مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 30/7/2016

LALYANI SP

LALYANI SP

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تھاپا ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار،80ہزار روپے نقدی،10موبائل فون، 3موٹر سائیکلیں، 2پسٹل،1بندوق برآمد، ایس پی انویسٹی گیشن محمد مشتاق احمدکی ڈی ایس پی صدرسرکل مرزا عارف رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس، تفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن ملک مشتاق احمدنے ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی ہدایت و ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد ایوب گجر نے تھاپا گینگ کے سرغنہ عبدالوحید عرف تھاپا، عامر سہیل عرف لالہ،ماجد عرف ٹیٹی میوکو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 80ہزار روپے نقدی،10موبائل فون، 3موٹر سائیکلیں، 2پسٹل،1بندوق بر آمدکرلی،گینگ کے دو ملزمان ابھی فرار ہیں جن کے گرفتاری کیلئے چھاپہ مارے جا رہے ہیں، گینگ عرصہ دو سال سے راہزنی کی وارداتوں میں مصروف تھے، پولیس تھانہ مصطفی آباد کی طرف سے مزید تفتیش جاری ہے،ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او محمد ایوب گجر اور اس کی ٹیم کو نقد انعام و تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر سرکل کے علاقہ میں رواں ماہ کی یہ دوسری بڑی کامیابی ہے،جس پر ڈی ایس پی صدر سرکل مرزا عارف رشید مبارکباد کے مستحق ہیں، ڈی پی او قصور کی قیادت میں سماج دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ویلڈن ڈاکٹر ثمرہ خرم، RMNCHکے شعبہ میںپنجاب بھر میں 36ویں نمبر سے پہلے نمبر پر آ گیا، ڈاکٹر ثمرہ خرم نے 8ماہ قبل جب چارج سنبھالا تو قصور36 ویں نمبر پر تھا، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی مبارکباد، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کواڈینیٹر IRMNCHوانچارج BHUsبیسک ہیلتھ یونٹ 24/7ڈاکٹر ثمرہ خرم نے جب19نومبر کو چارج سنبھالا تو BHUsْ24/7کے شعبہ میں قصور پنجاب بھر میں آخری 36ویں نمبر پر تھا جسے ڈاکٹر ثمرہ خرم نے دن رات محنت کرکے بہتری کی طرف گامزن کیا، اور8ماہ میں آخری نمبر سے پہلے نمبر پر لی آئی، ڈاکٹر ثمرہ خرم کے چارج سنبھالنے سے قبل رورل ہیلتھ سنٹروں اور BHUsمیں ڈلیوریاں ایک بجے تک کی جاتی تھی، ان کے چارج سنبھالنے کے بعد چوبیس گھنٹے تک کر دی گئی، اور آگاہی مہم شروع کرکے گھر گھر جا کر عوام کو عطائیوںاور دائیوں سے بچانے کی مہم چلائی گئی، تمام ہسپتالوں میں 24گھنٹے فری سہولت مہیا کر دی گئی جہاں پر تمام ادویات بھی فری دی گئی، ڈسٹرکٹ کواڈینیٹر IRMNPHوانچارج BHUs 24/7ڈاکٹر ثمرہ خرم نے کہا کہ ڈی سی او قصور میڈیم عمارہ خان کی خصوصی ہدایات اور ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طارق مسعود کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ قصور پہلی پوزیشن پر بر قرار رکھنے کیلئے دن رات محنت کریں گے،وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا تہیہ کر رکھا ہے، جن کے احکامات کی روشنی میں رورل ہیلتھ سنٹروںاور بنیادی صحت کے مراکز میں نارمل ڈلیوری مکمل فری ہے اور تمام ادویات بھی مہیا کر دی گئی ہے، ڈاکٹر ثمرہ خرم نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ عطائیوں کے پاس جانے کی بجائے سرکاری ہسپتالوں کا رخ کریں اور خادم اعلی کے اقدامات سے مستفید ہوں، قصور کو پہلے نمبر پر لانے پر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ثمرہ خرم اس سے قبل رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد میں تعینات تھی انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد میں عوام کو ریلیف مہیا کیا جبکہ اب اس کی حالت ابتر ہو چکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) عوامی شکایات پر ای ڈی او ہیلتھ رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد پر چھاپہ، ڈسپنسر کے گھر سے الٹرا سائونڈ و ای سی جی مشین بر آمد، سرکاری ایمبولنس بند،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عوامی شکایات پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر طارق مسعود نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر ناصر اسلام کے ہمراہ رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد میں چھاپہ مار کر ڈسپنسر مبارک و نرس عاصمہ مبارک کے گھر سے الٹرا سائونڈ و ای سی جی مشین بر آمد کر لی، سرکاری ایمولینس عرصہ داراز سے بند، ملوث افراد کو سرزنش، با اثر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس سے قبل عوامی شکایات پر ایم ایس ڈاکٹر امتیاز اولکھ کی تبادلہ کر دیا گیا تھا جسے انہوں نے اپنا اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے رکوا لیا تھا، اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126