نئی دلی (جیوڈیسک) معروف بھارتی سیاست دان اور راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرشاد یادیو کو بھارتی پارلیمنٹ کی نشت سے باضابطہ طور پر نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لالو پرشاد کو لوک سبھا سے نااہل قرار دینے کے لیے باضابطہ کارروائی آج عمل میں آئی۔ لالو پرشاد ایک عشرے سے زائد بھارتی پارلیمنٹ کے رکن چلے آ رہے تھے۔
انھیں گزشتہ ماہ ریاست جھاڑ کھنڈ کی عدالت نے ”چارہ سکینڈل” میں ملوث ہونے پر 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ان پر 9 ارب روپے کی کرپشن کا الزام تھا جو بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی کی تحقیقات میں ثابت ہو گیا تھا۔