مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 11/1/2016

Kabadi

Kabadi

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) شفیق چشتی و رانا شان علی پٹھان کی ٹیموں کے درمیان کبڈی میچ، شفیق چشتی کی ٹیم نے کبڈی میچ جیت لیا، ن لیگی ایم پی اے کی طرف سے اول اور دوم آنے والی ٹیموں میں ٹرافی و نقد انعام دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں پر مشتمل شفیق چشتی، اجمل ڈوگر ساہیوال اور رانا علی شان پٹھان فیصل آباد کی ٹیموں کے درمیان کبڈی میچ ہوا، کبڈی میچ کے مہمان خصوصی ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی تھے، کبڈی میچ دیکھنے کیلئے انڈیا سے بھی مہمان آئے ، کبڈی میچ میں مصطفی آباد، لاہور ، قصور ودیگر نواح دیہات سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کو دل کھول کر داد دی، کبڈی میچ کی کوریج صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی کی قیادت میں ارشد علی شامی، محمد اکمل کھوکھر، عبدالرحمان انصاری، عبدالقیوم مہر ودیگر صحافیوں نے کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) بھارت کو سلامتی کونسل کا مستقل ممبر،پاکستان کا پسندیدہ ملک اورانڈیا کے لئے افغان ٹرنزٹ کے لئے وفاقی حکمران تلے ہوئے ہیں جس کا مقصد بھارتی مفادات کے لئے راستہ ہموار کرنا ہے ، جس میں پہلے نمبر پر مسلہ کشمیر کے ایجنڈے سے بھی دستبردار ی ہے، اس کے ساتھ ساتھ پاک چائنا اکنامک کوریڈور جو پاکستان کے وسیع تر مفاد میں ہے اس کے روٹ کے حوالے سے بھی حقائق چھپائے جا رہے ہیں اور بغیر دوسرے صوبوں کی مشاورت کے پاک چائنا اکنامک کوریڈور کو متنازہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کا مقصد انڈیا اور امریکہ کے ایجنڈے کی تکمیل ہے ، اس کے لئے بھارتی حکمرانوں کے ساتھ ذاتی تعلقات کو بڑھاہا جا رہا ہے اورپسے پردہ ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کا مقصد لوٹی ہوئی ملکی دولت کو بھارت منتقل کرنا اور بھارتی مفادات کو تحفظ دینا ہے جو کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی سیف اللہ قصوری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ2014اور2015 کے اندر جس قدر پاکستان سے بھارت پیسہ منتقل ہوا ہے پاکستان کی تاریخ میں اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا جو کسی خطرے سے کم نہیں ، پی پی پی اور ن لیگی حکمرانوں نے بڑے پیمانے پر بیرونِ ممالک جائیدادیں اور فیکٹریاں لگائی ہیں اُن میں بھارت ٹاپ پر ہے ، ایسے حکمران کسی بھی صورت ملکی مفاد میں نہیں جو ذاتی مفادات کی خاطر ملکی دشمنوں کو دوست بناتے ہوں۔

Captan Mumtaz and Imran Selfi

Captan Mumtaz and Imran Selfi

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126