لالہ موسیٰ کی خبریں 6/11/2013

لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)سٹی پولیس لالہ موسیٰ نے بھتہ خور گرفتار کرلیا،تفصیل کے مطابق گلی مہر سنگھ لالہ موسیٰ کے رہائشی کلیم عرف کیمی ولد محمد اسماعیل قریشی نے چند روز قبل ڈاکخانہ بازار کے رہائشی محمد عمران ولد ملک محمددین پالم کو اغواء کر کے ماڈل سکول کے عقب میں لے جا کر برہنہ کر کے تشدد کیا اور پانچ ہزار روپے بھتہ کامطالبہ کیا یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ملزم نے عمران سے ساڑھے تین ہزار روپے بھتہ وصول کیا تھا جس پر تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے زیر فعہ365-355-380ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

محرم الحرام کے حوالہ سے سٹی پولیس لالہ موسیٰ نے سیکورٹی پلان تیار کر لیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)محرم الحرام کے حوالہ سے سٹی پولیس لالہ موسیٰ نے سیکورٹی پلان تیار کر لیا،مرکزی امام بارگاہ ریلوے روڈ میں رات کو مردانہ اور دن کو زنانہ مجالس عزا کے دوران پولیس اور قومی رضا کاران سیکورٹی کے فرائض ادا کریں گے زنانہ مجلس کے موقعہ پر لیڈی کانسٹیبل بھی ڈیوٹی دیں گی مردانہ اور زنانہ مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے علاقہ کو قناطیں لگا کر سیل کیا جائے گا جبکہ دن اور رات کو ہونے والی دیگر مجالس اور ماتمی جلوسوں کے دوران بھی پولیس افسران اورملازمین کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے موجود ہونگے،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملک منظور احمد اعوان،ایس ایچ او سٹی اعجاز احمد بٹ سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عاشورہ الحرام کے انتظامات کے حوالہ سے بلدیہ لالہ موسیٰ میں اہم اجلاس آج صبح نو بجے منعقد ہ گا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)عاشورہ الحرام کے انتظامات کے حوالہ سے بلدیہ لالہ موسیٰ میں اہم اجلاس آج صبح نو بجے منعقد ہ گا جس میں عاشورہ کے حوالہ سے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، سی او بلدیہ لالہ موسیٰ شیخ وجاہت صدیقی نے بتایا کہ آج منعقد ہونے والے اجلاس میں چوہدری محمد اشرف دیونہ، ایم اپی اے،علماء کرام،منتظمین جلوس ،ایس ایچ او سٹی،واپڈا،فونز،صفائی عملہ و ٹی او آر کھاریاں اور تحصیل انتظامیہ کے نمائندے شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تنظیم اسلامی تحصیل کھاریاں کے راہنما رانا ضیاء الحسن کی جانب سے کمانڈر شہزاد میونسپل لائبریری کے لیے ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم کی بیش قیمت کتب کا عطیہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)تنظیم اسلامی تحصیل کھاریاں کے راہنما رانا ضیاء الحسن کی جانب سے کمانڈر شہزاد میونسپل لائبریری کے لیے ڈاکٹر اسرار احمد مرحوم کی بیش قیمت کتب کا عطیہ،گذشتہ روز رانا فاروق الحسن نے کتب لائبریری انتظامیہ کے حوالہ کیں جس پر انکا شکریہ ادا کیا گیا،اس سے قبل بھی رانا فاروق الحسن تنظیم اسلامی کی جانب سے لائبریری کو درجنوں کتب عطیہ کر چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لالہ موسیٰ:پنجاب کالج گجرات میں بروز ہفتہ الائیڈ سکول کے چودہ سکولوں کے درمیان مقابلہ منعقد ہوا
لالہ موسی(محمد بلال احمدبٹ)پنجاب کالج گجرات میں بروز ہفتہ الائیڈ سکول کے چودہ سکولوں کے درمیان مقابلہ منعقد ہوا،جس میں اردو انگریزی تقرری مقابلہ ،نعت و قرات کا مقابلہ منعقد ہوا،جس میں اردو،انگریزی تقریری مقابلہ نعت و قرآت کا مقابلہ شامل تھا اور ان مقابلوں میں لالہ موسیٰ الائیڈ سکول کی ماہ رخ شبیر نے بارہ سال سے کم عمر تمام بچوں میں اردو تقریر میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور9thکلاس کے سمیر سجاد نے مقابلہ قرآت میں تمام سکولوں میں سے تیسری پوزیشن حاصل کی ان پوزیشنوں کی مبارکباد،الائیڈ سکول کے تمام گورنرز ،پرنسپل،اساتذہ اور خصوصاً مس روزینہ کو دی جاتی ہے جبکہ ان کی انتھک کوششوں کی وجہ سے یہ دونوں پوزیشن حاصل کر سکتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یونین کونسل کا درجہ دلوانے پر چوہدری یاسرادریس جینڈر ایڈووکیٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں،اہم شخصیات بوکن شریف
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)بوکن کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بوکن کو یونین کونسل کا درجہ دلوانے پر چوہدری یاسرادریس جینڈر ایڈووکیٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے،بوکن کی ان شخصیات جن میں انسپکٹر (ر)چوہدری محمد نواز،چوہدری ایوب علی بوکن،فخر زمان گورسی،عمران طالب ایڈووکیٹ،امانت علی بوکن،ڈاکٹر اظہر اقبال،قدیر اکبر گورسی،قاضی کاشف محمود،عرفان اکبر اور چوہدری امجد علی گورسی شامل ہیں نے کہا ہے کہ بوکن جیسے تاریخ ساز اور اہم گائوں کو یونین کونسل کا درجہ ملنا چوہدری یاسر ادریس کی دن رات محنت اور کاوش کا ثبوت ہے،بوکن یونین کونسل سے بننے سے علاقہ بھر میں تعمیر وترقی کے دروازے کھلیں گے اور اہلیان بوکن اپنے محسن کو کبھی فراموش نہیںکریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

موجودہ حالات انتخابات کا انعقاد دکھائی تو نہیں دیتا اگر بگل بجا تو شہری جمہوری اتحاد بھر پور حصہ لے گی،شیخ حفیظ اللہ صدیقی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)شہری جمہوری اتحاد لالہ موسیٰ کے صدر شیخ حفیظ اللہ صدیقی نے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات انتخابات کا انعقاد دکھائی تو نہیں دیتا اگر بگل بجا تو شہری جمہوری اتحاد بھر پور حصہ لے گی،انہوںنے کہا کہ ہمار سلوگن واضع ہے ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی ڈیرے دار اپنے کارکنوں کو آگے لائیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے سلوگن شہر شہر داراں داسے متفق ہر اس کارکن کی حمایت کریں گے جو ہمارے پلیٹ فارم سے الیکشن لرے گا،انہوں نے کہا کہ شہری جمہوری اتحاد لالہ موسیٰ شہر کی تمام وارڈز سے شفاف ماضی کے حامل محرک افراد کو میدان میں
اتاریں گے۔