لالہ موسیٰ:نامعلوم مسلح ڈاکو قصبہ محلہ میں واقع نجی موبائل کمپنی کے ٹاور کے عملہ کو باندھ کر پچاس کے قریب بیٹریاں لے گئے

لالہ موسی : نامعلوم مسلح ڈاکو قصبہ محلہ میں واقع نجی موبائل کمپنی کے ٹاور کے عملہ کو باندھ کر پچاس کے قریب بیٹریاں لے گئے،بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ رات نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے محلہ قصبہ سرکلر روڈ پر واقع نجی موبائل فون کمپنی کے ٹاور پر موجود عملہ کو تشدد کر کے باندھ کر کمرے میں بند کر دیا اور ٹاور پر موجود پچاس کے قریب بیٹریاں لے کر فرار ہو گئے،سٹی پولیس لالہ موسیٰ کو مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دے دی گئی ہے۔