مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) مین بازار مصطفی آباد کے الیکشن 15جنوری کو ہوں گے ، الیکشن اتھارٹی کی طرف سے شیڈول جاری، 20دسمبر کو کاغذات کی وصول 26دسمبر کو جمع، 27کو پڑتال،29کو واپسی ، حتمی فہرست اور نشان الاٹ کر دئیے جائیں گے،مخالف امیدوار کی کردار کشی، اسلحہ کی نمائش ، وال چاکنگ پر پابندی ہو گی، خلاف ورزی کرنے والے پورے پینل کو نا اہل قرار دے دیا جائے گا، الیکشن اتھارٹی کی بریفننگ، تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران مصطفی آباد کی الیکشن اتھارٹی کے عہدیداران ماسٹر میاں محمد شریف، محمد تاشفین ٹیپو، حافظ شہزاد انجم نے تاجروں اور صحافیوں کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ مین بازار مصطفی آباد کو چار بلاکوں مین بازار بلاک، پنجاب بلاک، کشمیر بلاک اور مکہ بازار پر مشتمل کر دیا گیا ہے، جس میں مرکزی انجمن تاجران اور چار بلاکوں کے الیکشن ہوں گے مرکزی انجمن تاجران کے صدر ، نائب صدر، جزل سیکرٹری اور خزانچی کے الیکشن ہوں گے جبکہ بلاکوں میں ناظم بلاک اور خزانچی بلاک کے الیکشن پینل کی صورت میں ہوں گے، جس میں انجمن تاجران مرکزی شعبہ کے امیدواران20دسمبر کو کاغذات کی وصول 26دسمبر کو جمع، 27کو پڑتال اور 29دسمبر کو11بجے کاغذات کی واپسی3بجے حتمی فہرست اور4بجے نشان الاٹ کر دئیے جائیں گے،جبکہ بلاکوںکے کاغذات کی وصولی 21دسمبر،جمع26دسمبر،پڑتال28دسمبر، واپسی29دسمبر11بجے حتمی فہرست3بجے اور نشان4بجے الاٹ کئے جائیں گے ، 15جنوری کو 10بجے سے لیکر4بجے تک پولنگ ہو گی،انجمن تاجران کے الیکشن میں 551ووٹر اپناووٹ کاسٹ کر سکیں گے،عمرہ پر جانے والے ووٹر کسی اور شخص کو دے سکیں گے اور الیکشن اتھارٹی کو قبل ازوقت آگاہ کریں گے، الیکشن اتھارٹی نے کہا کہ کسی بھی امیدوار کو مخالف امیدوار کی کردار کشی، بازار کی حدود میں اسلحہ کی نمائش ، وال چاکنگ کی ہر گز اجازت نہ ہو گی، کوئی امیدوار کسی سیاسی شخصیت کے ہمراہ ووٹ نہیں مانگ سکے گا، الیکشن اتھارٹی کی اجازت کے بغیربازار کی حدود میں جلسہ کی اجازت نہ ہو گی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے پورے پینل کو نا اہل قرار دے دیا جائے گا، انجمن تاجران مصطفی آباد کے الیکشن چار سال بعد ہورہے ہیں گزشتہ سال بلدیاتی الیکشن کی وجہ سے بازار کے الیکشن ملتوی کر دئیے گئے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تھانہ مصطفی آباد میں درخواستوں کی کمپیوٹرپر وصولی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، عوام کسی بھی قسم کی درخواست دے کر کمپیوٹر پر اندراج کروائیں فوری عمل در آمد ہو گا، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کے خصوصی حکم پر تھانہ مصطفی آباد میں درخواستوں کی کمپیوٹر پر وصولی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، جس کی نگرانی آجی پنجاب خود کر رہے ہیں، تھانہ میں درخواست دینے والے سائلین کی درخواستیں کا اندراج اب کمپیوٹر پر ہو گا جس کا میسج درخواست دھندہ اور تفتیشی آفیسر کے موبائل نمبر پر جائے گا، جس کی نگرانی پولیس کے اعلی افسران خود کریں گے اور درخواستوں کو جلد نہ نمٹانے پرمتعلقہ تفتیشی آفیسر سے باز پرس کریں گے، اس نظام کے متعارف کروانے سے تھانہ میں داخل ہوتے ہی جو رشوت کا سلسلہ شروع ہوتا تھا ختم ہو جائے گااور پولیس پر عوام کے اعتماد بحال ہو گا۔
Lalyani
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126