مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) تھانہ مصطفی آباد کے سب انسپکٹر ضیا الحسن نے سنیئر صحافی منیر احمد بھٹی سے معذرت کر لی، ضلع بھر کے صحافیوں کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے بھر پور ساتھ دیا ،محمد عمران سلفی صدر پریس کلب، تفصیلات کے مطابق جزل سیکرٹری پریس کلب مصطفی آباد سے بد تمیزی کرنے والے تھانہ مصطفی آباد کے سب انسپکٹر ضیا الحسن نے صحافیوں سے معذرت کر لی جبکہ منیر احمد بھٹی کی درخواست پر یونس وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کرنے کے بعدصحافیوں نے احتجاج کی کال واپس لے لی، جبکہ پر ضلع بھر کے صحافیوں پریس کلب و یونین آف جرنلسٹ پتوکی و سرائے مغل سے رانا محبوب احمد، الہ آباد آزاد پریس کلب سے محمد سرور زاہد،نیشنل پریس کلب پھولنگر سے ندیم سندھو، پاکستان میڈیا کونسل کوٹ رادھاکشن سے ارشد منیر چوہدری و ملک عبدالعزیز، عطاء محمد قصوری صدر یونین آف جرنلسٹ قصور،محمد اجمل شاد صدر الیکٹرانک میڈیا قصور اور ان کے ساتھیوں کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے اپنے اپنے پریس کلبز سے مذمتی خبریں شائع کرکے انتظامیہ کو صحافیوں کے معاملات نمٹانے پر مجبور کر دیا، ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی صحافی برادری اتفاق و اتحاد سے آزادی ِصحافت کوفروغ دے گی، ہم پریس کلبز کے ساتھ ساتھ پاکستان میڈیا کونسل کے بھی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ضلع بھر میں خبروں کی بھر پور اشاعت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ای ڈی او قصور کے حکم پر ڈاکٹر ثمرہ خرم نے عطائی کا کلینک سیل کر دیا، غلام صابر نامی شخص ہومیو پیتھک کے سرٹیفکیٹ رکھا کر ایلو پیتھک ادویات، ٹیکے، الٹراسائونڈ مشین استعمال کر رہا تھا، دیگر عطائی فرار،تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر ای ڈی او ہیلتھ قصور کے حکم پر ایس ایم او رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد ڈاکٹر ثمرہ خرم نے پولیس اور میڈیا کی ٹیم کے ہمراہ محلہ باغیچی میں عطائی غلام صابر کے کلینک پر چھاپہ مار ا،دریافت کرنے پر اس نے ہومیو پیتھک سرٹیفکیٹ دیکھائے جبکہ ادویات ایلو پیتھک استعمال کر رہا تھا، ایک ہی سرنج سے ٹیکے لگا رہا تھا، الٹراسائونڈ مشین، گولیاں اور ودیگر ادویات استعمال کروا رہا تھا، اور ڈاکٹر بن کر سادہ لوح افراد کے علاج معالجہ میں مصروف تھا، جس پر اسے سیل کر دیا گیا، جبکہ محلہ میں دیگر عطائی اپنی اپنی دوکانیں بند کر کے فرار ہو گئے۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126