لالہ موسیٰ:چیئر مین جوائنٹ ایکشن کمیٹی سکولز و کالج ضلع گجرات محمد انور بھٹی کی قیادت میں نمائندہ وفد نے ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر سے ملاقات کی
Posted on October 11, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسی : چیئر مین جوائنٹ ایکشن کمیٹی سکولز و کالج ضلع گجرات محمد انور بھٹی کی قیادت میں نمائندہ وفد نے ای ڈی او ایجوکیشن کاشف طاہر سے ملاقات کی، چیئر مین نے انہیں بطور ای ڈی او گجرات دوبارہ تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اور اپنے مطالبات سنیارٹی لسٹوں کی تیاری میں تاخیر،ان سروس پرموشن، ٹیچرز، پیکج جلد از جلد مکمل کرنے اے سی آر سیل کے قیام، ڈیٹھ کوٹہ میں بھرتی اور سکولوں میں کلا س فور اور خاکروبوں کی کمی پورا کرنے ریشنلائزیشن کے عمل میں نمائندگان سے مشاورت جیسے مطالبات پیش کئے۔
ای ڈی او نے تمام مطالبات کو فوری منظور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ پی ایس ٹی،ای ایس ٹی،ایس ایس ٹی کی سنیارٹی لسٹیں پندرہ دن کے اندر مکمل کر کے پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی،ای ایس ٹی سے ایس ایس ٹی ان سروس پرموشن اور ٹیچرز پیکج پر جلد کاروائی عمل میں لائی جائے،انہوں نے اے سی آر سیل کے قیام کا بھی حکم دیا، ڈیٹھ کوٹہ کے امتحان میں ناکام ہونے والے امیدواران دوبارہ،کمپیوٹر،ٹائپ رائٹر پر امتحان پاس کرنے کے بعد قواعد و ضوابط کے مطابق انہیں بھرتی کیا جائے ریشنلائزیشن کے عمل میں نمائندگان سے مشاورت کی جائے گی نیز ریشنلائزیشن کا عمل کا مکمل کرتے ہوئے سکولوں میں خاکروں اور کلاس فور کی تعیناتی کر دی جائیگی۔
نمائندگان تمام مطالبات کی منظوری پر ای ڈی او ایجوکیشن کا شکریہ ادا کیا اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اس موقعہ پر چوہدری اورنگزیب ڈپٹی ڈی ای او آغا عبداللہ یوسف، چوہدری منیر حسین ڈویثرنل صدر ایس ایس اے، چوہدری یاسین وڑائچ صدر ایس ایس اے گجرات، چوہدری اختر شاہد ساہی صدر ایس ای ایس گجرات،ریاض حیدر ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی یو، ساجد ندیم بٹ نائب صدر پی ٹی یو،چوہدری زاہدنعیم،طارق وڑائچ، ملک بشیر احمد، محمد انصر گوندل و دیگر موجود تھے۔