مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 14/12/2016

Moin Ijaz

Moin Ijaz

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ساتویں سالانہ محفل میلاد مصطفی شان مصطفی 24 دسمبر کو بعد نماز عشانواحی گائوں ستوکی میں ہو گی،حضرت علامہ مولانا محمد غفران محمود سیالوی آمد مصطفی کے موضوع پر خصوصی خطاب فرمائیں گے، تقریب کی صدارت میاں خلیل احمد سجادہ نشین آستانہ عالیہ گھنگ شریف کریں گے، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ستوکی میں ساتویں سالانہ محفل میلاد مصطفی شانِ مصطفی جامع مسجد گلزار مدینہ ستوکی میںمیاں خلیل احمد سجادہ نشین آستانہ عالیہ گھنگ شریف کی زیر صدارت ہو گی،جس میں حضرت علامہ مولانا محمد غفران محمود سیالوی آمد مصطفی کے موضوع پر خصوصی خطاب فرمائیں گے، میلاد کمیٹی ستوکی کے سر پرست محمد احمد بھٹی، نائب صدر محمد صادق بھٹی، سیکرٹری آصف بھٹی،عباس بھٹی، بابر بھٹی، تنویر عباس بھٹی، افتخار پینچ، محمداکرام بشیر بھٹی، رازاق، فاروق عباس، رشید پینچ، نصیر پینچ، اعظم،ڈاکٹر اقبال، مقبول ٹھیکیدار،معشوق بھٹی، رائو عباس، اشرف ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان کہا کہ تقریب کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، ہم ایک میثالی تقریب کا اہتمام کریں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تھانہ مصطفی آباد میں درخواستوں کی کمپیوٹرپر وصولی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، عوام کسی بھی قسم کی درخواست دے کر کمپیوٹر پر اندراج کروائیں فوری عمل در آمد ہو گا، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے خصوصی حکم پر تھانہ مصطفی آباد میں درخواستوں کی کمپیوٹر پر وصولی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، جس کی نگرانی آجی پنجاب خود کر رہے ہیں، تھانہ میں درخواست دینے والے سائلین کی درخواستیں کا اندراج اب کمپیوٹر پر ہو گا جس کا میسج درخواست دھندہ اور تفتیشی آفیسر کے موبائل نمبر پر جائے گا، جس کی نگرانی پولیس کے اعلی افسران خود کریں گے اور درخواستوں کو جلد نہ نمٹانے پرمتعلقہ تفتیشی آفیسر سے باز پرس کریں گے، اس نظام کے متعارف کروانے سے تھانہ میں داخل ہوتے ہی جو رشوت کا سلسلہ شروع ہوتا تھا ختم ہو جائے گااور پولیس پر عوام کے اعتماد بحال ہو گا

Lalyani

Lalyani

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126