لالہ موسی کی خبریں 7/2/2014

معروف روحانی شخصیت پیر سید لال حسین شاہ گیلانی کا 30 واں سالانہ عرس آج باہر وال میں ہو گا
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ( معروف روحانی شخصیت پیر سید لال حسین شاہ گیلانی کا 30 واں سالانہ عرس آج باہر وال میں ہو گا عرس کی تقریبات زیر نگرانی پیر سید سعید الحسن شاہ گیلانی قادری گدی نشین آستانہ عالیہ نڑالی گجر خاں ہونگی عرس کا آغاز آج صبح نو بجے قرآن خوانی سے ہوگا دس بجے چادر پوشی گیارہ بجے محفل پاک میں ممتاز علماء خطاب فرمائیں گے اور پھر محفل سماء ہو گی اور آخر میں لنگر تقسیم ہوگا عرس کی تقریبات کا انعقاد مرزا محمد اکرام جرال آف باہروال کی رہائش گاہ پر ہوگا انتظامیہ میں مرزا غلام رسول, مرزا علی شان, مرزا ختر رسول قاری نعیم عباس شاکر،سید حسن شاہ و دیگی شامل ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حلقہ کی عوام کیا ہوا ہر وعدہ پورا ہوگا ، چوہدری جعفر اقبال لالہ موسیٰ شہر کو اپنا گھر سمجھتے ہیں،غضنفر اقبال بھٹی
لالہ موسیٰ (محمدبلال احمد بٹ) حلقہ کی عوام کیا ہوا ہر وعدہ پورا ہوگا ، چوہدری جعفر اقبال لالہ موسیٰ شہر کو اپنا گھر سمجھتے ہیں ، یہاں کے لوگوں سے ہمارا محبت کا رشتہ ہے جسے کسی صورت فراموش نہیں کر سکتے ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی سیکریٹری پارلیمانی امور چوہدری جعفر اقبال کے جنر ل سیکریٹری غضنفر اقبال بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے قائدین چوہدری جعفر اقبال MNAاور چوہدری اشرف دیونہ MPA کی قیادت میں حلقہ کو تعمیر و ترقی ، تعلیم و صحت کے حوالے سے مثالی حلقہ بنا دیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

امن آٹوز لالہ موسیٰ کے ایم ڈی رضا احمد ڈار کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پرصحافیوں کی مبارکباد
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) امن آٹوز لالہ موسیٰ کے ایم ڈی رضا احمد ڈار کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پرصحافیوں کی مبارکباد۔ انہوں نے رضا احمد ڈار کو بیت اللہ شریف حاضری اور روضہ رسول کی زیارت پر مبارکباد دی ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حج و عمرہ کی سعادت کسی مسلمان کیلئے عید کی خوشیوں سے بھی بڑھ کر ہے ، ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں جس نے ہمارے بھائی کو اپنے گھر کی زیارت اور عمرہ کی سعادت نصیب فرمائی اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو یہ سعادت نصیب فرمائے ، آمین ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کشمیری عوام کے دل پاکستانی عوام کیساتھ دھڑکتے ہیں،چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) کشمیری عوام کے دل پاکستانی عوام کیساتھ دھڑکتے ہیں ، کشمیر پاکستان کا تھا ، پاکستان کا ہے اور پاکستان کا ہی بنے گا ۔ ا ن خیالات کا اظہار ممتاز ماہر قانون چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان سے الگ نہیں بلکہ پاکستان کا ہی حصہ ہے ، کشمیری عوام جانتے ہیں کہ ان کے لوگوں سے مخلص اور ان کیلئے درد دل رکھنے والی قوم صرف پاکستانی قوم ہے ، کشمیری قوم نے آزادی کی جدوجہد کیلئے جو قربانیاں دی ہیں ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریک انصاف حلقہ پی پی 112کے امور سر انجام دینے کے لئے چار رکنی کمیٹی کا اعلان
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) تحریک انصاف حلقہ پی پی 112کے امور سر انجام دینے کے لئے چار رکنی کمیٹی کا اعلان ،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ،میاں مبین افضل حیات،چوہدر ساجد یو سف اور چوہدری سجاد اصغرنے کام کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ گجرات میں زیر صدارت چوہدری محمد الیاس منعقدہواتھاجس میں تمام حلقہ جات میں تحریک انصاف کے امور سرانجام دینے کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل کی گئی۔حلقہ پی پی 112کیلئے چار رکنی کیمٹی تشکیل دی گئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی راہنما و سابق امیدوار حلقہ پی پی 112نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ،سابق امیدوار حلقہ این اے 106میاں مبین افضل حیات،سابق امیدوار حلقہ پی پی 112چوہدری ساجد یوسف اورسابق امیدوار حلقہ پی پی 112 چوہدری سجاد اصغر شامل ہیں۔ضلعی قیادت کی ہدایات پر حلقہ پی پی 112میں کام کا با قاعدہ آغاز کرتے ہوئے چار رکنی کمیٹی نے باہمی مشاورت سے حلقہ پی پی 112میں کام کرنے کے حوالے سے حلقہ کی پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی جس میں لالہ موسیٰ کے صدر سہیل نواز خان،کوآرڈینیٹرحاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ،چوہدری امانت علی آف خواص پور ،طاہر رفیق بٹ آف شاہ سر مست،سید حسن رضا شاہ گیلانی کلیوال سیدان،چوہدری محمد اصغربدو کالس،محمد شفیق لالہ موسیٰ،سید ندیم عباس شاہ لالہ موسیٰ،محمد شہباز،جنید رزاق آف ٹھیکریاں،محمد عاقب آف کملہ،شیخ شفاعت علی لالہ موسیٰ،قاری عمر درازمہر عدنان منیر بھدر اور غلام عباس بھٹہ کو شامل کیا گیا۔حلقہ پی پی 112کے ممبران پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس عنقریب بلایا جائے گا اور حلقہ میں کام کرنے کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی لالہ موسیٰ کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک ریلی نکالی گئی
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ ) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی لالہ موسیٰ کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک ریلی نکالی گئی جس میں انجمن طلباء اسلام ،اہل تشیع اور کرسچن پادری سمیت مختلف مکتبہ فکر کے افراد شامل تھے نے بینر اور جھنڈے تھام رکھے تھے نے صبح دس بجے گورنمنٹ ماڈ ل ہائی سکول لالہ موسیٰ سے شروع ہو کر فلک شگاف نعرے بازی کرتے ہوئے مین بازار سے ہوتے ہوئے میلاد چوک(مین بازار کے سامنے) آکر مقررین نے شعلہ بیان خطاب کئے اور کشمیری بھائیوں کی اخلاقی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ وہ کشمیر کی آزادی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ریلی کے اختتام پر کشمیر کی آزادی،شہداء ملک کی سلامتی کی لئے اجتماعی دعا کی بعد ازاں ریلی کے شرکاء پر امن طور پر منتشر ہو گئے،ایک مذہبی تنظیم نے موٹر سائیکل ریلی بھی نکالی گئی یونین آ ف جرنلسٹس لالہ موسیٰ کے منعقدہ اجلاس میں بھی اظہار خیال کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر زور دیا گیا۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرنے والوں میں جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیر،ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ، ،پی ٹی آئی کے ضلعی راہنما شیخ نوازش علی ایڈووکیٹ، مولانا حسنین کاظمی، پادری ہارون اجمل،جماعت اسلامی کے محمد احسان اللہ بٹ،حافظ محمد اے ٹی آئی کے اقبال سیالوی و دیگر مقررین شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھرے بازار میںاندھا دھند فائرنگ دوکاندار ،سیل مین اور مبینہ حملہ آور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) بھرے بازار میںاندھا دھند فائرنگ دوکاندار ،سیل مین اور مبینہ حملہ آور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے اس سلسلہ مین ملنے والی تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں واقع مین بازار گلی نلکے والی میں مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں شاپ کا مالک 30سالہ شیروز خان و لد ندیم خان محلہ قصاباں ، علی عمران اور اسرار شاہ سکنہ قاضیاںگولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے جنھیں طبی امداد کے لئے ٹراما سینٹر لالہ موسیٰ پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے سٹی پولیس مصروف تفتیش ہے تا حال مقدمہ درج نہیں ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حساس ادارہ کے ملازم سے موبائل وغیر ہ چھیننے کے الزام میں صدر پولیس نے چار مبینہ ڈاکو گرفتار کر لئے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ ) حساس ادارہ کے ملازم سے موبائل وغیر ہ چھیننے کے الزام میں صدر پولیس نے چار مبینہ ڈاکو گرفتار کر لئے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او نے چھاپہ مار کر چار افراد کو حساس ادارے کے ملازم قاسم سے دوران سفر وہند کے قریب موبائل وغیرہ چھیننے کے الزام میں گاکھڑی اور وہند کے رہائشی سمیت چار افراد گرفتار کر لیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کمانڈر عبدالرحمن سلیمی شہری ورکر اتحاد لالہ موسیٰ کی صدارت سے مستعفی ہو گئے
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) کمانڈر عبدالرحمن سلیمی شہری ورکر اتحاد لالہ موسیٰ کی صدارت سے مستعفی ہو گئے ۔ ذاتی مصروفیات بڑھ گئی ہیں ، تنظیم کو وقت نہیں دے سکتا ، بنیادی رکنیت بھی چھوڑ دی ہے اب شہری ورکر اتحاد سے کوئی تعلق نہیں ۔ یہ بات معروف سیاسی سماجی شخصیت کمانڈر عبدالرحمن سلیمی نے صحافیوں سے ملاقات میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی الیکشن کرنے میں سنجیدہ نہیں کاروبار پر توجہ دوں تو تنظیمی معاملات پر توجہ نہیں دے سکتا اس لئے شہری ورکر اتحاد کی صدارت اور بنیادی رکنیت چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس موقعہ پر ن لیگی کارکن مرزا عابد بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صحافیوں اور امن پسند شہریوں کے تعاون سے پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ علاقائی امن اور تحفظ کو یقینی بنانے کا عزم رکھتی،ملک عامر محمود
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ ) صحافیوں اور امن پسند شہریوں کے تعاون سے پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ علاقائی امن اور تحفظ کو یقینی بنانے کا عزم رکھتی ۔ صحافی اور پولیس ملکر کام کریں تو بہتر نتائج سامنے آئیں گے ، صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں ، جرائم کی نشاندہی کریں تو پولیس کیلئے جرائم پیشہ عناصر کو قابو کرنا آسان ہو جاتا ہے ۔ یہ بات SHO تھانہ سٹی لالہ موسیٰ ملک عامر محمود انسپکٹر نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے ہم اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی مصلحت کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے اور شہریوں کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ہر کیس کی تفتیش میرٹ کے مطابق ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایم ڈی الخلیل پٹرولیم شیخ خالد محمود کی دختر نیک اختر کی تقریب رخصتی 15 فروری شام سکائی ویز ریسٹورنٹ پر منعقد ہوگی
لالہ موسیٰ (محمدبلال احمد بٹ ) ایم ڈی الخلیل پٹرولیم شیخ خالد محمود کی دختر نیک اختر کی تقریب رخصتی 15 فروری شام سکائی ویز ریسٹورنٹ پر منعقد ہوگی ۔ مہمانوں کا استقبال ایدھی آف لالہ موسیٰ الحاج شیخ عبدالخلیل اور انکے صاحبزادگان شیخ ساجد محمود ، شیخ ناصر محمود ، شیخ طارق محمود ، شیخ خالد محمود اور دیگر فیملی ممبر کریں گے ۔ شیخ خالد محمود کی جانب سے اہم سیاسی ، سماجی ، کاروباری و مذہبی شخصیات سمیت لالہ موسیٰ ، گجرات ، کھاریاں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی بڑی تعداد کو دعوتی کارڈ بجھوا دئیے گئے ہیں ۔ رخصتی تقریب میں علاقہ بھر سے معززین کی کثیر تعداد کی شرکت متوقع ہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ الحاج شیخ عبدالخلیل کے خاندان میں جب بھی کسی بچے یا بچی کی شادی ہوتی ہے اس میں صحافی برادری کی عزت افزائی خصوصاً کی جاتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گذشتہ روز لالہ موسیٰ میں مذہبی ،سیاسی اور سماجی تنظیموں کی مشترکہ ریلی نکالی گئی
لالہ موسیٰ(محمدبلال احمد بٹ ) کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گذشتہ روز لالہ موسیٰ میں مذہبی ،سیاسی اور سماجی تنظیموں کی مشترکہ ریلی نکالی گئی۔ریلی کا آغاز ماڈل ہائی سکول لالہ موسیٰ سے ہواجو کہ میں بازار چوک جی ٹی روڈ پر احتتام پذیر ہوئی۔یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نکالی گئی مشترکہ ریلی کی قیادت پاکستان تحریک انصاف،جماعت اسلامی ،مسلم لیگ ن،شیعہ علما کونسل،انجمن تاجران اور دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے کی ۔جن میں پاکستان تحریک انصاف کے راہنما و سابق جنرل سیکرٹری ضلع گجرات نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ ،میر جماعت اسلامی ضلع گجرات ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ،شیعہ علما ء کونسل تحصیل کھاریاں کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید حسین کاظمی،مسیحی راہنما پادری ہارون اجمل،،امیر جماعت اسلامی لالہ موسیٰ احسان اللہ بٹ،پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما ڈاکٹر یونس فہیم رائو،ممتاز سیاسی و سماجی راہنما چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ،سابق صوبائی صدر انجمن طلبا ء اسلام حافظ محمد اقبال سیالوی،راہنما پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ غلام عباس بھٹہ،امیدوار برائے جنر کونسلر حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ،امیدوارچیئرمین یو سی علی چک چوہدری محمد احسن،صدر تحریک انصاف یو سی علی چک چوہدری محمد اصغر کالس،فنانس سیکرٹری پریس کلب لالہ موسیٰ سید اظہر محمود شاہ،صدر انجمن کشمیریاں لالہ موسیٰ مولوی سجاد احمد بٹ،سابق امیر جماعت اسلامی سید طفیل حسین شاہ سمیت سینکڑوں سیاسی و سماجی کاروباری شخصیات نے ریلی میں شرکت کی اور کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی راہنما پاکستان تحریک انصاف نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 23سال سے یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے مگر حکمرانوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے مسئل کشمیر کا پائیدار حل نہیں نکل سکا۔لالہ موسیٰ کی سیاسی سماجی جماعتیں و انجمن تاجران لالہ موسیٰ مبارکباد کی مستحق ہیں جنوں نے اس مسئلے کو اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر سید احسان اللہ شاہ نے کہا کشمیر پاکستا ن کی شہ رگ ہے اس کو کوئی بھی پاکستان سے جدا نہیں کر سکتا۔کشمیر کی آزادی کے لئے پاکستانی عوام نے بھی بے شمار قربانیاں دی ہیں اور لالہ موسیٰ شہر سمیت دیگرشہروں کے نوجوانوں کا خون بھی اس میں شامل ہے اور یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔شیعہ علما کونسل کے راہنما علامہ سید حسنین کاظمی نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ اگر خون بہانہ ہے تو کشمیر کی آزادی کے لئے بہایا جائے ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔امیر جماعت اسلامی لالہ موسیٰ احسان اللہ بٹ نے کہا کہ کشمیر قوم 65سالوں سے جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہے مگر عالمی برادری اس طرف توجہ نہیں دے رہی۔مسلم لیگ ن کے راہنما ڈاکٹر یونس فہیم نے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ادھورے پاکستان کی تکمیل کیلئے پوری قوم متحد ہو جائے تو کشمیر کا مسئلہ جلد حل ہو سکتا ہے۔ریلی سے چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ،ہارون اجمل پادری،حافظ محمد اقبال سیالوی،خورشید احمد ندیم اور مولوی سجاد بٹ نے بھی خطاب کیا ریلی کا اختتام دعا سے کیا گیا اختتامی دعا سید طفیل حسین شاہ نے کرائی۔