مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مجھے انصاف نہ ملا تو خود کشی کر لوں گا، میری موت کا ذمہ دار تھانہ کاہنہ ہو گا، میری دوکان میں دو سال قبل دس لاکھ کی چوری اور ایک سال قبل ساڈھے تین لاکھ کی ڈکیتی ہوئی لیکن آج تک سراغ نہیں لگایا جا سکا، پولیس تھانہ کاہنہ میری دوکان میں ہونے والی چوری و ڈکیتی کا سراغ لگانے کی بجائے میرے خلاف جھوٹھے و بے بنیاد مقدمات درج کرکے ہراساں کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین الیکٹرنک میڈیا مصطفی آباد سید اسرار احمد زیدی شاہ نے پریس کلب مصطفی آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب ودیگر اعلی حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے میری دوکان میں ہونے والی چوری و ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کرکے میرا مال بر آمد کروایا جائے اور میرے خلاف جھوٹھے و بے بنیاد مقدمات کا سلسلہ بھی روکا جائے، اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں خودکشی کر لوں گا جس کی تمام ترذمہ داری پولیس تھانہ کاہنہ پر ہو گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)جامعہ مسجد مٹھوہ شاہ میں غازی ممتاز قادری کے ایثال ثواب کیلئے تقریب کا اہتمام، گستاخ رسولۖ ْکی سزا قتل ہے، غازی ممتاز قادری کامیاب جبکہ حکمران ناکام ہوئے ہیں، مقررین کا اظہار خیال، تفصیلات کے مطابق ادارہ دین رحمت مصطفی آباد کے زیر اہتمام جامعہ مسجد سید بابا مٹھوہ شاہ ولی میںغازی ممتاز قادری شہید کے ایثال ثواب کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ مولانا میاں محمد وقاص صدیق نقشبندی پرنسپل جامعہ گلزار حبیب لتعلیم القرآن و الحدیث، محمدتاشفین،محمد عباس قادری، قاری غلام مجتباع،قاری لقمان،قاری غلام مصطفی،قاری محمد خلیل احمد،حافظ محمد انور علی، محمد وحید ،محمد سرور علی قادری ودیگر نے کہا کہ غازی ممتاز قادری شہید عالم اسلام کا فخر ہے ، اس کی نماز جنازہ نے تمام مکتبہ فکر کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر دیا ہے، اس کی نماز جنازہ میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے شرکت کی اور مختلف مسالک کے لوگ ان کے ایثال ثواب کے لئے تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے،مقررین نے مزید کہا کہ اللہ نے حضور ۖ کا ذکر بلند کر دیا ہے، گستاخ رسول ۖ جہنم واصل ہوتے رہے ہیں اور ہوتے رہیں گے، کیونکہ دنیا میں عاشقان رسولۖ موجود ہے، جو حضورۖ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، حضرت علامہ مولانا میاں محمد وقاص صدیق نقشبندی نے کہا کہ جامعہ گلزار حبیب تعلیم القرآن و الحدیث میںغازی ممتاز قادری کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 20مارچ بروز اتوار دوپہر 12بجے تا نماز عصر تک فاتحہ خوانی صوبائی امیر جماعت اہلسنت پنجاب حضرت علامہ مولانامفتی محمد اقبال چشتی کا خصوصی خطاب ہو گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد کا مذمتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی زیر صدارت منعقد ہوا، سنیئر صحافی جاویدملک پرسابقہ و موجودہ قاتلانہ حملوں کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ، ضلعی انتظامیہ جاوید ملک کو سیکورٹی مہیا کرے، مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد (رجسٹرڈ) و پاکستان میڈیا کونسل کا مذمتی اجلاس صدرپریس کلب و آرگنائزر پاکستان میڈیا کونسل پنجاب محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں سنیئر صحافی جاوید ملک اور سارنگ جاوید ملک پر قاتلانہ حملے کے ملزمان کی تا حال گرفتار نہ ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسے لگتا ہے کہ انتظامیہ پہلے کی طرح اس قاتلانہ حملے کو بھی سرد خانے میں ڈالنا چاہتی ہے، ڈی پی او قصور کی طرف سے ملزمان کو 24گھنٹے میں گرفتار کرنے کے دعوئے کو بھی تاحال عملی جامہ نہیں پہنایا جا سکا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب محمد عمران سلفی نے کہا کہ نا معلوم حملہ آور اور پولیس اہلکار ڈی پی او قصور کی دن رات محنت پر پانی پھرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے جس طرح قصور کی عوام کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا ہے اسی طرح سنیئر صحافی پر حملہ کے ملزمان کو بھی گرفتار کرکے منظر عام پر لایا جائے گی، ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کیلئے یہ مقدمہ ایک چیلنج ہے ہم امید کرتے ہیں کہ ڈی پی او قصور اس چیلنج کو قبول کریں گے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائیں گے، اجلاس میںشاہد عمر، ارشد علی شامی،چوہدری اصغر علی،ڈاکٹر اصغر علی شہزاد، زبیر احمدبھٹی،عمرحیات خاں،سید اسراراحمدزیدی ،چوہدری ہاشم علی،منیر احمد بھٹی ،رانا توقیر احمد،رانا عرفان احمد،سعید احمدبھٹی،بابا طارق مقبول،محمد جمیل سندھو، چوہدری منظور احمد،سردارہارون اقبال،نویداشرف انصاری ،ارشد علی جوئیہ،ڈاکٹر اسلم انصاری، عبدالقیوم ، حافظ طاہر اقبال ،قیصر عباس ،ڈاکٹر رحمت علی ،عبدالمنان سلفی ،محمد سعید ،محمد اکمل کھوکھر،عبدالرحمان انصاری ،،عمر شاہین،محسن شاہ، حاجی غلام قادر ،ذوالفقار علی ،محمد بوٹا ساگر،محمد راشد مہناس دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ اگر جلد از جلد ملزمان کو گرفتار نہ کیا تو پاکستان میڈیا کونسل اور پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) بھر پور احتجاج کرے گی اور ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔
Lalyani
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126