لالہ موسیٰ (جی پی آئی) تھانہ صدر کی حدود میں واقع موضع خواص پور میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، تین افراد شدید زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق موضع خواصپور میں معمولی تلخ کلامی پر مہر برادری کے دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا، جس کے نتیجہ میں عمیر ولد مظہر ،ثاقب اور منظور بی بی شدید زخمی ہو گئی، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ٹراماسنٹر لے جایا گیا، جہاں پر منظور بی بی کو سیریس حالت کے پیش نظر عزیزبھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیاگیا، پولیس تھانہ صدر مصروف تفتیش ہے۔ ۔۔۔۔ لالہ موسیٰ(جی پی آئی)تحریک تحفظ اسلام پاکستان کا ایک اور عظیم کارنامہ، فتح پور میں کافی عرصہ سے قادیانیوں اور مسلمانوں کے درمیان قبرستان کی علیحدگی کا مسئلہ چل رہاتھا، گزشتہ روز صداقت نامی قادیانی مر گیا تو تحریک تحفظ اسلام پاکستان کی یونٹ لبیک یارسول اللہ کے عہدیداران وکارکنان اور عاشقانِ مصطفےٰ قبرستان میں جمع ہو گئے، اور اس مردود کی تدفین کو روک دیا، اور مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کا قبرستان الگ کیا جائے، جس پر تمام ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی اور مذاکرات کے بعد طے ہوا کہ شرعی طور پر اور آئینی طور پر قادیانی اپنی تدفین مسلمانوں کے قبرستان میں نہیں کر سکتے، لہٰذا وہ اپنا قبرستان الگ بنائیں، اور وہاںتدفین کریں، اس عظیم کارنامے پر قائدین تحریک غازی محمدثاقب شکیل جلالی امیر تحریک تحفظ اسلام پاکستان، اور جنرل سیکرٹری حافظ محمداصغر توحیدی ودیگر قائدین نے اپنی طرف سے تحریک تحفظ اسلام پاکستان لبیک یارسول اللہ یونٹ فتح پور کے تمام کارکنان وعہدیداران اور اہل اسلام کو مبارکباد دی اور خراج تحسین پیش کیا، اور اس کے ساتھ ساتھ تمام ضلعی انتظامیہ،SHO،DCO,اور DSP سمیت دیگر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مسلمانوں کا بھرپور ساتھ دیا۔ ۔۔۔ لالہ موسیٰ(جی پی آئی)فتح پور میں تحریک تحفظ اسلام پاکستان یونٹ لبیک یارسول اللہ کی کاوشوں سے قادیانیوں اور مسلمانوں کے قبرستان کے مسئلہ کو حل کروانے پر پوری یونٹ کومبارکباد پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار چوہدری فیصل اختر گجر نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر اور شرعی طور پر قادیانیوں کو کافر قرار دیاجاچکا ہے، اور قادیانی مسلمانوں کے قبرستان میں تدفین نہیں کر سکتے، موضع فتح پور میں کافی عرصہ تک قادیانی مسلمانوں کے قبرستان میں اپنے مردے دفن کررہے تھے، جس پر تحریک تحفظ اسلام پاکستان اور قادیانیوں میں کافی عرصہ سے تنازعہ چل رہاتھا، گزشتہ روز مرنے والے قادیانی کی تدفین کے موقع پر لبیک یارسول یونٹ کے عہدیداران وکارکنان نے جذبہ ایمانی سے سرشار ہو کر قادیانیوں کے سامنے ڈٹ گئے، جس پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، لبیک یارسول یونٹ فتح پور کے عہدیداران بشارت احمد بٹ، حافظ سرفراز مظہر،سید شمریز حسین شاہ، سید مبشر حسین شاہ، چوہدری کاشف محمود، عاصم محمود، وقار بانیاں، قمر زمان، محبوب ربانی ،اور طیب نصر حیدر شاہ سمیت تمام عاشقانِ رسول مبارکباد کے مستحق ہیں، جنہوں نے اس عظیم کارنامہ کو سرانجام دیا۔ ۔۔۔۔