مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) جو لوگ اپنے حقوق کیلئے کھڑے نہیں ہوتے، انھیں کبھی حق نہیں مل سکتا۔ 1970ء سے صرف دو پارٹیاں باری لے رہی ہیں۔ قوم غریب ہو رہی ہے اور باریاں لینے والے امیر سے امیر تر ہو رہے ہیں۔ اب باریاں لینے والوں کے بچے اب میدان میں آنے کو تیار ہیں۔ ایک طرف نیا پاکستان جبکہ دوسری جانب باریاں لینے والے لوگ ہیں۔ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف میاں افضل جتالہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے وعدوں کے باوجود ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکا ہے؟۔ عوام آج بھی کرپشن اور لوڈشیڈنگ کے عذاب کا سامنا کر رہے ہیں۔ موٹر ویز، انڈر پاسز، فلائی اوورز اور سڑکیں بنانے سے قومیں ترقی نہیں کر سکتیں۔ پاکستان میں میڑو بسوں کی ضرورت تھی یا تعلیم اور صحت کی؟۔ قوم اس وقت ترقی کرتی جب عوام اور تعلیم پر پیسہ خرچ کیا جائے۔ پاکستان کے ڈھائی کروڑ بچے سکول جانے سے محروم ہیں لیکن حکمران کبھی ایسا نہیں کریں گے کیونکہ میٹرو بس، انڈر پاسز اور سڑکیں بنانے سے ہی انھیں کمیشن ملتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)المصطفی نعت کونسل کے صدر حاجی سرفراز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،سیاسی وسماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی مبارکباد، تفصیلات کے مطابق المصطفی ۖ نعت کونسل کے صدر حاجی سرفراز عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ،عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی، جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن myoلاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی، ، جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن myo قصور چوہدری طارق سعید خاں، رہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل، سماجی رہنما فاروق احمد خان،چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغر علی، صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں و صحافیوں کی بڑی تعداد نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)گورنمنٹ پرائمری سکول وڈانہ و سروس روڈ پر تجاوزات کی بھر مار، سکول کی دیوار کے ساتھ رکھے کھوکھے برداران نے گندگی سکول میں پھینک دیتے ہیں، جس کی وجہ سے اساتذہ و بچوں کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ سروس روڈ تجازات کی بھر مار کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں، فوری کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں وڈانہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول کے ارد گرد و سروس روڈ پر تجازات کی بھر مار نے اساتذہ ، طلبا و مسافروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، گورنمنٹ سکول کی دیوار کے ساتھ رکھے کھوکھے اپنی گندگی اکثر سکول میں پھینک دیتے ہیں جس کی وجہ سے اساتذہ اور بچوں کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ سروس روڈ پر قائم تجازات کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں، اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف و ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ سے تجاوزات کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی خصوصی اپیل کی ہے،
Haji Sarfraz
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126