مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) جعلی ادویات کا دھندہ کرنے والے اور عطائیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے ، گزشتہ ایک ماہ کے دوران246دوکانوں کو چیک کرکے 175دوکانوں سے سیمپل حاصل کئے، 6جعلی ادویات اور 1غیر معیاری ادویات رکھنے والی دوکانیں سیل کی، ان خیالات کا اظہار ڈرگ انسپکٹر ثناء اللہ سیف نے پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہ جون میں جعلی میڈیکل سٹور، عطائیوں اور غیر معیاری ادویات رکھنے والے کے خلاف کریک ڈائون کیا گیا ، جس میں 246میڈیکل سٹور چیک کئے گئے، جن میں سے 175ادویات کے سیمپل حاصل کئے گئے، جعلی و غیر معیاری ادویات رکھنے والے سات میڈیکل سٹور سیل کئے گئے جبکہ دو عطائیوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا اور 17میڈیکل سٹوروں کے چلان ڈرگ کوٹ کر بھیجے گئے ہیں، ڈرگ کوٹ نے دو افراد کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے چھ چھ ماہ کی قید اور 60ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، ثناء اللہ سیف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر سے عطائیوں ، غیر معیاری و جعلی اویات رکھنے والوںکا خاتمہ میرا مشن ہے، عطائی انسانیت کے دشمن ہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، گزشتہ روز السعودیہ طبی فائونڈیشن کی معجون مچھلی کا سیمپل لیبارٹی بھیجا گیا جس کی رپورٹ میں ایک گرام میں 98.7ملی گرام سٹی رائٹ ویگراپائی گئی، عوام اپنے ارد گرد نظر رکھیں اور عطائیوں کے خلاف کاروائی میں محکمہ کو آگاہ کریں تاکہ ان انسانیت کے دشمنوں کے خلاف کاروائی کی جا سکے، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) میرے قائد میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کو عوام کا مفاد بے حد عزیز ہے ۔میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ہماری منزل خوشحال ،پر امن اور ترقی یافتہ پاکستان ہے آئندہ بلدیاتی الیکشن کے لیے مسلم لیگ (ن) کا منشور انقلابی ہے جس میں پاکستان کی منزل اور مقصد کا بھر پور تعین کر کے اس کا روڈ میپ دیا گیا ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن قصور کے ضلعی نائب صدر ملک خرم نصراللہ خاں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزیدکہا ہے کہ ہم میاں نواز شریف کے منشور کے محافظ ہیں اور انہی کے منشور پر سیاست میںبھر پور کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھی عوام ہمیں میاں نواز شریف کے شانہ بشانہ سر گرم عمل دیکھیں گے اور مخالفین ہماری مقبولیت اور عوامی خدمت کے سادہ انداز اور عوام کے ساتھ نچلی سطح پر تعلق سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور ہم اپنی جماعت کے لیے بھر پور جذبے کے ساتھ کام کریں گے کیونکہ یہ ہمارا عزم ہے اور میاں نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف ہمارے قائد ہیں اور ان کے سنگ چلنا ہمارے خون کا حصہ ہے اور ہم مسلم لیگی منشور اور نظریات کے لیے بھر پور قربانی کا جذبہ رکھتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد نے مصطفی آبادکے سستے رمضان بازاروں کا اچانک دورہ ، سبزیوں ، پھلوں ،چینی ، آٹے اور دیگر اشیاء کی قیمتوں ،کوالٹی اور سپلائی کا جائزہ لیا ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد نے صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کے ہمراہ سستے رمضان بازاروں کے دورہ کیا اور صارفین سے اشیاء کی کوالٹی عام مارکیٹ سے سستے رمضان بازاروں میں قیمتوں کے فرق اور اشیاء کی دستیابی سے متعلق دریافت کیا ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد نے سبزیوں ، پھلوں ، گرین چینل شاپس ، دالوں ، انڈوں ، گوشت ، مشروبات اور دیگر اشیاء کے معیار کا باریک بینی سے جائزہ لیا ۔ انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کے تازہ سٹاک کی دستیابی پر زور دیا اور کہا کہ گھٹیا اور ناقص معیار کی اشیاء ہر گز نظر نہیں آنی چاہیں ۔ انہوں نے رمضان بازاروں میں محمد ارشاد بیگ نائب تحصیلدار، محمد فاروق چیف آفیسر کی طرف سے کئے گئے انتظامات ،معیاری اور سستی اشیائے کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر زور دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ہمارے حکمرانوں کو صرف اپنے مفادات عزیز ہیں۔ حکمران جماعت اور دوسری جماعت نے باریاں لگا رکھی ہیں۔ این آر او کے ذریعے جرائم میں ملوث افراد کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔ ہمارے اہم ادارے اپنے فرائض سے پہلوتہی کر رہے ہیں۔ ایگزیکٹ اور ایم کیو ایم کے لیے بھارتی فنڈنگ سمیت اہم معاملات بارے ہمیں غیرملکی ادارے مطلع کرتے ہیں۔ ہماری افواج اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے نبرد آزما ہے۔ سندھ میں علیحدگی پسندی کا رجحان خطرناک ہے۔ عزیز بلوچ کے انکشافات پر خاموشی معنی خیز ہے۔ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف حسن علی خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے پوری قوم میں باہمی اتحاد وقت کا تقاضا ہے جبکہ ہمیں دین اسلام کے فلسفے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایک ملت بننے کے لیے عصبیتوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا۔ کتنے تعجب کی بات ہے کہ پاکستان کے قیام سے قبل مسلمانان برصغیر ایک قوم تھے مگر قیام پاکستان کے بعد مختلف قومیتوں اور برادریوں میں بٹ گئے۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126