لالہ موسیٰ کی خبریں 6/1/2014

اپنے شہر کی خدمت سیاست سے نہیں بلکہ تعلیم سے کریں گے،ملک رضوان انگلینڈ
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمدبٹ)اپنے شہر کی خدمت سیاست سے نہیں بلکہ تعلیم سے کریں گے۔ سیاست میں آنے کا کوئی خیال نہیں لیکن ضرورت پڑنے پر پیچھے نہیں رہیں گے شہری سیاست کا کوئی میعار نہی بہت کم تعلیم یافتہ لوگ آگے آ رہے ہیں اور جو لوگ سیاست میں آئے ہیں ان میں اکثر کو کونسلرز کے فرائض کا ہی نہیں پتہ ،چند خاندانوں نے عوام کو زہنی مفلوج بنا دیا ہے۔ عوام کو سیاست کھیل لگنے لگی ہے تمام شہر سے جو لوگ کونسلرز کے امیدوار ہیں انکا کوئی منشور نہیں اس بد نظمی نے شہری کاروبار مفلوج کر دیا ہے۔ لوگ شہری کرائم سے نہایت تنگ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ملک رضوان (انگلینڈ) نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حافظ عمران تعلیم یافتہ شخصیت ہیں جن سے اہل محلہ کو فائدہ ہو سکتہ ہے ایسے نوجوان اور کاروباری لوگوں کو آگے آ کر خدمت کرنی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

الیکشن جب بھی ہوں انشاء اللہ دوستوں بھائیوں کی مدد سے ضرور کامیابی حاصل کریں گے،چوہدری صوفی محمد فاضل آف پوھلہ
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ)امیدوار برائے وائس چیئر مین یو سی حاجی چک چوہدری صوفی محمد فاضل آف پوھلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن جب بھی ہوں انشاء اللہ دوستوں بھائیوں کی مدد سے ضرور کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ جب بھی الیکشن ہوئے ہماراپینل الیکشن میں موجودہوگا،ہم خدمت خلق کا جذبہ لے کرمیدان میں آئے ہیں ،اللہ کی ذات کے کرم اور حلقہ کے عوام کی دعائوں سے کامیابی ملی تو خدمت اور تعمیروترقی کی نئی مثال رقم کریں گے بلکہ علاقہ میں تعمیروترقی وخوشحالی کے نئے دورکاآغازہوگا، عوام سے تعلق بہت مضبوط ہے جو کبھی نہ ٹوٹے گا ،اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے عوامی خدمت میں کوئی کمی نہ آئے گی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حضرت پیر مستوار قلندر دامت برکاتہم العالیہ آج بروز منگل لالہ موسیٰ کا دورہ کریں گے
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمدبٹ)حضرت پیر مستوار قلندر دامت برکاتہم العالیہ آج بروز منگل لالہ موسیٰ کا دورہ کریں گے دس بجے محفل محمدیہ ٫ۖ بمقام محلہ سیدا گول لالہ موسیٰ میں خصوصی خطاب کریں گے خلیفہ نائب قلندر محمدیونس صدیقی آستانہ عالیہ قادریہ،قلندریہ،مخدومیہ پیرو شاہ تحصیل و ضلع گجرات ،ملک محمد شفیق و دیگر مریدین ان کا فقید المثال خطاب کریں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر اپنے خاوند کو بیداری سے قتل کر دیا
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمدبٹ)بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر اپنے خاوند کو بیداری سے قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ گلیانہ کے گائوں چک بختاور میں خالدہ بی بی نے مبینہ طور پر اپنے آشنا سے مل کر محمدریاض کو کلہاڑیوں کے پے درپے وار کر کے قتل کر دیا اور نعش گھر سے باہر پھینک دی اہل دیہہ کی اطلاع پر پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں پہنچا دیا اور شبہ کی بنیاد پر مقتول کی اہلیہ خالدہ بی بی اور ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جائیداد کے تنازعہ پر بھائی نے سگے بھائی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمدبٹ)جائیداد کے تنازعہ پر بھائی نے سگے بھائی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں واقع محلہ لال مسجد سے محلہ گلی پٹواریوں والی میں عمران نامی شخص نے پراپرٹی کے تنازعہ پر گذشتہ رات فائرنگ کر اپنے حقیقی بھائی نعیم ریاض کو شدید زخمی کر دیا، مضروب کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ، بعد ازاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات اور ذرائع کے مطابق اسکی تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور کے ہسپتال میں لے جایا جا رہا ہے سٹی پولیس نے مضروب کے بہنوئی محمد زمان کی رپورٹ پر عمران سمیت تین کس افراد کے خلاف اقدام قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے،ذرائع کے مطابق آٹھ ماہ قبل پنچائیت نے متنازعہ پراپرٹی کا فیصلہ سنادیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوتھ فیسٹیول کے تحصیل کھاریاں کے اردو مباحثہ میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول لالہ موسیٰ کے طالب علم اسامہ فاروقی کی پہلی پوزیشن
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمدبٹ)یوتھ فیسٹیول کے تحصیل کھاریاں کے اردو مباحثہ میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول لالہ موسیٰ کے طالب علم اسامہ فاروقی کی پہلی پوزیشن،گورنمنٹ ہائی سکول کھاریاں میں تحصیل بھر کے پرائیویٹ اور سرکاری ہائی سکولوں کے درمیان منعقدہ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے مقابلہ اردو مباحثہ تقرری میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول لالہ موسیٰ کے طالب علم اسامہ فاروقی نے تحصیل سطح پر پہلی پنجن سکول کے صبیح الحسن نے دوسری دار ارقم سکول کے ظہیر الدین نے تیسری پوزیشن حاصل کی انگلش مباحثہ میں ہائر سکینڈری سکول باگڑیانوالہ کے سعد اللہ نے پہلی،ہائی سکول،بہورچھ کے محمد ضرغام نے دوسری گورنمنٹ ہائی سکول کھاریاں کے یاسر احمدنے تیسری پوزیشن حاصل کی انگلش مضمون نویسی میں ایجوکیٹرز لالہ موسیٰ کے کامران عظمت نے پہلی گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول لالہ موسیٰ کے عمیر حسن نے دوسری اور محمد زین نعیم گورنمنٹ ہائی سکول پنجن کسانہ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ مقابلہ مضمون نویسی اردومیں باگڑیاں سکول کے عاقب شبیر نے پہلی،شیراز،ہائی سکول جھنڈانوالہ نے دوسری جبکہ عمر حیات ہائی سکول ڈنگہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جامعہ صدیقیہ نور القرآن رجسٹرڈ پرانا لالہ موسیٰ کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل حسن قرآت بسلسلہ محفل میلاد مصطفیۖ آج منعقد ہو گی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)جامعہ صدیقیہ نور القرآن رجسٹرڈ پرانا لالہ موسیٰ کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل حسن قرآت بسلسلہ محفل میلاد مصطفیۖ آج منعقد ہو گی،سات جنوری بروز منگل بعد نماز عشاء جامعہ صدیقیہ نور القرآن پرانا لالہ موسیٰ جس کی صدارت صاحبزادہ پیر سید علی سجاد حیدر شاہ آستانہ عالیہ کیلیانوالہ شریف زیر سرپرستی استاذ الحفاظ قاری محمد عبدالعزی نقشبندی ناظم اعلیٰ جامعہ صدیقیہ نورالقرآن لالہ موسیٰ ملک پاکستان کے قراء حضرات قرآن مجید کی تلاوت فرمائیں گے،قراء حضرات زینت القراء قاری خادم بلال مجددی گوجرانوالہ،فخر القراء قاری محمد عثمان الحق جلالی گوجرانوالہ،زینت القراء قاری محمد سعید ارشد،وزیر آباد،فخر القراء قاری ناصر محمود ساقی مراڑیاں شریف گجرات،فخر القراء قاری سیف الرحمن نقشبندی لالہ موسیٰ،زینت القراء قاری محمد عطاء اللہ کیلانی لالہ موسیٰ،قاری محمد زبیرکیلانی آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف ،قاری محمد عرفان چشتی تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کریں گے تمام عاشقان مصطفی سے اپیل ہے محفل میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راہنما مسلم لیگ ن و ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ مظہر علی خان کی قیادت میں وفد کی سابق ضلعی نائب ناظم سید نور الحسن شاہ سے خصوصی ملاقات
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)راہنما مسلم لیگ ن و ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ مظہر علی خان کی قیادت میں وفد کی سابق ضلعی نائب ناظم سید نور الحسن شاہ سے خصوصی ملاقات،اس موقعہ پر وفد نے سید نور الحن شاہ سے انکی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی وفد میں سابق ایم پی اے نوابزادہ مظفر علی خان،نوابزادہ طاہر الملک شامل تھے،جبکہ اس موقعہ پر سابق نائب ناظم سید علی رضا عرف رضی شاہ ،محمد نعیم بٹ اسلام پورہ،غلام رسول شارق ایڈووکیٹ،مرزا بابر علی شمس،عباس ناروالی ،سید مٹھو شاہ بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انتظامیہ کی ڈھیل ملتے ہی تجاوزات مافیا کامین بازارمیں راج،بازار سکڑناشروع ہو گئے
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمدبٹ)انتظامیہ کی ڈھیل ملتے ہی تجاوزات مافیا کامین بازارمیں راج،بازار سکڑناشروع ہو گئے،عوام کا گزرنا محال ہو کر رہ گیا،اس سلسلہ میں بتایا جاتا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں انتظامیہ کی نرمی کے بعد مین بازار لالہ موسیٰ میں تجاوزات کی بھر مار ہو گئی،بازار پھر سے سکڑنا شروع ہو گیا،خصوصاً سکولوں کالجوں میں چھٹی کے اوقات میں ریڑھیاں بھی بازارمیں داخل ہو جاتی ہیں جس سے طالبات کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحصیل گجرات،تحصیل کھاریاں کی ٹیموں کے درمیان عظیم الشان طمانچے دار کبڈی میچ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے گرائونڈ میں منعقد ہوگا
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمدبٹ)تحصیل گجرات،تحصیل کھاریاں کی ٹیموں کے درمیان عظیم الشان طمانچے دار کبڈی میچ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے گرائونڈ میں منعقد ہوگا،میچ دس جنوری بروز جمعہ دن دو بجے منعقد ہو گا،صدارت چوہدری ساجد احمد میانہ چک ڈی آئی جی،ایم دی الخلیل پیٹرولیم شیخ خالد محمود،راہنما مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد آصف کریں گے،مہمان خصوصی سیٹھ محمد رفیق،ندیم انجم بٹ امیدوار کونسلر وارڈ نمبر6،مہر محمد اسحاق جنرل سیکرٹری سبزی منڈی،مہر مبین علی آرائیں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی،مہر سجاد فضل حسین،ٹھیکیدار محمد ارشد ہونگے،صدر کبڈی ایسوسی ایشن محمدبلال احمدبٹ جنرل سیکرٹری ظفر مغل کی قیادت میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جشن عید میلاد النبیۖ انتہائی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمدبٹ)جشن عید میلاد النبیۖ انتہائی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منایا جائے گا،قاری محمد ساجد نوری پریس سیکرٹری مرکزی جماعت اہل سنت لالہ موسیٰ نے کہا کہ مرکزی جماعت اہل سنت لالہ موسیٰ کے زیر اہتمام میلاد مصطفیۖ کی محفل شہر بھر میں جاری و ساری ہیں،شہر بھر کے علماء اکرام اور عوام اہل سنت محفلوں میں بھر پور شرکت کر رہی ہیں،علماء کرام اپنے بیان سے ذکر مصطفیۖ سے لوگوں کے دلوں کو منور کر رہے ہیں،مرکزی جماعت اہلسنت لالہ موسیٰ کے زیر اہتمام 12ربیع الاول کے جلوس کی تیاریوں کے سلسلہ میں موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے،موٹر سائیکل ریلی 11جنوری بروز ہفتہ دن دس بجے جنرل بس اسٹینڈ جی ٹی روڈ شروع سے ہوکر دربار مولانا غلام قادر اشرفی رحمت اللہ علیہ سے المتین میرج ہال سے قصبہ روڈ سے داخل ہو گا سیالوی چوک سے ہوتا ہوا مین بازار سے گزر کر میلاد مصطفیۖ چوک جی ٹی روڈ پر اختتام پذیر ہوگا،جس میں مرکزی جماعت سنت لالہ موسیٰ کے قائدین خصوصی خطاب فرمائیں گے،قاری محمد اجد نوری پریس سیکرٹری جماعت اہل سنت لالہ موسیٰ نے کہا ہے کہ تمام عاشقا ن رسولۖ سے اپیل کی جاتی ہے کہ جوق در جوق شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حاجی عبدالعزیز انصاری مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کا اہتمام مرکزی جامع مسجد لالہ موسیٰ میں کیا گیا
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمدبٹ)سابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلدیہ لالہ موسیٰ حاجی بائو غیاث انصاری،نائب صدر ڈسٹرکٹ کریانہ ایسوسی ایشن حاجی محمد ریاض انصاری کے والد محترم حاجی عبدالعزیز انصاری مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کا اہتمام مرکزی جامع مسجد لالہ موسیٰ میں کیا گیا قرآن خوانی،نعت خوانی کے بعد متاز مذہبی سکالر پروفیسر محمد علی طاہر نے موت و حیات اور ایصال ثواب کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا،سجادہ نشین خانقاہ اشرافیہ صاحبزادہ ضیاء الحسن اشرفی نے دعا کرائی،اختتامی دعا میں چوہدری ظہیر اصغر کائرہ،سابق تحصیل ناظم ڈاکٹر جاوید احمد ریاض،ضلعی راہنما تحریک انصاف نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ،شیخ حفیظ اللہ صدیقی،چیف ایڈیٹر ڈیلی جلا وطن ڈاٹ کام محمد بلال احمدبٹ،خالد مجید بٹ،شیخ قمر الزمان،حاجی قائم الدین انصاری،حاجی عبدالستار انصاری،خالد جاویدڈار،حاجی محمد عارف سہنہ،حاجی اختر علی برنالہ،حاجی محمد ارشد النور،حاجی تاج نسیم،سید علی رضوان شاہ،طارق منہاس،چوہدری عبدالحق سیکرٹری،عبداللطیف سیٹھی،سید عباس شاہ دھامہ سمیت سینکڑوں افراد شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ظفر اقبال ہیلوی کی والدہ ماجدہ کی ختم قل کی دعائیہ تقریبہ جامع غوثیہ مسجد اسلام پورہ میں ہوئی
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت ، سادات برادران کے دیرینہ ساتھی ظفر اقبال ہیلوی کی والدہ ماجدہ جو گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں تھیں ، مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل کی دعائیہ تقریب جامع غوثیہ مسجد اسلام پورہ لالہ موسیٰ میں منعقد ہوئی ، جس میں نامور علماء اکرام اور ثناء خوان مصطفی نے شرکت کی جنہوں نے حمد باری تعالیٰ کے بعد آقائے دو جہاں کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کئے اور علماء اکرام نے فلسفہ موت و حیات پر ایمان افروز خطاب کیا ۔ ختم قل میں علاقہ بھر سے سیاسی ، سماجی ، کاروباری ، مذہبی شخصیات نے شرکت کی جن میں سید علی رضا شاہ ،چوہدری خادم حسین انگلینڈ، سید مدد علی شاہ آف کلیوال سیداں ، مہر غفار احمد چیف ایڈیٹر مامور وطن ، محمد افضل ایم ڈی العدیل ٹریولز ، حاجی مظہر حسین مغل ، چوہدری عمیر ، کاشف عرف کاشی ، اعتزاز رسول چوہدری ، رفیق بھٹی ، سید قمر عباس شاہ ، کامران جنجوعہ ، حافظ فیصل نقشبندی ، آغا خالد فاروق، نعیم بٹ ، چوہدری ظفر کملہ ، میاں عتیق الرحمن چیمبر آف کامرس ، صحافی عبدالحمیدمغل ، چوہدری عمیر احمد نمایاں تھے سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

العدیل ٹریولز لالہ موسیٰ میں ٹریولنگ انڈسٹری میں سب سے سبقت لے گیا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمدبٹ ) العدیل ٹریولز لالہ موسیٰ میں ٹریولنگ انڈسٹری میں سب سے سبقت لے گیا ، عوام کو دی جانے والی اعلیٰ اور معیاری سہولیات ، سستی ترین ٹکٹیں ، بر وقت کنفرمیشن ، حج و عمر ہ کیلئے سپیشل پیکیجز نے عوامی مقبولیت میں بے تحاشا اضافہ کر دیا ۔ اس سلسلہ میں العدیل ٹریولز لالہ موسیٰ کے ایم ڈی محمد افضل نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی پذیرائی اور مقبولیت ہی ہمارے ادارے کی کامیابی ہے ، ہم نے اپنے صارفین کو ہمیشہ بارعایت اور معیاری سہولیات فراہم کی ہیں جس سے وہ اپنا سفر آسان اور آرام دہ بنا سکیں ، انشاء اللہ ٹریولنگ انڈسٹری میں عوامی سہولیات کیلئے اپنی بہتر سے بہتر کاوشیں جاری رکھیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ظفر اقبال ہیلوی کی والدہ ماجدہ کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا چوتھے روز بھی تانتا بندھا رہا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت ، سادات برادران کے دیرینہ ساتھی ظفر اقبال ہیلوی کی والدہ ماجدہ کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا چوتھے روز بھی تانتا بندھا رہا، معززین علاقہ نے ظفر اقبال ہیلوی سے انکی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور فاتحہ خوانی کی، اظہار افسوس کرنے والوں میں میں علاقہ بھر سے سیاسی ، سماجی ، کاروباری ، مذہبی شخصیات نے شرکت کی جن میں سید علی رضا شاہ ،چوہدری خادم حسین انگلینڈ، سید مدد علی شاہ آف کلیوال سیداں ، مہر غفار احمد چیف ایڈیٹر مامور وطن ، محمد افضل ایم ڈی العدیل ٹریولز ، حاجی مظہر حسین مغل ، چوہدری عمیر ، کاشف عرف کاشی ، اعتزاز رسول چوہدری ، رفیق بھٹی ، سید قمر عباس شاہ ، کامران جنجوعہ ، حافظ فیصل نقشبندی ، آغا خالد فاروق، نعیم بٹ ، چوہدری ظفر کملہ ، میاں عتیق الرحمن چیمبر آف کامرس ، صحافی عبدالحمیدمغل ، چوہدری عمیر احمد نمایاں تھے سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔