاون جاری رہے گا ۔شیعہ علما کونسل تحصیل کھاریاں کے وفد میں علامہ سید حسنین کاظمی کے ہمراہ ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید راشد عباس،سید کاظم علی ایڈووکیٹ ،سید محسن علی کاظمی اور دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ: شیخ عمران رزاقی کے بھائی شیخ کامران اقبال کی دعوت ولیمہ سیاسی اکٹھ بن گئیں
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سابق وائس چیئر مین بلدیہ لالہ موسیٰ شیخ اقبال رزاقی مرحوم کے صاحبزادے شیخ عمران رزاقی کے بھائی شیخ کامران اقبال کی دعوت ولیمہ سیاسی اکٹھ بن گئیں،شیخ کامران اقبال کی دعوت ولیمہ میں ہزاروں افراد کی شرکت،پروقار دعوت ولیمہ میں سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے106 سید نور الحسن شاہ،ڈی آئی جی اسلام آباد چوہدری سجاد آف میانہ چک،سابق امیدوار ایم پی اے چوہدری نصیر احمد سدھ ،سابق ناظم سید مدد علی شاہ،سید ناصر عباس شاہ،صدر شہری جمہوری اتحاد شیخ حفیظ اللہ صدیقی،سابق صدر چیمبر آف کامرس گجرات جاوید بٹ،سابق ناظم ڈاکٹر عرفان احمد صفی،سابق صوبائی وزیر چوہدری اعجاز احمدمیانہ چک،نوید اصغر بٹ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،سابق نائب ناظم سید رضی شاہ آف بدھو کالس،سرپرست مسلم لیگ سٹی لالہ موسیٰ شیخ قمرالزمان،صدرمسلم لیگ سٹی خالد جاوید مٹھو بٹ،سینئر نائب صدر مرزاارشد بیگ سابق کونسلر،سابق نائب ناظم حاجی شکیل احمد قریشی، شیخ نعمان عرف نومی شیخ،امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ سابق امیدوار ایم پی اے،چوہدری اظہر دھامہ،چوہدری صابر ،چوہدری مظہر ،حاجی انور دھامہ،چوہدری پرویز دھامہ،مہر عمران سجاد آباد،مہر طارق سعید صدر فرنیچر ایسوسی ایشن،ملک سراج اشرفی،سید سبطین شاہ، اقبال بٹ دھامہ،مرزا غضنفر علی شمس ایڈووکیٹ،مرزا حید ر علی شمس،سید مشتاق شاہ دھامہ سابق ای ڈی او ایجوکیشن،سید طلعت شاہ دھامہ سابق کونسلر،آصف امین ایڈووکیٹ،ڈاکٹر اسلم جنجوعہ،شریف پہلوان،چوہدری اظہر نشاط،سابق ناظم سید مسعود شاہ مشہدی،چوہدری غضنفر ،عارف قریشی،اشرف قریشی،مہر عزیز بٹ دھامہ،ملک شفیق بوٹا،وسیم قریشی ایڈووکیٹ،چوہدری محمد نواز نمبردار آف ڈھینڈہ،چوہدری اختر برنالہ،اجمل قریشی،اسلم سیالوی،اقبال قریشی،مرزا طارق،علی نادر چوہدری تجاوزات انسپکٹر،چیف آفیسر بلدیہ شیخ وجاہت حفیظ صدیقی،نوید صدیقی ایم ڈی صدیقی کارپوریشن،رشید گورائیہ سابق کونسلر،میاں احسان،عنصر جاوید باجوہ صدر ٹریولز ایسوسی ایشن لالہ موسیٰ،نثار احمد باجوہ،سید جعفر حسین شاہ،اعجاز حسین بٹ سابق کونسلر،چوہدری ذیشان عرفان ایڈووکیٹ،،محمد وحید بٹ نوری،نعیم بٹ،شیخ خالد محمود ایم ڈی الخلیل پیڑولیم،چوہدری نعیم اشرف،چوہدری عدیل پرویز،مہر عبدالغفور،نسیم بھولا،انتظار حسین،ڈاکٹر یونس فہیم،ملک نوید ،آغاشبیر صنم میڈیکوز والے،عبدالوحید قریشی سابق کونسلر،ڈاکٹر عبارت یار شرقی،عبداللطیف نجمی،آغا محمد حسین،خورشید احمد ندیم،چیف ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام محمد بلال احمد بٹ کے علاوہ دیگر ہزاروں افراد نے شرکت کی اور شادی پر مبارکباد دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان بزنس فورم لالہ موسیٰ کے سینئر صدر حاجی خالد محمود زرگر کی بھاوج اور حاجی قدیر احمد زرگر کی اہلیہ سعودیہ میں قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پاکستان بزنس فورم لالہ موسیٰ کے سینئر صدر حاجی خالد محمود زرگر کی بھاوج اور حاجی قدیر احمد زرگر کی اہلیہ سعودیہ میں قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں،انکا جسد خاکی منگل کو سعودیہ سے لالہ موسیٰ پہنچے گا،جبکہ نماز جنازہ کل منگل تین بجے محلہ لال مسجد خورشید شاہ والی سے اٹھایا جائے گا نماز جنازہ شیخاں والا قبرستان ادا کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھتہ نہ ملنے پر لالہ موسیٰ کے نوجوان تاجر کو مسلح افراد اغواء کر لیا کپڑے اتار کر تشدد
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)بھتہ نہ ملنے پر لالہ موسیٰ کے نوجوان تاجر کو مسلح افراد اغواء کر لیا کپڑے اتار کر تشدد ،ڈی پی او گجرات کے احکامات کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا،مبینہ ملزمان کی دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری،مین بازار لالہ موسیٰ کے تاجر ملک عمران ولد ملک محمد دین پالم نے تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں تحریری درخواست دیتے ہوئے کہا کہ مبینہ ملزمان کلیم عرف کیمی ولد اسماعیل قریشی سکنہ گلی مہر سنگھ نے میرے زبردستی3500بھتہ وصول کیا جبکہ بعد ازاں5000روپے بھتہ سے انکاری پر مجھے زبردستی اپنے ساتھی سونی شاہ اور دو نامعلوم ملزمان کے ہمراہ اغواء کر کے ماڈل ہائی سکول کے عقب میں لے گئے جہاں برہنہ کر کے مجھے ڈراتے اور تشد د کرتے رہے بعد ازاں منت سماجت اور راہگیروں کے پہنچنے پر مجھے چھوڑ دیا جبکہ مدعی اور اسکا والد بمعہ عزیز و اقارب ڈی پی او گجرات کے سامنے پیش ہو ں گے لیکن ڈی پی او کے احکامات کے باوجو د مقدمہ درج نہ ہو سکا ہے تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے مطابق ملزم کا بھائی گرفتار جبکہ آج مقدمہ درج کئے جانے کا امکان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حکومت کی جانب سے میرج ہالوں اور ہوٹلوں پر دس فیصد ٹیکس،مالکان نے براہ راست عوام سے وصول کر کے کچی رسید جاری کرنا شروع کر دی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)حکومت کی جانب سے میرج ہالوں اور ہوٹلوں پر دس فیصد ٹیکس،مالکان نے براہ راست عوام سے وصول کر کے کچی رسید جاری کرنا شروع کر دی حکومت کی جانب سے میرج ہالوں اور ہوٹلوں پرعائد دس فیصد ٹیکس عوام سے وصول کرنا شروع کر دیا،بکنگ کے وقت ہی صارف کو دس فیصد ٹیکس کے متعلق مطلع کرتے ہوئے محلہ کی جانب سے سرکاری ٹیکس رسید کی فراہمی کیا جاتا ہے،لیکن بعد ازاں دکان کے بل میں ہی دس فیصد ٹیکس کا اندراج کر کے وصولی کر لی جاتی ہے اور سرکاری رسید بھی فراہم نہیں کی جاتی،عوامی و سماجی حلقوں نے حکومتی حلقوںاور ایف بی آر کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس کی وصولی کی سرکاری رسید جاری کی جائے یا میرج ہوٹل مالکان کو ٹیکس کٹوتی نہ کرنے کے احکامات دیئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹی ایم اے کھاریاں کے تحصیل اکائونٹس افسر نے کمیشن نے ملنے پر غریب سینٹری ورکروں کی دیہاڑیاں اور اوورٹائم دینے سے انکار کر دیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ٹی ایم اے کھاریاں کے تحصیل اکائونٹس افسر نے کمیشن نے ملنے پر غریب سینٹری ورکروں کی دیہاڑیاں اور اوورٹائم دینے سے انکار کر دیا،سینٹری ورکروں کی ہڑتال شہر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے، سینٹری ورکروں نے اوورٹائم نہ ملنے پر محرم الحرام میں ڈیوٹی کرنے سے انکار کر دیا،ٹی ایم اے کھاریاں کے تحصیل اکائونٹس افسر حفیظ الرحمن نے کمیشن نہ ملنے پر سینٹری ورکروں کو اتوار اور عید الفطر و عید الاضحی کے خصوصی ایام میں صفائی کرنے اور ٹرالی پر کوڑا لوڈ کرنے والوں کو اوورٹائم دینے سے انکار کر دیا ہے جس پر ٹی ایم اے کے سینٹری ورکروں نے ہڑتال کر دی،سینٹری ورکروں کا موقف ہے کہ اگر محرم الحرام سے قبل انہیں اوورٹائم نہ دیا گیا تو وہ 10,9 محرم کو ڈیوٹی نہیں کریں گے جبکہ یونین کے عہدیداروں نے اعلیٰ حکام کو کام نہ کرنے سے مطلع کر دیا ہے،اے سی کھاریاں اور ٹی ایم او کھاریاں سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تو دونوں افسران کے موبائل بند پائے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محمد احسان اللہ بٹ جماعت اسلامی لالہ موسیٰ اور نثاراحمد عبداللہ جماعت اسلامی زون112 کے امیر منتخب
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)محمد احسان اللہ بٹ جماعت اسلامی لالہ موسیٰ اور نثاراحمد عبداللہ جماعت اسلامی زون112 کے امیر منتخب،جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے ارکان جماعت اسلامی سے استسواب رائے کے بعد محمد احسان اللہ بٹ کو جماعت اسلامی لالہ موسیٰ کا امیر اور سابق کونسلر و ماہر تعلیم نثار احمد عبداللہ کوجماعت اسلامی زون112کا امیر منتخب کیا ہے جو کہ عنقریب عوامی اجتماعات میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،احسان اللہ بٹ جماعت اسلامی ضلع جہلم و گجرات کے امیر و ڈپٹی سیکرٹری پنجاب کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رورل ہیلتھ سنٹر لالہ موسیٰ میں ڈینگی ڈے کے حوالہ سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)رورل ہیلتھ سنٹر لالہ موسیٰ میں ڈینگی ڈے کے حوالہ سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس سے ایس ایم او ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ،ڈاکٹر اسماء وجاہت صدیقی،ڈاکٹر مرزا محمد اشرف،سٹاف پروین نے خطاب کیا،جبکہ سیمینار کے بعد ڈینگی مہم سے آگاہی کے لیے ہینڈ بلز تقسیم کئے گئے ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ نے شرکاء کا سیمینار میں شرکت کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔