لالہ موسیٰ کی خبریں 7/11/2013

اے سی کھاریاں مظہر اقبال کا دورہ لالہ موسیٰ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)اے سی کھاریاں مظہر اقبال کا دورہ لالہ موسیٰ،اے سی کھاریاں نے لالہ موسیٰ کے دورہ کے دوران ریلوے روڈ،مین بازار،جی ٹی روڈ،پکی گلی،عید گاہ روڈ،امام بارگاہ،علی مسجد کا دورہ کیا اور عاشورہ محر م الحرام کے انتظامات کا جائزہ لیا،انہوںنے جلوس کے روٹوں پر تجاوات کے خاتمہ،سٹریٹ لائٹ ،پیج واک،و صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں،اے سی کھاریاں نے شیعہ علماء کونسل تحصیل کھاریاں کے سرپرست علامہ سید حسنین کاظمی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور عاشورہ محرم کے حوالہ سے انکی تجاویز سنیں،اے سی کھاریاں نے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر دو پھل فروشوں کے چالان بھی کئے،اے سی کھاریاں نے سول ہسپتال،میٹرنٹی ہسپتال،ویلج ایڈ ہسپتال اور ٹراما سنٹر کا دورہ بھی کیا اور چاروں ہسپتالوں میں عملہ کی حاضری اور دیگر معاملات چیک کئے اے سی مظہر اقبال کے ہمراہ سی او بلدیہ لالہ موسیٰ شیخ وجاہت صدیقی سب انجینئر راناشفقت اللہ ،ظفر اقبال بٹ و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محلہ اعظم نگر لالہ موسیٰ کا55سالہ شخص ماسٹر غلام مصطفی ولد سلطان احمد جس کا ذہنی توازن درست نہیں دو یوم سے لاپتہ ہے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)محلہ اعظم نگر لالہ موسیٰ کا55سالہ شخص ماسٹر غلام مصطفی ولد سلطان احمد جس کا ذہنی توازن درست نہیں دو یوم سے لاپتہ ہے،لاپتہ شخص ماسٹر غلام مصطفی کی اہلیہ صفیہ بانو،ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول اسلام پورہ نے اپیل کی ہے کہ جس کسی کو انکے بارے میں علم ہو یا کہیں دیکھے گئے ہیں تو موبائل 0333-4606394پر اطلاع دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے محلہ رحمت پورہ کے رہائشی ماجد علی ولد ظفر اقبال کو گرفتار کر کے 115گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے محلہ رحمت پورہ کے رہائشی ماجد علی ولد ظفر اقبال کو گرفتار کر کے 115گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے،پولیس مصروف تفتیش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یکم محرم الحرام کو یوم شہادت عمر فاروق کے موقع پر ریلی نکالنے،روڈ بلاک اور امن و امان میں خلل ڈالنے پر نامزد قائدین اور250/200نامعلوم ملزمان کے خلاف ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ اعجا ز احمد بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)یکم محرم الحرام کو یوم شہادت عمر فاروق کے موقع پر ریلی نکالنے،روڈ بلاک اور امن و امان میں خلل ڈالنے پر نامزد قائدین اور250/200نامعلوم ملزمان کے خلاف ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ اعجا ز احمد بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج،تھانہ سٹی کی ایف آئی آر نمبر355مورخہ چھ نومبر کے مطابق ایس ایچ او نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم کے ضلع گجرات کے صدر مولوی نثار احمد فاروق سکنہ تھون سرائے عالمگیر ،فخر علی ولد اختر علی کریم پورہ،خرم شہزاد ولد صدیق سیدا گول،محمد بلال ولد انور اعجاز محلہ قصبہ،مولوی محمد وسیم اور مولوی اسد نے مسلح اسلحہ آتشیں و نڈے بمعہ کالعدم تنظیم کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے،جی ٹی روڈ بلاک کر دی،مخالف فرقہ کے خلاف نعرہ باز ی کی اور ان کے جھنڈون کونقصان پہنچایا جبکہ مولوی نثار احمد نے زبان بندی کے باوجود تقریر کی اور دھمکی دی کہ اسکے خلاف اگر کاروائی ہوئی تو شدید ردعمل ہو گا،تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے مقدمہ درج کر کے کارائی شروع کر دی ہے،ایف آئی آر زیر دفعہ16mpo،506-b/295A،188/298،148/149،353/186درج کی گئی ہے۔