مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 6/1/2017

Lalyani

Lalyani

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) ویرانے کا منظر پیش کرنے والی 31کنال اراضی پر پارک بنایا جائے، اہلیان مصطفی آباد کا وزیر اعلی پنجاب و ڈی سی او قصور ، ایم این اے و ایم پی اے ، چیئرمین میونسپل کمیٹی مصطفی آباد سے مطالبہ، مصطفی آباد میں کوئی تفریحی پارک نہیں، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی چرچ کے سامنے پڑی 31کنال اراضی پر تفریحی پارک بنایا جائے، اہلیان مصطفی آباد کا وزیر اعلی پنجاب، ڈی سی او قصور ودیگر اعلی حکام سے مطالبہ، مذکورہ جگہ تین خسروہ پر مشتمل ہے، جن میں خسرہ نمبر2549میں 6 کنال،خسرہ نمبر2550میں 24کنال7مرلے اور خسرہ نمبر2551میں ایک کنال اراضی ہے، جہاں پر 1955میں ایک مشینری سکول بنایا گیا تھا 2007میں سکول کی عمارت کی مرمت کی گئی تھی،جس کے بعد مسیحی برادری کے درمیان چرچ کے تنازع پر گروپ بندی کے بعد یہ سکول بند ہو گیا، جس کے بعد ٹی ایم اے کے عملہ نے شہر کی گندگی پھینکنا شروع کر دی، ٹی ایم اے کے عملہ کی طرف سے پھینکی گئی گندگی کی بد بو اہلیان علاقہ کیلئے بیماریاں پھیلانے کا سبب بن رہی ہے، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ مصطفی آباد میں کوئی تفریحی پارک نہیں ہے، اس سے قبل کہ کوئی شخص ویرانے کا منظر پیش کرنے والی 31کنال اراضی پر قبضہ کرے،وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف، ڈپٹی کمشنر قصورعمارہ خان، ایم این اے چوہدری سلمان حنیف خاں، ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی، چیئرمین میونسپل کمیٹی مصطفی آباد میاں عبدالخالق ودیگر اعلی حکام سے پارک بنوانے کا مطالبہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ن لیگی ایم پی اے ندیم سیٹھی،ارشد رفیق انصاری چوہدری اصغر علی کے کزن شوکت علی انصاری کا بیٹا انتقال کر گیا،نماز جنازہ پیر سیدذاکر سجاد کاظمی زنجانی آستانہ عالیہ خانوہارنی شریف نے پڑھائی، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی شرکت، تفصیلات کے مطابق ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کے کزن ،محمد حسین سیٹھی، سابقہ ناظم ارشد رفیق انصاری و چوہدری اصغر علی کے کزن شوکت علی انصاری کا بیٹامحمد ابرار عرف مون انصاری وفات پا گیا، نماز جنازہ پیر سیدذاکر سجاد کاظمی زنجانی آستانہ عالیہ خانوہارنی شریف نے پڑھائی،نماز جنازہ میںچیئرمین یونین کونسل سرہالی کلاں چوہدری اختر علی، میاں شفیق، میاں خلیل، شیر خاں، محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126