لالو پرساد یادیو جیل میں قیدیوں کو راج نیتی سکھائیں گے

Lalu

Lalu

جھاڑ کھنڈ (جیوڈیسک) بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادیو اب جیل میں قیدیوں کو راج نیتی سکھائیں گے۔ چھاسٹھ سالہ لالو پرساد یادیو ان دنوں ریاست جھاڑ کھنڈ کی رانچی جیل میں سرکاری مہمان بنے ہوے ہیں انھیں چارہ اسکینڈل میں جرم ثابت ہونے پر پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

بھارتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جیل حکام کی طرف سے قیدیوں کو سیاست پڑھانے کے عوض انھیں پچیس روپے روزانہ دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔ جیل انچارج وریندر کمار نے بتایا کہ لالو کی عمر چونکہ زیادہ ہے، انکی صحت بھی خراب رہتی ہے، اس لیے ان سے زیادہ محنت طلب کام نہیں لیا جا سکتا۔